Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 17

سورة القصص

قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ فَلَنۡ اَکُوۡنَ ظَہِیۡرًا لِّلۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿۱۷﴾

He said, "My Lord, for the favor You bestowed upon me, I will never be an assistant to the criminals."

کہنے لگے اے میرے رب! جیسے تو نے مجھ پر یہ کرم فرمایا میں بھی اب ہرگز کسی گنہگار کا مددگار نہ بنوں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
رَبِّ
اے میرے رب
بِمَاۤ
بوجہ اس کے جو
اَنۡعَمۡتَ
انعام کیا تو نے
عَلَیَّ
مجھ پر
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
اَکُوۡنَ
میں ہوں گا
ظَہِیۡرًا
مددگار
لِّلۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں کے لئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
بِمَاۤ
اس وجہ سے جو
اَنۡعَمۡتَ
تُو نے انعام کیا
عَلَیَّ
مجھ پر
فَلَنۡ
تو کبھی نہیں
اَکُوۡنَ
میں ہوں گا
ظَہِیۡرًا
مددگار
لِّلۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں کا
Translated by

Juna Garhi

He said, "My Lord, for the favor You bestowed upon me, I will never be an assistant to the criminals."

کہنے لگے اے میرے رب! جیسے تو نے مجھ پر یہ کرم فرمایا میں بھی اب ہرگز کسی گنہگار کا مددگار نہ بنوں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر یہ عہد کیا کہ : پروردگار ! تو نے جو مجھ پر انعام کیا ہے تو میں کبھی مجرموں کا مددگار نہ بنوں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہا: ’’اے میرے رب! اس وجہ سے کہ تو نے مجھ پر انعام کیا،تو میں کبھی مجرموں کا مددگار نہیں بنوں گا۔‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Musa) said, |"0 my Lord, since You have favoured me, I will never be a supporter of the sinners.|"

بولا اے رب جیسا تو نے فضل کردیا مجھ پر پھر میں کبھی نہ ہوں گا مددگار گنہگاروں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا : پروردگار ! بسبب اس احسان کے جو تو نے مجھ پر کیا ہے (میں عہد کرتا ہوں کہ) اب میں کبھی مددگار نہیں بنوں گا مجرموں کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسی ( علیہ السلام ) نے عہد کیا کہ ” اے میرے رب ، یہ احسان جو تو نے مجھ پر کیا ہے 25 اس کے بعد اب میں کبھی مجرموں کا مددگار نہ بنوں گا ۔ ”26

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسیٰ نے کہا : میرے پر ورگار ! آپ نے مجھ پر انعام کیا ہے تو میں آئندہ کبھی مجرموں کا مددگار نہیں بنوں گا ۔ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے عرض کیا مالک میرے نے جو مجھ پر احسان کیا کہ میرا قصور معاف کردیا تو آئندہ میں کبھی مجرموں کی مدد نہ کروں گا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار ! جیسا کہ آپ نے مجھ پر (بہت بڑا) انعام فرمایا ہے سو میں کبھی مجرموں کے لئے مددگار نہ بنوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

عرض کیا الہٰی ! جیسا کہ آپ نے مجھ پر فضل وکرم کیا ہے تو میں کبھی مجرموں کا مدد گار نہ بنوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہنے لگے کہ اے پروردگار تو نے جو مجھ پر مہربانی فرمائی ہے میں (آئندہ) کبھی گنہگاروں کا مددگار نہ بنوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: my Lord! whereas Thou hast favoured me, I shall nevermore be a supporter of the culprits.

(موسی (علیہ السلام) نے) عرض کی اے میرے پروردگار تو نے مجھ پر (بڑے بڑے) انعامات کئے ہیں سو میں بھی مجرموں کی مدد نہ کروں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: اے رب! چونکہ تو نے مجھ پر فضل فرمایا تو میں عہد کرتا ہوں کہ میں مجرموں کا مددگار کبھی نہیں بنوں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

فرمایا قسم ہے ان انعامات کی جو آپ نے مجھ پر فرمائے ہیں پس میں ہرگز مجرموں کا مددگار نہیں بنوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بولے ” اے رب العزت ! تو نے جو مجھ پر مہربانی فرمائی ہے میں آئندہ کبھی گنہگاروں کا مددگار نہ بنوں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے مزید عرض کیا کہ اے میرے رب ! جیسا کہ آپ نے مجھ پر احسان فرمایا میں کبھی بھی مددگار اور پشت پناہ نہیں بنوں گا ظالموں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

پھر ( موسیٰ نے ) کہا:’’رب !تو نے مجھ پر جو انعام کیا ہے لہٰذامیں کبھی مجرموں کامددگارنہ بنوں گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

عرض کی اے میرے رب جیسا تو نے مجھ پر احسان کیا تو اب ( ف٤۲ ) ہرگز میں مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( مزید ) عرض کرنے لگے: اے میرے رب! اس سبب سے کہ تو نے مجھ پر ( اپنی مغفرت کے ذریعہ ) احسان فرمایا ہے اب میں ہرگز مجرموں کا مددگار نہیں بنوں گا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( پھر ) کہا اے میرے پروردگار تو نے مجھے اپنی نعمت سے نوازا ہے ۔ میں کبھی مجرموں کا پشت پناہ نہیں بنوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "O my Lord! For that Thou hast bestowed Thy Grace on me, never shall I be a help to those who sin!"

Translated by

Muhammad Sarwar

He said, "Lord, in appreciation for Your favor to me I shall never support the criminals".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "My Lord! For that with which You have favored me, I will nevermore be a helper of the criminals!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: My Lord! because Thou hast bestowed a favor on me, I shall never be a backer of the guilty.

Translated by

William Pickthall

He said: My Lord! Forasmuch as Thou hast favoured me, I will nevermore be a supporter of the guilty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "ऐ मेरे रब! जैसे तूने मुझ पर अनुकम्पा दर्शाई है, अब मैं भी कभी अपराधियों का सहायक नहीं बनूँगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے یہ بھی عرض کیا کہ اے میرے پروردگار چونکہ آپ نے مجھ پر بڑے بڑے انعامات فرمائے ہیں سو کبھی میں مجرموں کی مدد نہ کروں گا۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے عہد کیا کہ اے میرے رب جو آپ نے احسان مجھ پر کیا ہے اس کے بعد میں کبھی مجرموں کا مددگار نہیں ہوں گا۔ “ (١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ غفور و رحیم ہے۔ موسیٰ نے عہد کیا کہ اے میرے رب ، یہ احسان جو تو نے مجھ پر کیا ہے ، اسکے بعد اب میں کبھی مجرموں کا مددگار نہ بنوں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے عرض کیا کہ اے میرے رب اس سبب سے کہ آپ نے مجھ پر انعام فرمایا۔ سو میں ہرگز بھی مجرمین کی مدد کرنے والا نہیں بنوں گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے رب جیسا تو نے فضل کردیا مجھ پر پھر میں کبھی نہ ہوں گا مددگار گنہگاروں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ اے میرے پروردگار چونکہ تو نے مجھ پر اپنا فضل فرمایا ہے سو میں آئندہ کبھی مجرموں کا مدد گار نہ بنوں گا