Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 54

سورة النمل

وَ لُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہٖۤ اَتَاۡتُوۡنَ الۡفَاحِشَۃَ وَ اَنۡتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ ﴿۵۴﴾

And [mention] Lot, when he said to his people, "Do you commit immorality while you are seeing?

اور لوط کا ( ذکر کر ) جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا کہ باوجود دیکھنے بھالنے کے پھر بھی تم بدکاری کر رہے ہو ۔ ؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلُوۡطًا
اور لوط کو
اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِقَوۡمِہٖۤ
اپنی قوم سے
اَتَاۡتُوۡنَ
کیا تم آتے ہو
الۡفَاحِشَۃَ
بے حیائی کو
وَاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
تُبۡصِرُوۡنَ
تم دیکھتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلُوۡطًا
اور لوط
اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِقَوۡمِہٖۤ
اپنی قوم سے
اَتَاۡتُوۡنَ
کیا تم آتے ہو
الۡفَاحِشَۃَ
بے حیائی کو
وَاَنۡتُمۡ
اور حالانکہ تم
تُبۡصِرُوۡنَ
دیکھتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And [mention] Lot, when he said to his people, "Do you commit immorality while you are seeing?

اور لوط کا ( ذکر کر ) جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا کہ باوجود دیکھنے بھالنے کے پھر بھی تم بدکاری کر رہے ہو ۔ ؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور لوط (کا واقعہ یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا : کیا تم سمجھ رکھنے کے باوجود بدکاری کے کام کرتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلوط کو جب اُس نے اپنی قوم سے کہا: ’’کیاتم بے حیائی کوآتے ہواورحالانکہ تم دیکھتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (We sent) Lut when he said to his people, |"Do you commit the shameful act while you can see (its shamelessness)?

اور لوط کو جب کہا اس نے اپنی قوم کو کیا تم کرتے ہو بےحیائی اور تم دیکھتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لوط ( علیہ السلام) کو بھی (ہم نے بھیجا) جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ کیا تم فحش کام کرتے ہو اور تم دیکھتے بھی ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور لوط 67 ( علیہ السلام ) کو ہم نے بھیجا ۔ یاد کرو وہ وقت جب اس نے اپنی قوم سے کہا ” کیا تم آنکھوں دیکھتے بدکاری کرتے ہو؟ 68

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے لوط کو پیغمبر بنا کر بھیجا جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : کیا تم کھلی آنکھوں دیکھتے ہوئے بھی بے حیائی کا یہ کام کرتے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر لوط کو یاد کر اس نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا تم جان بوجھ کردیا ایک دوسرے کے سامنے ہیجانی کا کام کرتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور لوط (علیہ السلام) کو جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم دیکھتی آنکھوں بےحیائی کے کام کیوں کرتے ہو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب لوط (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ تم دیکھتے بھالتے بےحیائی پر اتر آئے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوط کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم بےحیائی (کے کام) کیوں کرتے ہو اور تم دیکھتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Lut! what time he said unto his people: commit ye indecency while ye see?

اور لوط (کو بھی ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا تھا) جب کہ انہوں نے اپنی قوم والوں سے کہا کہ ارے کیا تم یہ بےحیائی کا کام کرتے ہو درآنحالیکہ سمجھ رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے لوط کو بھی ( رسول بنا کر بھیجا ) ۔ جب اس نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم کھلی آنکھوں دیکھتے ہوئے اس بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ( حضرت ) لوط ( علیہ السلام ) کو ( یاد کیجیے ) جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم بے حیائی ( کے کام ) کرتے ہو ، حالانکہ تم سمجھتے ( بھی ) ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوط کو یاد کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ ” تم بےحیائی کے کام کیوں کرتے ہو ؟ اور حالانکہ تم دیکھتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور لوط کو بھی ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا سو یاد کرو جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ کیا تم لوگ دیدہ دانستہ اس بےحیائی کا ارتکاب کرتے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور لوط نے جب اپنی قوم سے کہا: کیا تم سمجھ رکھنے کے باوجودبدکاری کے کام کرتے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور لوط کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا بےحیائی پر آتے ہو ( ف۹۲ ) اور تم سوجھ رہے ہو ( ف۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوط ( علیہ السلام ) کو ( یاد کریں ) جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا: کیا تم بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو حالانکہ تم دیکھتے ( بھی ) ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے لوط کو بھی ( رسول بنا کر بھیجا ) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم بے حیائی کا کام کرتے ہو حالانکہ تم دیکھ رہے ہو ( جانتے بوجھتے ہو ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(We also sent) Lut (as a messenger): behold, He said to his people, "Do ye do what is shameful though ye see (its iniquity)?

Translated by

Muhammad Sarwar

Lot asked his people, "Do you understandably commit indecency?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) Lut! When he said to his people: "Do you commit immoral sins while you see"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (We sent) Lut, when he said to his people: What! do you commit indecency while you see?

Translated by

William Pickthall

And Lot! when he said unto his folk: Will ye commit abomination knowingly?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और लूत को भी भेजा, जब उस ने अपनी क़ौम के लोगों से कहा, "क्या तुम आँखों देखते हुए अश्लील कर्म करते हो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو بھیجا تھا جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ کیا تم بےحیائی کا کام کرتے ہو حالانکہ سمجھدار ہو۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور لوط کو ہم نے بھیجا یاد کرو وہ وقت جب اس نے اپنی قوم سے کہا تم سر عام بدکاری کرتے ہو ؟۔ (٥٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور لوط کو ہم نے بھیجا۔ یاد کرو وہ وقت جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم آنکھوں دیکھتے بدکاری کرتے ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے لوط کو بھیجا جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا کیا تم بےحیائی کے کام کرتے ہو حالانکہ تم سمجھ بوجھ رکھتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لوط کو جب کہا اس نے اپنی قوم کو کیا تم کرتے ہو بےحیائی اور تم دیکھتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم دیدہ و دانستہ اس بےحیائی کا ارتکاب کرتے ہو