Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 52

سورة النمل

فَتِلۡکَ بُیُوۡتُہُمۡ خَاوِیَۃًۢ بِمَا ظَلَمُوۡا ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ﴿۵۲﴾

So those are their houses, desolate because of the wrong they had done. Indeed in that is a sign for people who know.

یہ ہیں ان کے مکانات جو ان کے ظلم کی وجہ سے اجڑے پڑے ہیں ، جو لوگ علم رکھتے ہیں ان کے لئے اس میں بڑی نشانی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَتِلۡکَ
تو یہ
بُیُوۡتُہُمۡ
ان کے گھر ہیں
خَاوِیَۃًۢ
گرے ہوئے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
ظَلَمُوۡا
انہوں نے ظلم کیا
اِنَّ
یقیناً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
البتہ ایک نشانی ہے
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡلَمُوۡنَ
جو علم رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَتِلۡکَ
پھر یہ
بُیُوۡتُہُمۡ
گھر اُن کے
خَاوِیَۃًۢ
ویران پڑے ہیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
ظَلَمُوۡا
اُنہوں نے ظلم کیا
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
یقیناً ایک نشانی ہے
لِّقَوۡمٍ
ایسی قوم کے لیے
یَّعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

So those are their houses, desolate because of the wrong they had done. Indeed in that is a sign for people who know.

یہ ہیں ان کے مکانات جو ان کے ظلم کی وجہ سے اجڑے پڑے ہیں ، جو لوگ علم رکھتے ہیں ان کے لئے اس میں بڑی نشانی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سو یہ ہیں ان کے خالی پڑے ہوئے گھر، اس ظلم کی پاداش میں جو وہ کیا کرتے تھے۔ اس واقعہ میں بھی ایک نشان عبرت ہے ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر یہ رہے اُن کے گھر ویران پڑے ہیں اس وجہ سے کہ انہوں نے ظلم کیا ،یقینااس میں ایک نشانی ہے اُن کے لیے جوجانتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Now those are their houses, lying empty because of the transgression they committed. Surely, in this there are signs for a people who have knowledge.

سو یہ پڑے ہیں ان کے گھر ڈھیر ہوئے بسبب ان کے انکار کے البتہ اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو جانتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو یہ ان کے گھر ہیں جو ویران پڑے ہیں اس ظلم کے سبب جو انہوں نے کیا یقیناً اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Now behold their houses that lie in utter ruins because of their wrong-doing. Verily there is a Sign in this for the people who know.

وہ ان کے گھر خالی پڑے ہیں اس ظلم کی پاداش میں جو وہ کرتے تھے ، اس میں ایک نشان عبرت ہے ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں ۔ 66

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ وہ رہے ان کے گھر جو ان کے ظلم کی وجہ سے ویران پڑے ہیں ۔ ( ٢٧ ) یقینا اس واقعے میں ان لوگوں کے لیے عبرت کا سامان ہے جو علم سے کام لیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو یہ ان کے گھر میں جو ان کے گناہ کی وجہ سے خالی اور ایمان پڑے ہیں بیشک اس واقعہ میں جاننے والوں کے لئے خدا کی قدرت کی نشانی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب ویران پڑے ہیں بیشک اس (واقعہ) میں اہل علم کے لئے بڑی عبرت ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اب یہ ان کے گھر ہیں جو ان کے کفر کی وجہ سے ویران پڑے ہیں۔ بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو علم رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اب یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں۔ جو لوگ دانش رکھتے ہیں، ان کے لئے اس میں نشانی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So yonder are their houses overturned, for they did wrong. Verily, herein is a sign unto a people who know.

سو یہ ان کے گھر ہیں جو ویران پڑے ہیں ان کے کفر کے باعث بیشک اس (واقعہ) میں بڑا نشان ہے ۔ ان لوگوں کے لئے جو صاحب علم ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس یہ ہیں ان کے گھر ویران پڑے ہوئے بوجہ اس کے کہ انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے! بیشک اس کے اندر بڑا سبق ہے ان لوگوں کیلئے ، جو جاننا چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ان کے گھران کے ظلم کے نتیجے میں ( اب ) ویران پڑے ہیں ، اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانی ہے جو عقل رکھتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اب یہ ان کے گھر ان کے ظلم کی وجہ سے خالی پڑے ہیں۔ جو لوگ علم رکھتے ہیں ان کے لیے اس میں نشانی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو یہ ہیں ان کے گھر ویران پڑے ہوئے اس ظلم کی پاداش میں جو کہ وہ لوگ کرتے رہے تھے، بلاشبہ اس میں بڑی بھاری نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اب ان کے وہ گھران کے ظلم کی وجہ سے ویران پڑے ہیں ، بیشک اس واقعہ میں ایک نشانی ہے ان کے لئےجو علم رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو یہ ہیں ان کے گھر ڈھے پڑے بدلہ ان کے ظلم کا ، بیشک اس میں نشانی ہے جاننے والوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو یہ ان کے گھر ویران پڑے ہیں اس لئے کہ انہوں نے ظلم کیا تھا ۔ بیشک اس میں اس قوم کے لئے ( عبرت کی ) نشانی ہے جو علم رکھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

سو یہ ان کے گھر ہیں جو ان کے ظلم کی وجہ سے ویران پڑے ہیں ۔ بےشک اس ( واقعہ ) میں ایک بڑی نشانی ہے ان لوگوں کیلئے جو علم رکھتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Now such were their houses, - in utter ruin, - because they practised wrong-doing. Verily in this is a Sign for people of knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those are their empty houses which We ruined because of their injustice. In this there is evidence (of the truth) for the people of knowledge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

These are their houses in utter ruin, for they did wrong. Verily, in this is indeed an Ayah for people who know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So those are their houses fallen down because they were unjust, most surely there is a sign in this for a people who know.

Translated by

William Pickthall

See, yonder are their dwellings empty and in ruins because they did wrong. Lo! herein is indeed a portent for a people who have knowledge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब ये उन के घर उन के ज़ुल्म के कारण उजडें पड़े हुए हैं। निश्चय ही इसमें एक बड़ी निशानी है उन लोगों के लिए जो जानना चाहें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو یہ ان کے گھر ہیں جو ویران پڑے ہیں ان کے کفر کے سبب بلا شبہ اس (واقعہ) میں بڑی عبرت ہے دانشمندوں کے لیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے گھر خالی پڑے ہیں اس ظلم کی پاداش میں جو وہ کرتے تھے۔ اس میں نشان عبرت ہے ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں۔ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ ان کے گھر خالی پڑے ہیں اس ظلم کی پاداش میں جو وہ کرتے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو یہ ان کے گھر ہیں جو ان کے ظلم کی وجہ سے خالی پڑے ہیں بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے عبرت ہے جو جانتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو یہ پڑے ہیں ان کے گھر ڈھیئے ہوئے سبب ان کے انکار کے البتہ اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اب یہ ان کے گھر ہیں جو ان کے کفر کی وجہ سے ویران پڑے ہوئے ہیں بلاشبہ اس ثمود کے واقعہ میں ان لوگوں کے لئے بڑی عبرت ہے جو دانش مند ہیں