Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 74

سورة الفرقان

وَ الَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا ہَبۡ لَنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعۡیُنٍ وَّ اجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِیۡنَ اِمَامًا ﴿۷۴﴾

And those who say, "Our Lord, grant us from among our wives and offspring comfort to our eyes and make us an example for the righteous."

اور یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یَقُوۡلُوۡنَ
کہتے ہیں
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
ہَبۡ
عطا کر
لَنَا
ہمیں
مِنۡ اَزۡوَاجِنَا
ہماری بیویوں سے
وَذُرِّیّٰتِنَا
اور ہماری اولاد سے
قُرَّۃَ
ٹھنڈک
اَعۡیُنٍ
آنکھوں کی
وَّاجۡعَلۡنَا
اور بنا ہمیں
لِلۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کا
اِمَامًا
امام/راہ نما
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
یَقُوۡلُوۡنَ
کہتے ہیں
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
ہَبۡ لَنَا
عطا کر ہمیں
مِنۡ اَزۡوَاجِنَا
ہماری بیویوں سے
وَذُرِّیّٰتِنَا
اور ہماری اولادوں سے
قُرَّۃَ
ٹھنڈک
اَعۡیُنٍ
آنکھوں کی
وَّاجۡعَلۡنَا
اور بنا دے ہمیں
لِلۡمُتَّقِیۡنَ
متقیوں کا
اِمَامًا
امام
Translated by

Juna Garhi

And those who say, "Our Lord, grant us from among our wives and offspring comfort to our eyes and make us an example for the righteous."

اور یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو دعا کرتے ہیں کہ : پروردگار ! ہمیں اپنی بیویوں اور اولاد () کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جو لوگ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب!ہمیں ہماری بیویوں اور ہماری اولادوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقیوں کا امام بنا دے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

- and those who say, |"Our Lord, Give us, from our spouses and our children, coolness of eyes and make us heads of the God-fearing.

اور وہ لوگ جو کہتے ہیں اے رب دے ہم کو ہماری عورتوں کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک اور کر ہم کو پرہیزگاروں کا پیشوا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ کہ جو کہتے ہیں : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطافرما اور ہمیں متقیوں کا امام بنا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جو دعائیں مانگا کرتے ہیں کہ ” اے ہمارے رب ، ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک 92 دے اور ہم کو پرہیزگاروں کا امام 93 بنا ” ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو ( دعا کرتے ہوئے ) کہتے ہیں کہ : ہمارے پروردگار ! ہمیں اپنی بیوی بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما ، اور ہمیں پرہیزگاروں کا سربراہ بنا دے ۔ ( ٢٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو یہ دعا کرتے ہیں مالک ہمارے ہم کو ایسی بی بیان اور اولا عطا فرما جن کی طرف سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں 13 اور ہم کو پرہیز گاروں کا سردار بنا 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ لوگ دعا کرتے رہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ! ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک (راحت) عطا فرمائیے اور ہم کو پرہیزگاروں کا پیشوا بنادیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں ہماری بیویوں کی طرف سے اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنادے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who say: our Lord bestow on us coolness of eyes from our wives and our offspring, and make us unto the God-fearing a pattern.

اور یہ وہ لوگ ہیں جو دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہم کو پرہیزگاروں کا سردار بنادے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم کو ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی جانب سے آنکھوں کی ٹھنڈک بخش اور ہم کو پرہیزگاروں کا سربراہ بنا!

Translated by

Mufti Naeem

اور جو ( دعا مانگتے ہوئے ) کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم کو ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا مقتدا بنا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ جو اللہ سے دعا مانگتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! ہم کو اپنی بیویوں (کی طرف سے دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو اپنے رب کے حضور عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب عطا فرما دے ہمیں اپنی بیویوں اور اور اپنی اولادوں کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور بنا دے ہمیں امام و پیشوا متقی اور پرہیزگاروں کا

Translated by

Noor ul Amin

اورجو دعا کرتے ہیں کہ ہمارے رب! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولادسے آنکھوں کی ٹھنڈک عطافرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو عرض کرتے ہیں ، اے ہمارے رب! ہمیں دے ہماری بیبیوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک ( ف۱۳٤ ) اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا ( ف۱۳۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو ( حضورِ باری تعالیٰ میں ) عرض کرتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما ، اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا دے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو ( حضورِ باری تعالیٰ میں ) عرض کرتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما ، اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا دے

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who pray, "Our Lord! Grant unto us wives and offspring who will be the comfort of our eyes, and give us (the grace) to lead the righteous."

Translated by

Muhammad Sarwar

They pray, "Lord, let our spouses and children be the delight of our eyes and ourselves examples for the pious ones."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who say: "Our Lord! Bestow on us from our wives and our offspring the comfort of our eyes, and make us leaders of those who have Taqwa."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they who say: O our Lord! grant us in our wives and our offspring the joy of our eyes, and make us guides to those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And who say: Our Lord! Vouchsafe us comfort of our wives and of our offspring, and make us patterns for (all) those who ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो कहते हैं, "ऐ हमारे रब! हमें हमारी अपनी पत्नियों और हमारी संतान से आँखों की ठंडक प्रदान कर और हमें डर रखने वालों का नायक बना दे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایسے ہیں کہ دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو ہماری بیبیوں اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک (یعنی راحت) عطا فرما (4) اور ہم کو متقیوں کا افسر بنا دے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے ہمارے رب ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب فرما اور ہم کو پرہیزگاروں کا امام بنادے۔ “ (٧٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مانگا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ، ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیز گاروں کا امام بنا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ ہیں جو یوں کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی طرف سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما، اور ہم کو متقیوں کا امام بنا دیجیے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ جو کہتے ہیں اے رب دے ہم کو ہماری عورتوں کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک اور کر ہم کو پرہیزگاروں کا پیشوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نیز وہ ایسے ہوں جو یوں دعا کرتے رہتے ہیں اے ہمارے رب ! ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنادے