Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 68

سورة الفرقان

وَ الَّذِیۡنَ لَا یَدۡعُوۡنَ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ وَ لَا یَقۡتُلُوۡنَ النَّفۡسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللّٰہُ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَ لَا یَزۡنُوۡنَ ۚ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ یَلۡقَ اَثَامًا ﴿ۙ۶۸﴾

And those who do not invoke with Allah another deity or kill the soul which Allah has forbidden [to be killed], except by right, and do not commit unlawful sexual intercourse. And whoever should do that will meet a penalty.

اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالٰی نے منع کر دیا ہو وہ بجز حق کے قتل نہیں کرتے نہ وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں اور جو کوئی یہ کام کرے وہ اپنے اوپر سخت وبال لائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
لَایَدۡعُوۡنَ
نہیں وہ پکارتے
مَعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ کے
اِلٰـہًا
الٰہ
اٰخَرَ
دوسرا
وَلَا
اور نہیں
یَقۡتُلُوۡنَ
وہ قتل کرتے
النَّفۡسَ
کسی جان کو
الَّتِیۡ
وہ جو
حَرَّمَ
حرام کی
اللّٰہُ
اللہ نے
اِلَّا
مگر
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَلَا
اور نہیں
یَزۡنُوۡنَ
وہ زنا کرتے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّفۡعَلۡ
کرے گا
ذٰلِکَ
ایسا
یَلۡقَ
وہ پائے گا
اَثَامًا
گناہ(کی سزا)کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
لَایَدۡعُوۡنَ
نہیں پکارتے
مَعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
اِلٰـہًا
کوئی معبود
اٰخَرَ
دوسرا
وَلَا یَقۡتُلُوۡنَ
اور نہیں قتل کرتے
النَّفۡسَ
کسی جان کو
الَّتِیۡ
جس کو
حَرَّمَ
حرام کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اِلَّا
مگر
بِالۡحَقِّ
حق کےساتھ
وَلَا یَزۡنُوۡنَ
اور وہ زنا نہیں کرتے
وَمَنۡ
اور جو
یَّفۡعَلۡ
کوئی کرے گا
ذٰلِکَ
ایسا
یَلۡقَ
وہ ملے گا
اَثَامًا
سخت گناہ کو
Translated by

Juna Garhi

And those who do not invoke with Allah another deity or kill the soul which Allah has forbidden [to be killed], except by right, and do not commit unlawful sexual intercourse. And whoever should do that will meet a penalty.

اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالٰی نے منع کر دیا ہو وہ بجز حق کے قتل نہیں کرتے نہ وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں اور جو کوئی یہ کام کرے وہ اپنے اوپر سخت وبال لائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ کے ساتھ کسی اور الٰہ کو نہیں پکارتے نہ ہی اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو ناحق قتل کرتے ہیں اور نہ زنا کرتے ہیں اور جو شخص ایسے کام کرے گا ان کی سزا پاکے رہے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجواﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہیں پکارتے اور جس جان کو اﷲ تعالیٰ نے حرام کیاہے اُسے قتل نہیں کرتے مگرحق کے ساتھ اوروہ زنانہیں کرتے اور جو شخص یہ کام کرے گاوہ سخت گناہ کوملے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

- and those who do not invoke any other god along with Allah, and do not kill a person whom Allah has given sanctity, except rightfully, nor do they fornicate; and whoever does it, shall face the recompense of his sin,

اور وہ لوگ کہ نہیں پکارتے اللہ کے ساتھ دوسرے حاکم کو اور نہیں خون کرتے جان کا جو منع کردی اللہ نے مگر جہاں چاہئے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو کوئی کرے یہ کام وہ جا پڑا گناہ میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جو نہیں پکارتے اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو اور نہ ہی قتل کرتے ہیں کسی جان کو جس کو اللہ نے محترم ٹھہرایا ہے مگر حق کے ساتھ اور نہ ہی کبھی وہ زنا کرتے ہیں اور جو کوئی بھی یہ کام کرے گا وہ اس کی سزا کو حاصل کر کے رہے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who do not invoke any god but Allah nor kill a soul, which Allah has forbidden, unjustly, nor commit adultery. -He who does this shall be punished for his sin,

جو اللہ کے سوا کسی اور معبود کو نہیں پکارتے ، اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو ناحق ہلاک نہیں کرتے ، اور نہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں 84 ۔ ۔ ۔ ۔ یہ کام جو کوئی کرے وہ اپنے گناہ کا بدلہ پائے گا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو اللہ کے ساتھ کسی بھی دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ، اور جس جان کو اللہ نے حرمت بخشی ہے ، اسے ناحق قتل نہیں کرتے ، اور نہ وہ زنا کرتے ہیں ، اور جو شخص بھی یہ کام کرے گا ، اسے اپنے گناہ کے وبال کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو نہیں پکارتے (بس) کسی کو یاد کرتے ہیں اسی کی عبادت کرتے ہیں اور جان کا مارنا اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے 4 اس کو نہیں مارتے مگر حق 5 پر (جیسے خون کے بدلے خون) اور زنا نہیں کرتے اور 6 اور جو کوئی یہ کام کرے گا وہ اپنے کئے کا بدلہ پائے گا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کی پرستش نہیں کرتے اور جس کے قتل کو اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے اس کو قتل نہیں کرتے ہاں مگر حق کے ساتھ (یعنی اگر اللہ کا حکم ہو تو) اور وہ زنا نہیں کرتے۔ اور جو شخص ایسے اعمال کرے گا سخت گناہ میں مبتلا ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور جس شخص کے قتل کرنے کو اللہ نے حرام قرار دیا ہے سوائے حق کے وہ کسی کو قتل نہیں کرتے۔ نہ وہ زنا کرتے ہیں۔ اور جو شخص زنا کرے گا تو اس کو بڑی سزا دی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ جو خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور جن جاندار کو مار ڈالنا خدا نے حرام کیا ہے اس کو قتل نہیں کرتے مگر جائز طریق پر (یعنی شریعت کے مطابق) اور بدکاری نہیں کرتے۔ اور جو یہ کام کرے گا سخت گناہ میں مبتلا ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who call not unto anot her god along with Allah and slay not any soul which Allah hath forbidden, save in justification, and commit not fornication. And Whosoever shall do this, Shall incur the meed.

اور جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے ۔ اور جس (انسان کی) جان کو اللہ نے محفوظ قرار دے دیا ہے اسے قتل نہیں کرتے مگر ہاں حق پر ۔ اور نہ زنا کرتے ہیں ۔ اور کوئی ایسا کرے گا اس کو سزا سے سابقہ پڑے گا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو نہ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود پکارتے اور نہ اس جان کو ، جس کو اللہ نے حرام ٹھہرایا ، بغیر کسی حق کے قتل کرتے اور نہ بدکاری کرتے اور جو کوئی ان باتوں کا مرتکب ہوگا ، وہ اپنے گناہوں کے انجام سے دوچار ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور جس شخص کے قتل کو اللہ ( تعالیٰ ) نے حرام کیا ہے اس کو قتل نہیں کرتے مگر حق پر ( حکم شرع کے مطابق ) اور وہ زنا نہیں کرتے اور جو شخص ایسے کام کرے گا سخت گناہ ( وعذاب ) میں جا پڑے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک نہیں بناتے اور جس کا قتل اللہ نے حرام قرار دیا ہے اس کو قتل نہیں کرتے مگر جائز طریقہ ( یعنی شریعت کے مطابق) اور بدکاری نہیں کرتے اور جو بھی یہ کام کرے گا سخت گناہ میں مبتلا ہوگا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو نہ تو اللہ کے سوا کسی اور معبود کو پکارتے ہیں اور نہ وہ کسی ایسی جان کو قتل کرتے ہیں جس کے قتل کو اللہ نے حرام کر رکھا ہو مگر حق کے ساتھ اور نہ ہی وہ زنا و بدکاری کا ارتکاب کرتے ہیں اور جو کوئی ایسا کرے گا وہ اپنے کیے کرائے کی سزا بہرحال پائے گا

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ کے ساتھ کسی او ر معبود کو نہیں پکارتے نہ ہی اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو نا حق قتل کر تے ہیں اور نہ ہی زناکرتے ہیں اور جو شخص ایسے کام کرے گا ان کی سزاپاکے رہیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے ( ف۱۲۲ ) اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ( ف۱۲۳ ) ناحق نہیں مارتے اور بدکاری نہیں کرتے ( ف۱۲٤ ) اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی پوجا نہیں کرتے اور نہ ( ہی ) کسی ایسی جان کو قتل کرتے ہیں جسے بغیرِ حق مارنا اللہ نے حرام فرمایا ہے اور نہ ( ہی ) بدکاری کرتے ہیں ، اور جو شخص یہ کام کرے گا وہ سزائے گناہ پائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی پوجا نہیں کرتے اور نہ ( ہی ) کسی ایسی جان کو قتل کرتے ہیں جسے بغیرِ حق مارنا اللہ نے حرام فرمایا ہے اور نہ ( ہی ) بدکاری کرتے ہیں ، اور جو شخص یہ کام کرے گا وہ سزائے گناہ پائے گا

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who invoke not, with Allah, any other god, nor slay such life as Allah has made sacred except for just cause, nor commit fornication; - and any that does this (not only) meets punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

who do not worship idols besides God, nor without a just cause murder a soul to whom God has granted amnesty, who do not commit fornication, for those who do so have committed a sin

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who invoke not any other god along with Allah, nor kill such person as Allah has forbidden, except for just cause, nor commit illegal sexual intercourse -- and whoever does this shall receive Athama.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they who do not call upon another god with Allah and do not slay the soul, which Allah has forbidden except in the requirements of justice, and (who) do not commit fornication and he who does this shall find a requital of sin;

Translated by

William Pickthall

And those who cry not unto any other god along with Allah, nor take the life which Allah hath forbidden save in (course of) justice, nor commit adultery - and whoso doeth this shall pay the penalty;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो अल्लाह के साथ किसी दूसरे इष्ट-पूज्य को नहीं पुकारते और न नाहक़ किसी जीव को जिस (के क़त्ल) को अल्लाह ने हराम किया है, क़त्ल करते हैं। और न वे व्यभिचार करते हैं - जो कोई यह काम करे तो वह गुनाह के वबाल से दोचार होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کی پرستش نہیں کرتے اور جس شخص (کے قتل کرنے) کو اللہ تعالیٰ نے حرام فرمایا ہے اس کو قتل نہیں کرتے ہاں مگر حق پر اور وہ زنا نہیں کرتے اور جو شخص ایسے کام کریگا تو سزا سے اس کو سابقہ پڑے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ اللہ کے سوا کسی اور معبود کو نہیں پکارتے، اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو ناحق قتل نہیں کرتے اور نہ وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں جو یہ کام کرے گا وہ اپنے گناہ کی سزا پائے گا۔ (٦٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو اللہ کے سوا کسی اور معبود کو نہیں پکارتے ، اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو ناحق ہلاک نہیں کرتے اور نہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں۔ یہ کام جو کوئی کرے وہ اپنے گناہ کا بدلہ پائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی جان کو قتل نہیں کرتے جس کا قتل اللہ نے حرام قرار دیا ہے مگر حق کے ساتھ۔ اور وہ زنا نہیں کرتے، اور جو شخص ایسے کام کریگا تو وہ بڑی سزا سے ملاقات کریگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ کہ نہیں پکارتے اللہ کے ساتھ دوسرے حاکم کو اور نہیں خون کرتے جان کا جو منع کردی اللہ نے مگر جہاں چاہیے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو کوئی کرے یہ کام وہ جا پڑا گناہ میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کی پرستش نہیں کرتے اور جس شخص کے قتل کو اللہ نے حرام کیا ہے اس کو قتل نہیں کرتے مگر ہاں کسی حق شرعی کے ساتھ اور نہ وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں اور جو شخص یہ مذکورہ برے کام کرے گا وہ گناہوں کا وبال دیکھے گا