Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 43

سورة النمل

وَ صَدَّہَا مَا کَانَتۡ تَّعۡبُدُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ اِنَّہَا کَانَتۡ مِنۡ قَوۡمٍ کٰفِرِیۡنَ ﴿۴۳﴾

And that which she was worshipping other than Allah had averted her [from submission to Him]. Indeed, she was from a disbelieving people."

اسے انہوں نے روک رکھا تھا جن کی وہ اللہ کے سوا پرستش کرتی رہی تھی ، یقیناً وہ کافر لوگوں میں سے تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَصَدَّہَا
اور روک رکھا تھا اسے
مَا
جس کی
کَانَتۡ
تھی وہ
تَّعۡبُدُ
وہ عبادت کرتی
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اِنَّہَا
بےشک وہ
کَانَتۡ
تھی وہ
مِنۡ قَوۡمٍ
قوم سے
کٰفِرِیۡنَ
کافروں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَصَدَّہَا
اور روک رکھا تھا اسے
مَا
جو
کَانَتۡ
تھی وہ
تَّعۡبُدُ
عبادت کرتی
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
اِنَّہَا
یقیناًوہ
کَانَتۡ
تھی
مِنۡ قَوۡمٍ کٰفِرِیۡنَ
کافر قوم میں سے
Translated by

Juna Garhi

And that which she was worshipping other than Allah had averted her [from submission to Him]. Indeed, she was from a disbelieving people."

اسے انہوں نے روک رکھا تھا جن کی وہ اللہ کے سوا پرستش کرتی رہی تھی ، یقیناً وہ کافر لوگوں میں سے تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ملکہ کو (ایمان لانے سے) ان چیزوں نے روک رکھا تھا جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی کیونکہ وہ ایک کافر قوم سے تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُسے اُن چیزوں نے روک رکھا تھاجن کی وہ اﷲ تعالیٰ کے سواعبادت کرتی تھی۔ یقیناًوہ کافرقوم میں سے تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And she was prevented (from submitting before) by that which she used to worship instead of Allah. Indeed she was from a disbelieving people.

اور روک دیا اس کو ان چیزوں سے جو پوجتی تھی اللہ کے سوائے البتہ وہ تھی منکر لوگوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور سلیمان ( علیہ السلام) نے اسے روک دیا ( اس سے) جس کو وہ پوجتی تھی اللہ کے سوا وہ ایک کافر قوم میں سے تھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What prevented her (from accepting the True Faith) was her worshipping deities other than Allah, for she belonged to an unbelieving people.

اس کو ﴿ایمان لانے سے﴾ جس چیز نے روک رکھا تھا وہ ان معبودوں کی عبادت تھی جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی ، کیونکہ وہ ایک کافر قوم سے تھی ۔ 54

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اب تک ) اس کو ( ایمان لانے سے ) اس بات نے روک رکھا تھا کہ وہ اللہ کے بجائے دوسروں کی عبادت کرتی تھی ، آخر وہ ایک کافر قوم سے تعلق رکھتی تھی ۔ ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ جو اللہ تعالیٰ کے سوا اور چیزوں کو پوجتے تھے اس نے اس کو خدا کی عبادت سے یا سلیمان کے پاسآنے سے روک رکھا تھا کیونکہ وہ کافر لوگوں میں سے تھی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ جو اللہ کے سوا (اوروں کی) پرستش کرتی تھی اس سے اس کو روکا گیا کہ بیشک (اس سے پہلے تو) وہ کافروں کی قوم میں سے تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس کو (ایمان لانے سے) جس بات نے روک رکھا تھا وہ ان معبودوں کی عبادت و بندگی تھی جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی۔ کیونکہ وہ کافروں کی قوم سے تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ جو خدا کے سوا (اور کی) پرستش کرتی تھی، سلیمان نے اس کو اس سے منع کیا (اس سے پہلے تو) وہ کافروں میں سے تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And that which she was wont to worship instead of Allah hindered her; verily she was of an infidel people.

اور اس کو غیر اللہ کی عبادت نے روک رکھا تھا اور وہ کافر قوم کی تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کو روک رکھا تھا ان چیزوں نے ، جن کو اللہ کے ماسوا وہ پوجتی رہی تھی ۔ وہ ایک کافر قوم میں سے تھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس ( سلیمان علیہ السلام ) نے اس ( ملکہ ) کو ان ( معبودانِ باطل ) سے روک دیا جن کی وہ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر پرستش کیا کرتی تھی ، بلاشبہ وہ ( اس سے پہلے ) کافر قوم میں سے تھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ جو اللہ کے سوا کسی اور کی پرستش کرتی تھی ‘ سلیمان نے اس کو اس سے منع کیا اس سے پہلے تو وہ کافروں میں سے تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر اس قدر عقل مند عورت ہونے کے باوجود اس کو روک رکھا تھا راہ حق و صواب سے اس کے ان خود ساختہ معبودوں نے جن کی وہ پوجا پاٹ کرتی تھی اللہ کے سوا، کہ تھی تو وہ بہرحال ایک کافر قوم ہی میں سے،

Translated by

Noor ul Amin

ملکہ کو ( ایمان سے ) ان چیزوں نے روک دیاتھاجن کی وہ اللہ کے سواعبادت کرتی تھی کیونکہ وہ ایک کافرقوم سے تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسے روکا ( ف٦۸ ) اس چیز نے جسے وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی ، بیشک وہ کافر لوگوں میں سے تھی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس ( ملکہ ) کو اس ( معبودِ باطل ) نے ( پہلے قبولِ حق سے ) روک رکھا تھا جس کی وہ اللہ کے سوا پرستش کرتی رہی تھی ۔ بیشک وہ کافروں کی قوم میں سے تھی

Translated by

Hussain Najfi

اور سلیمان نے اس ( ملکہ ) کو غیر اللہ کی عبادت سے روک دیا جو وہ کیا کرتی تھی کیونکہ وہ کافر قوم میں سے تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And he diverted her from the worship of others besides Allah: for she was (sprung) of a people that had no faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

Her idols prevented her from believing in God and she was an infidel.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Saddaha that which she used to worship besides Allah has prevented her (from Islam), for she was of a disbelieving people.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what she worshipped besides Allah prevented her, surely she was of an unbelieving people.

Translated by

William Pickthall

And (all) that she was wont to worship instead of Allah hindered her, for she came of disbelieving folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह से हटकर वह दूसरे को पूजती थी। इसी चीज़ ने उसे रोक रखा था। निस्संदेह वह एक इनकार करने वाली क़ौम में से थी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس کو (ایمان لانے سے) غیر اللہ کی عبادت نے (جس کی اس کو عادت تھی) روک رکھا تھا (اور وہ عادت اس لیے پڑگئی تھی کہ) وہ کافر قوم میں کی تھی۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کو ایمان لانے سے جس چیز نے روک رکھا تھا وہ ان معبودوں کی عبادت تھی جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی کیونکہ وہ کافر قوم سے تھی۔ “ (٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کو (ایمان لانے سے) جس چیز نے روک رکھا تھا وہ ان معبودوں کی عبادت تھی جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی ، کیوں کہ وہ ایک کافر قوم سے تھی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور سلیمان نے اسے اس سے روک دیا جو وہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتی تھی بلاشبہ وہ کافر قوم میں سے تھی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور روک دیا اس کو ان چیزوں سے جو پوجتی تھی اللہ کے سوا البتہ وہ تھی منکر لوگوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس کو اب تک ایمان لانے سے اس چیز نے روک رکھا تھا جس کی وہ اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کیا کرتی تھی کیونکہ وہ کافروں کی قوم میں سے تھی