Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 183

سورة الشعراء

وَ لَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡیَآءَہُمۡ وَ لَا تَعۡثَوۡا فِی الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِیۡنَ ﴿۱۸۳﴾ۚ

And do not deprive people of their due and do not commit abuse on earth, spreading corruption.

لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَبۡخَسُوا
تم کم کر کے دو
النَّاسَ
لوگوں کو
اَشۡیَآءَہُمۡ
چیزیں ان کی
وَلَا
اور نہ
تَعۡثَوۡا
تم فساد کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُفۡسِدِیۡنَ
مفسد بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَبۡخَسُوا
تم کم دو
النَّاسَ
لوگوں کو
اَشۡیَآءَہُمۡ
اُن کی چیزیں
وَلَا تَعۡثَوۡا
اورتم دنگانہ کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُفۡسِدِیۡنَ
فساد برپاکرنےوالےبن کر
Translated by

Juna Garhi

And do not deprive people of their due and do not commit abuse on earth, spreading corruption.

لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور لوگوں کو ان کی اشیاء کم نہ دیا کرو اور زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور لوگوں کواُن کی چیزیں کم نہ دواورزمین میں فسادبرپاکرنے والے بن کر دنگانہ کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not make people short of their things and do not spread disorder in the land as mischief makers.

اور مت گھٹا دو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت دوڑو ملک میں خرابی ڈالتے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مت گھٹا کردیا کرو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت پھرو زمین میں فساد مچاتے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and do not deliver short, and do not go about creating mischief in the land,

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو ۔ زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو ، اور زمین میں فساد مچاتے مت پھرو ۔ ( ٤٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگوں کو ان کی خریدی چیزیں کم نہ دو اور ملک میں دھند مچاتے مت پھرو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور لوگوں کا ان کی چیزوں میں نقصان مت کیا کرو اور زمین میں فساد مت مچایا کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو ۔ اور زمین پر فساد مچانے والے نہ بنو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And defraud not people of their things, and commit not corruption on the earth.

اور لوگوں کا نقصان ان کی چیزوں میں نہ کیا کرو اور ملک میں فساد مچایا کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کرو اور زمین میں مفسد بن کر نہ پھیلو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم ( کرکے ) نہ دیا کرو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھر

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مت دو تم لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے اور مت پھرو تم اللہ کی زمین میں فساد مچاتے ہوئے

Translated by

Noor ul Amin

اور لوگوں کو ان کی اشیاء کم نہ دیاکرو اور زمین میں فسادنہ مچاتے پھرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو ( ف۱۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم ( تول کے ساتھ ) مت دیا کرو اور ملک میں ( ایسی اخلاقی ، مالی اور سماجی خیانتوں کے ذریعے ) فساد انگیزی مت کرتے پھرو

Translated by

Hussain Najfi

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو ۔ اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And withhold not things justly due to men, nor do evil in the land, working mischief.

Translated by

Muhammad Sarwar

and do not defraud people in their property or spread evil in the land.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And defraud not people by reducing their things, nor do evil, making corruption and mischief in the land."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not wrong men of their things, and do not act corruptly in the earth, making mischief.

Translated by

William Pickthall

Wrong not mankind in their goods, and do not evil, making mischief, in the earth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और लोगों को उन की चीज़ों में घाटा न दो और धरती में बिगाड़ और फ़साद मचाते मत फिरो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور لوگوں کا ان چیزوں میں نقصان مت کیا کرو اور سزمین میں فساد مت مچایا کرو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور لوگوں کو ان کا سوداکم نہ دو ۔ اور زمین میں فساد نہ پھیلاؤ۔ (١٨٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو ۔ زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر مت دیا کرو، اور زمین میں فساد کرنے والے نہ بنو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت گھٹادو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت دوڑو ملک میں خرابی ڈالتے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں نقصان نہ پہونچایا کرو اور ملک میں فساد برپا کرتے نہ پھرا کرو