Every available translation of Surat un Namal, verse 39, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.
|
قَالَ
کہا
|
عِفۡرِیۡتٌ
ایک دیو نے
|
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
|
اَنَا
میں
|
اٰتِیۡکَ
میں لے آؤں گا آپ کے پاس
|
بِہٖ
اسے
|
قَبۡلَ
اس سے قبل
|
اَنۡ
کہ
|
تَقُوۡمَ
آپ کھڑے ہوں
|
مِنۡ مَّقَامِکَ
اپنی جگہ سے
|
وَاِنِّیۡ
اور بےشک میں
|
عَلَیۡہِ
اس پر
|
لَقَوِیٌّ
البتہ قوت رکھنے والا
|
اَمِیۡنٌ
بہت امانت دار ہوں
|
|
قَالَ
کہا
|
عِفۡرِیۡتٌ
ایک دیو نے
|
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
|
اَنَا
میں
|
اٰتِیۡکَ
لے کر آتا ہوں آپ کے پاس
|
بِہٖ
اس کو
|
قَبۡلَ
پہلے
|
اَنۡ
اس سے کہ
|
تَقُوۡمَ
آپ اٹھیں
|
مِنۡ مَّقَامِکَ
اپنی جگہ سے
|
وَاِنِّیۡ
اور یقیناً میں
|
عَلَیۡہِ
اس پر
|
لَقَوِیٌّ
قوت رکھنے والا
|
اَمِیۡنٌ
امانت دار ہوں
|
A powerful one from among the jinn said, "I will bring it to you before you rise from your place, and indeed, I am for this [task] strong and trustworthy."
ایک قوی ہیکل جن کہنے لگا آپ اپنی اس مجلس سے اٹھیں اس سے پہلے ہی پہلے میں اسے آپ کے پاس لا دیتا ہوں ، یقین مانئے کہ میں اس پر قادر ہوں اور ہوں بھی امانت دار ۔
ایک دیو ہیکل جن نے کہا : آپ کے دربار کو برخواست کرنے سے پہلے میں اسے لاسکتا ہوں۔ میں اس کام کی پوری قوت رکھتا ہوں اور امانت دار بھی ہوں۔
جنوں میں سے ایک دیونے کہا: ’’میں اُسے اس سے بھی پہلے لے کر آتاہوں کہ آپ اپنی جگہ سے اُٹھیں اوریقینامیں اس پرقوت رکھنے والا،امانت دار ہوں
An Wit (stalwart) from the Jinns said, |"I will bring it to you before you rise up from your place, and for this (task) I am powerful, trust-worthy|".
بولا ایک دیو جنوں میں سے میں لائے دیتا ہوں وہ تجھ کو پہلے اس سے کہ تو اٹھے اپنی جگہ سے اور میں اس پر زور آور ہوں
جنوں میں سے ایک دیو نے کہا کہ میں اسے آپ کے پاس لے آتا ہوں اس سے پہلے کہ آپ ( علیہ السلام) اپنی اس مجلس سے اٹھیں اور میں یقیناً اس کام کے لیے طاقت بھی رکھتا ہوں اور امانت دار بھی ہوں
جنوں میں سے ایک قوی ہیکل نے عرض کیا میں اسے حاضر کر دوں گا قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں ۔ 45 میں اس کی طاقت رکھتا ہوں اور امانتدار ہوں ۔ ” 46
ایک قوی ہیکل جن نے کہا : آپ اپنی جگہ سے اٹھے بھی نہ ہوں گے کہ میں اس سے پہلے ہی اسے آپ کے پاس لے آؤں گا ، اور یقین رکھیے کہ میں اس کام کی پوری طاقت رکھتا ہوں ( اور ) امانت دار بھی ہوں ۔ ( ١٣ )
(اس پر) جنوں میں سے ایک دیوار کھس) بولا میں اس کو تیرے پاس لاسکتا ہوں اس سے پہلے کہ تو اپنی جگہ سے اٹھنے یعنی دربار برخاست کرے صبح 8 سے دوپہر تک دربار ہوتا تھا اور میں اس کے اٹھا لانے کا زور رکھتا ہوں امانتدار ہوں
تو ایک قوی ہیکل جن نے عرض کیا کہ میں پہلے اس کے آپ اجلاس سے اٹھیں آپ کی خدمت میں پیش کردوں گا اور بیشک میں بہت طاقتور بھی ہوں اسے لاسکتا ہوں (اور) امانتدار بھی ہوں
جنات میں سے ایک نہایت مضبوط اور قوی جن نے کہا بیشک میں اس کو اس سے پہلے لے کر آسکتا ہوں کہ آپ اپنی جگہ سے کھڑے ہوں۔ اور بیشک میں اس پر یقیناً قوت والا امانت دار ہوں۔
جنات میں سے ایک قوی ہیکل جن نے کہا کہ قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں میں اس کو آپ کے پاس لاحاضر کرتا ہوں اور میں اس (کے اٹھانے کی) طاقت رکھتا ہوں (اور) امانت دار ہوں
A giant from the jinns said: I shall bring it unto thee ere thou arisest from thy place; verily I am strong for it and trusty.
ایک شریر جن بولا میں اسے آپ کی خدمت میں لے آؤں گا قبل اس کے کہ آپ اپنے اجلاس سے اٹھیں اور میں اس (کے لانے) پر قدرت رکھتا ہوں امانت دار ہوں ۔
جنوں میں سے ایک سرہنگ نے کہا: میں اس کو آپ کے پاس آپ کے اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے پہلے حاضر کردوں گا اور میں اس کام پر قدرت رکھنے والا اور ایک امانتدار ہوں ۔
ایک نہایت مضبوط اور قوی جن نے کہا میں اسے آپ کے پاس لے آؤں گا اس سے پہلے کہ آپ اپنی جگہ سے اُٹھ جائیں ، اور بے شک میں اس ( کام ) پر طاقت رکھنے والا ( اور ) امانت دار ( بھی ) ہوں ۔
جنات میں سے ایک مضبوط جن نے کہا کہ قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں میں اس کو آپ کے پاس لا حاضر کرتا ہوں اور مجھے اس پر قدرت بھی حاصل ہے اور میں امانتدار بھی ہوں۔
تو اس پر ایک قوی ہیکل جن نے عرض کیا کہ میں اس کو آپ کی خدمت میں لا کر حاضر کروں گا قبل اس سے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں اور بلاشبہ مجھے اس پر پوری قوت بھی ہے اور میں امانتدار بھی ہوں
ایک دیوہیکل جن نے کہا’’آپ کے دربارکوبرخاست کرنے سے پہلے میں اس کی قوت رکھتاہوں اور امین بھی ہوں
ایک بڑا خبیث جن بولا کہ میں وہ تخت حضور میں حاضر کردوں گا قبل اس کے کہ حضور اجلاس برخاست کریں ( ف٦۰ ) اور میں بیشک اس پر قوت والا امانتدار ہوں ( ف٦۱ )
ایک قوی ہیکل جِن نے عرض کیا: میں اسے آپ کے پاس لاسکتا ہوں قبل اس کے کہ آپ اپنے مقام سے اٹھیں اور بیشک میں اس ( کے لانے ) پر طاقتور ( اور ) امانت دار ہوں
جنات میں سے ایک شریر و چالاک جن نے کہا کہ میں اسے آپ کے پاس لے آؤں گا اس سے پہلے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں ۔ بےشک میں اس کی طاقت رکھتا ہوں ( اور میں ) امانت دار بھی ہوں ۔
Said an 'Ifrit, of the Jinns: "I will bring it to thee before thou rise from thy council: indeed I have full strength for the purpose, and may be trusted."
A monstrous jinn said, "I can bring it before you even stand up. I am powerful and trustworthy".
An `Ifrit from the Jinn said: "I will bring it to you before you rise from your place. And verily, I am indeed strong and trustworthy for such work."
One audacious among the jinn said: I will bring it to you before you rise up from your place; and most surely I am strong (and) trusty for it.
A stalwart of the jinn said: I will bring it thee before thou canst rise from thy place. Lo! I verily am strong and trusty for such work.
जिन्नों में से एक बलिष्ठ निर्भीक ने कहा, "मैं उसे आपके पास ले आऊँगा। इससे पहले कि आप अपने स्थान से उठे। मुझे इस की शक्ति प्राप्त है और मैं अमानतदार भी हूँ।"
ایک قوی ہیکل جن نے جواب میں عرض کیا کہ میں اس کو آپ کی خدمت میں حاضر کر دوں گا قبل اس کے کہ آپ اپنے اجلاس سے اٹھیں اور میں طاقت رکھتا ہوں امانت دار (بھی) ہوں۔
جنوں میں سے ایک قوی ہیکل نے عرض کیا کہ میں اسے لاؤنگا قبل اس کے کہ آپ اپنی نشست گاہ سے اٹھیں۔ میں اس کی طاقت رکھتا ہوں اور امانتدار ہوں۔ “ (٣٩)
جنوں میں سے ایک قوی ہیکل نے عرض کیا میں اسے حاضر کر دوں گا قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سیاٹھیں میں اس کی طاقت رکھتا ہوں اور امانت دار ہوں
جنات میں سے ایک دیو نے کہا کہ اسے اس سے پہلے لے آؤں گا کہ آپ اپنے مقام سے کھڑے ہوں اور بلاشبہ میں اس پر قدرت رکھتا ہوں امانت دار ہوں،
بولا ایک دیو جنوں میں سے میں لائے دیتا ہوں وہ تجھ کو پہلے اس سے کہ تو اٹھے اپنی جگہ سے اور میں اس پر زور آور ہوں معتبر
جنات میں سے ایک قوی ہیکل جن نے عرض کیا میں اس سے پیشتر کہ آپ اپنے اجلاس سے اٹھیں اس تخت کو آپ کے پاس لے آئوں گا اور میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ میں اس تخت کے لانے کی طاقت رکھتا ہوں اور قابل اعتماد ہوں