Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 19

سورة القصص

فَلَمَّاۤ اَنۡ اَرَادَ اَنۡ یَّبۡطِشَ بِالَّذِیۡ ہُوَ عَدُوٌّ لَّہُمَا ۙ قَالَ یٰمُوۡسٰۤی اَتُرِیۡدُ اَنۡ تَقۡتُلَنِیۡ کَمَا قَتَلۡتَ نَفۡسًۢا بِالۡاَمۡسِ ٭ۖ اِنۡ تُرِیۡدُ اِلَّاۤ اَنۡ تَکُوۡنَ جَبَّارًا فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا تُرِیۡدُ اَنۡ تَکُوۡنَ مِنَ الۡمُصۡلِحِیۡنَ ﴿۱۹﴾

And when he wanted to strike the one who was an enemy to both of them, he said, "O Moses, do you intend to kill me as you killed someone yesterday? You only want to be a tyrant in the land and do not want to be of the amenders."

پھر جب اپنے اور اس کے دشمن کو پکڑنا چاہا وہ فریادی کہنے لگا کہ موسیٰ ( علیہ السلام ) کیا جس طرح تو نے کل ایک شخص کو قتل کیا ہے مجھے بھی مار ڈالنا چاہتا ہے ، تو تو ملک میں ظالم و سرکش ہونا ہی چاہتا ہے اور تیرا یہ ارادہ ہی نہیں کہ ملاپ کرنے والوں میں سے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّاۤ
تو جب
اَنۡ
کہ
اَرَادَ
اس نے ارادہ کیا
اَنۡ
کہ
یَّبۡطِشَ
وہ پکڑ لے
بِالَّذِیۡ
اسے جو
ہُوَ
وہ
عَدُوٌّ
دشمن تھا
لَّہُمَا
ان دونوں کا
قَالَ
اس نے کہا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اَتُرِیۡدُ
کیا تو چاہتا ہے
اَنۡ
کہ
تَقۡتُلَنِیۡ
تو قتل کر دے مجھے
کَمَا
جیسا کہ
قَتَلۡتَ
قتل کیا تو نے
نَفۡسًۢا
ایک نفس کو
بِالۡاَمۡسِ
کل
اِنۡ
نہیں
تُرِیۡدُ
تو چاہتا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
کہ
تَکُوۡنَ
تو ہو
جَبَّارًا
زبردستی کرنے والا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا
اور نہیں
تُرِیۡدُ
تو چاہتا
اَنۡ
کہ
تَکُوۡنَ
تو ہو
مِنَ الۡمُصۡلِحِیۡنَ
اصلاح کرنے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّاۤ اَنۡ
پھر جو نہی
اَرَادَ
ارادہ کیا اس نے
اَنۡ
یہ کہ
یَّبۡطِشَ
وہ پکڑے
بِالَّذِیۡ
اس کو جو
ہُوَ
وہ
عَدُوٌّ
دشمن ہے
لَّہُمَا
ان دونوں کا
قَالَ
اُس نے کہا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اَتُرِیۡدُ
کیا تم ارادہ رکھتے ہو
اَنۡ
یہ کہ
تَقۡتُلَنِیۡ
مجھے قتل کردو
کَمَا
جس طرح
قَتَلۡتَ
تم نے قتل کیا
نَفۡسًۢا
ایک شخص کو
بِالۡاَمۡسِ
کل
اِنۡ
نہیں
تُرِیۡدُ
تم چاہتے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَکُوۡنَ
تم بن جاؤ
جَبَّارًا
جابر
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا
اور نہیں
تُرِیۡدُ
تم ارادہ رکھتے
اَنۡ
کہ
تَکُوۡنَ
ہو جاؤ تم
مِنَ الۡمُصۡلِحِیۡنَ
اصلاح کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And when he wanted to strike the one who was an enemy to both of them, he said, "O Moses, do you intend to kill me as you killed someone yesterday? You only want to be a tyrant in the land and do not want to be of the amenders."

پھر جب اپنے اور اس کے دشمن کو پکڑنا چاہا وہ فریادی کہنے لگا کہ موسیٰ ( علیہ السلام ) کیا جس طرح تو نے کل ایک شخص کو قتل کیا ہے مجھے بھی مار ڈالنا چاہتا ہے ، تو تو ملک میں ظالم و سرکش ہونا ہی چاہتا ہے اور تیرا یہ ارادہ ہی نہیں کہ ملاپ کرنے والوں میں سے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب موسیٰ نے ارادہ کیا کہ دشمن قوم کے آدمی پر حملہ کرے تو وہ پکار اٹھا : موسیٰ ! کیا تم مجھے بھی مار دالنا چاہتے ہو۔ جسے کل تم نے ایک آدمی کو مار ڈالا تھا ؟ تم تو ملک میں جبار بن کر رہنا چاہتے ہو۔ اصلاح نہیں کرنا چاہتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجونہی موسیٰ نے ارادہ کیاکہ وہ اس کو پکڑے جواُن دونوں کادشمن تھا،اُس نے کہا: ’’اے موسیٰ!کیاتم آج مجھے اسی طرح قتل کرنے کاارادہ رکھتے ہو جس طرح تم نے کل ایک شخص کوقتل کیا؟ تم نہیں چاہتے مگریہ کہ زمین میں جابر بن جاؤاورنہیں تم ارادہ رکھتے کہ اصلاح کرنے والوں میں سے ہو جاؤ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thereafter when he intended to grasp at the one who was an enemy to both of them, the latter said, |"0 Musa, do you want to kill me as you have killed a person yesterday? You intend nothing but to become a tyrant in the land, and you do not intend to be one of the peace-makers.|"

پھر جب چاہا کہ ہاتھ ڈالے اس پر جو دشمن تھا ان دونوں کا بول اٹھا اے موسیٰ کیا تو چاہتا ہے کہ خون کرے میرا جیسے خون کرچکا ہے کل ایک جان کا تیرا یہی جی چاہتا ہے کہ زبردستی کرتا پھرے ملک میں اور نہیں چاہتا کہ ہو صلح کرا دینے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب اس نے پکڑنا چاہا اس کو جو ان دونوں کا دشمن تھا وہ چیخ اٹھا : اے موسیٰ (علیہ السلام) ! کیا تم مجھے بھی قتل کرنا چاہتے ہو جس طرح تم نے کل ایک شخص کو مارڈالا تھا تم صرف یہ چاہتے ہو کہ تم اس ملک میں بڑے جابر بن جاؤ اور تم نہیں چاہتے کہ تم اصلاح کرنے والوں میں سے بنو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر جب موسی ( علیہ السلام ) نے ارادہ کیا کہ دشمن قوم کے آدمی پر حملہ کرے 28 تو وہ پکار اٹھا ” 29 اے موسی ( علیہ السلام ) ، کیا آج تو مجھے اسی طرح قتل کرنے لگا ہے جس طرح کل ایک شخص کو قتل کر چکا ہے ، تو اس ملک میں جبار بن کر رہنا چاہتا ہے ، اصلاح کرنا نہیں چاہتا ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب انہوں نے اس شخص کو پکڑنے کا ارادہ کیا جو ان دونوں کا دشمن تھا تو اس ( اسرائیلی ) نے کہا : موسیٰ کیا تم مجھے بھی اسی طرح قتل کرنا چاہتے ہو جیسے تم نے کل ایک آدمی کو قتل کردیا تھا؟ ( ١٠ ) تمہارا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم زمین میں اپنی زبردستی جماؤ ، اور تم مصلح بننا نہیں چاہتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب موسیٰ نے اس پر ہاتھ ڈالنا چاہا جو ان دونوں کا یعنی موسیٰ کا اور بنی اسرائیل کے اس شخص کا دشمن تھا یعنی اس دوسرے قطبی پر تو بنی اسرائیل کا شخص کہنے لگا اے موسیٰ کیا تو نے کل جیسے ایک شخص کو مار ڈالا مجھ کو بھی چاہتا ہے مار ڈالے 7 (معلوم ہوتا ہے بس تو یہی چاہتا ہے کہ ملک بھر میں زور زبردستی مار دھاڑ کرتا پھرے اور تو بھلا آدمی بن کر رہنا نہیں چاہتا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب انہوں نے ارادہ فرمایا کہ اس شخص کو جو ان دونوں کا دشمن تھا پکڑیں تو وہ (جوان کے گروہ کا آدمی تھا) کہنے لگا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) ! جس طرح آپ نے کل ایک آدمی کو قتل کردیا تھا آپ چاہتے ہیں کہ مجھے بھی قتل کردیں (معلوم ہوتا ہے) کہ آپ دنیا میں اپنا زور بٹھانا چاہتے ہیں اور آپ نہیں چاہتے کہ آپ اصلاح کرنے والوں میں سے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب (موسیٰ (علیہ السلام) نے) چاہا کہ اس پر ہاتھ ڈالیں جو ان دونوں کا دشمن تھا تو اس نے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) ! کیا تو یہ چاہتا ہے کہ مجھے قتل کردے جس طرح تو نے گذشتہ کل ایک آدمی کو قتل کردیا تھا۔ تو یہ چاہتا ہے کہ اس سرزمین پر زبر دستی کرتا پھرے۔ اور تو میل ملاپ کرانے والوں میں سے نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب موسٰی نے ارادہ کیا کہ اس شخص کو جو ان دونوں کا دشمن تھا پکڑ لیں تو وہ (یعنی موسٰی کی قوم کا آدمی) بول اُٹھا کہ جس طرح تم نے کل ایک شخص کو مار ڈالا تھا اسی طرح چاہتے ہو کہ مجھے بھی مار ڈالو۔ تم تو یہی چاہتے ہو کہ ملک میں ظلم وستم کرتے پھرو اور یہ نہیں چاہتے ہو کہ نیکو کاروں میں ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he sought to seize him who was an enemy unto them both, he said: O Musa wouldst thou slay me as thou didst slay a person yesterday? Thou seekest only to be a tyrant in the land, and thou seekest not to be of the reconcilers.

پھر جب (موسی (علیہ السلام) نے) اس پر ہاتھ بڑھا یا جو ان دونوں کا مخالف تھا ۔ تو وہ (اسرائیلی) بول اٹھا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) کیا اب مجھے قتل کرنا چاہتے ہو جیساکل ایک آدمی کو قتل کرچکے ہو بس تم دنیا میں اپنا زور بٹھانا چاہتے ہو اور (صلح و) اصلاح نہیں چاہتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب اس نے ارادہ کیا کہ پکڑے اس کو جو ان دونوں کا دشمن تھا تو وہ بول اٹھا کہ اے موسیٰ! کیا تم آج مجھے قتل کرنا چاہتے ہو ، جس طرح تم نے کل ایک شخص کو قتل کیا؟ تم تو اس ملک میں ایک جبار بننے کا ارادہ کر رہے ہو ۔ تم اصلاح کرنے والوں میں سے نہیں بننا چاہتے!

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب انہوں نے چاہا کہ اس شخص کو جو دونوں کا دشمن ہے پکڑ لیں ( تو مدد مانگنے والے نے ) کہا کیا آپ مجھے قتل کرنا چاہتے ہو جس طرح تم نے کل ایک شخص کو قتل کیا تھا ، تم تو صرف یہی چاہتے ہو کہ ملک ( مصر ) میں ظالم ( جابر ) بن جاؤ اور تم نہیں چاہتے کہ اصلاح کرنے والوں میں سے ہوجاؤ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب موسیٰ نے ارادہ کیا کہ اس شخص کو جو دونوں کا دشمن تھا پکڑ لیں تو وہ یعنی موسیٰ کی قوم کا آدمی بول اٹھا ” کہ جس طرح تو نے کل ایک شخص کو مار ڈالا تھا ‘ اسی طرح چاہتے ہو کہ مجھے بھی مار ڈالو۔ تم تو یہی چاہتے ہو کہ ملک میں ظلم و ستم کرتے پھرو اور یہ نہیں چاہتے کہ نیکوکاروں میں ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے بعد جب موسیٰ نے ہاتھ ڈالنے کا ارادہ کیا اس شخص پر جو کہ دشمن تھا ان دونوں کا تو وہ فوراً بول اٹھا کہ اے موسیٰ کیا تو مجھے بھی اسی طرح قتل کردینا چاہتا ہے جس طرح کہ تو کل ایک شخص کو قتل کرچکا ہے تو تو اس ملک میں جبار بن کر رہنا چاہتا ہے اور تو یہ نہیں چاہتا کہ تو اصلاح کرنے والوں میں سے ہو ()

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب موسیٰ نے اس آدمی پر حملہ کرنا چاہاجوان دونوں کادشمن تھاتووہ پکاراٹھا:موسیٰ! کیا تم مجھے بھی قتل کر دیناچاہتے ہو جیسے کل تم نے ایک آدمی کو قتل کردیاتھا؟تم توزمین پر ظالم اور سرکش بن کررہناچاہتے ہواصلاح کرنے والا نہیں بنناچاہتے ہو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو جب موسیٰ نے چاہا کہ اس پر گرفت کرے جو ان دونوں کا دشمن ہے ( ف٤٦ ) وہ بولا اے موسیٰ کیا تم مجھے ویسا ہی قتل کرنا چاہتے ہو جیسا تم نے کل ایک شخص کو قتل کردیا ، تم تو یہی چاہتے ہو کہ زمین میں سخت گیر بنو اور اصلاح کرنا نہیں چاہتے ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو جب انہوں نے ارادہ کیا کہ اس شخص کو پکڑیں جو ان دونوں کا دشمن ہے تو وہ بول اٹھا: اے موسٰی! کیا تم مجھے ( بھی ) قتل کرنا چاہتے ہو جیسا کہ تم نے کل ایک شخص کو قتل کر ڈالا تھا ۔ تم صرف یہی چاہتے ہو کہ ملک میں بڑے جابر بن جاؤ اور تم یہ نہیں چاہتے کہ اصلاح کرنے والوں میں سے بنو

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب موسیٰ نے اس شخص پر سخت ہاتھ ڈالنا چاہا جو ان دونوں کا دشمن تھا تو اس نے کہا اے موسیٰ تو ( آج ) مجھے اسی طرح قتل کرنا چاہتا ہے جس طرح کل ایک شخص کو قتل کیا؟ تو بس یہی چاہتا ہے کہ زمین میں سرکش بن جائے اور یہ نہیں چاہتا کہ اصلاح کرنے والوں میں سے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then, when he decided to lay hold of the man who was an enemy to both of them, that man said: "O Moses! Is it thy intention to slay me as thou slewest a man yesterday? Thy intention is none other than to become a powerful violent man in the land, and not to be one who sets things right!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When Moses was about to attack their enemy, he said, "Moses, do you want to kill me as you slew a soul the other day? Do you want to become a tyrant in the land, not a reformer?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then when he decided to seize the man who was an enemy to both of them, the man said: "O Musa! Is it your intention to kill me as you killed a man yesterday Your aim is nothing but to become a tyrant in the land, and not to be one of those who do right."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when he desired to seize him who was an enemy to them both, he said: O Musa! do you intend to kill me as you killed a person yesterday? You desire nothing but that you should be a tyrant in the land, and you do not desire to be of those who act aright.

Translated by

William Pickthall

And when he would have fallen upon the man who was an enemy unto them both, he said: O Moses! Wouldst thou kill me as thou didst kill a person yesterday. Thou wouldst be nothing but a tyrant in the land, thou wouldst not be of the reformers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब उस ने ईरादा किया कि उस व्यक्ति को पकड़े, जो उन लोगों का शत्रु था, तो वह बोल उठा, "ऐ मूसा, क्या तू चाहता है कि मुझे मार डाले, जिस प्रकार तूने कल एक व्यक्ति को मार डाला? धरती में बस तू निर्दय अत्याचारी बनकर रहना चाहता है और यह नहीं चाहता कि सुधार करने वाला हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اس پر ہاتھ بڑھایا جو دونوں کا مخالف تھا وہ اسرائیلی کہنے لگا اے موسیٰ (علیہ السلام) کیا (آج) مجھ کو قتل کرنا چاہتے ہو جیسا کل ایک آدمی قتل کرچکے ہو (معلوم ہوتا ہے کہ) بس تم دنیا میں اپنا زور بٹھلانا چاہتے ہو اور صلح (اور ملاپ) کروانا نہیں چاہتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب موسیٰ نے ارادہ کیا کہ دشمن قوم کے آدمی پر حملہ کریں تو وہ پکار اٹھا اے موسیٰ کیا آج تو مجھے اسی طرح قتل کرنے لگا ہے جس طرح کل ایک شخص کو قتل کرچکا ہے۔ تو ملک میں اصلاح کرنے کی بجائے ظالم بن کر رہنا چاہتا ہے۔ (١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب موسیٰ نے ارادہ کیا کہ دشمن قوم کے آدمی پر حملہ کرے تو وہ پکار اٹھا اے موسیٰ ! کیا آج تو مجھے اسی طرح قتل کرنے لگا ہے جس طرح کل ایک شخص کو قتل کرچکا ہے تو اس ملک میں جبار بن کر رہنا چاہتا ہے ، اصلاح کرنا نہیں چاہتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب موسیٰ نے ارادہ کیا کہ اس شخص کو پکڑیں جو ان دونوں کا دشمن تھا تو وہ اسرائیلی شخص بول اٹھا کہ اے موسیٰ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ مجھے قتل کر دو جیسا کہ کل تو نے ایک شخص کو قتل کیا ہے بس تم یہی چاہتے ہو کہ زمین میں اپنا زور بٹھلاتے رہو اور اصلاح کرنے والوں میں سے نہیں ہونا چاہتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب چاہا کہ ہاتھ ڈالے اس پر جو دشمن تھا ان دونوں کا بول اٹھا اے موسیٰ کیا تو چاہتا ہے کہ خون کرے میرا جیسے خون کرچکا ہے کل ایک جان کا تیرا یہی جی چاہتا ہے کہ زبردستی کرتا پھرے ملک میں اور نہیں چاہتا کہ ہو صلح کرا دینے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اس فرعونی کو پکڑنا چاہا جو موسیٰ (علیہ السلام) اور اس اسرائیلی دونوں کا مخالف تھا تو وہ اسرائیلی کہنے لگا اے موسیٰ (علیہ السلام) کیا تو نے جس طرح کل ایک شخص کو قتل کردیا تھا آج مجھ کو قتل کرنا چاہتا ہے بس تو یہی چاہتا ہے کہ انجام کا خیال کئے بغیر ملک میں مار دھاڑ کرتا پھرے اور تو میل ملاپ کرانے والے لوگوں میں سے نہیں ہونا چاہتا