Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 75

سورة الفرقان

اُولٰٓئِکَ یُجۡزَوۡنَ الۡغُرۡفَۃَ بِمَا صَبَرُوۡا وَ یُلَقَّوۡنَ فِیۡہَا تَحِیَّۃً وَّ سَلٰمًا ﴿ۙ۷۵﴾

Those will be awarded the Chamber for what they patiently endured, and they will be received therein with greetings and [words of] peace.

یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بلند و بالا خانے دیئے جائیں گے جہاں انہیں دعا سلام پہنچایا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
یُجۡزَوۡنَ
جو بدلہ میں دیئے جائیں گے
الۡغُرۡفَۃَ
بالا خانہ
بِمَا
بوجہ اس کے جو
صَبَرُوۡا
انہوں نے صبر کیا
وَیُلَقَّوۡنَ
اور وہ استقبال کیے جائیں گے
فِیۡہَا
اس میں
تَحِیَّۃً
دعائے خیر
وَّسَلٰمًا
اور سلام سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
یُجۡزَوۡنَ
جزا میں دیے جا ئیں گے
الۡغُرۡفَۃَ
بالا خانے
بِمَا
بدلے اس کےجو
صَبَرُوۡا
اُنھوں نے صبر کیا
وَیُلَقَّوۡنَ
اور استقبال کیا جائے گا اُن کا
فِیۡہَا
اس میں
تَحِیَّۃً
زندگی کی دُعا
وَّسَلٰمًا
اور سلام سے
Translated by

Juna Garhi

Those will be awarded the Chamber for what they patiently endured, and they will be received therein with greetings and [words of] peace.

یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بلند و بالا خانے دیئے جائیں گے جہاں انہیں دعا سلام پہنچایا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے صبر کا بدلہ (بہشت کے) بالا خانوں کی صورت میں پائیں گے، وہاں دعائے حیات اور سلام کے ساتھ ان کا استقبال ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کی جزا میں بالاخانے دیے جائیں گے اور اس میں اُن کا استقبال زندگی کی دُعا اور سلام سے کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Such people will be rewarded with the high place - because they observed patience - and will be received therein with prayers of their eternal life and peace,

ان کا بدلہ ملے گا کوٹھوں کے جھروکے اس لئے کہ وہ ثابت قدم رہے اور لینے آئیں گے ان کو وہاں دعا اور سلام کہتے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ وہ لوگ ہیں جن کو ان کے صبر کی جزا میں بالاخانے ملیں گے اور ان میں ان کا استقبال کیا جائے گا دعاؤں اور سلام کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Such are the people who will be rewarded with high palaces for their fortitude,, wherein they will be welcomed with due respect, honour and salutations

یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے صبر 94 کا پھل منزل بلند کی شکل 95 میں پائیں گے ۔ آداب و تسلیمات سے ان کا استقبال ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بالاخانے عطا ہوں گے ، اور وہاں دعاؤں اور سلام سے ان کا استقبال کیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان لوگوں کو بہشت کے بالا خانے ان کے صبر کے بدلے میں ملیں گے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان لوگوں کو صبر کے بدلے اور اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے اور وہاں (فرشتے) ان سے دعاوسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے میں اعلیٰ مقام دیاجائے گا۔ ان کا وہاں پر دعا وسلام سے استقبال کیا جائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those shall be rewarded with the highest apartment, because they persevered. and therein they shall be met with a greeting and salutation-

ایسے لوگوں کو بالا خانے ملیں گے بوجہ ان کی ثابت قدمی کے اور ان کو وہ ان دعا وسلام ملے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ہیں کہ ان کو ان کی ثابت قدمی کے صلے میں بالا خانے ملیں گے اور ان میں ان کا خیر مقدم تحیت وسلام کے ساتھ ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی ہیں وہ لوگ جن کو ان کے صبر ( واستقامت ) کے بدلے میں اونچے اونچے محلات عطا کیے جائیں گے اور وہاں انہیں دعا و سلام سے ( ہی ) واسطہ پڑتے رہے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان صفات کے لوگوں کو صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیے جائیں گے اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام سے ملاقات کریں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہی ہیں وہ لوگ جن کو جنت کی وہ منزل بلند نصیب ہوگی اس لیے کہ انہوں نے زندگی بھر راہ حق پر صبر و استقامت سے کام لیا ان کا وہاں پر دعا وسلام سے استقبال کیا جائے گا

Translated by

Noor ul Amin

یہی ہیں وہ لوگ جو اپنے صبرکے بدلے جنت میں اعلیٰ مقام پائینگے وہاں آداب اور تسلیمات کے ساتھ انکا استقبال ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کو جنت کا سب سے اونچا بالا خانہ انعام ملے گا بدلہ ان کے صبر کا اور وہاں مجرے اور سلام کے ساتھ ان کی پیشوائی ہوگی ( ف۱۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہی لوگوں کو ( جنت میں ) بلند ترین محلات ان کے صبر کرنے کی جزا کے طور پر بخشے جائیں گے اور وہاں دعائے خیر اور سلام کے ساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

انہی لوگوں کو ( جنت میں ) بلند ترین محلات ان کے صبر کرنے کی جزا کے طور پر بخشے جائیں گے اور وہاں دعائے خیر اور سلام کے ساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those are the ones who will be rewarded with the highest place in heaven, because of their patient constancy: therein shall they be met with salutations and peace,

Translated by

Muhammad Sarwar

They will all receive Paradise as their reward for their forbearance and patience, where they will be greeted with, "Peace be with you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those will be rewarded with the highest place because of their patience. Therein they shall be met with greetings and the word of peace and respect.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These shall be rewarded with high places because they were patient, and shall be met therein with greetings and salutations.

Translated by

William Pickthall

They will be awarded the high place forasmuch as they were steadfast, and they will meet therein with welcome and the ward of peace,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यही वे लोग हैं जिन्हें, इस के बदले में कि वे जमे रहे, उच्च भवन प्राप्त होगा, तथा ज़िन्दाबाद और सलाम से उन का वहाँ स्वागत होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ایسے لوگوں کو (بہشت میں رہنے کو) بالا خانے ملیں گے بوجہ ان کے (دین وطاعت پر) ثابت قدم رہنے کے اور ان کو اس (بہشت) میں (فرشتوں کی جانب سے) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان لوگوں کو بالا خانوں میں ٹھہرایا جائے گا اس لیے کہ یہ مصائب پر صبر کرنے والے تھے ہر مقام پر ان کا آداب وتسلیمات سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے صبر کا پھل منزل بلند کی شکل میں پائیں گے۔ آداب و تسلیمات سے ان کا استقبال ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ثابت قدم رہنے کی وجہ سے بالا خانے ملیں گے اور اس میں ان کو بقاء کی دعا اور سلام ملے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ان کو بدلہ ملے گا کوٹھوں کے جھروکے اس لیے کہ وہ ثابت قدم رہے اور لینے آئیں گے ان کو وہاں دعا اور سلام کہتے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہی وہ لوگ ہیں جن کو ان کے صبرو استقامت کے صلے میں بالا خانے دئیے جائیں گے اور وہاں وہ دعائے خیر اور سلام کے ساتھ استقبال کئے جائیں گے