Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 18

سورة الشعراء

قَالَ اَلَمۡ نُرَبِّکَ فِیۡنَا وَلِیۡدًا وَّ لَبِثۡتَ فِیۡنَا مِنۡ عُمُرِکَ سِنِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾

[Pharaoh] said, "Did we not raise you among us as a child, and you remained among us for years of your life?

فرعوں نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پالا تھا؟ اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَلَمۡ
کیا نہیں
نُرَبِّکَ
ہم نے پالا تجھے
فِیۡنَا
اپنے درمیان
وَلِیۡدًا
بچہ سا
وَّلَبِثۡتَ
اور ٹھہرا تو
فِیۡنَا
ہمارے درمیان
مِنۡ عُمُرِکَ
اپنی عمر میں سے
سِنِیۡنَ
کئی سال
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
فرعون نے کہا
اَلَمۡ
کیا نہیں
نُرَبِّکَ
ہم نے پالا تمہیں
فِیۡنَا
اپنے ہاں
وَلِیۡدًا
بچہ
وَّلَبِثۡتَ
اور رہے تم
فِیۡنَا
ہم میں
مِنۡ عُمُرِکَ
اپنی عمر کے
سِنِیۡنَ
کئی سال
Translated by

Juna Garhi

[Pharaoh] said, "Did we not raise you among us as a child, and you remained among us for years of your life?

فرعوں نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پالا تھا؟ اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

فرعون کہنے لگا : کیا ہم نے تمہیں اپنے ہاں بچپن میں پالا نہ تھا ؟ اور تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں نہیں گزارے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فرعون نے کہا: ’’کیاہم نے اپنے ہاں تمہیں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ اور تم ہمارے یہاں اپنی عمر کے کئی سال رہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (the Pharaoh) said, &Did we not nourish you among us as a child? And you remained among us for years,

بولا کیا نہیں پالا ہم نے تجھ کو اپنے اندر لڑکا سا اور رہا تو ہم میں اپنی عمر میں سے کئی برس

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تمہیں چھوٹے ہوتے اپنے ہاں پالا نہیں تھا ؟ اور تم نے اپنی زندگی کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

فرعون نے کہا ” کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا ؟ 14 تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

فرعون نے ( جواب میں موسیٰ ( علیہ السلام ) سے ) کہا : کیا ہم نے تمہیں اس وقت اپنے پاس رکھ کر نہیں پالا تھا جب تم بالکل بچے تھے ؟ ( ٥ ) اور تم نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہمارے یہاں رہ کر گذارے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

فرعون نے کہا صموسیٰ تو تو وہی ہے نا جسک و ہم نے بچہ سا پالا پوسا اور تو اپنی عم رکے کئی برس ہم میں رہ چکا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگا کیا ہم نے تم کو بچپن میں پرورش نہیں کیا اور تم نے ہمارے ہاں برسوں عمر بسر نہیں کی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرعون نے (احسان جتاتے ہوئے) کہا کہ کیا ہم نے اپنے درمیان تمہاری پرورش نہیں کی تھی ؟ تم برسوں ہمارے اندر رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(فرعون نے موسیٰ سے کہا) کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچّے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Fir'awn said: brought we not thee up amongst us as a child? And thou tarriedst amongst us for many years of thy life?

(فرعون) بولا کیا ہم نے تمہیں بچپن میں پرورش نہیں کیا تھا اور تم ہم لوگوں میں اپنی اس عمر میں برسوں رہا کئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: کیا ہم نے تم کو بچپن میں اپنے اندر نہیں پالا؟ اور تم نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے اندر بسر کیے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ) کہا کیا ہم نے تمہاری اپنے ہاں جب تم بچے تھے پرورش نہیں کی اور تم ہمارے پاس اپنی عمر کے کئی برس رہے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرعون نے موسیٰ سے کہا کیا ہم نے تم کو کہ جب بچے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے پاس زندگی نہیں گزاری ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ سنتے ہی فرعون بولا کیا ہم نے تمہیں بچپن میں اپنے یہاں پالا پوسا نہیں اور تم نے اپنی عمر کے کئی برس ہمارے درمیان نہیں گزارے ؟

Translated by

Noor ul Amin

فرعون کہنے لگا:’’ کیا ہم نے تمہیں اپنے ہاں بچپن میں نہ پالا تھا اور تو نے اپنی عمرکے کئی سال ہمارے ہاں نہیں گزارے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بو لا کیا ہم نے تمھیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہمارے یہاں اپنی عمر کے کئی برس گزارے ، ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( فرعون نے ) کہا: کیا ہم نے تمہیں اپنے یہاں بچپن کی حالت میں پالا نہیں تھا اور تم نے اپنی عمر کے کتنے ہی سال ہمارے اندر بسر کئے تھے

Translated by

Hussain Najfi

فرعون نے کہا ( اے موسیٰ ) کیا تمہارے بچپن میں ہم نے تمہاری پرورش نہیں کی ہے؟ اور تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہم میں گزارے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Pharaoh) said: "Did we not cherish thee as a child among us, and didst thou not stay in our midst many years of thy life?

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh said, "Did we not bring you up in our home as an infant and did you not live with us for many years

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Fir`awn) said (to Musa): "Did we not bring you up among us as a child And you did dwell many years of your life with us."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Firon) said: Did we not bring you up as a child among us, and you tarried among us for (many) years of your life?

Translated by

William Pickthall

(Pharaoh) said (unto Moses): Did we not rear thee among us as a child? And thou didst dwell many years of thy life among us,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(फ़िरऔन ने) कहा, "क्या हम ने तुझे जबकि तू बच्चा था, अपने यहाँ पाला नहीं था? और तू अपनी अवस्था के कई वर्षों तक हमारे साथ रहा,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(دونوں حضرات گئے اور فرعون سے سب مضامین کہہ دیے) فرعون کہنے لگا (آہا تم ہو) کیا ہم نے تم کو بچپن میں پرورش نہیں کیا اور تم اپنی اس عمر میں برسوں ہم میں رہا سہا کیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرعون نے کہا کیا ہم نے اپنے ہاں تیری پرورش نہیں کی تھی ؟ تو نے اپنے عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے۔ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرعون نے کہا کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا ؟ تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرعون نے کہا کیا ہم نے تجھے اپنے پاس رکھ کر اس وقت نہیں پالا جب تو نومولود تھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا کیا نہیں پالا ہم نے تجھ کو اپنے اندر لڑکا سا اور رہا تو ہم میں اپنی عمر میں کئی برس تک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرعون نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں رکھ کر بچپنے میں تیری پرورش نہیں کی اور کیا تو نے اپنی زندگی کے کتنے ہی سال ہمارے ہاں نہ گذارے