Every available translation of Surat un Namal, verse 36, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.
|
فَلَمَّا
تو جب
|
جَآءَ
وہ آیا
|
سُلَیۡمٰنَ
سلیمان کے پاس
|
قَالَ
اس نے کہا
|
اَتُمِدُّوۡنَنِ
کیا تم مدد دیتے ہو مجھے
|
بِمَالٍ
ساتھ مال کے
|
فَمَاۤ
تو جو
|
اٰتٰىنِۦَ
عطا کیا مجھے
|
اللّٰہُ
اللہ نے
|
خَیۡرٌ
بہتر ہے
|
مِّمَّاۤ
اس سے جو
|
اٰتٰىکُمۡ
اس نے عطا کیا تمہیں
|
بَلۡ
بلکہ
|
اَنۡتُمۡ
تم ہی
|
بِہَدِیَّتِکُمۡ
ساتھ اپنے ہدیے کے
|
تَفۡرَحُوۡنَ
تم خوش ہوتے ہو
|
|
فَلَمَّا
سو جب
|
جَآءَ
آئے
|
سُلَیۡمٰنَ
سلیمان کے پاس
|
قَالَ
اس نے کہا
|
اَتُمِدُّوۡنَنِ
کیا تم مدد کرنا چاہتے ہو میری
|
بِمَالٍ
مال سے
|
فَمَاۤ
پھر جو
|
اٰتٰىنِۦَ
دیا مجھے
|
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
|
خَیۡرٌ
بہتر ہے
|
مِّمَّاۤ
اس سے جو
|
اٰتٰىکُمۡ
اس نے دیا ہے تمہیں
|
بَلۡ
بلکہ
|
اَنۡتُمۡ
تم
|
بِہَدِیَّتِکُمۡ
اپنے تحفے سے
|
تَفۡرَحُوۡنَ
خوش ہوتے رہو
|
So when they came to Solomon, he said, "Do you provide me with wealth? But what Allah has given me is better than what He has given you. Rather, it is you who rejoice in your gift.
پس جب قاصد حضرت سلیمان کے پاس پہنچا تو آپ نے فرمایا کیا تم مال سے مجھے مدد دینا چاہتے ہو؟ مجھے تو میرے رب نے اس سے بہت بہتر دے رکھا ہے جو اس نے تمہیں دیا ہے پس تم ہی اپنے تحفے سے خوش رہو ۔
پھر جب وہ وفد (تحفہ لے کر) سلیمان کے پاس آیا تو سلیمان نے کہا : کیا تم مجھے مال کا لالچ دیتے ہو ؟ وہ تو اللہ نے مجھے (پہلے ہی) تم سے زیادہ دے رکھا ہے۔ تمہارا یہ تحفہ تمہیں ہی مبارک ہو جس پر تم اترا رہے ہو۔
سوجب وہ سلیمان کے پاس آیا تواُس نے کہا: ’’کیا میری مدد تم لوگ مال سے کرناچاہتے ہو؟جو اﷲ تعالیٰ نے مجھے دیاہے وہ اُس سے بہترہے جو اُس نے تمہیں دیاہے بلکہ تم ہی اپنے تحفے سے خوش ہوتے ہو۔
So when he (the envoy) came to Sulaiman, he said, |"Are you extending a financial aid to me? So what Allah has given me is much better than what He has given to you. But you yourselves are proud of your gift.
پھر جب پہنچا سلیمان کے پاس بولا کیا تم میری اعانت کرتے ہو مال سے، سو جو اللہ نے مجھ کو دیا ہے بہتر ہے اس سے جو تم کو دیا ہے، بلکہ تم ہی اپنے تحفہ سے خوش رہو
تو جب وہ (وفد) آیا سلیمان کے پاس اس نے کہا کہ کیا تم میری اعانت کرنا چاہتے ہو مال و دولت سے ؟ تو جو کچھ مجھے اللہ نے دے رکھا ہے وہ کہیں بہتر ہے اس سے جو اس نے تمہیں دیا ہے اپنے ان تحائف سے تم خود ہی خوش رہو
جب وہ ﴿ملکہ کا سفیر﴾ سلیمان ( علیہ السلام ) کے ہاں پہنچا تو اس نے کہا ” کیا تم لوگ مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو؟ جو کچھ خدا نے مجھے دے رکھا ہے وہ اس سے بہت زیادہ ہے جو تمہیں دیا ہے ۔ 41 تمہارا ہدیہ تمہی کو مبارک رہے ۔
چنانچہ جب ایلچی سلیمان کے پاس پہنچا تو انہوں نے کہا : کیا تم مال سے میری امداد کرنا چاہتے ہو؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ نے جو کچھ مجھے دیا ہے وہ اس سے کہیں بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے ، البتہ تم ہی لوگ اپنے تحفے پر خوش ہوتے ہو ۔
جب بلقیس کا ایلچی (منذر بن عمرو) سلیمان پاس پہنچاتو سلیمان نے کہا کیا تم لوگ دنیا کی اہل 4 دولت سے میری مدد کرنا چاہتے ہو میں دنیا کا مال نہیں چاہتا اللہ تعالیٰ جو مجھ کو دے رکھا ہے مال دو دولت پیغمبری بادشاہت، وہ اس سے کہیں بہتر ہے 5 جو تم کو دیا ہے بلکہ تم ہی اپنے تحفے پر (جو میں واپس کرتا ہوں خوش رہو
پھر جب وہ (تحفہ) سلیمان (علیہ السلام) کے پاس پہنچا تو انہوں نے فرمایا کیا تم مجھے مال وزر سے مدد دینا چاہتے ہو ؟ پس اللہ نے جو کچھ مجھے عطا فرمایا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے ، بلکہ تم ہی اپنے تحفوں پر خوش ہوتے ہوگے
پھر جب سلیمان (علیہ السلام) کے پاس قاصد آیا تو انہوں نے کہا۔ کیا تم مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو۔ پس جو کچھ اللہ نے ہمیں دیا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا گیا ہے۔ بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ ) تم اپنے تحفے پر اتراتے ہو۔
جب (قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا کیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو، جو کچھ خدا نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ تم ہی اپنے تحفے سے خوش ہوتے ہوگے
Then when he came unto Sulaiman, he said: are ye going to add riches to me. Then that which Allah hath vouchsafed unto me is better than that which He hath vouchsafed unto you. Aye! it is ye who exult in your present.
سو جب وہ (ایلچی) سلیمان کے پاس پہنچا تو آپ نے کہا کیا تم لوگ میری مدد مال سے کرنا چاہتے ہو ! سو اللہ نے مجھ کو جو کچھ دے رکھا ہے وہ اس سے کہیں بہتر ہے جو اس نے تم کو دیا ہے البتہ تم ہی اپنے ہدیہ پر اتراتے ہوگے
تو جب سفیر سلیمان کے پاس پہنچا ، اس نے کہا: کیا تم لوگ میری مدد مال سے کرنا چاہتے ہو؟ مجھے خدا نے جو دے رکھا ہے ، وہ اس سے کہیں بہتر ہے جو اس نے تم کو دیا ہے ۔ یہ تمہی لوگ ہو کہ اپنے ہدیوں پر خوش ہوتے ہو!
پس جب وہ ( قاصد ) ( حضرت ) سلیمان ( علیہ السلام ) کے پاس آیا ( تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے ) فرمایا کیا تم میری مدد مال کے ذریعے کرنا چاہتے ہو ، پس جو کچھ اللہ ( تعالیٰ ) نے مجھے عطا فرما رکھا ہے وہ اس سے جو تمہیں دیا ہے بہت بہتر ہے ، بلکہ تم ہی اپنے ہدیے پر اِتراتے ہو ۔
جب قاصد سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا کیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو ؟ جو کچھ اللہ نے مجھے دیا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ اپنے تحفے سے تم ہی خوش ہوتے ہو گے۔
چناچہ جب وہ قاصد سامان لے کر سلیمان کے پاس پہنچا تو آپ نے فرمایا کہ کیا تم لوگ مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو ؟ تو سن لو کہ جو کچھ اللہ نے مجھے دے رکھا ہے وہ اس سے کہیں بہتر ہے جو اس نے تمہیں دیا ہے تمہارا یہ ہدیہ تم ہی لوگوں کو مبارک ہو ؟
پھرجب وہ ہدہد سلیمان کے پاس آیاتوسلیمان نے کہا:’’ کیا تم مجھے مال کالالچ دیتے ہو؟وہ تواللہ نے مجھے تم سے زیادہ دے رکھا ہے تمہارایہ تحفہ تمہیں ہی مبارک ہوجس پر تم اترارہے ہو
پھر جب وہ ( ف۵٤ ) سلیمان کے پاس آیا فرمایا کیا مال سے میری مدد کرتے ہو تو جو مجھے اللہ نے دیا ( ف۵۵ ) وہ بہتر ہے اس سے جو تمہیں دیا ( ف۵٦ ) بلکہ تمہیں اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہو ( ف۵۷ )
سو جب وہ ( قاصد ) سلیمان ( علیہ السلام ) کے پاس آیا ( تو سلیمان علیہ السلام نے اس سے ) فرمایا: کیا تم لوگ مال و دولت سے میری مدد کرنا چاہتے ہو ۔ سو جو کچھ اللہ نے مجھے عطا فرمایا ہے اس ( دولت ) سے بہتر ہے جو اس نے تمہیں عطا کی ہے بلکہ تم ہی ہو جو اپنے تحفہ سے فرحاں ( اور ) نازاں ہو
سو جب وہ فرستادہ ( یا ملکہ کا سفیر ) سلیمان کے پاس پہنچا تو آپ نے کہا کیا تم لوگ مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو؟ تو اللہ نے مجھے جو کچھ دے رکھا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے البتہ تم ہی اپنے ہدیہ پر خوش ہو سکتے ہو ۔
Now when (the embassy) came to Solomon, he said: "Will ye give me abundance in wealth? But that which Allah has given me is better than that which He has given you! Nay it is ye who rejoice in your gift!
When her Messengers came to Soloman, he said, "Have you brought me wealth? What God has given to me is far better than what He has given to you, but you are happy with your gifts.
So, when (the messengers with the gift) came to Sulayman, he said: "Will you help me in wealth What Allah has given me is better than that which He has given you! Nay, you rejoice in your gift!"
So when he came to Sulaiman, he said: What! will you help me with wealth? But what Allah has given me is better than what He has given you. Nay, you are exultant because of your present;
So when (the envoy) came unto Solomon, (the King) said: What! Would ye help me with wealth? But that which Allah hath given me is better than that which He hath given you. Nay it is ye (and not I) who exult in your gift.
फिर जब वह सुलैमान के पास पहुँचा तो उस ने (सुलैमान ने) कहा, "क्या तुम माल से मेरी सहायता करोगे, तो जो कुछ अल्लाह ने मुझे दिया है वह उस से कहीं उत्तम है, जो उस ने तुम्हें दिया है? बल्कि तुम्ही लोग हो जो अपने उपहार से प्रसन्न होते हो!
سو جب فرستادہ سلیمان (علیہ السلام) کے پاس پہنچا اور (تحفے پیش کیے) (تو سلیمان (علیہ السلام) نے) فرمایا کہ کیا تم لوگ (یعنی بلقیس وغیرہ) مال سے میری امداد کرتے رہتے ہو سو (سمجھ رکھو کہ) اللہ نے جو مجھ کو دے رکھا ہے وہ اس سے کہیں بہتر ہے جو تم کو دے رکھا ہے (1) ہاں تم ہی اپنے اس ہدیہ پر اتراتے ہوگے۔
” ملکہ کا وفد سلیمان کے ہاں پہنچا تو اس نے کہا کیا تم لوگ مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو ؟ جو کچھ اللہ نے مجھے دے رکھا ہے وہ اس سے کہیں بہتر ہے جو تمہیں دیا گیا ہے تمہارا ہدیہ تمہارے ہی لیے ہے۔ (٣٦)
جب وہ (ملکہ کا سفیر) سلیمان کے ہاں پہنچا تو اس نے کہا کیا تم لوگ مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو ؟ جو کچھ خدا نے مجھے دے رکھا ہے وہ اس سے بہت زیادہ ہے جو تمہیں دیا ہے۔ تمہارا ہدیہ تم ہی کو مبارک رہے
سو جب وہ قاصد سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا کیا تم لوگ مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو سو اللہ نے جو کچھ مجھے دے رکھا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تم کو دیا ہے بلکہ بات یہ ہے کہ تم اپنے ہدیہ پر خوش ہوتے ہو،
پھر جب پہنچا سلیمان کے پاس بولا کیا تم میری اعانت کرتے ہو مال سے، سو جو اللہ نے مجھ کو دیا ہے بہتر ہے اس سے جو تم کو دیا ہے بلکہ تم ہی اپنے تحفہ سے خوش رہو
پھر وہ ہدیہ لیکر جانے والا گروہ سلیمان (علیہ السلام) کے پاس پہونچا تو سلیمان (علیہ السلام) نے کہا کیا تم لوگ مال و دولت سے میری امداد کرنا چاہتے ہو سو اللہ نے جو کچھ مجھ کو دے رکھا ہے وہ اس سے کہیں بہتر ہے جو تم کو دیا ہے اصل واقعہ یہ ہے کہ تم ہی اس تحفہ سے جو تم کو پیش کیا جائے خوش ہوا کرتے ہو