Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 61

سورة الشعراء

فَلَمَّا تَرَآءَ الۡجَمۡعٰنِ قَالَ اَصۡحٰبُ مُوۡسٰۤی اِنَّا لَمُدۡرَکُوۡنَ ﴿ۚ۶۱﴾

And when the two companies saw one another, the companions of Moses said, "Indeed, we are to be overtaken!"

پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا ، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تویقیناً پکڑ لئے گئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
تَرَآءَ
آمنے سامنے ہوئیں
الۡجَمۡعٰنِ
دو جماعتیں
قَالَ
کہنے لگے
اَصۡحٰبُ
ساتھی
مُوۡسٰۤی
موسیٰ کے
اِنَّا
بےشک ہم
لَمُدۡرَکُوۡنَ
البتہ پا لیے جانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
تَرَآءَ
ایک دوسرےکودیکھا
الۡجَمۡعٰنِ
دونوں گروہوں نے
قَالَ
کہا
اَصۡحٰبُ مُوۡسٰۤی
موسیٰ کے ساتھیوں نے
اِنَّا
یقیناً ہم
لَمُدۡرَکُوۡنَ
ضرور ہم پکڑے جانےوالےہیں
Translated by

Juna Garhi

And when the two companies saw one another, the companions of Moses said, "Indeed, we are to be overtaken!"

پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا ، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تویقیناً پکڑ لئے گئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا تو موسیٰ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ ہم تو پکڑے گئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا: ’’یقیناضرورہم پکڑے جانے والے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when the two hosts saw each other, the companions of Musa said, |"Surely we are overtaken.|"

پھر جب مقابل ہوئیں دونوں فوجیں کہنے لگے موسیٰ کے لوگ ہم تو پکڑے گئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھیوں نے کہا کہ اب تو ہم پکڑے گئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسی ( علیہ السلام ) کے ساتھی چیخ اٹھے کہ ” ہم تو پکڑے گئے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب دونوں جتھے ایک دوسرے کو نظر آنے لگے تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا کہ : اب تو پکی بات ہے کہ ہم پکڑ ہی لیے گئے ۔ ( ١٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب دونوں جتھے اتنے نزدیک ہوئے کہ ایک دوسرے کو دکھائی دینے لگے اس وقت موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے اب تو ہم 13 پڑے گئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو دیکھنے لگیں تو موسیٰ (علیہ السلام) کے ہمراہی (گھبرا کر) کہنے لگے ہم تو پکڑے گئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا یقینا ہم تو پکڑے گئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when the two parties saw each other, the companions of Musa said: verily we are overtaken.

پھر جب دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ (علیہ السلام) کے ہمراہی (گھبراکر) بول اٹھے کہ ہم تو بس پکڑے گئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا: ہم تو پکڑے گئے!

Translated by

Mufti Naeem

پس جب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو نظر آنے لگیں تو ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کے ساتھیوں نے کہا بلاشبہ البتہ ہم تو پکڑے گئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لیے گئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب آمنا سامنا ہوا ان دونوں گروہوں کا تو چیخ اٹھے موسیٰ کے ساتھی کہ ہم تو بالکل پکڑے ہی گئے

Translated by

Noor ul Amin

پھر جب دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو دیکھا توموسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ، اب ہم یقیناپکڑے گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب آمنا سامنا ہوا دونوں گروہوں کا ( ف٦۱ ) موسیٰ والوں نے کہا ہم کو انہوں نے آلیا ( ف٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں ( تو ) موسٰی ( علیہ السلام ) کے ساتھیوں نے کہا: ( اب ) ہم ضرور پکڑے گئے

Translated by

Hussain Najfi

پس جب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو دیکھنے لگیں ( آمنے سامنے ہوئیں ) تو موسیٰ کے ساتھیوں نے ( گھبرا کر ) کہا کہ بس ہم تو پکڑے گئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when the two bodies saw each other, the people of Moses said: "We are sure to be overtaken."

Translated by

Muhammad Sarwar

The people of the Pharaoh pursued them at sunrise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when the two hosts saw each other, the companions of Musa said: "We are sure to be overtaken."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when the two hosts saw each other, the companions of Musa cried out: Most surely we are being overtaken.

Translated by

William Pickthall

And when the two hosts saw each other, those with Moses said: Lo! we are indeed caught.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब दोनों गिरोहों ने एक-दूसरे को देख लिया तो मूसा के साथियों ने कहा, "हम तो पकड़े गए!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر دونوں جماعتیں آپس میں ایسی قریب ہوئیں کہ ایک دوسرے کو دیکھنے لگیں تو موسیٰ (علیہ السلام) کے ہمراہی (گھبرا کر) کہنے لگے کہ (اے موسیٰ (علیہ السلام) ہم تو ہاتھ آگئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ ہم تو پکڑے گئے۔ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰ کے ساتھ چیخ اٹھے کہ ہم تو پکڑے گئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب دونوں جماعتوں نے آپس میں ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا یہ یقینی بات ہے کہ ہم پکڑ لیے گئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب مقابل ہوئیں دونوں فوجیں کہنے لگے موسیٰ کے لوگ ہم تو پکڑے گئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو دیکھنے لگیں تو موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھیوں نے کہا بلاشبہ ہم تو پکڑے گئے