Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 38

سورة النمل

قَالَ یٰۤاَیُّہَا الۡمَلَؤُا اَیُّکُمۡ یَاۡتِیۡنِیۡ بِعَرۡشِہَا قَبۡلَ اَنۡ یَّاۡتُوۡنِیۡ مُسۡلِمِیۡنَ ﴿۳۸﴾

[Solomon] said, "O assembly [of jinn], which of you will bring me her throne before they come to me in submission?"

آپ نے فرمایا اے سردارو! تم میں سے کوئی ہے جو ان کے مسلمان ہو کر پہنچنے سے پہلے ہی اس کا تخت مجھے لا دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
یٰۤاَیُّہَا
اے
الۡمَلَؤُا
سردارو
اَیُّکُمۡ
کون تم میں سے
یَاۡتِیۡنِیۡ
لائے گا میرے پاس
بِعَرۡشِہَا
تخت اس کا
قَبۡلَ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتُوۡنِیۡ
وہ آجائیں میرے پاس
مُسۡلِمِیۡنَ
فرماں بردار بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
سلیمان نے کہا
یٰۤاَیُّہَا
اے
الۡمَلَؤُا
سردارو
اَیُّکُمۡ
کون تم میں سے
یَاۡتِیۡنِیۡ
لاتا ہے میرے پاس
بِعَرۡشِہَا
اس کا تخت
قَبۡلَ
پہلے
اَنۡ
اس سے کہ
یَّاۡتُوۡنِیۡ
وہ آئیں میرے پاس
مُسۡلِمِیۡنَ
مطیع ہو کر
Translated by

Juna Garhi

[Solomon] said, "O assembly [of jinn], which of you will bring me her throne before they come to me in submission?"

آپ نے فرمایا اے سردارو! تم میں سے کوئی ہے جو ان کے مسلمان ہو کر پہنچنے سے پہلے ہی اس کا تخت مجھے لا دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اب سلیمان نے (اپنے درباریوں سے) کہا : اے اہل دربار ! تم میں سے کون ہے جو ان کے مطیع ہو کر آنے سے پہلے پہلے ملکہ کا تخت میرے پاس اٹھا لائے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے سردارو!تم میں سے کون اُس کاتخت میرے پاس لاتا ہے اس سے پہلے کہ وہ مطیع ہو کر میرے پاس آئیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"0 chieftains, which one of you will bring her throne to me before they come to me submissively?|"

بولا اے دربار والو ! تم میں کوئی ہے کہ لے آوے میرے پاس اس کا تخت پہلے اس سے کہ وہ آئیں میرے پاس حکمبردار ہو کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اپنے درباریوں سے مخاطب ہو کر ) سلیمان نے کہا : اے درباریو ! تم میں سے کون اس (ملکہ) کا تخت میرے پاس لائے گا اس سے پہلے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر میرے پاس پہنچیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

سلیمان 43 ( علیہ السلام ) نے کہا ” اے اہل دربار ، تم میں سے کون اس کا تخت میرے پاس لاتا ہے قبل اس کے کہ وہ لوگ مطیع ہو کر میرے پاس حاضر ہوں؟ 44

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

سلیمان نے کہا : اے اہل دربار ! تم میں سے کون ہے جو اس عورت کا تخت ان کے تابع دار بن کر آنے سے پہلے ہی میرے پاس لے آئے؟ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سلیمان نے اپنے درباریوں سے) 6 کہا سردارو تم میں کوئی ایسا ہے یہ لوگ جو تابعدار بن کر آرہے ہیں ان کے مجھ تک پہنچنے سے پہلے بلقیس کا تخت (جس کو وہ اپنے ملک میں چھوڑ 7 کر آرہی ہے میرے پاس اٹھا لائے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(سلیمان (علیہ السلام) نے) فرمایا کہ اے سردارو ! تم میں کوئی ایسا ہے کہ ان کے فرمانبردار ہو کر آنے سے پہلے اس (ملکہ) کا تخت میرے پاس لے آئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(سلیمان (علیہ السلام) نے ) کہا اے سردارو ! تم میں سے وہ کون ہے جو اس کا (ملکہ بلقیس) تخت میرے پاس لے آئے۔ اس سے پہلے کہ وہ فرماں بردار بن کر یہاں آئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سلیمان نے کہا کہ اے دربار والو! کوئی تم میں ایسا ہے کہ قبل اس کے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر ہمارے پاس آئیں ملکہ کا تخت میرے پاس لے آئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: O chiefs! which of you will bring unto me her throne, ere they come unto me submitting themselves?

(سلیمان (علیہ السلام) نے) کہا اے درباریو تم میں کون ایسا ہے جو اس (بلقیس) کا تخت میرے پاس لے آئے قبل اس کے کہ وہ لوگ مطیع ہو کر حاضر ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سلیمان نے کہا: اے درباریو! تم میں سے کون اس کا تخت – ان لوگوں کے میرے حضور میں فرمانبردارانہ حاضر ہونے سے پہلے پہلے – لائے گا؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت سلیمان علیہ السلام نے ) فرمایا اے دربار والو! تم میں سے کون اس کا تخت میرے پاس لائے گا اس سے پہلے کہ وہ لوگ فرماں بردار ہوکر میرے پاس چلے آئیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سلیمان نے کہا کہ ” اے دربار والو ! کوئی تم میں ایسا ہے کہ قبل اس کے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر ہمارے پاس آئیں ملکہ کا تخت میرے پاس لے آئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر سلیمان نے کہا کہ دربار والو تم میں سے کون ہے جو لے آئے میرے پاس اس کے تخت کو قبل اس سے کہ وہ لوگ میرے پاس آپہنچیں فرمانبردار ہو کر ؟

Translated by

Noor ul Amin

اب سلیمان نے کہا:اے اہل ِ دربار!تم میں سے کون ہےجو ان کے اطاعت گذاربن کرآنے سے پہلے ملکہ کاتخت میرے پاس لائے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سلیمان نے فرمایا ، اے درباریو! تم میں کون ہے کہ وہ اس کا تخت میرے پاس لے آئے قبل اس کے کہ وہ میرے حضور مطیع ہو کر حاضر ہوں ( ف۵۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( سلیمان علیہ السلام نے ) فرمایا: اے دربار والو! تم میں سے کون اس ( ملکہ ) کا تخت میرے پاس لا سکتا ہے قبل اس کے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر میرے پاس آجائیں

Translated by

Hussain Najfi

آپ نے کہا اے عمائدین سلطنت! تم میں سے کون ہے؟ جو اس ( ملکہ سبا ) کا تخت میرے پاس لائے قبل اس کے کہ وہ مسلمان ہوکر میرے پاس آئیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said (to his own men): "Ye chiefs! which of you can bring me her throne before they come to me in submission?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Solomon asked his people, "Who among you can bring her throne before (she, the queen of Sheba) comes to me submissively?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "O chiefs! Which of you can bring me her throne before they come to me surrendering themselves in obedience (as Muslims)"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O chiefs! which of you can bring to me her throne before they come to me in submission?

Translated by

William Pickthall

He said: O chiefs! Which of you will bring me her throne before they come unto me, surrendering?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने (सुलैमान ने) कहा, "ऐ सरदारो! तुम में कौन उस का सिंहासन लेकर मेरे पास आता है, इससे पहले कि वे लोग आज्ञाकारी होकर मेरे पास आएँ?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سلیمان (علیہ السلام) (کو وحی سے یا کسی اور طیر وغیرہ کے ذریعہ سے اس کا چلنا معلوم ہوا تو انہوں نے) فرمایا کہ اہل دربار تم میں سے کوئی ایسا ہے جو اس (بلقیس) کا تخت قبل اس کے کہ وہ لوگ میرے پاس مطیع ہو کر آویں حاضر کر دے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سلیمان نے کہا اے سردارو تم میں سے کون ملکہ کا تخت میرے پاس لائے گا قبل اس کے کہ وہ مطیع ہو کر میرے پاس حاضر ہوجائے ؟ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سلیمان نے کہا اے اہل دربار ، تم میں سے کون اس کا تخت میرے پاس لاتا ہے قبل اس کے کہ وہ لوگ مطیع ہو کہ میرے پاس حاضر ہوں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سلیمان نے کہا کہ اے دربار والو ! کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے کہ اس کا تخت اس سے پہلے میرے پاس لے کر آجائے کہ وہ میرے پاس فرمانبر دار ہو کر آئیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے دربار والو تم میں کوئی ہے کہ لے آوے میرے پاس اس کا تخت پہلے اس سے کہ وہ آئیں میرے پاس حکم بردار ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سلیمان (علیہ السلام) نے کہا اے اہل دربار کوئی تم میں ایسا بھی ہے کہ قبل اس کے کہ وہ لوگ مطیع ہوکر میرے پاس آئیں بلقیس کا تخت میرے پاس لے آئے