Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 10

سورة النمل

وَ اَلۡقِ عَصَاکَ ؕ فَلَمَّا رَاٰہَا تَہۡتَزُّ کَاَنَّہَا جَآنٌّ وَّلّٰی مُدۡبِرًا وَّ لَمۡ یُعَقِّبۡ ؕ یٰمُوۡسٰی لَا تَخَفۡ ۟ اِنِّیۡ لَا یَخَافُ لَدَیَّ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿٭ۖ۱۰﴾

And [he was told], "Throw down your staff." But when he saw it writhing as if it were a snake, he turned in flight and did not return. [ Allah said], "O Moses, fear not. Indeed, in My presence the messengers do not fear.

تو اپنی لاٹھی ڈال دے موسیٰ نے جب اسے ہلتا جلتا دیکھا اس طرح کہ گویا وہ ایک سانپ ہے تو منہ موڑے ہوئے پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پلٹ کر بھی نہ دیکھا ، اے موسٰی! خوف نہ کھا میرے حضور میں پیغمبر ڈرا نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَلۡقِ
اور ڈال دے
عَصَاکَ
لاٹھی اپنی
فَلَمَّا
تو جب
رَاٰہَا
اس نے دیکھ اسے
تَہۡتَزُّ
کہ وہ حرکت کرتی ہے
کَاَنَّہَا
گویا کہ وہ
جَآنٌّ
سانپ ہے
وَّلّٰی
وہ منہ موڑ گیا
مُدۡبِرًا
پیٹھ پھیرتے ہوئے
وَّلَمۡ
اور نہ
یُعَقِّبۡ
اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا
یٰمُوۡسٰی
اے موسیٰ
لَاتَخَفۡ
نہ تم ڈرو
اِنِّیۡ
بےشک میں
لَایَخَافُ
نہیں ڈرا کرتے
لَدَیَّ
میرے پاس
الۡمُرۡسَلُوۡنَ
رسول
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَلۡقِ
اور ڈال دو
عَصَاکَ
اپنی لاٹھی
فَلَمَّا
پھر جب
رَاٰہَا
اُس نے دیکھا اسے
تَہۡتَزُّ
بل کھاتے ہوئے
کَاَنَّہَا جَآنٌّ
گویا کہ وہ سانپ ہے
وَّلّٰی
وہ لوٹا
مُدۡبِرًا
پیٹھ پھیرکر
وَّلَمۡ یُعَقِّبۡ
اور اس نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا
یٰمُوۡسٰی
اے موسیٰ
لَاتَخَفۡ
نہ تم ڈرو
اِنِّیۡ
یقیناً میں
لَایَخَافُ
نہیں ڈرا کرتے
لَدَیَّ
میرے پاس
الۡمُرۡسَلُوۡنَ
رسول
Translated by

Juna Garhi

And [he was told], "Throw down your staff." But when he saw it writhing as if it were a snake, he turned in flight and did not return. [ Allah said], "O Moses, fear not. Indeed, in My presence the messengers do not fear.

تو اپنی لاٹھی ڈال دے موسیٰ نے جب اسے ہلتا جلتا دیکھا اس طرح کہ گویا وہ ایک سانپ ہے تو منہ موڑے ہوئے پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پلٹ کر بھی نہ دیکھا ، اے موسٰی! خوف نہ کھا میرے حضور میں پیغمبر ڈرا نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اپنی لاٹھی تو ذرا پھینکو، موسیٰ نے جب لاٹھی پھینکی تو دیکھا کہ وہ یوں حرکت کر رہی ہے جیسے سانپ ہو۔ آپ پیٹھ پھیر کر جو بھاگے تو پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا (ہم نے کہا) موسیٰ ! ڈرو نہیں۔ میرے حضور رسول ڈرا نہیں کرتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اپنی لاٹھی ڈال دو۔‘‘ پھر جب اُس نے اُسے بل کھاتے دیکھاگویاکہ وہ سانپ ہے توپیٹھ پھیرکرلوٹااورپیچھے مُڑ کرنہ دیکھا ’’اے موسیٰ! ڈرو نہیں۔ یقینارسول میرے پاس ڈرا نہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And cast your staff down.|" So when he saw it moving, as if it was a snake, he retreated, turning his back and did not look behind. |"0 Musa be not scared. I am such that the messengers are not scared before Me,

اور ڈال دے لاٹھی اپنی پھر جب دیکھا اس کو پھنپھناتے جیسے سانپ کی سٹک لوٹا پیٹھ پھیر کر اور مڑ کر نہ دیکھا اے موسیٰ مت ڈر میں جو ہوں میرے پاس نہیں ڈرتے رسول

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اپنا عصا (زمین پر) ڈال دو تو جب اس نے اسے حرکت کرتے ہوئے دیکھا گویا وہ سانپ ہو تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پیچھے ُ مڑکر بھی نہ دیکھا (اللہ نے فرمایا : ) اے موسیٰ ! ڈرو نہیں میرے حضور رسولوں کے لیے کوئی خوف نہیں ہوتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور پھینک تو ذرا اپنی لاٹھی ۔ ” جونہی کہ موسی ( علیہ السلام ) نے دیکھا لاٹھی سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے 12 تو پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا ۔ ” اے موسی ( علیہ السلام ) ، ڈرو نہیں ۔ میرے حضور رسول ڈرا نہیں کرتے ، 13

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ذرا اپنی لاٹھی کو نیچے پھینکو ۔ پھر جب انہوں نے لاٹھی کو دیکھا کہ وہ اس طرح حرکت کر رہی ہے جیسے وہ کوئی سانپ ہو تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگے ، اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا ۔ ( ارشاد ہوا ) موسیٰ ! ڈرو نہیں ، جن کو پیغمبر بنایا جاتا ہے ان کو میرے حضور کوئی اندیشہ نہیں ہوتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنی لاٹھی نیچے ڈال دے موسیٰ نے لاٹھی ڈال دی جب دیکھا کہ وہ سانپ کی طرف پھنپھنا رہی ہے ہل رہی ہے 1 تو پیٹھ موڑ کر بھاگا اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا اللہ تعالیٰ نے فرمایا موسیٰ ڈر نہیں میرے پاس رہ کر پیغمبر نہیں ڈرا کرتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنی لاٹھی ڈال دیں پس جب انہوں نے اس کو حرکت کرتے دیکھا جیسے اژدھا ہو تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور مڑر کر بھی نہ دیکھا۔ (تو ارشاد ہوا) اے موسیٰ (علیہ السلام) ڈرئیے نہیں ہمارے حضور پیغمبر ڈرا نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم اپنا عصا پھینکو۔ پھر جب انہوں نے اس کو حرکت کرتے دیکھا جیسے وہ سانپ ہو تو وہ (موسیٰ (علیہ السلام) پیٹھ پھیر کر بھاگے اور انہوں نے پلٹ کر بھی نہ دیکھا۔ اللہ نے فرمایا اے موسیٰ تم مت ڈرو۔ بیشک میرے سامنے رسول ڈرا نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنی لاٹھی ڈال دو۔ جب اُسے دیکھا تو (اس طرح) ہل رہی تھی گویا سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا (حکم ہوا کہ) موسیٰ ڈرو مت۔ ہمارے پاس پیغمبر ڈرا نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And cast thou down thy staff. Then when he saw it wriggling as though it were a serpent, he turned in flight and looked not back. O Musa! fear thou not; verily in My presence the sent ones fear not.

اور تم اپنا عصا ڈال دو پھر جب انہوں نے اسے دیکھا کہ وہ حرکت کررہا ہے جیسے سانپ (کرتا ہے) تو وہ پیچھے پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے پھر کر بھی نہ دیکھا ۔ اے موسیٰ خوف نہ کرو ہمارے حضور میں پیغمبر خوف نہیں کرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم اپنا عصا ڈال دو ۔ تو جب اس نے اس کو اس طرح حرکت کرتے دیکھا گویا سانپ ہو تو وہ پیچھے کو مڑا اور پلٹ کر بھی نہیں دیکھا ۔ ( ارشاد ہوا ) کہ اے موسیٰ! ڈرو نہیں! میرے حضور پیغمبروں کیلئے کوئی اندیشہ نہیں ہوتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنی لاٹھی ( اُٹھاکر ) پھینک دیجیے ، پس جب انہوں نے اس ( لاٹھی ) کو دیکھا تو وہ ( اس طرح ) ہل رہی تھی گویا وہ سانپ ہے ( تو ) پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مُڑکر ( بھی ) نہ دیکھا ( ارشاد ہوا ) اے موسیٰ ( علیہ السلام ) ڈرئیے نہیں ، بے شک ہمارے دربار میں پیغمبر نہیں ڈرا کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنی لاٹھی ڈال دو ! جب اس (موسیٰ (علیہ السلام) نے اسے دیکھا تو سانپ کی طرح ہل رہی تھی ‘ تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا ‘ حکم ہوا کہ موسیٰ ڈرو مت ‘ ہمارے پاس پیغمبر ڈرا نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پھینک دو اپنی لاٹھی کو پھر جونہی موسیٰ نے اس کو دیکھا تو وہ اس طرح بل کھا رہی تھی جیسے کوئی سانپ ہو تو بھاگ کھڑے ہوئے موسیٰ خوف کے مارے پیٹھ پھیر کر اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا ارشاد ہوا اے موسیٰ ڈرو مت کہ میرے حضور پیغمبر ڈرا نہیں کرتے

Translated by

Noor ul Amin

اپنی لاٹھی پھینکوموسیٰ نے جب دیکھاکہ وہ یوں حرکت کررہی تھی جیسے سانپ ہو آپ پیٹھ پھیرکرجوبھا گے تو پیچھے مڑکربھی نہ دیکھا ( ہم نے کہا ) ’’موسیٰ ڈر نہیں میرے پاس رسول ڈرانہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اپنا عصا ڈال دے ( ف۱۲ ) پھر موسیٰ نے اسے دیکھا لہراتا ہوا گویا سانپ ہے پیٹھ پھیر کر چلا اور مڑ کر نہ دیکھا ، ہم نے فرمایا اے موسیٰ ڈر نہیں ، بیشک میرے حضور رسولوں کو خوف نہیں ہوتا ( ف۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے موسٰی! ) اپنی لاٹھی ( زمین پر ) ڈال دو ، پھر جب ( موسٰی نے لاٹھی کو زمین پر ڈالنے کے بعد ) اسے دیکھا کہ سانپ کی مانند تیز حرکت کر رہی ہے تو ( فطری رد ِعمل کے طور پر ) پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر ( بھی ) نہ دیکھا ، ( ارشاد ہوا ) : اے موسٰی! خوف نہ کرو بیشک پیغمبر میرے حضور ڈرا نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اور تم اپنا عصا پھینکو ۔ پھر جب انہوں نے اسے دیکھا کہ وہ حرکت کر رہا ہے جیسے کہ وہ ایک سانپ ہے تو وہ پیٹھ پھیر کر مڑے اور پیچھے پلٹ کر بھی نہ دیکھا ( ہم نے آواز دی ) اے موسیٰ خوف نہ کرو ۔ میں وہ ہوں کہ میرے حضور پیغمبر خوف نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Now do thou throw thy rod!" But when he saw it moving (of its own accord) as if it had been a snake, he turned back in retreat, and retraced not his steps: "O Moses!" (it was said), "Fear not: truly, in My presence, those called as messengers have no fear,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Throw down your staff." When Moses saw his staff on the ground moving like a living creature, he stepped back and did not come forward again. The Lord said,"Moses, do not be afraid. Messengers do not become afraid in My presence".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And throw down your stick!" But when he saw it moving as if it were a snake, he turned in flight, and did not look back. (It was said:) "O Musa! Fear not: verily, the Messengers fear not in front of Me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And cast down your staff. So when he saw it in motion as if it were a serpent, he turned back retreating and did not return: O Musa! fear not; surely the apostles shall not fear in My presence;

Translated by

William Pickthall

And throw down thy staff! But when he saw it writhing as it were a demon, he turned to flee headlong; (but it was said unto him): O Moses! Fear not! the emissaries fear not in My presence,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तू अपनी लाठी डाल दे।" जब मूसा ने देखा कि वह बल खा रहा है जैसे वह कोई साँप हो, तो वह पीठ फेरकर भागा और पीछे मुड़कर न देखा। "ऐ मूसा! डर मत। निस्संदेह रसूल मेरे पास डरा नहीं करते,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اے موسیٰ (علیہ السلام) تم اپنا عصا (زمین پر) ڈال دو سو جب انہوں نے اس طرح حرکت کرتے دیکھا جیسے سانپ ہو تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا (ارشاد ہوا کہ) اے موسیٰ (علیہ السلام) ڈرو نہیں اور ہمارے حضور میں پیغمبر نہیں ڈرا کرتے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اپنی لاٹھی پھینک دو موسیٰ نے دیکھا کہ لاٹھی سانپ کی طرح بل کھارہی ہے پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑکرنہ دیکھا، اے موسیٰ ڈرو نہیں کیونکہ رسول میرے حضور ڈرا نہیں کرتے۔ (١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو ذرا اپنی لاٹھی اٹھا اور پھینک۔ ’ جونہی کہ موسیٰ نے دیکھا لاٹھی ، سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ ’ اے موسیٰ ڈرو نہیں۔ میرے حضور رسول ڈرا نہیں کرتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم اپنی لاٹھی کو ڈال دو ، سو جب اس لاٹھی کو دیکھا کہ وہ اس طرح حرکت کر رہی ہے جیسے سانپ ہو تو وہ پیٹھ پھیر کر لوٹے اور مڑ کر بھی پیچھے نہ دیکھا، اے موسیٰ تم نہ ڈرو، بلاشبہ میرے حضور میں پیغمبر نہیں ڈرتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ڈال دے لاٹھی اپنی پھر جب دیکھا اس کو پھن پھناتے جیسے سانپ کی سٹک لوٹا پیٹھ پھیر کر اور مڑ کر نہ دیکھا اے موسیٰ مت ڈر میں جو ہوں تیرے پاس نہیں ڈرتے رسول

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تو اپنا عصا ڈالدے پھر جب موسیٰ (علیہ السلام) نے لاٹھی کو اس طرح حرکت کرتے دیکھا گویا وہ ایک تیز رفتار سانپ ہے تو موسیٰ (علیہ السلام) پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پلٹ کر بھی نہ دیکھا ارشاد ہوا اے موسیٰ (علیہ السلام) ڈر نہیں میری حضور میں پہونچ کر پیغمبر ڈرا نہیں کرتے