Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 81

سورة النمل

وَ مَاۤ اَنۡتَ بِہٰدِی الۡعُمۡیِ عَنۡ ضَلٰلَتِہِمۡ ؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ یُّؤۡمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَہُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ ﴿۸۱﴾

And you cannot guide the blind away from their error. You will only make hear those who believe in Our verses so they are Muslims [submitting to Allah ].

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہٹا کر رہنمائی کر سکتے ہیں آپ تو صرف انہیں سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے ہیں پھر وہ فرمانبردار ہو جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتَ
آپ
بِہٰدِی
ہدایت دینے والے
الۡعُمۡیِ
اندھوں کو
عَنۡ ضَلٰلَتِہِمۡ
ان کی گمراہی سے
اِنۡ
نہیں
تُسۡمِعُ
آپ سنا سکتے
اِلَّا
مگر
مَنۡ
ان کو جو
یُّؤۡمِنُ
ایمان لاتے ہیں
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
فَہُمۡ
پھر وہ
مُّسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہ
اَنۡتَ
آپ
بِہٰدِی
راستہ دکھانے والے ہیں
الۡعُمۡیِ
اندھوں کو
عَنۡ ضَلٰلَتِہِمۡ
ان کی گمراہی سے
اِنۡ
نہیں
تُسۡمِعُ
آپ سنا سکتے
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جو
یُّؤۡمِنُ
ایمان لاتا ہے
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
فَہُمۡ
چنانچہ وہی
مُّسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Translated by

Juna Garhi

And you cannot guide the blind away from their error. You will only make hear those who believe in Our verses so they are Muslims [submitting to Allah ].

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہٹا کر رہنمائی کر سکتے ہیں آپ تو صرف انہیں سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے ہیں پھر وہ فرمانبردار ہو جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نہ ہی آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راہ راست پر لاسکتے ہیں آپ تو صرف ان کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں پھر فرمانبردار بن جاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورنہ آپ اندھوں کوان کی گمراہی سے راستہ دکھانے والے ہیں،آپ صرف اُنہیں سناسکتے ہیں جوہماری آیات پر ایمان لاتاہے، چنانچہ وہی فرماں بردارہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

nor can you show the right path to the blind ones against their wandering astray. You can make no one listen (to you) except those who believe in Our verses, then submit themselves (to Allah).

اور نہ تو دکھلا سکے اندھوں کو جب وہ راہ سے بچلیں تو تو سناتا ہے اس کو جو یقین رکھتا ہو ہماری باتوں پر، سو وہ حکمبردار ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہ ہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اندھوں کو ان کی گمراہی سے پھیر کر راہ پر لانے والے بن سکتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں سنا سکتے مگر صرف انہی کو جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ فرمانبرداری کی روش اختیار کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

nor can you direct the blind to the Right Way, preventing them from falling into error. You can make only those who believe in Our verses to hear the call and then submit.

اور نہ اندھوں کو راستہ بتا کر بھٹکنے سے بچا سکتے ہو ۔ 99 تم تو اپنی بات انہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں اور پھر فرماں بردار بن جاتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راستے پر لاسکتے ہو ۔ تم تو انہی لوگوں کو اپنی بات سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائیں ، پھر وہی لوگ فرمانبردار ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور نہ تو اندھوں کو جب وہ بہک جائیں رستے پر لگا سکتا ہے تو تو 4 انہی لوگوں کو سنا سکتا ہے جو ہمارے آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں پھر ایسے ہی لوگ تیرا کہنا مانیں گے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے (بچا کر) راستہ دکھا سکتے ہیں۔ آپ تو صرف انہیں سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہوں (اور) پھر وہ مانتے (بھی) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راہ حق دکھا سکتے ہیں۔ آپ صرف ان لوگوں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں کا یقین کرنے والے ہیں۔ اور وہ فرماں بردار ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نہ اندھوں کو گمراہی سے (نکال کر) رستہ دیکھا سکتے ہو۔ تم ان ہی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہو جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nor canst thou lead the blind out of their error. Thou canst make none hear save these who believe in Our signs and who have submitted themselves.

اور آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے راستہ دکھانے والے نہیں آپ تو بس انہیں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر یقین رکھتے ہیں پھر وہ (انہیں) مانتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے پھیر کر راہ پر لانے والے بن سکتے ۔ تم تو بس انہی کو سناسکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائیں ، پس وہی فرمانبردار بنیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور نہ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ( سیدھا ) راستہ دکھاسکتے ہیں ، آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو سناسکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ فرماں برداری اختیار کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نہ اندھوں کو گمراہی سے نکال کر ہدایت دے سکتے ہیں۔ آپ تو انہی کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہوجاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نہ ہی آپ اندھوں کو راہ حق و ہدایت پر پھر لاسکتے ہیں ان کو گمراہی کی دلدل سے نکال کر آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو سنا سکتے ہیں جو ایمان رکھتے ہوں ہماری آیتوں پر وہی فرمانبردار ہوں گے () اپنے ایمان و یقین کی برکت سے

Translated by

Noor ul Amin

اور نہ ہی آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچاکرہدایت پر لاسکتے ہیں آپ توصرف ان کو سناسکتے ہیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں اور مسلمان ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اندھوں کو ( ف۱۳۵ ) گمراہی سے تم ہدایت کرنے والے نہیں ، تمہارے سنائے تو وہی سنتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ( ف۱۳٦ ) اور ہو مسلمان ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نہ ہی آپ ( دل کے ) اندھوں کو ان کی گمراہی سے ( بچا کر ) ہدایت دینے والے ہیں ، آپ تو ( فی الحقیقت ) انہی کو سناتے ہیں جو ( آپ کی دعوت قبول کر کے ) ہماری آیتوں پر ایمان لے آتے ہیں سو وہی لوگ مسلمان ہیں ( اور وہی زندہ کہلانے کے حق دار ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور نہ ہی آپ ( دل کے ) اندھوں کو ان کی گمراہی سے ( ہٹا کر ) راستہ دکھا سکتے ہیں ۔ آپ تو صرف انہی لوگوں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔ بس یہی لوگ ماننے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor canst thou be a guide to the blind, (to prevent them) from straying: only those wilt thou get to listen who believe in Our Signs, and they will bow in Islam.

Translated by

Muhammad Sarwar

You cannot guide the straying blind ones. You can only make hear those who believe in Our revelations submissively.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nor can you lead the blind out of their error. You can only make to hear those who believe in Our Ayat, so they submit (became Muslims).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nor can you be a guide to the blind out of their error; you cannot make to bear (any one) except those who believe in Our communications, so they submit.

Translated by

William Pickthall

Nor canst thou lead the blind out of their error. Thou canst make none to hear, save those who believe Our revelations and who have surrendered.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और न तुम अंधों को उन की गुमराही से हटाकर राह पर ला सकते हो। तुम तो बस उन्हीं को सुना सकते हो, जो हमारी आयतों पर ईमान लाना चाहें। अतः वही आज्ञाकारी होते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور نہ آپ ان اندھوں کو ان کی گمراہی سے (بچا کر) رستہ دکھانے والے ہیں آپ تو صرف ان ہی کو سکھا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں کا یقین رکھتے ہیں (اور) پھر وہ مانتے (بھی) ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور نہ اندھوں کو ہدایت پر لاسکتے ہو آپ اپنی بات انہی لوگوں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں اور تابعداری اختیار کرتے ہیں۔ “ (٨١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور نہ اندھوں کو راستہ بتا کر بھٹکنے سے بچا سکتے ہو۔ تم تو اپنی بات انہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں اور پھر فرماں بردار بن جاتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راستہ دکھا سکتے، آپ تو انہیں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں سو وہ فرمانبر دار ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ تو دکھلا سکے اندھوں کو جب وہ راہ سے بچلیں تو تو سناتا ہے اس کو جو یقین رکھتا ہو ہماری باتوں پر، سو وہ حکم بردار ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راہ پر لگا سکتے ہیں آپ تو صرف انہی لوگوں کو سناسکتے ہیں جو ہماری آیتوں کی تصدیق کرتے ہیں سو وہی فرماں بردار ہیں