Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 63

سورة الفرقان

وَ عِبَادُ الرَّحۡمٰنِ الَّذِیۡنَ یَمۡشُوۡنَ عَلَی الۡاَرۡضِ ہَوۡنًا وَّ اِذَا خَاطَبَہُمُ الۡجٰہِلُوۡنَ قَالُوۡا سَلٰمًا ﴿۶۳﴾

And the servants of the Most Merciful are those who walk upon the earth easily, and when the ignorant address them [harshly], they say [words of] peace,

رحمان کے ( سچے ) بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب بے علم لوگ ان سے باتیں کرنے لگتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعِبَادُ
اور بندے
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
الَّذِیۡنَ
وہ ہیں جو
یَمۡشُوۡنَ
چلتے ہیں
عَلَی الۡاَرۡضِ
زمین پر
ہَوۡنًا
آہستگی سے
وَّاِذَا
اور جب
خَاطَبَہُمُ
مخاطب ہوتے ہیں ان سے
الۡجٰہِلُوۡنَ
جاہل لوگ
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
سَلٰمًا
سلام
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعِبَادُ
اور بندے
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
الَّذِیۡنَ
جو
یَمۡشُوۡنَ
چلتے ہیں
عَلَی الۡاَرۡضِ
زمین پر
ہَوۡنًا
نرمی ،عاجزی سے
وَّاِذَا
اور جب
خَاطَبَہُمُ
بات کریں ان سے
الۡجٰہِلُوۡنَ
جاہل
قَالُوۡا
وہ کہہ دیتے ہیں
سَلٰمًا
سلام ہو
Translated by

Juna Garhi

And the servants of the Most Merciful are those who walk upon the earth easily, and when the ignorant address them [harshly], they say [words of] peace,

رحمان کے ( سچے ) بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب بے علم لوگ ان سے باتیں کرنے لگتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور رحمن کے (حقیقی) بندے وہ ہیں جو زمین پر انکساری سے چلتے ہیں اور اگر جاہل ان سے مخاطب ہوں تو بس سلام کہہ کر (کنارہ کش رہتے ہیں)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو زمین پرنرمی اورعاجزی سے چلتے ہیں اور جب جاہل اُن سے بات کریں توکہہ دیتے ہیں سلام ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the slaves of the Rahman are those who walk on the earth humbly and when the ignorant people speak to them, they reply peacefully,

اور بندے رحمن کے وہ ہیں جو چلتے ہیں زمین پر دبے پاؤں اور جب بات کرنے لگیں ان سے بےسمجھ لوگ تو کہیں صاحب سلامت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو زمین پر آہستگی اور نرمی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب ان سے مخاطب ہوتے ہیں جاہل لوگ تو وہ ان کو سلام کہہ دیتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

رحمان کے ﴿اصلی ﴾ بندے 78 وہ ہیں جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں 79 اور جاہل ان کے منہ آئیں تو کہہ دیتے ہیں کہ تم کو سلام ۔ 80

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے ( جاہلانہ ) خطاب کرتے ہیں تو وہ سلامتی کی بات کہتے ہیں ۔ ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور خدا کے (نیک) بندے سے وہ ہیں جو عاجزی کے ساتھ یا آہنسگی اور وقار کیساتھ زمین پر چلتے ہیں 10 اور (جب جاہل لوگ ان سے بھڑ جاتے ہیں کہتے ہیں (اچھا صاحب) سلام 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور رحمن (اللہ) کے (خاص) بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے (جہالت کی) بات کرتے ہیں تو رفع شر کی بات (سلام) کہتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو زمین پر وقار (عاجزی و تواضع) کے ساتھ چلتے ہیں اور جاہل ان سے بات کرتے ہیں تو وہ سلامتی کی بات کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے (جاہلانہ) گفتگو کرتے ہیں تو سلام کہتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the bondmen of the Compassionate are those Who Walk upon the earth meekly and when the ignorant address them, they say peace

اور (خدائے) رحمن کے (خاص) بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں ۔ اور جب ان سے جہالت والے لوگ بات چیت کرتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں خیر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور خدائے رحمٰن کے بندے وہ ہیں ، جو زمین پر فروتنی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے الجھتے ہیں تو وہ ان کو سلام کرکے رخصت ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کے ( حقیقی ) بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی ( وآہستگی ) سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں سلام!

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جاہل لوگ ان سے بات کرتے ہیں تو وہ ان کو سلام کہتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خدائے رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر چلتے ہیں عاجزی اور فروتنی کے ساتھ اور جب ان سے الجھنے اور جھگڑنے لگیں جہالت والے تو یہ ان کے جواب میں سلامتی والی بات کہہ دیتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور رحمن کے حقیقی بندے وہ ہیںجو زمین پر انکساری سے چلتے ہیں اور اگر جاہل ان سے مخاطب ہوں توسلام کہہ کر ( کنارہ کش رہتے ہیں )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور رحمن کے وہ بندے کہ زمین پر آہستہ چلتے ہیں ( ف۱۱۵ ) اور جب جاہل ان سے بات کرتے ہیں ( ف۱۱٦ ) تو کہتے ہیں بس سلام ( ف۱۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( خدائے ) رحمان کے ( مقبول ) بندے وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب ان سے جاہل ( اکھڑ ) لوگ ( ناپسندیدہ ) بات کرتے ہیں تو وہ سلام کہتے ( ہوئے الگ ہو جاتے ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( خدائے ) رحمان کے ( مقبول ) بندے وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب ان سے جاہل ( اکھڑ ) لوگ ( ناپسندیدہ ) بات کرتے ہیں تو وہ سلام کہتے ( ہوئے الگ ہو جاتے ) ہیں

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the servants of (Allah) Most Gracious are those who walk on the earth in humility, and when the ignorant address them, they say, "Peace!";

Translated by

Muhammad Sarwar

(Among) the servants of the Beneficent God are those who walk gently on the earth and when addressed by the ignorant ones, their only response is, "Peace be with you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the servants of the Most Gracious are those who walk on the earth Hawna, and when the foolish address them they say; "Salama."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the servants of the Beneficent Allah are they who walk on the earth in humbleness, and when the ignorant address them, they say: Peace.

Translated by

William Pickthall

The (faithful) slaves of the Beneficent are they who walk upon the earth modestly, and when the foolish ones address them answer: Peace;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहमान के (प्रिय) बन्दें वहीं हैं जो धरती पर नम्रतापूर्वक चलते हैं और जब जाहिल उन के मुँह आएँ तो कह देते हैं, "तुमको सलाम!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (حضرت) رحمٰن کے (خاص) بندے وہ ہیں جو زمین میں عاجزی کے ساتھ چلتے ہیں (1) اور جب ان سے جہالت والے لوگ (جہالت کی) بات (چیت) کرتے ہیں تو وہ رفع شر کی بات کرتے ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” رحمان کے حقیقی بندے وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اگر جاہل ان سے جھگڑیں تو وہ ان کو سلام کہہ کر چل دیتے ہیں۔ “ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رحمٰن کے (اصلی) بندے وہ ہیں جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں اور جاہل ان کے منہ آئیں تو کہہ دیتے ہیں کہ تم کو سلام

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو عاجزی کے ساتھ زمین پر چلتے ہیں اور جب ان سے جہالت والے بات کرتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہمارا سلام ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بندے رحمان کے وہ ہیں جو چلتے ہیں زمین پر دبے پاؤں اور جب بات کرنے لگیں ان سے بےسمجھ لوگ تو کہیں صاحب سلامت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور رحمن کے مخصوص بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی اور تواضع کے ساتھ چلتے ہیں اور جب نادان لوگ ان سے بات کرنے لگیں تو ان سے سلامتی اور رفع شر کی بات کہتے ہیں