Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 167

سورة الشعراء

قَالُوۡا لَئِنۡ لَّمۡ تَنۡتَہِ یٰلُوۡطُ لَتَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِیۡنَ ﴿۱۶۷﴾

They said, "If you do not desist, O Lot, you will surely be of those evicted."

انہوں نے جواب دیا کہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَئِنۡ
البتہ اگر
لَّمۡ
نہ
تَنۡتَہِ
تو باز آیا
یٰلُوۡطُ
اے لوط
لَتَکُوۡنَنَّ
البتہ تو ضرور ہو جائے گا
مِنَ الۡمُخۡرَجِیۡنَ
نکالے جانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
اُنہوں نے کہا
لَئِنۡ
البتہ اگر
لَّمۡ تَنۡتَہِ
نہ تم بازآئے
یٰلُوۡطُ
اے لوط
لَتَکُوۡنَنَّ
تم ضرور ہوجاؤگے
مِنَ الۡمُخۡرَجِیۡنَ
نکالےگئے لوگوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

They said, "If you do not desist, O Lot, you will surely be of those evicted."

انہوں نے جواب دیا کہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : اے لوط ! تم اگر ان باتوں سے باز نہ آئے تو تمہیں جلا وطن کردیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا: ’’اے لوط!اگرتم بازنہ آئے توتم ضرورنکالے گئے لوگوں میں ہو جاؤ گے‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"If you do not stop 0 Lut, you shall be included among the outcast.|"

بولے اگر نہ چھوڑے گا تو اے لوط تو تو نکال دیا جائے گا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا کہ اے لوط ! اگر تم باز نہ آئے تو یہاں سے نکال باہر کیے جاؤ گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

انہوں نے کہا ” اے لوط ( علیہ السلام ) ، اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں ان میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا ۔ ” 111

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہنے لگے : لوط ! اگر تم باز نہ آئے تو تم بھی ان لوگوں میں شامل ہوجاؤ گے جنہیں ( بستی سے ) نکال باہر کیا جاتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے لو ط (دیکھ سنبھل، اگر تو اس نصیحت سے باز نہ آئے گا پھر ہم کو لونڈے سے بازی سے منع کرے گا تو بیشک بستی سے نکال باہر کیا جائے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ کہنے لگے اے لوط (علیہ السلام) اگر تم باز نہ آئے تو ضرور (شہر سے) نکال دیئے جاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے اے لوط ! اگر تم باز نہ آئے تو تم بھی ان لوگوں میں شامل ہو جائو گے جو بستی سے نکال دیئے گئے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: if thou desistest not, O Lut! thou shalt surely be of those driven forth.

وہ لوگ بولے کہ اے لوط اگر تم باز نہ آئے تو تم ضرور نکال دیئے جاؤ گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ اے لوگ! اگر تم باز نہ آئے تو تم لازماً یہاں سے نکال چھوڑے جاؤ گے!

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا اے لوط ( علیہ السلام اگر تم باز نہ آئے تو البتہ ضرور تم ( شہر سے ) نکالے جانے والوں میں سے ہوگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آئے تو شہر سے نکال دیے جاؤ گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان لوگوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا لوط اگر تم باز نہ آئے تو یقینا تم ان لوگوں میں شامل ہو کر رہو گے جن کو نکال باہر کیا گیا ہماری بستیوں سے،

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے: ’’اے لوط تم اگربازنہ آئے تو تمہیں جلاوطن کردیاجائے گا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اے لوط! اگر تم باز نہ آئے ( ف۱٤۷ ) تو ضرور نکال دیے جاؤ گے ( ف۱٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: اے لوط! اگر تم ( ان باتوں سے ) باز نہ آئے تو تم ضرور شہر بدر کئے جانے والوں میں سے ہو جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں نے کہا: اے لوط ( ع ) ! ( اگر تم ان باتوں سے ) باز نہ آئے تو تمہیں ضرور باہر نکال دیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "If thou desist not, O Lut! thou wilt assuredly be cast out!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Lot, if you do not give up preaching, you will certainly be expelled (from this town)".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "If you cease not, O Lut, verily, you will be one of those who are driven out!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: If you desist not, O Lut! you shall surely be of those who are expelled.

Translated by

William Pickthall

They said: If thou cease not, O Lot, thou wilt soon be of the outcast.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा, "यदि तू बाज़ न आया, ऐ लूत! तो तू अवश्य ही निकाल बाहर किया जाएगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ کہنے لگے کہ اے لوط (علیہ السلام) اگر تم (ہمارے کہنے سننے سے) باز نہیں آؤ گے تو ضرور (بستی) سے نکال دیے جاؤ گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے کہا اے لوط اگر ان باتوں سے باز نہ آیا تو جو لگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں ان میں تو بھی شامل ہوکر رہے گا۔ “ (١٦٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں ان میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان لوگوں نے کہا کہ اے لوط اگر تم باز نہ آئے تو تم ضرور نکال دیئے جانے والے لوگوں میں شامل ہوجاؤ گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اگر نہ چھوڑے گا تو اے لوط تو تو نکال دیا جائے گا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں نے جواب دیا اے لوط (علیہ السلام) ! اگر تو اپنی ان باتوں سے باز نہ آئے گا تو تو یقینا بستی سے نکال دیاجائے گا