Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 34

سورة النمل

قَالَتۡ اِنَّ الۡمُلُوۡکَ اِذَا دَخَلُوۡا قَرۡیَۃً اَفۡسَدُوۡہَا وَ جَعَلُوۡۤا اَعِزَّۃَ اَہۡلِہَاۤ اَذِلَّۃً ۚ وَ کَذٰلِکَ یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۳۴﴾

She said, "Indeed kings - when they enter a city, they ruin it and render the honored of its people humbled. And thus do they do.

اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی بستی میں گھستے ہیں تو اسے اجاڑ دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَتۡ
وہ کہنے لگی
اِنَّ
بےشک
الۡمُلُوۡکَ
بادشاہ
اِذَا
جب
دَخَلُوۡا
وہ داخل ہوتے ہیں
قَرۡیَۃً
کسی بستی میں
اَفۡسَدُوۡہَا
وہ تباہ کر دیتے ہیں اسے
وَجَعَلُوۡۤا
اور وہ کر دیتے ہیں
اَعِزَّۃَ اَہۡلِہَاۤ
اس کے معزز باشندوں کو
اَذِلَّۃً
ذلیل
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
یَفۡعَلُوۡنَ
یہ کریں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَتۡ
ملکہ نے کہا
اِنَّ
یقیناً
الۡمُلُوۡکَ
باشادہ
اِذَا
جب
دَخَلُوۡا
داخل ہوتے ہیں
قَرۡیَۃً
کسی بستی میں
اَفۡسَدُوۡہَا
خراب کرتے ہیں وہ اسے
وَجَعَلُوۡۤا
اور وہ کرتے ہیں
اَعِزَّۃَ اَہۡلِہَاۤ
عزت داروں کو
اَذِلَّۃً
ذلیل
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کریں گے
Translated by

Juna Garhi

She said, "Indeed kings - when they enter a city, they ruin it and render the honored of its people humbled. And thus do they do.

اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی بستی میں گھستے ہیں تو اسے اجاڑ دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ملکہ) کہنے لگی : بادشاہ لوگ جب کسی علاقہ میں داخل ہوتے ہیں تو اسے اجاڑ دیتے ہیں اور وہاں کے معززین کو ذلیل بنا دیتے ہیں اور یہی کچھ یہ لوگ بھی کریں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ملکہ نے کہا: ’’یقینابادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں اُسے خراب کر دیتے ہیں اور اُس کے عزت داروں کو ذلیل کردیتے ہیں اوراسی طرح وہ لوگ کریں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

She said, |"In fact when the kings enter a town, they put it to disorder and put its honorable citizens to disgrace, and this is how they normally do.

کہنے لگی بادشاہ جب گھستے ہیں کسی بستی میں اس کو خراب کردیتے ہیں اور کر ڈالتے ہیں وہاں کے سرداروں کو بےعزت اور ایسا ہی کچھ کریں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس میں فساد برپا کردیتے ہیں اور اس کے معزز لوگوں کو ذلیل کردیتے ہیں اور وہ ایسے ہی کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

” ملکہ نے کہا کہ ” بادشاہ جب کسی ملک میں گھس آتے ہیں تو اسے خراب اور اس کے عزت والوں کو ذلیل کردیتے ہیں ۔ 39 یہی کچھ وہ کیا کرتے ہیں ۔ 40

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ملکہ بولی : حقیقت یہ ہے کہ بادشاہ لوگ جب کسی بستی میں گھس آتے ہیں تو اسے خراب کر ڈالتے ہیں ، اور اس کے باعزت باشندوں کو ذلیل کر کے چھوڑتے ہیں ، اور یہی کچھ یہ لوگ بھی کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بلقیس نے کہا میں یہ سوچتی ہوں بادشاہ جب کسی شہر میں لڑائی کر کے گھستے ہیں تو شہر کو خراب کردیتے ہیں لوٹ مار ہنگامہ مچاتے ہیں اور وہاں کے عزت دار لوگوں کو بےعزت بنا دیتے ہیں اور بادشاہوں کا یہی قاعدہ ہے ایسا ہی کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس عورت نے کہا بیشک بادشاہ جب (فاتح ہو کر) کسی شہر میں داخل ہوتے ہیں تو اسے تباہ کردیتے ہیں اور وہاں کے عزت والوں کو ذلیل کردیا کرتے ہیں اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ملکہ سبا نے ) کہا کہ بیشک بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اسے تباہ و برباد کر ڈالتے ہیں۔ اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل و خوار کردیتے ہیں، اور یہ لوگ بھی ایس ہی کریں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی شہر میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو تباہ کر دیتے ہیں اور وہاں کے عزت والوں کو ذلیل کر دیا کرتے ہیں اور اسی طرح یہ بھی کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

She said: verily the kings, when they enter a City, despoil it, and make the most powerful inhabitants thereof the most abased; so will they do.

وہ بولی کہ بادشاہ جب کیسی بستی میں (فاتحانہ) داخل ہوتے ہیں تو اسے تہ وبالا کردیتے ہیں اور وہاں والوں میں جو عزت دار ہوتے ہیں انہیں وہ ذلیل کردیتے ہیں اور اسی طرح (یہ لوگ) کریں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: بادشاہ لوگ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو درہم برہم اور اس کے معززین کو ذلیل کرکے چھوڑتے ہیں اور یہی یہ لوگ بھی کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس نے کہا بلاشبہ بادشاہ کسی بستی ( شہر ) میں داخل ہوتے ہیں ( تو ) اس کو برباد کرڈالتے ہیں اور وہاں کے رہنے والوں میں سے عزت والوں کو ذلیل کردیا کرتے ہیں اور اسی طرح یہ ( بھی ) کریں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی شہر میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو تباہ کردیتے ہیں اور وہاں کے عزت والوں کو ذلیل کردیا کرتے ہیں اور اسی طرح یہ بھی کریں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہنے لگی کہ بادشاہ جب کسی بستی میں گھس آتے ہیں تو ان کا وطیرہ یہی ہوتا ہے کہ وہ اسے بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں اور اس کے باشندوں میں سے عزت والوں کو ذلیل کردیتے ہیں، اور خدشہ ہے کہ یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے۔

Translated by

Noor ul Amin

ملکہ کہنے لگی: بادشاہ جب کسی علاقے میں داخل ہوتے ہیں تواسے اجاڑدیتے ہیں اور وہاں معززین کو ذلیل بنا دیتے ہیں اور یہی کچھ یہ لوگ بھی کرینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولی بیشک بادشاہ جب کسی بستی میں ( ف۵۰ ) داخل ہوتے ہیں اسے تباہ کردیتے ہیں اور اس کے عزت والوں کو ( ف۵۱ ) ذلیل اور ایسا ہی کرتے ہیں ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ملکہ نے ) کہا: بیشک جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تواسے تباہ و برباد کر دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل و رسوا کر ڈالتے ہیں اور یہ ( لوگ بھی ) اسی طرح کریں گے

Translated by

Hussain Najfi

ملکہ نے کہا بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اسے تباہ کر دیتے ہیں اور اس کے معزز باشندوں کو ذلیل کر دیتے ہیں اور ایسا ہی ( یہ لوگ ) کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

She said: "Kings, when they enter a country, despoil it, and make the noblest of its people its meanest thus do they behave.

Translated by

Muhammad Sarwar

She said, "When Kings enter a town they destroy it and disrespect its honorable people. That is what they will do, too.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

She said: "Verily, kings, when they enter a town, they destroy it and make the most honorable among its people the lowest. And thus they do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

She said: Surely the kings, when they enter a town, ruin it and make the noblest of its people to be low, and thus they (always) do;

Translated by

William Pickthall

She said: Lo! kings, when they enter a township, ruin it and make the honour of its people shame. Thus will they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "सम्राट जब किसी बस्ती में प्रवेश करते हैं, तो उसे ख़राब कर देते हैं और वहाँ के प्रभावशाली लोगों को अपमानित करके रहते हैं। और वे ऐसा ही करेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلقیس کہنے لگی کہ والیان ملک (کا قاعدہ ہے کہ) جب کسی بستی میں (مخالفانہ طور پر) داخل ہوتے ہیں تو اس کو تہہ وبالا کردیتے ہیں اور اس کے رہنے والوں میں جو عزت دار ہیں ان کو (ان کا وزن گھٹانے کے لیے) ذلیل کیا کرتے ہیں اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ملکہ نے کہا کہ بادشاہ جب کسی ملک میں گھس آتے ہیں تو اسے برباد اور اس کے عزت والوں کو ذلیل کردیتے ہیں یہی کچھ وہ کریں گے۔ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ملکہ نے کہا کہ بادشاہ جب کسی ملک میں گھس آتے ہیں تو اسے خراب اور اس کے عزت والوں کو ذلیل کردیتے ہیں ، یہی کچھ وہ کیا کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگی کہ بلا شک بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اسے خراب کردیتے ہیں، اور جو اس کے رہنے والے با عزت ہوتے ہیں انہیں ذلیل بنا دیتے ہیں اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کرینگے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگی بادشاہ جب گھستے ہیں کسی بستی میں اس کو خراب کردیتے ہیں اور کر ڈالتے ہیں وہاں کے سرداروں کو بےعزت اور ایسا ہی کچھ کریں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلقیس کہنے لگی بادشاہ جب کسی بستی میں فاتحانہ داخل ہوا کرتے ہیں تو اس کو برباد کر ڈالتے ہیں اور وہاں کے عزت دار باشندوں کو ذلیل کردیا کرتے ہیں اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے