Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 92

سورة النمل

وَ اَنۡ اَتۡلُوَا الۡقُرۡاٰنَ ۚ فَمَنِ اہۡتَدٰی فَاِنَّمَا یَہۡتَدِیۡ لِنَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ ضَلَّ فَقُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُنۡذِرِیۡنَ ﴿۹۲﴾

And to recite the Qur'an." And whoever is guided is only guided for [the benefit of] himself; and whoever strays - say, "I am only [one] of the warners."

اور میں قرآن کی تلاوت کرتا رہوں جو راہ راست پر آجائے وہ اپنے نفع کے لئے راہ راست پر آئے گا ۔ اور جو بہک جائے تو کہہ دیجئے! کہ میں صرف ہوشیار کرنے والوں میں سے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡ
اور یہ کہ
اَتۡلُوَا
میں تلاوت کروں
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن کی
فَمَنِ
تو جو کوئی
اہۡتَدٰی
ہدایت پا گیا
فَاِنَّمَا
تو بےشک
یَہۡتَدِیۡ
وہ ہدایت پائے گا
لِنَفۡسِہٖ
اپنے نفس کے لیے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
ضَلَّ
بھٹکا
فَقُلۡ
تو کہہ دیجئے
اِنَّمَاۤ
بے شک
اَنَا
میں تو
مِنَ الۡمُنۡذِرِیۡنَ
ڈرانے والوں میں سے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡ
اور یہ کہ
اَتۡلُوَا
میں پڑھ کر سناؤ ں
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن
فَمَنِ
پھر جو
اہۡتَدٰی
سیدھے راستے پر آجائے
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
یَہۡتَدِیۡ
وہ راستے پر آتا ہے
لِنَفۡسِہٖ
اپنے لیے
وَمَنۡ
اور جو
ضَلَّ
گمراہ ہو
فَقُلۡ
تو آپ کہہ دیں
اِنَّمَاۤ
یقیناً
اَنَا
میں
مِنَ الۡمُنۡذِرِیۡنَ
صرف ڈرانے والوں میں سے ہوں
Translated by

Juna Garhi

And to recite the Qur'an." And whoever is guided is only guided for [the benefit of] himself; and whoever strays - say, "I am only [one] of the warners."

اور میں قرآن کی تلاوت کرتا رہوں جو راہ راست پر آجائے وہ اپنے نفع کے لئے راہ راست پر آئے گا ۔ اور جو بہک جائے تو کہہ دیجئے! کہ میں صرف ہوشیار کرنے والوں میں سے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ قرآن پڑھ کر سناؤں۔ اب جو شخص راہ راست پر آتا ہے تو وہ اپنے ہی فائدہ کے لیے آتا ہے اور جو گمراہ ہوا تو اس سے آپ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف ایک ڈرانے والا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریہ کہ میں قرآن پڑھ کر سناؤں،پھرجوسیدھے راستے پرآجائے تویقیناوہ صرف اپنے لیے سیدھے راستے پرآتاہے اورجوگمراہ ہو تو آپ کہہ دیں کہ میں صرف ڈرانے والوں میں سے ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and to recite the Qur&n; so whoever takes the right path, takes it for his own benefit. As for the one who goes astray, say (to him), |"I am only one of the warners.|"

اور یہ کہ سنا دوں قرآن پھر جو کوئی راہ پر آیا سو راہ پر آئے گا اپنے ہی بھلے کو اور جو کوئی بہکا رہا تو کہہ دے کہ میں تو یہی ہوں ڈر سنا دینے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ میں تلاوت کروں قرآن کی تو جو کوئی ہدایت پائے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ہدایت پائے گا اور جو کوئی گمراہی کی روش اختیار کرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ میں تو صرف خبردار کرنے والا ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور یہ قرآن پڑھ کر سناؤں ۔ ” اب جو ہدایت اختیار کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ہدایت اختیار کرے گا ۔ اور جو گمراہ ہو اس سے کہہ دو کہ میں تو بس خبر دار کر دینے والا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہ میں قرآن کی تلاوت کروں ۔ اب جو شخص ہدایت کے راستے پر آئے ، وہ اپنے ہی فائدے کے لیے راستے پر آئے گا ، اور جو گمراہی اختیار کرے ، تو کہہ دینا کہ : میں تو بس ان لوگوں میں سے ہوں جو خبردار کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور قرآن پڑھ کر لوگوں کو سناتا رہوں اب جو کوئی راہ لگ جائے وہ اپنی ہی بھلے کے لئے راہ پر لگتا ہے اور جو کوئی بھٹک جائے میرا کہا نہ مانے تو کہہ دے میں تو اور ڈرانیوالے پیغمبروں کی طرح بس ایک ڈرانے والا ہوں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ (بھی) کہ میں قرآن پڑھا کروں تو جو شخص راہ ہدایت اختیار کرتا ہے سو وہ اپنے ہی فائدے کے لئے راہ ہدایت اختیار کرتا ہے اور جو گمراہ رہتا ہے (وہ اپنا نقصان کرتا ہے) تو فرمادیجئے کہ بیشک میں تو صرف (انجام بد سے) ڈرانے والا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (مجھے حکم دیا گیا ہے کہ ) میں اس قرآن کی تلاوت کروں۔ جو صحیح راستہ اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے بھلے کے لئے کرتا ہے۔ اور جو راستے سے بھٹکتا ہے تو یقینا اس میں میرا کوئی نقصان نہیں کہ میں تو صرف خبردار کرنے والوں میں سے ہوں اور بس

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ بھی کہ قرآن پڑھا کروں۔ تو جو شخص راہ راست اختیار کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ رہتا ہے تو کہہ دو کہ میں تو صرف نصیحت کرنے والا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And that I should recite the Qur'an. And whosoever receiveth guidance, receiveth guidance for his own soul, and as for him who strayeth say thou: I am only of the warners.

اور یہ بھی کہ میں قرآن پڑھ کر سناؤں سو جو کوئی راہ پر آئے گا وہ اپنے ہی لئے راہ پر آئے گا۔ اور جو کوئی گمراہ رہے گا تو آپ کہہ دیجیے کہ میں تو بس ڈرانے والوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قرآن کو سناؤ ۔ تو جو ہدایت کی راہ اختیار کرے گا ، وہ اپنے ہی فائدے کیلئے اختیار کرے گا اور جو گمراہی اختیار کرے گا تو تم کہہ دو کہ میں تو بس ایک آگاہ کردینے والا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ ( بھی ) کہ میں قرآن ( مجید ) کی تلاوت کروں ، پس جس نے سیدھا راستہ اختیار کیا اس نے اپنے ہی ( فائدے ) کے لیے کیا اور جو گمراہ رہا تو آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ میں تو صرف ڈرانے والا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ بھی کہ قرآن پڑھا کروں تو جو شخص راہ راست اختیار کرتا ہے تو اپنے ہی فائدہ کے لیے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ رہتا ہے تو فرمادیں کہ میں تو صرف نصیحت کرنے والا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ کہ میں پڑھ کر سناتا رہوں یہ قرآن پھر جو کوئی راہ پر آگیا تو وہ اپنے ہی بھلے کے لئے راہ پر آئے گا اور جو کوئی گمراہ ہوا تو یقینا اس میں میرا کوئی نقصان نہیں کہ میں تو صرف خبردار کرنے والوں میں سے ہوں اور بس

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ قرآ ن پڑھ کرسنائوں اب جو ہدایت پر آتا ہے تواپنے ہی فائدے کے لئے آتا ہے اورجو گمراہ ہوا توآپ کہہ دیجئے کہ میں توایک ڈرانے والا ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ قرآن کی تلاوت کروں ( ف۱٦۱ ) تو جس نے راہ پائی اس نے اپنے بھلے کو راہ پائی ( ف۱٦۲ ) اور جو بہکے ( ف۱٦۳ ) تو فرمادو کہ میں تو یہی ڈر سنانے والا ہوں ( ف۱٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

نیز یہ کہ میں قرآن پڑھ کر سناتا رہوں سو جس شخص نے ہدایت قبول کی تو اس نے اپنے ہی فائدہ کے لئے راہِ راست اختیار کی ، اور جو بہکا رہا تو آپ فرما دیں کہ میں تو صِرف ڈر سنانے والوں میں سے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ کہ قرآن پڑھ کر سناؤں سو اب جو ہدایت اختیار کرے گا وہ اپنے لئے ہدایت اختیار کرے گا ۔ اور جو کوئی گمراہی اختیار کرے گا تو آپ کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف ڈرانے والوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And to rehearse the Qur'an: and if any accept guidance, they do it for the good of their own souls, and if any stray, say: "I am only a Warner".

Translated by

Muhammad Sarwar

and recite the Quran. Whoever seeks guidance will find it for his own soul. Say to whoever goes astray, "I am only a warner".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And that I should recite the Qur'an, then whosoever receives guidance, receives it for the good of himself; and whosoever goes astray, say (to him): "I am only one of the warners."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that I should recite the Quran. Therefore whoever goes aright, he goes aright for his own soul, and whoever goes ' astray, then say: I am only one of the warners.

Translated by

William Pickthall

And to recite the Qur'an. And whoso goeth right, goeth right only for (the good of) his own soul; and as for him who goeth astray - (Unto him) say: Lo! I am only a warner.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह कि क़ुरआन पढ़कर सुनाऊँ। अब जिस किसी ने संमार्ग ग्रहण किया वह अपने ही लिए संमार्ग ग्रहण करेगा। और जो पथभ्रष्टि रहा तो कह दो, "मैं तो बस एक सचेत करने वाला ही हूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (مجھ کو) یہ (بھی حکم ملا ہے) کہ میں قرآن کریم پڑھ پڑھ کر سناؤں سو (میری تبلیغ کے بعد) جو شخص راہ پر آوے گا سو وہ اپنے ہی فائدے کے لیے راہ پر آوے گا (1) اور جو شخص گمراہ رہے گا تو آپ کہہ دیجیئے کہ میرا کوئی ضرر نہیں کیوں کہ میں تو صرف ڈرانے والے پیغمبروں میں سے ہوں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یہ قرآن پڑھ کر سناؤں جو ہدایت اختیار کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے اختیار کرے گا اور جو گمراہ ہو۔ اس سے کہہ دو کہ میں تو بس خبردار کردینے والا ہوں۔ (٩٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ قرآن پڑھ کر سناؤں ۔ اب جو ہدایت اختیار کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ہدایت اختیار کرے گا اور جو گمراہ ہو اس سے کہہ دو کہ میں تو بس خبردار کردینے والا ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ کہ قرآن کی تلاوت کروں، سو جو شخص ہدایت اختیار کرتا ہے سو وہ اپنے ہی لیے راہ ہدایت پر آتا ہے اور جو شخص گمراہی پر رہے آپ فرما دیجیے کہ میں تو صرف ڈرانے والوں میں سے ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ سنا دوں قرآن پھر جو کوئی راہ پر آیا سو راہ پر آئے گا اپنے ہی بھلے کو اور جو کوئی بہکا رہا ہے تو کہہ دے میں تو یہی ہوں ڈر سنا دینے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نیز یہ کہ میں قرآن پڑھ پڑھ کر سنائوں سو جو شخص صحیح راہ اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے ہی بھلے کو اختیار کرتا ہے اور جو گمراہ رہا تو آپ فرما دیجئے کہ میں تو صرف ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہوں