Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 5

سورة الفرقان

وَ قَالُوۡۤا اَسَاطِیۡرُ الۡاَوَّلِیۡنَ اکۡتَتَبَہَا فَہِیَ تُمۡلٰی عَلَیۡہِ بُکۡرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿۵﴾

And they say, "Legends of the former peoples which he has written down, and they are dictated to him morning and afternoon."

اور یہ بھی کہا کہ یہ تو اگلوں کے افسانے ہیں جو اس نے لکھا رکھے ہیں بس وہی صبح و شام اس کے سامنے پڑھے جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡۤا
اور انہوں نے کہا
اَسَاطِیۡرُ
کہانیاں ہیں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کی
اکۡتَتَبَہَا
اس نے لکھوا لیا ہے انہیں
فَہِیَ
تو وہ
تُمۡلٰی
وہ املاء کی جاتی ہے
عَلَیۡہِ
اس پر
بُکۡرَۃً
صبح
وَّاَصِیۡلًا
اور شام
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡۤا
اوراُنہوں نے کہا
اَسَاطِیۡرُ
کہانیاں ہیں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے لوگوں کی
اکۡتَتَبَہَا
لکھوارکھاہےاس نےان کو
فَہِیَ
پھر وہ
تُمۡلٰی
سنائی جاتی ہیں
عَلَیۡہِ
اُس کو
بُکۡرَۃً
صبح
وَّاَصِیۡلًا
اور شام
Translated by

Juna Garhi

And they say, "Legends of the former peoples which he has written down, and they are dictated to him morning and afternoon."

اور یہ بھی کہا کہ یہ تو اگلوں کے افسانے ہیں جو اس نے لکھا رکھے ہیں بس وہی صبح و شام اس کے سامنے پڑھے جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز وہ کہتے ہیں کہ یہ تو پہلے لوگوں کی داستانیں ہیں جنہیں اس نے نقل کرالیا ہے سو وہی داستانیں صبح و شام اس کے پاس پڑھ کر سنائی جاتی ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہاکہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جنہیں اس نے لکھوارکھاہے پس وہی اس کوصبح وشام پڑھ کر سنائی جاتی ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, |" (These are) the tales of the ancients he (the messenger) has caused to be written, and they are read out to him at morn and eve.|"

اور کہنے لگے یہ نقلیں ہیں پہلوں کی جن کو اس نے لکھ رکھا ہے سو وہ ہی لکھوائی جاتی ہیں اس کے پاس صبح اور شام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہتے ہیں کہ یہ پرانے لوگوں کے قصے ہیں جو اس نے کسی سے لکھوالیے ہیں پھر یہ املا کرائی جاتی ہیں اس کو صبح وشام

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کہتے ہیں یہ پرانے لوگوں کی لکھی ہوئی چیزیں ہیں جنہیں یہ شخص نقل کراتا ہے اور وہ اسے صبح و شام سنائی جاتی ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کہتے ہیں کہ : یہ تو پچھلے لوگوں کی لکھی ہوئی کہانیاں ہیں جو اس شخص نے لکھوالی ہیں ، اور صبح و شام وہی اس کے سامنے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے ہیں (قرآن ہے کیا) اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جو اس نے کھوارکھی ہیں وہ صبح اور شام اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جن کو ان (پیغمبر) نے لکھ رکھا ہے سو وہ صبح اور شام ان کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ کہتے ہیں کہ یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جن کو اس نے لکھوا لیا ہے۔ پھر وہی صبح و شام اس کو پڑھ پڑھ کر سنادی جاتی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں کہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جس کو اس نے لکھ رکھا ہے اور وہ صبح وشام اس کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: fables of the ancients which he hath had written down, so they are dictated unto him, morning and evening.

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) تو اگلوں کی بےسند باتیں ہیں جن کو اس شخص نے لکھوا لیا ہے پھر وہی اس (شخص) کو صبح وشام پڑھ کر سنایا جاتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں کہ یہ اگلوں کے فسانے ہیں جو اس نے لکھوائے ہیں تو وہ اس کو صبح اور شام لکھ کر تعلیم کیے جاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ کہتے ہیں ( یہ ) پہلے لوگوں کی کہانیاں ( ہیں ) جن کو اس شخص نے لکھوا رکھا ہے اور وہ ( کہانیاں ) اس شخص کو صبح ، شام لکھوائی جاتی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے ہیں کہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جن کو اس نے جمع کر رکھا ہے ‘ اور وہی صبح و شام اس کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ یہ قرآن تو بس کہانیاں ہیں پہلے لوگوں کو جن کو اس شخص نے کسی سے لکھوا لیا ہے پھر وہ اس کو صبح و شام پڑھ کر سنائی جاتی ہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

نیز وہ کہتے ہیں کہ یہ توپہلے لوگوں کے قصے ہیں جنہیں اس نے نقل کرالیا ہے سووہی داستا نیں ! صبح و شام اس کے پاس پڑھ کرسنائی جاتی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے ( ف۱۱ ) اگلوں کی کہانیاں ہیں جو انہوں نے ( ف۱۲ ) لکھ لی ہیں تو وہ ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کہتے ہیں: ( یہ قرآن ) اگلوں کے افسانے ہیں جن کو اس شخص نے لکھوا رکھا ہے پھر وہ ( افسانے ) اسے صبح و شام پڑھ کر سنائے جاتے ہیں ( تاکہ انہیں یاد کر کے آگے سنا سکے )

Translated by

Hussain Najfi

اور کہتے ہیں کہ یہ تو پہلے لوگوں کی لکھی ہوئی داستانیں ہیں جو اس شخص نے لکھوائی ہیں اور وہ صبح و شام اس کے سامنے پڑھی جاتی ہیں ( یا اس سے لکھوائی جاتی ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they say: "Tales of the ancients, which he has caused to be written: and they are dictated before him morning and evening."

Translated by

Muhammad Sarwar

They have also said, "It, (the Quran), is only ancient legends, which were written down while they were dictated to him in the mornings and the evenings".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "Tales of the ancients which he has written down, and they are dictated to him morning and afternoon. "

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: The stories of the ancients-- he has got them written-- so these are read out to him morning and evening.

Translated by

William Pickthall

And they say: Fables of the men of old which he hath had written down so that they are dictated to him morn and evening.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहते हैं, "ये अगलों की कहानियाँ हैं, जिन को उस ने लिख लिया है तो वही उस के पास प्रभात काल और सन्ध्या समय लिखाई जाती है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ (کافر) لوگ (یوں کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) بےسند باتیں ہیں جو اگلوں سے ہوتی چلی آتی ہیں جن کو اس شخص (یعنی پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لکھوا لیا ہے پھر وہی (مضامین) اس کو صبح شام پڑھ پڑھ کر سنائے جاتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہتے ہیں یہ پرانے لوگوں کی لکھی ہوئی کہانیاں ہیں جو اسے صبح وشام لکھوائی جاتی ہیں۔ اور وہ صبح وشام اسے سنائی جاتی ہیں۔ (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس پر یہ لوگ اتر آئے ہیں۔ کہتے ہیں یہ پرانے لوگوں کی لکھی ہوئی چیزیں ہیں جنہیں یہ شخص نقل کراتا ہے اور وہ اسے صبح و شام سنائی جاتی ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے کہا کہ یہ پرانے لوگوں کی باتیں ہیں جو منقول ہوتی چلی آئی ہیں جن کو اس نے لکھوا لیا ہے سو وہی صبح شام اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے یہ نقلیں ہیں پہلوں کی جن کو اس نے لکھ رکھا ہے، سو وہ ہی لکھوائی جاتی ہیں اس کے پاس صبح اور شام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کافر قرآن کریم کے متعلق یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ محض اگلے لوگوں کی بےسرد پا کہانیاں ہیں جنکو اس نے کسی سے لکھوا لیا ہے پھر وہی کہانیاں اس کو صبح و شام پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں