Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 7

سورة النمل

اِذۡ قَالَ مُوۡسٰی لِاَہۡلِہٖۤ اِنِّیۡۤ اٰنَسۡتُ نَارًا ؕ سَاٰتِیۡکُمۡ مِّنۡہَا بِخَبَرٍ اَوۡ اٰتِیۡکُمۡ بِشِہَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّکُمۡ تَصۡطَلُوۡنَ ﴿۷﴾

[Mention] when Moses said to his family, "Indeed, I have perceived a fire. I will bring you from there information or will bring you a burning torch that you may warm yourselves."

۔ ( یاد ہوگا ) جبکہ موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے میں وہاں سے یا تو کوئی خبر لے کر یا آگ کا کوئی سلگتا ہوا انگارا لے کر ابھی تمہارے پاس آجاؤں گا تاکہ تم سینک تاپ کر لو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِاَہۡلِہٖۤ
اپنے گھر والوں سے
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اٰنَسۡتُ
دیکھی ہے میں نے
نَارًا
ایک آگ
سَاٰتِیۡکُمۡ
عنقریب میں لاؤں گا تمہارے پاس
مِّنۡہَا
اس میں سے
بِخَبَرٍ
کوئی خبر
اَوۡ
یا
اٰتِیۡکُمۡ
میں لاؤں گا تمہارے پاس
بِشِہَابٍ
ایک انگارہ
قَبَسٍ
جلتا ہوا
لَّعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَصۡطَلُوۡنَ
تم ناپ سکو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِاَہۡلِہٖۤ
اپنے گھر والوں سے
اِنِّیۡۤ
یقیناً میں
اٰنَسۡتُ
میں نے دیکھی ہے
نَارًا
آگ
سَاٰتِیۡکُمۡ
جلد ہی میں لاؤں گا آپ کے پاس
مِّنۡہَا
اس سے
بِخَبَرٍ
کوئی خبر
اَوۡ اٰتِیۡکُمۡ
یا میں لاتا ہوں تمھارے پاس
بِشِہَابٍ قَبَسٍ
ایک سلگتا انگارہ
لَّعَلَّکُمۡ
تاکہ آپ
تَصۡطَلُوۡنَ
سینکیں
Translated by

Juna Garhi

[Mention] when Moses said to his family, "Indeed, I have perceived a fire. I will bring you from there information or will bring you a burning torch that you may warm yourselves."

۔ ( یاد ہوگا ) جبکہ موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے میں وہاں سے یا تو کوئی خبر لے کر یا آگ کا کوئی سلگتا ہوا انگارا لے کر ابھی تمہارے پاس آجاؤں گا تاکہ تم سینک تاپ کر لو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ : مجھے آگ سی نظر آئی ہے میں ابھی وہاں سے کوئی (راستہ کی) خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی دہکتا ہوا انگارا لاتا ہوں تاکہ تم تاپ سکو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے کہا: ’’یقینامیں نے ایک آگ دیکھی ہے۔ جلد ہی میں آپ کے پاس وہاں سے کوئی خبرلاؤں گایاآپ کے لئے کوئی سُلگتا انگارہ لے کر آؤں گاتاکہ آپ سینکیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(Remember) when Musa said to his family, |"I have noticed a fire. I shall bring to you some news from it, or bring to you a live ember, so that you may warm yourselves.|"

جب کہا موسیٰ نے اپنے گھر والوں کو میں نے دیکھی ہے ایک آگ اب لاتا ہوں تمہارے پاس وہاں سے کچھ خبر یا لاتا ہوں انگارا سلگا کر شاید تم سینکو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یاد کرو جب موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا تھا اپنے گھر والوں سے کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے میں وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آؤں گا یا کوئی دہکتا ہوا انگارہ لے آؤں گا تاکہ تم (آگ) تاپ سکو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿انہیں اس وقت کا قصہ سناؤ﴾ جب موسی ( علیہ السلام ) نے اپنے گھر والوں سے کہا 8 کہ ” مجھے ایک آگ سی نظر آئی ہے ، میں ابھی یا تو وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی انگارا چن لاتا ہوں تاکہ تم لوگ گرم 9 ہو سکو ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس وقت کو یاد کرو جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا تھا کہ : مجھے ایک آگ نظر آئی ہے ۔ میں ابھی تمہارے پاس وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں ، یا پھر تمہارے پاس آگ کا کوئی شعلہ اٹھا کرلے آؤں گا ، تاکہ تم آگ سے گرمی حاصل کرسکو ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ وقت یاد کر جب موسیٰ نے اپنی بی بی سے کہا 7 (سفر میں ٹھنڈی رات میں مجھ کو دور سے کچھ آگ سی معلوم ہوتی ہے میں جاتا ہوں وہاں سے اب رستے کی کچھ خبر لاتا ہوں رستہ بھول گئے تھے اس پر اندھیری رات یا اگر رستے کا پتہ نہ لگے تو خیر میں ایک انگارا سلگا کر تمہارے پاس تمہارے ناپنے کے لئے لاتا ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے فرمایا کہ بیشک میں نے آگ دیکھی ہے میں وہاں سے (راستے کا) پتا لاتا ہوں یا سلگتا ہوا انگارہ تمہارے پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے۔ میں تمہارے پاس یا تو (راستے کی ) خبر لاتا ہوں یا آگ کا شعلہ (انگارہ) لے کر آتا ہوں تاکہ تم اس سے گرمائی حاصل کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے، میں وہاں سے (رستے) کا پتہ لاتا ہوں یا سلگتا ہوا انگارہ تمہارے پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Recall what time Musa said unto his household: verily I perceive a fire afar; I shall forthwith bring you tidings thereof, or bring unto you a brand lighted therefrom, haply ye may warm yourselves.

(یاد کیجیے وہ وقت) جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھروالوں سے کہا میں نے آگ دیکھی ہے میں ابھی وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں یا تمہارے پاس آگ کا شعلہ لکڑی وغیرہ میں لگا ہوا لاتا ہوں تاکہ تم تاپ سکو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا: میں نے ایک آگ سی دیکھی ہے ۔ میں وہاں سے یا تو کوئی خبر لاتا ہوں یا آگ کا کوئی انگارا تاکہ تم تاپو ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنے گھر والوں سے فرمایا بلاشبہ میں نے آگ ( سی ) دیکھی ہے ، میں عنقریب ( ابھی ) وہاں سے تمہارے پاس ( یا تو ) کوئی خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی سلگتا ہوا انگارا تمہارے پاس لے کر آتا ہوں تاکہ تم آگ تاپو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں کو کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے میں رستے کا پتہ لاتا ہوں یا سلگتا ہوا انگارہ تمہارے پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ عبرتوں بھرا قصہ بھی یاد کرو کہ جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ مجھے ایک آگ سی نظر آرہی ہے میں ابھی وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر یا کوئی انگارا چن لاتا ہوں تاکہ تم گرمی حاصل کرسکو،

Translated by

Noor ul Amin

جب موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے کہاکہ :مجھے آگ سی نظرآرہی ہے میں ابھی وہاں سے کوئی خبر لاتا ہوں یاکوئی دہکتا ہوا انگارا لاتا ہوں تاکہ تم سینک سکو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب کہ موسیٰ نے اپنی گھر والی سے کہا ( ف۹ ) مجھے ایک آگ نظر پڑی ہے عنقریب میں تمہارے پاس اس کی کوئی خبر لاتا ہوں یا اس میں سے کوئی چمکتی چنگاری لاؤں گا کہ تم تاپو ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہ واقعہ یاد کریں ) جب موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی اہلیہ سے فرمایا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے ( یا مجھے ایک آگ میں شعلۂ انس و محبت نظر آیا ہے ) ، عنقریب میں تمہارے پاس اس میں سے کوئی خبر لاتا ہوں ( جس کے لئے مدت سے دشت و بیاباں میں پھر رہے ہیں ) یا تمہیں ( بھی اس میں سے ) کوئی چمکتا ہوا انگارا لا دیتا ہوں تاکہ تم ( بھی اس کی حرارت سے ) تپ اٹھو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( وہ وقت یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے تو میں ابھی وہاں سے کوئی خبر لاتا ہوں یا آگ کا کوئی انگارہ لاتا ہوں تاکہ تم تاپو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! Moses said to his family: "I perceive a fire; soon will I bring you from there some information, or I will bring you a burning brand to light our fuel, that ye may warm yourselves.

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said to his family, "I have seen some fire. I shall bring you some news about it or some fire so that you can warmyourselves".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Remember) when Musa said to his household: "Verily, I have seen a fire; I will bring you from there some information, or I will bring you a burning ember, that you may warm yourselves."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When Musa said to his family: Surely I see fire; I will bring to you from it some news, or I will bring to you therefrom a burning firebrand so that you may warm yourselves.

Translated by

William Pickthall

(Remember) when Moses said unto his household: Lo! I spy afar off a fire; I will bring you tidings thence, or bring to you a borrowed flame that ye may warm yourselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

याद करो जब मूसा ने अपने घर वालों से कहा कि "मैंने एक आग-सी देखी है। मैं अभी वहाँ से तुम्हारे पास कोई ख़बर लेकर आता हूँ या तुम्हारे पास कोई दहकता अंगार लाता हूँ, ताकि तुम तापो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اس وقت کا قصہ یاد کیجیے) جب کہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے میں ابھی (جا کر) وہاں سے (یا تو راستہ کی) کوئی خبر لاتا ہوں یا تمہارے پاس (وہاں سے) آگ کا شعلہ کسی لکڑی وغیرہ میں لگا ہوا لاتا ہوں تاکہ تم سینکو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جب موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے ابھی وہاں سے کوئی خبرلے کر آتا ہوں یا کوئی انگارالاتا ہوں تاکہ آپ تاپ سکیں۔ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہیں اس وقت کا قصہ سنائوجب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ مجھے ایک آگ سی نظر آئی ہے ، میں ابھی یا تو وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں تاکہ تم لوگ گرم ہو سکو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ بلاشبہ مجھے آگ نظر آئی ہے میں وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لاتا ہوں، تمہارے پاس آگ کا ایک شعلہ کسی لکڑی میں جلتا ہوا لاتا ہوں تاکہ تم تاپ لو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب کہا موسیٰ نے اپنے گھر والوں کو میں نے دیکھی ہے ایک آگ   اب لاتا ہوں مہارے پاس وہاں سے کچھ خبر یا لاتا ہوں انگارا سلگا کر شاید تم سینکو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر موسیٰ (علیہ السلام) کا وہ واقعہ بیان کیجئے جبکہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے میں وہاں سے کوئی خبر تمہارے پاس لے کر آتا ہو یا آگ سے کوئی چیز جلا کر ایک شعلہ لے آتا ہوں تاکہ تم اس آگ سے گرمی حاصل کرو