69 Here the miracle of the birth of man from a mere sperm drop and the procreation of his offspring from man and woman have been cited as a proof of Tauhid. Though both man and woman belong to the same genus, they are two species, having important common human characteristics but different physical structures and psychological traits. It is a proof of Tauhid that the All-Powerful Allah has used this "difference" for making the two as complements and not antagonists. ' It is also the design of the All-Powerful Creator that He is creating sons and daughters in the world in due proportion Then the sons marry and create blood relationships, and the daughters are married and become means of forming new relaticnships. This process goes on widening to produce families, tribes and nations belonging to the same race and bound by the same civilization. The verse has also a subtle suggestion: The whole of life is being run on the principle of "differenc", for example, the difference between the night and the day, the summer and the winter, etc. Therefore, " O Muslims, you should patiently endure the differences you are having with your opponents for these are certain to produce good results."
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :69
یعنی بجائے خود یہی کرشمہ کیا کم تھا کہ وہ ایک حقیر پانی کی بوند سے انسان جیسی حیرت انگیز مخلوق بنا کھڑی کرتا ہے ، مگر اس پر مزید کرشمہ یہ ہے کہ اس نے انسان کا بھی ایک نمونہ نہیں بلکہ دو الگ نمونے ( عورت اور مرد ) بنائے جو انسانیت میں یکساں مگر جسمانی و نفسانی خصوصیات میں نہایت مختلف ہیں ، اور اس اختلاف کی وجہ سے باہم مخالف و متضاد نہیں بلکہ ایک دوسرے کا پورا جوڑ ہیں ۔ پھر ان جوڑوں کو ملا کر وہ عجیب توازن کے ساتھ ( جس میں کسی دوسرے کی تدبیر کا ادنیٰ دخل بھی نہیں ہے ) دنیا میں مرد بھی پیدا کر رہا ہے اور عورتیں بھی ، جن سے ایک سلسلہ تعلقات بیٹوں اور پوتوں کا چلتا ہے جو دوسرے گھروں سے بہوئیں لاتے ہیں ، اور ایک دوسرا سلسلہ تعلقات بیٹیوں اور نواسیوں کا چلتا ہے جو دوسرے گھروں کی بہوئیں بن کر جاتی ہیں ۔ اس طرح خاندان سے خاندان جڑ کر پورے پورے ملک ایک نسل اور ایک تمدن سے وابستہ ہو جاتے ہیں ۔
یہاں بھی ایک لطیف اشارہ اس مضمون کی طرف ہے کہ اس سارے کارخانہ حیات میں جو حکمت کام کر رہی ہے اس کا انداز کار ہی کچھ ایسا ہے کہ یہاں اختلاف ، اور پھر مختلفین کے جوڑ سے ہی سارے نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔ لہٰذا جس اختلاف سے تم دو چار ہو اس پر گھبراؤ نہیں ۔ یہ بھی ایک نتیجہ خیز چیز ہے ۔