Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 21

سورة القصص

فَخَرَجَ مِنۡہَا خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ ۫ قَالَ رَبِّ نَجِّنِیۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۲۱﴾٪  5

So he left it, fearful and anticipating [apprehension]. He said, "My Lord, save me from the wrongdoing people."

پس موسیٰ ( علیہ السلام ) وہاں سے خوفزدہ ہو کر دیکھتے بھالتے نکل کھڑے ہوئے کہنے لگے اے پروردگار! مجھے ظالموں کے گروہ سے بچا لے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَخَرَجَ
تو وہ ونکلا
مِنۡہَا
اس سے
خَآئِفًا
ڈرتے ہوئے
یَّتَرَقَّبُ
خفیہ ٹوہ لگاتے ہوئے
قَالَ
کہا
رَبِّ
اے میرے رب
نَجِّنِیۡ
نجات دے مجھے
مِنَ الۡقَوۡمِ
ان لوگوں سے
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَخَرَجَ
تو نکل پڑا
مِنۡہَا
وہاں سے
خَآئِفًا
ڈرتا ہوا
یَّتَرَقَّبُ
سہمتا ہوا
قَالَ
اُس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
نَجِّنِیۡ
نجات دلا دے مجھے
مِنَ الۡقَوۡمِ
لو گوں سے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

So he left it, fearful and anticipating [apprehension]. He said, "My Lord, save me from the wrongdoing people."

پس موسیٰ ( علیہ السلام ) وہاں سے خوفزدہ ہو کر دیکھتے بھالتے نکل کھڑے ہوئے کہنے لگے اے پروردگار! مجھے ظالموں کے گروہ سے بچا لے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ ڈرتے ڈرتے اور ہر طرف سے خطرہ کو بھانپتے ہوئے نکلے اور دعا کی : پروردگار ! مجھے ان ظالم لوگوں سے بچالے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تووہ وہاں سے ڈرتاہوا،سہمتاہوانکل پڑا،اُس نے کہا:’’اے میرے رب!آپ مجھے ظالم لوگوں سے نجات دیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, he went out of it (the city) in a state of fear, waiting (for what comes next). He said, |"0 my Lord, save me from the cruel people.|"

پھر نکلا وہاں سے ڈرتا ہوا راہ دیکھتا بولا اے رب بچا لے مجھ کو اس قوم بےانصاف سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو وہ نکلا وہاں سے ڈرتے ڈرتے بڑا چوکنا ہو کر اور اس نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار ! مجھے ان ظالموں کی قوم سے نجات دے دے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ خبر سنتے ہی موسی ( علیہ السلام ) ڈرتا اور سہمتا نکل کھڑا ہوا اور اس نے دعا کی کہ ” اے میرے رب ، مجھے ظالموں سے بچا ۔ ” ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ موسیٰ ڈرتے ڈرتے ، حالات کا جائزہ لیتے شہر سے نکل کھڑے ہوئے ۔ کہنے لگے : میرے پروردگار ! مجھے ظالم لوگوں سے بچا لے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ سنتے ہی موسیٰ شہر سے نکل بھاگا قدم قدم پر سوچتا ہو انہ پیچھے دیکھتا ہو اب پکڑا گیا اب گرفتار ہوا دعا کرنے لگا مالک میرے مجھ کو ان ظالم لوگوں سے بچا 11 دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس وہ وہاں سے (کسی طرف) نکل گئے خوف اور وحشت کے عالم میں (اور) دعا کی اے میرے پروردگار ! مجھے ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر موسیٰ (علیہ السلام) ڈرتے ہوئے اور ادھر ادھر دیکھتے ہوئے نکل کھڑے ہوئے اور عرض کیا الہٰی ! مجھے ظالم قوم سے بچا لیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

موسٰی وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے) اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے۔

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So he went forth from thence fearing, looking abcut. He said: my Lord! deliver me from the wrong-doing people.

سوموسی (علیہ السلام) وہاں سے نکل کھڑے ہوئے خوف واندیشہ کے ساتھ ۔ بولے اے میرے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے بچا لیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو وہ وہاں سے ، ڈرتا ، ٹوہ لیتا ہوا ، نکل کھڑا ہوا اور اس نے دعا کی: اے رب! مجھے ظالموں کی قوم سے نجات دے!

Translated by

Mufti Naeem

پس وہ ( موسیٰ علیہ السلام ) وہاں سے ڈرتے ہوئے ( اور ) اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے نکل پڑے ، ( اور دعا کرتے ہوئے ) فرمایا میرے رب! مجھے ظام قوم سے بچائیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے اور دعا کرنے لگے کہ ” اے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر موسیٰ وہاں یعنی مصر سے نکل پڑے ڈرتے ہوئے اس انتظار میں کہ کیا ہوتا ہے پھر اپنے رب کے حضور ! عرض کیا اے میرے رب بچا دے مجھے ان ظالم لوگوں سے ()

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ موسیٰ ڈرتے اور خطرہ کو بھانپتے ہوئے نکلے اور دعاکی:’’رب!مجھے ان ظالم لوگوں سے بچالے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس شہر سے نکلا ڈرتا ہوا اس انتظار میں کہ اب کیا ہوتا ہے عرض کی ، اے میرے رب! مجھے ستمگاروں سے بچالے ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو موسٰی ( علیہ السلام ) وہاں سے خوف زدہ ہو کر ( مددِ الٰہی کا ) انتظار کرتے ہوئے نکل کھڑے ہوئے ، عرض کیا: اے رب! مجھے ظالم قوم سے نجات عطا فرما

Translated by

Hussain Najfi

چنانچہ موسیٰ وہاں سے خوفزدہ ہوکر نتیجہ کا انتظار کرتا ہوا نکلا ( اور ) کہا اے میرے پروردگار! مجھے ظالم لوگوں سے نجات عطا فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He therefore got away therefrom, looking about, in a state of fear. He prayed "O my Lord! save me from people given to wrong-doing."

Translated by

Muhammad Sarwar

So he left the city afraid and cautious, saying, "Lord, protect me against the unjust people".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So he escaped from there, looking about in a state of fear. He said: "My Lord! Save me from the people who are wrongdoers!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So he went forth therefrom, fearing, awaiting, (and) he said: My Lord! deliver me from the unjust people.

Translated by

William Pickthall

So he escaped from thence, fearing, vigilant. He said: My Lord! Deliver me from the wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर वह वहाँ से डरता और ख़तरा भाँपता हुआ निकल खड़ा हुआ। उस ने कहा, "ऐ मेरे रब! मुझे ज़ालिम लोगों से छुटकारा दे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس (یہ سن کر) موسیٰ (علیہ السلام) وہاں سے نکل گئے خوف اور وحشت کی حالت میں (اور چونکہ رستہ معلوم نہ تھا دعا کے طور پر) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار مجھ کو ان ظالم لوگوں سے بچا لیجیئے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ خبر سنتے ہی موسیٰ ڈرتے اور سہمے ہوئے نکل کھڑے ہوئے اور موسیٰ نے دعا کی کہ اے میرے رب مجھے ظالموں سے بچائے رکھنا۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ خبر سنتے ہی ڈرتا اور سہمتا نکل کھڑا ہوا اور اس نے دیا کی کہ اے میرے رب ، مجھے ظالموں سے بچا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو وہاں سے ڈرتے ہوئے انتظار کرتے ہوئے نکل گئے۔ کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار مجھے ظالم قوم سے نجات دیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر نکلا وہاں سے ڈرتا ہوا راہ دیکھتا بولا اے رب بچا لے مجھ کو اس قوم بےانصاف سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

غرض ! موسیٰ (علیہ السلام) ڈرتا ڈرتا سب طرف دیکھتا بھالتا ہوا اس شہر سے نکل گیا ، موسیٰ (علیہ السلام) نے دعا کی اے میرے پروردگار مجھے ان ظالم لوگوں سے بچا لے