Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 24

سورة القصص

فَسَقٰی لَہُمَا ثُمَّ تَوَلّٰۤی اِلَی الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّیۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَیَّ مِنۡ خَیۡرٍ فَقِیۡرٌ ﴿۲۴﴾

So he watered [their flocks] for them; then he went back to the shade and said, "My Lord, indeed I am, for whatever good You would send down to me, in need."

پس آپ نے خود ان جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف ہٹ آئے اور کہنے لگے اے پروردگار! تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَسَقٰی
تو اس نے پانی پلایا
لَہُمَا
ان دونوں کے لیے
ثُمَّ
پھر
تَوَلّٰۤی
وہ پلٹ گیا
اِلَی الظِّلِّ
طرف سائے کے
فَقَالَ
پھر وہ کہنے لگا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنِّیۡ
بے شک میں
لِمَاۤ
اس کے لیے
اَنۡزَلۡتَ
نازل کرے تو
اِلَیَّ
میری طرف
مِنۡ خَیۡرٍ
بھلائی میں سے
فَقِیۡرٌ
محتاج ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَسَقٰی
چنانچہ اُس نے پانی پلادیا
لَہُمَا
اُن دونوں کے لیے
ثُمَّ
پھر
تَوَلّٰۤی
وہ پلٹ کرچلا گیا
اِلَی
طرف
الظِّلِّ
سائے کی
فَقَالَ
تو اُس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنِّیۡ
یقیناً میں
لِمَاۤ
جو
اَنۡزَلۡتَ
آپ نازل کریں
اِلَیَّ
مجھ پر
مِنۡ خَیۡرٍ
بھلائی میں سے
فَقِیۡرٌ
محتاج ہوں
Translated by

Juna Garhi

So he watered [their flocks] for them; then he went back to the shade and said, "My Lord, indeed I am, for whatever good You would send down to me, in need."

پس آپ نے خود ان جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف ہٹ آئے اور کہنے لگے اے پروردگار! تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ موسیٰ نے ان عورتوں کی بکریوں کو پانی پلا دیا۔ پھر ایک سائے دار جگہ پر جا بیٹھے اور کہا : میرے پروردگار ! جو بھلائی بھی تو مجھے پر نازل کرے، میں اس کا محتاج ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اُس نے اُن دونوں کے (جانوروں کو)پانی پلادیا، پھر وہ پلٹ کرسائے کی طرف چلا گیاتواُس نے کہا: ’’اے میرے رب جوبھلائی بھی آپ مجھ پرنازل کر دیں، یقیناًمیں محتاج ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So he (Musa) watered (their animals) for their sake, then he turned to a shade and said, |"0 my Lord, I am in need of whatever good you send down to me.|"

پھر اس نے پانی پلا دیا ان کے جانوروں کو پھر ہٹ کر آیا چھاؤں کی طرف، بولا اے رب تو جو چیز اتارے میری طرف اچھی میں اسی کا محتاج ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو موسیٰ ( علیہ السلام) نے ان دونوں کے لیے پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف پھر آیا تو اس نے دعا کی : پروردگار ! جو خیر بھی تو میری جھولی میں ڈال دے میں اس کا محتاج ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ سن کر موسی ( علیہ السلام ) نے ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا ، پھر ایک سائے کی جگہ جا بیٹھا اور بولا ” پروردگار ، جو خیر بھی تو مجھ پر نازل کر دے میں اس کا محتاج ہوں ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر موسیٰ نے ان کی خاطر ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا ، ( ١٣ ) پھر مڑ کر ایک سائے کی جگہ چلے گئے ، اور کہنے لگے : میرے پروردگار ! جو کوئی بہتری تو مجھ پر اوپر سے نازل کردے ، میں اس کا محتاج ہوں ۔ ( ١٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے ان کے جانوروں کو پانی پلایا پھر ایک طرف درخت کے سایہ میں ہٹ گیا ببول کا درخت تھا یا موز کا اور دعا کرنے لگا الٰہی اس وقت جو کوئی نعمت تو مجھ پر اتارے میں اس کا محتاج ہوں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو انہوں نے ان کے لئے (بکریوں کو) پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف چلے گئے تو دعا فرمائی اے میرے پروردگار ! آپ مجھ پر جو اپنی نعمت نازل فرمائیں میں اس کا (سخت) محتاج ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ( موسیٰ (علیہ السلام) نے بکریوں کو) پانی پلادیا۔ اور ہٹ کر ایک سائے کی طرف آگئے عرض کیا الٰہی ! جو نعمت بھی مجھے عطا فرمائیں میں اس کا محتاج ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو موسٰی نے اُن کے لئے (بکریوں کو) پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف چلے گئے۔ اور کہنے لگے کہ پروردگار میں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپنی نعمت نازل فرمائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then he watered their flocks for the twain. Then he turned aside into the shade, and said: my Lord! I verily of the good which Thou mayest send down for me I am needy.

پس (موسی (علیہ السلام) نے) ان کے لئے پانی پلادیا پھر ہٹ کر سایہ میں آگئے اور عرض کیا کہ اے میرے پروردگار تو جو نعمت بھی مجھے دے دے میں اس کا حاجت مند ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس نے ان دونوں کی خاطر پانی پلایا ، پھر سائے کی طرف ہٹ گیا اور دعا کی: اے میرے رب! جو خیر بھی اس وقت تُو میرے لئے اتارے ، میں اس کا حاجتمند ہوں!

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوں نے ان دونوں کے لیے ( ان کے جانوروں کو ) پانی پلادیا پھر سائے کی طرف لوٹ گئے پس ( دعا کرتے ہوئے ) فرمایا میرے رب! بے شک میں جو بھی بھلائی آپ میری طرف اُتاریں گے ( اس کا ) محتاج ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو موسیٰ نے ان کے لیے بکریوں کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف چلے گئے اور بولے ” پروردگار میں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر موسیٰ نے ترس کھاتے ہوئے ان دونوں کے جانوروں کو پانی پلا دیا پھر آپ ہٹ کر ایک طرف سایہ میں جا بیٹھے پھر اپنے رب کے حضور عرض کیا اے میرے رب آپ جو بھی نعمت مجھے بھیج دیں میں اس کا سخت محتاج ہوں ()

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ موسیٰ نے ان کی بکریوں کو پانی پلادیاپھرایک سائے دارجگہ پر جابیٹھے اور کہا: ’’میرے رب!جوبھلائی بھی تومجھ پر نازل کرے میں اس کامحتاج ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو موسیٰ نے ان دونوں کے جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سایہ کی طرف پھرا ( ف٦۱ ) عرض کی اے میرے رب! میں اس کھانے کا جو تو میرے لیے اتارے محتاج ہوں ( ف٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو انہوں نے دونوں ( کے ریوڑ ) کو پانی پلا دیا پھر سایہ کی طرف پلٹ گئے اور عرض کیا: اے رب! میں ہر اس بھلائی کا جو تو میری طرف اتارے محتا ج ہوں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( یہ سن کر ) موسیٰ نے ( ان کے ریوڑ کو ) پانی پلا دیا اور پھر وہاں سے ہٹ کر سایہ میں آگیا اور کہا اے میرے پروردگار! تو جو خیر ( نعمت ) بھی مجھ پر اتارے میں اس کا محتاج ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So he watered (their flocks) for them; then he turned back to the shade, and said:"O my Lord! truly am I in (desperate) need of any good that Thou dost send me!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses watered their flocks and then sought shelter under a shadow praying, "Lord, I need the means to preserve (the power) that You have granted me."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So he watered (their flocks) for them, then he turned back to shade, and said: "My Lord! Truly, I am in need of whatever good that You bestow on me!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So he watered (their sheep) for them, then went back to the shade and said: My Lord! surely I stand in need of whatever good Thou mayest send down to me.

Translated by

William Pickthall

So he watered (their flock) for them. Then he turned aside into the shade, and said: My Lord! I am needy of whatever good Thou sendest down for me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तब उस ने उन दोनों के लिए पानी पिला दिया। फिर छाया की ओर पलट गया और कहा, "ऐ मेरे रब, जो भलाई भी तू मेरी ओर उतार दे, मैं उस का ज़रूरतमंद हूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس (یہ سن کر) موسیٰ (علیہ السلام) نے ان کے لیے پانی کھینچ کر ان کے جانوروں کو پانی پلایا پھر (وہاں سے) ہٹ کر سایہ میں جا بیٹھے پھر (جناب باری میں) دعا کی اے میرے پروردگار (اس وقت) جو نعمت آپ مجھ کو بھیج دیں میں اس کا (سخت) حاجت مند ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ سن کر موسیٰ نے ان کے جانوروں کو پانی پلادیا پھر ایک سائے کی جگہ جا کر بیٹھ گئے اور دعا کی پروردگار جو خیر بھی تو مجھ پر نازل کرے میں اس کا محتاج ہوں۔ “ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ سن کر موسیٰ (علیہ السلام) نے ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا ، پھر ایک سائے کی جگہ جابیٹھے اور بولے پروردگار جو خیر بھی تو مجھ پر نازل کر دے میں اس کا محتاج ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو موسیٰ نے ان کے لیے پانی پلا دیا، پھر سایہ کی طرف ہٹ گئے، پھر یوں کہا کہ اے میرے رب آپ جو کچھ میرے لیے نازل فرمائیں میں اس کا محتاج ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اس نے پانی پلا دیا ان کے جانوروں کو پھر ہٹ کر آیا چھاؤں کی طرف، بولا اے رب تو جو چیز اتارے میری طرف اچھی میں اس کا محتاج ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ سن کر موسیٰ (علیہ السلام) نے ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا پھر وہاں سے ہٹ کر سایہ میں جا بیٹھا اور دعا کی اے میرے پروردگار جو نعمت بھی تو مجھ کو بھیج دے میں اس کا حاجت مند ہوں