Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 14

سورة النمل

وَ جَحَدُوۡا بِہَا وَ اسۡتَیۡقَنَتۡہَاۤ اَنۡفُسُہُمۡ ظُلۡمًا وَّ عُلُوًّا ؕ فَانۡظُرۡ کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿٪۱۴﴾  16

And they rejected them, while their [inner] selves were convinced thereof, out of injustice and haughtiness. So see how was the end of the corrupters.

انہوں نے انکار کر دیا حالانکہ ان کے دل یقین کر چکے تھے صرف ظلم اور تکبر کی بنا پر پس دیکھ لیجئے کہ ان فتنہ پرداز لوگوں کا انجام کیسا کچھ ہوا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَحَدُوۡا
اور انہوں نے انکار کیا
بِہَا
ان کا
وَاسۡتَیۡقَنَتۡہَاۤ
حالانکہ یقین کر لیا تھا اس کا
اَنۡفُسُہُمۡ
ان کے دلوں نے
ظُلۡمًا
ظلم
وَّعُلُوًّا
اور سرکشی سے
فَانۡظُرۡ
تو دیکھو
کَیۡفَ
کس طرح
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَحَدُوۡا
اور انہوں نے انکار کیا
بِہَا
ان کا
وَاسۡتَیۡقَنَتۡہَاۤ
اور یقین کر چکے تھے اس کا
اَنۡفُسُہُمۡ
ان کے دل
ظُلۡمًا
ظلم سے
وَّعُلُوًّا
اور تکبر کے ساتھ
فَانۡظُرۡ
پس آپ دیکھیں
کَیۡفَ
کیسا
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

And they rejected them, while their [inner] selves were convinced thereof, out of injustice and haughtiness. So see how was the end of the corrupters.

انہوں نے انکار کر دیا حالانکہ ان کے دل یقین کر چکے تھے صرف ظلم اور تکبر کی بنا پر پس دیکھ لیجئے کہ ان فتنہ پرداز لوگوں کا انجام کیسا کچھ ہوا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور انہوں نے از راہ ظلم اور تکبر انکار کردیا حالانکہ ان کے دل یقین کرچکے تھے (کہ موسیٰ سچے ہیں) پھر دیکھئے ان مفسدوں کا کیا انجام ہوا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہوں نے اُن کاظلم اور تکبر سے انکار کیاحالانکہ اُن کے دل اس کا یقین کر چکے تھے پس آپ دیکھیں فسادکرنے والوں کا کیسا انجام ہوا!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they denied them out of sheer injustice and arrogance, though their hearts believed them (to be true). See, then, how was the fate of the mischief-makers.

اور ان کا انکار کیا اور ان کا یقین کرچکے تھے اپنے جی میں بےانصافی اور غرور سے، سو دیکھ لے کیسا ہوا انجام خرابی کرنے والوں کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے ان کا انکار کیا ظلم اور سر کشی کے ساتھ جبکہ ان کے دلوں نے ان کا یقین کیا تو دیکھ لو ! کیسا ہوا انجام مفسدوں کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They denied those Signs out of iniquity and arrogance although their hearts were convinced of their truth. So see how evil was the end of those mischief-makers!

انہوں نے سراسر ظلم اور غرور کی راہ سے ان نشانیوں کا انکار کیا حالانکہ دل ان کے قائل ہو چکے تھے ۔ 17 اب دیکھ لو کہ ان مفسدوں کا انجام کیسا ہوا ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگرچہ ان کے دلوں کو ان ( کی سچائی ) کا یقین ہوچکا تھا ، مگر انہوں نے ظلم اور تکبر کی وجہ سے ان کا انکار کیا ۔ اب دیکھ لو ان فساد مچانے والوں کا انجام کیسا ہوا؟ ( ٦ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کے دلوں میں تو ان نشانیوں کا یقین آگیا کہ وہ حق میں خدا کی طرف سے میں پر (زبان سے) ہیکٹری اور شیخی کے مارے انکار کرتے رہے پھر (اے پیغمبر) دیکھ لے ان فسادیوں کا انجام کیسا خراب ہوا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور انہوں نے (جان بوجھ کر) ان (معجزات) کا انکار کیا ظلم اور تکبر سے اور ان کے دل ان کو مان چکے تھے سو دیکھ لیجئے فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ ان کے دلوں میں اس کا یقین تھا مگر انہوں نے ظلم اور تکبر سے اس کا انکار کردیا۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! دیکھئے ان فسادیوں کا انجام کیسا (بھیانک) ہوا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بےانصافی اور غرور سے ان سے انکار کیا لیکن ان کے دل ان کو مان چکے تھے۔ سو دیکھ لو فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they gainsaid them, out of spite and arrogance, although their souls were convinced thereof. So behold! what hath been the end of the corruptors.

ان (معجزات) سے بالکل منکر ظلم وتکبر کی راہ سے ہوگئے درآنحالیکہ ان کے دلوں نے اس کا یقین کرلیا تھا سو دیکھئے کیسا انجام ان مفسدوں کا ہوا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے ظلم اور گھمنڈ کے سبب سے ان کا انکار کیا ، حالانکہ ان کے دلوں نے ان کو تسلیم کیا ۔ تو دیکھو کیا ہوا ان مفسدین کا انجام!

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے سراسر ظلم ( بے انصافی ) اور بڑائی کرتے ہوئے ان کا انکار کیا ، حالانکہ ان کے دل ان کا یقین کرچکے تھے ، پس دیکھیے ( ان ) فساد کرنے والوں کا کیسا انجام ہوا؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بےانصافی اور غرور سے ان سے انکار کیا لیکن ان کے دل ان کو مان چکے تھے سو دیکھ لو کہ فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انہوں نے ان کا انکار کردیا ظلم اور تکبر کی بناء پر حالانکہ انکے دل ان کا یقین کرچکے تھے، سو دیکھ لو کہ کیسا ہوا انجام فساد مچانے والوں کاف

Translated by

Noor ul Amin

اور ان نشانیوں کا انہوں نے ظلم اور تکبرکی وجہ سے انکارکردیاحالانکہ ان کے دل یقین کرچکے تھے ( کہ موسیٰ سچے ہیں ) پھرآپ دیکھ لیجئے کہ زمین میں فسادپھیلانے والوں کا کیا انجام ہوا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے منکر ہوئے اور ان کے دلوں میں ان کا یقین تھا ( ف۱۹ ) ظلم اور تکبر سے تو دیکھو کیسا انجام ہوا فسادیوں کا ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے ظلم اور تکبّر کے طور پر ان کا سراسر انکار کر دیا حالانکہ ان کے دل ان ( نشانیوں کے حق ہونے ) کا یقین کر چکے تھے ۔ پس آپ دیکھئے کہ فساد بپا کرنے والوں کا کیسا ( بُرا ) انجام ہوا

Translated by

Hussain Najfi

اور ان لوگوں نے ظلم و تکبر کی راہ سے ان ( معجزات ) کا انکار کر دیا ۔ حالانکہ ان کے نفوس ( دلوں ) کو ان کا یقین تھا ۔ اب دیکھو کہ فساد کرنے والوں کا انجام کیا ہوا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they rejected those Signs in iniquity and arrogance, though their souls were convinced thereof: so see what was the end of those who acted corruptly!

Translated by

Muhammad Sarwar

They rejected the evidence because of their arrogance and injustice, although their souls knew it to be true. Think how terrible the end of the sinful ones was!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they belied them wrongfully and arrogantly, though they themselves were convinced thereof. So, see what was the end of the mischief-makers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they denied them unjustly and proudly while their soul had been convinced of them; consider, then how was the end of the mischief-makers.

Translated by

William Pickthall

And they denied them, though their souls acknowledged them, for spite and arrogance. Then see the nature of the consequence for the wrong-doers!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने ज़ुल्म और सरकशी से उन का इनकार कर दिया, हालाँकि उन के जी को उन का विश्वास हो चुका था। अब देख लो इन बिगाड़ पैदा करने वालों का क्या परिणाम हुआ?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور غضب تو یہ تھا کہ) ظلم اور تکبر کی راہ سے ان (معجزات) کے (بالکل) منکر ہوگئے حالانکہ ان کے دلوں نے ان کا یقین کرلیا تھا سو دیکھیے کیسا (برا) انجام ہوا ان مفسدوں کا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے ظلم اور غرور کی بنا پر نشانیوں کا انکار کیا حالانکہ ان کے دل قائل ہوچکے تھے۔ دیکھ لیں کہ فساد کرنے والوں کا کیسا انجام ہوا۔ “ (١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے سراسر ظلم اور غرور کی راہ سے ان نشانیوں کا انکار کیا حالانکہ دل اس کے قائل ہوچکے تھے۔ اب دیکھ لو کہ ان مفسدوں کا انجام کیسا ہوا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے ظلم اور تکبر کی راہ سے ان کا انکار کیا حالانکہ ان کے نفسوں نے یقین کرلیا تھا، سو دیکھو فساد کرنے والوں کا کیا انجام ہوا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ان کا انکار کیا اور ان کا یقین کرچکے تھے اپنے جی میں بےانصافی اور غرور سے، سو دیکھ لے کیسا ہوا انجام خرابی کرنے والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان لوگوں نے ازروئے ظلم اور تکبر و سرکشی ان معجزات کا انکار کردیا حالانکہ ان کے دل ان کا یقین کرچکے تھے سو اے پیغمبر دیکھئے ان مفسدوں کا انجام کیسا ہوا