Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 111

سورة الشعراء

قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لَکَ وَ اتَّبَعَکَ الۡاَرۡذَلُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾ؕ

They said, "Should we believe you while you are followed by the lowest [class of people]?"

قوم نے جواب دیا کہ کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَنُؤۡمِنُ
کیا ہم ایمان لائیں
لَکَ
تجھ پر
وَاتَّبَعَکَ
جب کہ پیروی کی ہے تیری
الۡاَرۡذَلُوۡنَ
رذیل/حقیر لوگوں نے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡۤا
اُنہوں نے کہا
اَنُؤۡمِنُ
کیا ہم مان لیں
لَکَ
تجھے
وَاتَّبَعَکَ
حالانکہ پیچھےچلے ہیں آپ کے
الۡاَرۡذَلُوۡنَ
سب سے ذلیل لوگ
Translated by

Juna Garhi

They said, "Should we believe you while you are followed by the lowest [class of people]?"

قوم نے جواب دیا کہ کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں حالانکہ کمینے لوگوں نے تمہاری پیروی کی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نہوں نے کہا: ’’کیاہم تجھے مان لیں حالانکہ تیرے پیچھے وہ لوگ چلے ہیں جوسب سے ذلیل ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"Shall we believe in you while you are followed by the lowest people?|"

بولے کیا ہم تجھ کو مان لیں اور تیرے ساتھ ہو رہے ہیں ؟

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : کیا ہم تمہاری بات مانیں جبکہ تمہاری پیروی کرنے والے گھٹیا لوگ ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

انہوں نے جواب دیا ” کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟ ” 81

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ لوگ بولے : کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں ، حالانکہ بڑے نیچے درجے کے لوگ تمہارے پیچھے لگے ہوئے ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے کیا ہم تیری بات مان لیں اور تیرے ساتھ والے تو رذالے میں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ کہنے لگے کیا ہم آپ کو مان لیں حالانکہ ہمارے بڑے گھٹیا لوگ آپ کے پیروکار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے کہ ہم تمہارے پیچھے کیسے چلیں جبکہ تمہارے پیچھے چلنے والے (اکثر لوگ) گھٹیا درجہ کے لوگ ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: shall We believe in thee when the meanest follow thee?

وہ بولے تو کیا ہم تمہیں ماننے لگیں درآنحالیکہ تمہارے پیرو تو بس رذیل ہی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے جواب دیا: کیا ہم تمہیں مان لیں اور حال یہ ہے کہ تمہاری پیروی رذیلوں نے کی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا کیا ہم آپ پر ایمان لے آئیں ، حالانکہ آپ کی اتباع تو کم حیثیت لوگوں نے کی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوئے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حضرت نوح کی اس حکمت بھری اور پرسوز تقریر کے جواب میں ان لوگوں نے کہا کہ کیا ہم تجھ پر ایمان لے آئیں جبکہ تیری پیروی ان ہی لوگوں نے اختیار کر رکھی ہے جو کہ سب سے گھٹیاں ہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگے: کیا ہم تجھ پر ایما ن لائیں حالانکہ کمینے لوگوں نے تمہاری پیروی کی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں اور تمہارے ساتھ کمینے ہو ےٴ ہیں ( ف۱۰٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں حالانکہ تمہاری پیروی ( معاشرے کے ) انتہائی نچلے اور حقیر ( طبقات کے ) لوگ کر رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا ہم کس طرح تجھے مان لیں ( اور اطاعت کریں ) جبکہ رذیل لوگ تمہاری پیروی کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Shall we believe in thee when it is the meanest that follow thee?"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Should we believe in you when no one has followed you except the lowest ones".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "Shall we believe in you, when the inferior follow you"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Shall we believe in you while the meanest follow you?

Translated by

William Pickthall

They said: Shall we put faith in thee, when the lowest (of the people) follow thee?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा, "क्या हम तेरी बात मान लें, जबकि तेरे पीछे तो अत्यन्त नीच लोग चल रहे हैं?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ کہنے لگے کہ کیا ہم تم کو مانیں گے حالانکہ رذیل لوگ تمہارے ساتھ ہو لیے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے جواب دیا کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں حالانکہ تیری پیروی کرنے والے رذیل لوگ ہیں (١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ انہوں نے جواب دیا کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اتخیار کی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان لائیں حالانکہ تیرے پیچھے رذیل ترین لوگ لگے ہوئے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے کیا ہم تجھ کو مان لیں اور تیرے ساتھ ہو رہے ہیں کمینے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قوم کے لوگوں نے جواب دیا کیا ہم تجھ کو مان لیں حالانکہ چند رذیل لوگ تیرے پیرو ہوگئے ہیں