Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 93

سورة النمل

وَ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ سَیُرِیۡکُمۡ اٰیٰتِہٖ فَتَعۡرِفُوۡنَہَا ؕ وَ مَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٪۹۳﴾  3

And say, "[All] praise is [due] to Allah . He will show you His signs, and you will recognize them. And your Lord is not unaware of what you do."

کہہ دیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کو سزاوار ہیں وہ عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا جنہیں تم ( خود ) پہچان لو گے اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے آپ کا رب غافل نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقُلِ
اور کہہ دیجیے
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
سَیُرِیۡکُمۡ
عنقریب وہ دکھائے گا تمہیں
اٰیٰتِہٖ
اپنی نشانیاں
فَتَعۡرِفُوۡنَہَا
تو تم پہچان لو گے انہیں
وَمَا
اور نہیں
رَبُّکَ
رب آپ کا
بِغَافِلٍ
غافل
عَمَّا
ا س سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقُلِ
اور آپ کہہ دیں
الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ
سب تعریف اللہ کے لیے ہے
سَیُرِیۡکُمۡ
جلد ہی وہ دکھائے گا تمہیں
اٰیٰتِہٖ
اپنی نشانیاں
فَتَعۡرِفُوۡنَہَا
تو تم پہچان لو گے انہیں
وَمَا
اور نہیں
رَبُّکَ
رب آپ کا
بِغَافِلٍ
بے خبر
عَمَّا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And say, "[All] praise is [due] to Allah . He will show you His signs, and you will recognize them. And your Lord is not unaware of what you do."

کہہ دیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کو سزاوار ہیں وہ عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا جنہیں تم ( خود ) پہچان لو گے اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے آپ کا رب غافل نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز کہہ دیجئے کہ سب طرح کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے وہ عنقریب تمہیں اپنی ایسی نشانیاں دکھائے گا جنہیں تم پہچان لو گے اور جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو اس سے آپ کا پروردگار بیخبر نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ کہہ دیں سب تعریف اللہ کے لئے ہے، جلدہی وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گاتو تم انہیں پہچان لو گے،اور آپ کا رب اس سے بے خبر نہیں ہے جوتم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And say, |"Praise belongs to Allah. He will show you His sign, then you will recognize them.|" And your Lord is not unaware of what you do.

اور کہہ تعریف ہے سب اللہ کو آگے دیکھائے گا تم کو اپنے نمونے تو ان کو پہچان لو گے اور تیرا رب بیخبر نہیں ان کاموں سے جو تم کرتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ کل حمد اور کل ثنا اللہ کے لیے ہے عنقریب وہ تمہیں اپنی آیات دکھائے گا تو تم انہیں پہچان لو گے اور آپ کا رب غافل نہیں ہے اس سے جو اعمال تم کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے کہو ، تعریف اللہ ہی کے لیے ہے ، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا اور تم انہیں پہچان لو گے ، اور تیرا رب بے خبر نہیں ہے ان اعمال سے جو تم لوگ کر تے ہو ۔ ؏ ۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کہہ دو کہ : تمام تعریفیں اللہ کی ہیں ، وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا ، پھر تم انہیں پہچان بھی لو گے ۔ ( ٣٩ ) اور تمہارا پروردگار تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر کہہ دے شکر 7 خدا کا آگے چل کر وہ اپنی قدرت کی نشانیاں تم کو دکھلائے گا تم ان کو پہچان 8 کر کے اور تیرا مالک تمہارے کاموں سے بیخبر نہیں ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور فرمادیجئے کہ سب خوبیاں اللہ ہی کے لئے ہیں وہ عنقریب تم کو اپنی نشانیاں دکھائے گا پھر تم کو پہچان لو گے۔ اور آپ کا پروردگار ان کاموں سے بیخبر نہیں جو تم سب لوگ کر رہے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ فرما دیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ۔ وہ بہت جلد تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا۔ اس وقت تم اس کو پہچان سکو گے۔ اور آپ کا پروردگار اس سے بیخبر نہیں ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہو کہ خدا کا شکر ہے۔ وہ تم کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم اُن کو پہچان لو گے۔ اور جو کام تم کرتے ہو تمہارا پروردگار اُن سے بےخبر نہیں ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And say thou: All praise unto Allah! Anon He shall shew you His signs, so that ye will recognize them. And thy Lord is not negligent of that which ye Work.

اور آپ کہہ دیجیے کہ ساری تعریف اللہ ہی کے لئے ہے ۔ وہ تم کو اپنی نشانیاں عنقریب دکھائے گا سو تم انہیں پہچانو گے ۔ اور آپ کا پروردگار ان کاموں سے بیخبر نہیں جو تم (سب) کررہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہہ دو کہ سزاوارِ شکر اللہ ہے ۔ وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم ان کو پہچان جاؤ گے اور جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو ، اس سے تمہارا رب غافل نہیں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے ، تمام تعریفیں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہیں ، وہ تم لوگوں کو جلد اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم ان کو پہچان جاؤگے ، جو کچھ تم کرتے ہو آپ کا رب ان سے بے خبر نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور فرمائیں کہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ تم کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم ان کو پہچان لوگے اور جو کام تم کرتے ہو تمہارا رب ان سے بیخبر نہیں ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہو ان سے کہ تعریف اللہ ہی کے لئے ہے وہ عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں اس طرح دکھا دے گا کہ تم انھیں خود پہچان لو گے اور تمہارا رب کچھ بیخبر نہیں ہے ان کاموں سے جو تم لوگ کر رہے ہو۔ ()

Translated by

Noor ul Amin

نیز کہہ دیجئے کہ سب تعریف اللہ کی ہے وہ عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں دکھلائے گا توتم پہچان لوگے اورجو تم کرتے ہواس سے تمہارا رب غافل نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور فرماؤ کہ سب خوبیاں اللہ کے لیے عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا تو انھیں پہچان لو گے ( ف۱٦۵ ) اور اے محبوب! تمہارا رب غافل نہیں ، اے لوگو! تمہارے اعمال سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ فرمادیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں وہ عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا سو تم انہیں پہچان لو گے ، اور آپ کا رب ان کاموں سے بے خبر نہیں جو تم انجام دیتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ کہہ دیجئے! کہ سب تعریف اللہ کیلئے ہے وہ عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا اور تم انہیں پہچان لوگے اور تمہارا پروردگار اس سے غافل نہیں ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And say: "Praise be to Allah, Who will soon show you His Signs, so that ye shall know them"; and thy Lord is not unmindful of all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "It is only He who deserves all praise. He will soon show you His signs and you will recognize them. Your Lord is not unaware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And say: "All the praises and thanks be to Allah. He will show you His Ayat, and you shall recognize them. And your Lord is not unaware of what you do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And say: Praise be to Allah, He will show you His signs so that you shall recognize them; nor is your Lord heedless of what you do.

Translated by

William Pickthall

And say: Praise be to Allah Who will show you His portents so that ye shall know them. And thy Lord is not unaware of what ye (mortals) do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कहो, "सारी प्रशंसा अल्लाह के लिए है। जल्द ही वह तुम्हें अपनी निशानियाँ दिखा देगा और तुम उन्हें पहचान लोगे। और तेरा रब उस से बेख़बर नहीं है, जो कुछ तुम सब कर रहे हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ (یہ بھی) کہہ دیجیئے کہ سب خوبیاں خالص اللہ ہی کے لیے ثابت ہیں وہ تم کو عنقریب اپنی نشانیاں (یعنی قیامت کے واقعات) دکھلا دے گا سو تم (وقوع کے وقت) ان کو پہچانو گے اور آپ کا رب ان کاموں سے بیخبر نہیں جو تم سب لوگ کر رہے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے کہو اللہ ہی کے لیے تعریف ہے عن قریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھادے گا اور تم انہیں پہچان لو گے اور تیرا رب لوگوں کے اعمال سے بیخبر نہیں ہے۔ “ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو تعریف اللہ ہی کے لیے ہے ، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا اور تم انہیں پہچان لوگے ْاور تیرا رب بیخبر نہیں ہےٗ ان اعمال سے جو تم لوگ کرتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ یوں کہئے کہ سب تعریف اللہ کے لیے ہے وہ عنقریب اپنی نشانیاں دکھا دے گا سو تم ان کو پہچان لو گے اور آپ کا رب ان کاموں سے غافل نہیں ہے جو تم لوگ کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہہ تعریف ہے سب اللہ کو آگے دکھائے گا تم کو اپنے نمونے تو ان کو پہچان لو گے اور تیرا رب بیخبر نہیں ان کاموں سے جو تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ کہہ دیجئے سب خوبیاں اللہ ہی کیلئے ثابت ہیں وہ تم کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا سو اس وقت تم ان نشانیوں کو پہچان لو گے اور آپ کا رب ان کاموں سے بیخبر نہیں ہے جو تم کر رہے ہو