Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 50

سورة الفرقان

وَ لَقَدۡ صَرَّفۡنٰہُ بَیۡنَہُمۡ لِیَذَّکَّرُوۡا ۫ ۖفَاَبٰۤی اَکۡثَرُ النَّاسِ اِلَّا کُفُوۡرًا ﴿۵۰﴾

And We have certainly distributed it among them that they might be reminded, but most of the people refuse except disbelief.

اور بیشک ہم نے اسے ان کے درمیان طرح طرح سے بیان کیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ، مگر پھر بھی اکثر لوگوں نے سوائے ناشکری کے مانا نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
صَرَّفۡنٰہُ
پھیر پھیر کے لائے ہم اس کو
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
لِیَذَّکَّرُوۡا
تا کہ وہ نصیحت پکڑیں
فَاَبٰۤی
تو انکار کیا
اَکۡثَرُ
اکثر
النَّاسِ
لوگوں نے
اِلَّا
سوائے
کُفُوۡرًا
ناشکری کرنے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
صَرَّفۡنٰہُ
پھیر پھیر کر بیان کیا ہم نے اسے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان اُن کے
لِیَذَّکَّرُوۡا
تا کہ وہ سبق حاصل کریں
فَاَبٰۤی
پھر نہیں مانا
اَکۡثَرُ
اکثر
النَّاسِ
لوگوں نے
اِلَّا کُفُوۡرًا
نا شکری کے سوا
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly distributed it among them that they might be reminded, but most of the people refuse except disbelief.

اور بیشک ہم نے اسے ان کے درمیان طرح طرح سے بیان کیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ، مگر پھر بھی اکثر لوگوں نے سوائے ناشکری کے مانا نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے یہ بات مختلف طریقوں سے ان کے سامنے بیان کی ہے تاکہ وہ کچھ سبق حاصل کریں ۔ لیکن اکثر لوگ کے سوا کوئی اور بات تسلیم ہی نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناہم نے اسے اُن کے درمیان پھیرپھیرکربیان کیاہے تاکہ وہ سبق حاصل کریں،پھربھی اکثرلوگوں نے ناشکری کے سوا کچھ نہیں مانا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have distributed it (the water) among them, so that they may take lesson, then most of the people opted for nothing but ungratefulness.

چوپایوں اور آدمیوں کو اور طرح طرح سے تقسیم کیا ہم نے اس کو ان کے بیچ میں تاكه دھیان رکھیں پھر بھی نہیں رہتے بہ لوگ بدون ناشکری کئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس کو ہم نے گردش میں رکھا ہوا ہے ان کے مابین تاکہ لوگ اس سے نصیحت حاصل کریں لیکن اکثر لوگ کفران نعمت ہی کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We present the same phenomenon over and over again before them so that they may learn a lesson from it; but most people decline to adopt any other attitude than of disbelief and ingratitude.

اس کرشمے کو ہم بار بار ان کے سامنے لاتے ہیں 64 تاکہ وہ کچھ سبق لیں ، مگر اکثر لوگ کفر اور ناشکری کے سوا کوئی دوسرا رویہ اختیار کرنے سے انکار کر دیتے ہیں ۔ 65

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے لوگوں کے فائدے کے لیے اس ( پانی ) کی الٹ پھیر کر رکھی ہے ، ( ١٧ ) تاکہ وہ سبق حاصل کریں ۔ لیکن اکثر لوگ ناشکری کے سوا ہر بات سے انکاری ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے بارش کو ان لوگوں میں پھرایا 13 اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کو) سمجھیں (اور اس کی نعمت کا شکر کریں، تو بھی اکثر لوگوں نے 14 نے ناشکری کے سوا کچھ (احسان) نہ مانا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے اس (قرآن) کو ان میں طرح طرح سے بیان فرمایا تاکہ نصیحت حاصل کریں سو بہت سے لوگ ناشکری کیے بغیر نہ رہ سکے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے اس پانی کو ان کے درمیان اس طرح تقسیم کردیا ہے تاکہ وہ دھیان رکھیں۔ پھر بھی اکثر لوگ ناشکری سے باز نہیں آتے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے اس (قرآن کی آیتوں) کو طرح طرح سے لوگوں میں بیان کیا تاکہ نصیحت پکڑیں مگر بہت سے لوگوں نے انکار کے سوا قبول نہ کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We set it forth among them, that they may be admonished, but most men begrudge aught save infidelity.

اور ہم اس پانی کو ان کے درمیان تقسیم کردیتے ہیں تاکہ وہ غور کریں ۔ تاہم اکثر لوگ ناشکر اگزار ہوئے بغیر نہیں رہتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس کو ان کے درمیان گوناگوں اسلوبوں سے واضح کردیا ہے ، تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ، لیکن اکثر لوگ ناشکری ہی پر اڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے ان کے درمیان اس ( قرآن مجید کی آیتوں ) کو پھیر پھیر کر بیان کیا ، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں مگر اکثر لوگوں نے سوائے ناشکری کے کچھ قبول نہیں کیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے اس (قرآن کی آیتوں) کو طرح طرح سے بیان کیا لوگوں کے لیے تاکہ نصیحت پکڑیں مگر بہت سے لوگوں نے انکار کے سوا قبول نہ کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے اس کو ان کے درمیان طرح طرح سے پھیرا ہے تاکہ لوگ سبق لیں مگر لوگوں کی اکثریت ایمان و یقین سے متعلق ہر اچھے روئیے کا انکار ہی کرتی رہی اور انہوں نے نہیں اپنایا مگر کفر اور ناشکری ہی کو

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے یہ بات مختلف طریقوں سے ان کے سامنے بیان کی تاکہ وہ سبق حاصل کر لیں لیکن اکثر انکارکے سوا کچھ تسلیم نہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے ان میں پانی کے پھیرے رکھے ( ف۹۰ ) کہ وہ دھیان کریں ( ف۹۱ ) تو بہت لوگوں نے نہ مانا مگر ناشکری کرنا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم اس ( بارش ) کو ان کے درمیان ( مختلف شہروں اور وقتوں کے حساب سے ) گھماتے ( رہتے ) ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں پھر بھی اکثر لوگوں نے بجز ناشکری کے ( کچھ ) قبول نہ کیا

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم چاہتے تو ایک ایک بستی میں ایک ایک ڈرانے والا بھیجتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We have distributed the (water) amongst them, in order that they may celebrate (our) praises, but most men are averse (to aught) but (rank) ingratitude.

Translated by

Muhammad Sarwar

We send them rain from time to time so that they may take heed. Many people have responded, but ungratefully.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We have distributed it among them in order that they may remember the grace of Allah, but most men refuse (out of) gratitude.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have repeated this to them that they may be mindful, but the greater number of men do not consent to aught except denying.

Translated by

William Pickthall

And verily We have repeated it among them that they may remember, but most of mankind begrudge aught save ingratitude.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसे हम ने उन के बीच विभिन्न ढ़ंग से पेश किया है, ताकि वे ध्यान दें। परन्तु अधिकतर लोगों ने इनकार और अकृतज्ञता के अतिरिक्त दूसरी नीति अपनाने से इनकार ही किया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم اس (پانی کو) (بقدر مصلحت) ان لوگوں کے درمیان تقسیم کردیتے ہیں تاکہ لوگ غور کریں سو (چاہیے تھا کہ غور کر کے اس کا حق ادا کرتے لیکن) اکثر لوگ ناشکری کیے نہ رہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ وہ سبق سکھیں مگر اکثر لوگ کفر اور ناشکری کے سوا کوئی راستہ اختیار نہیں کرتے۔ “ (٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

قرآن کو ہم بار بار ان کے سامنے لاتے ہیں تاکہ وہ کچھ سبق لیں ، مگر اکثر لوگ کفر اور ناشکری کے سوا کوئی دوسرا رویہ اختیار کرنے سے انکار کردیتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم اسے ان کے درمیان تقسیم کردیتے ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں، لیکن اکثر لوگ نا شکری کے بغیر نہیں رہتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور طرح طرح سے تقسیم کیا ہم نے اس کو ان کے بیچ میں تاکہ دھیان رکھیں پھر بھی نہیں رہتے بہت لوگ بدون ناشکری کیے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ہی اس پانی کو لوگوں کے مابین مختلف مقدار سے تقسیم کیا تاکہ غور کریں مگر پھر بھی اکثر لوگوں نے سوائے کفران نعمت اور ناسپاسی کے ہر بھلی بات سے انکار ہی کیا