Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 29

سورة القصص

فَلَمَّا قَضٰی مُوۡسَی الۡاَجَلَ وَ سَارَ بِاَہۡلِہٖۤ اٰنَسَ مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ نَارًا ۚ قَالَ لِاَہۡلِہِ امۡکُثُوۡۤا اِنِّیۡۤ اٰنَسۡتُ نَارًا لَّعَلِّیۡۤ اٰتِیۡکُمۡ مِّنۡہَا بِخَبَرٍ اَوۡ جَذۡوَۃٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّکُمۡ تَصۡطَلُوۡنَ ﴿۲۹﴾

And when Moses had completed the term and was traveling with his family, he perceived from the direction of the mount a fire. He said to his family, "Stay here; indeed, I have perceived a fire. Perhaps I will bring you from there [some] information or burning wood from the fire that you may warm yourselves."

جب حضرت مو سٰی علیہ السلام نے مدت پوری کر لی اور اپنے گھر والوں کو لے کر چلے تو کوہ طور کی طرف آگ دیکھی ۔ اپنی بیوی سے کہنے لگے ٹھہرو! میں نے آگ دیکھی ہے بہت ممکن ہے کہ میں وہاں سے کوئی خبر لاؤں یا آگ کا کوئی انگارہ لاؤں تاکہ تم سینک لو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
قَضٰی
پوری کی
مُوۡسَی
موسیٰ نے
الۡاَجَلَ
مقرر مدت
وَسَارَ
اور وہ لے چلا
بِاَہۡلِہٖۤ
اپنے گھر والوں کو
اٰنَسَ
اس نے دیکھی
مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ
طور کی جانب سے
نَارًا
ایک آگ
قَالَ
کہا
لِاَہۡلِہِ
اپنے گھر والوں سے
امۡکُثُوۡۤا
ٹھہر جاؤ
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اٰنَسۡتُ
دیکھی ہے میں نے
نَارًا
ایک آگ
لَّعَلِّیۡۤ
شاید کہ میں
اٰتِیۡکُمۡ
میں لاؤں تمہارے پاس
مِّنۡہَا
اس میں سے
بِخَبَرٍ
کوئی خبر
اَوۡ
یا
جَذۡوَۃٍ
کوئی انگارہ
مِّنَ النَّارِ
آگ سے
لَعَلَّکُمۡ
تا کہ تم
تَصۡطَلُوۡنَ
تم تاپ سکو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
قَضٰی
پوری کردی
مُوۡسَی
موسیٰ نے
الۡاَجَلَ
مدت
وَسَارَ
اور رات کو چلا
بِاَہۡلِہٖۤ
اپنے گھر والوں کے ساتھ
اٰنَسَ
اُس نے دیکھی
مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ
طور کی جانب
نَارًا
ایک آگ
قَالَ
اُس نے کہا
لِاَہۡلِہِ
اپنے گھر والوں سے
امۡکُثُوۡۤا
ٹھہرو
اِنِّیۡۤ
یقیناًمیں
اٰنَسۡتُ
میں نے دیکھی ہے
نَارًا
ایک آگ
لَّعَلِّیۡۤ
شاید کہ میں
اٰتِیۡکُمۡ
لے آؤں تمھارے پاس
مِّنۡہَا
وہاں سے
بِخَبَرٍ
کوئی خبر
اَوۡ جَذۡوَۃٍ
یا کوئی انگارہ
مِّنَ النَّارِ
آگ کا
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَصۡطَلُوۡنَ
سینک سکو
Translated by

Juna Garhi

And when Moses had completed the term and was traveling with his family, he perceived from the direction of the mount a fire. He said to his family, "Stay here; indeed, I have perceived a fire. Perhaps I will bring you from there [some] information or burning wood from the fire that you may warm yourselves."

جب حضرت مو سٰی علیہ السلام نے مدت پوری کر لی اور اپنے گھر والوں کو لے کر چلے تو کوہ طور کی طرف آگ دیکھی ۔ اپنی بیوی سے کہنے لگے ٹھہرو! میں نے آگ دیکھی ہے بہت ممکن ہے کہ میں وہاں سے کوئی خبر لاؤں یا آگ کا کوئی انگارہ لاؤں تاکہ تم سینک لو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب موسیٰ نے وہ مدت پوری کرلی اور اپنے اہل خانہ کو لے کر چلے تو طور (پہاڑ) کے ایک طرف انھیں آگ نظر آئی، انہوں نے اپنے اہل خانہ سے کہا تم یہاں ٹھہرو میں نے ایک آگ سی دیکھی ہے۔ شاید میں وہاں سے تمہارے لئے کچھ (راستہ کی) خبر یا آگ کا کوئی انگارا ہی اٹھا لاؤں تاکہ تم سینک سکو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب موسیٰ نے مُدّت پوری کردی اوروہ اپنے گھروالوں کے ساتھ رات کوچل پڑا، اُس نے طورکی جانب ایک آگ دیکھی،اُس نے اپنے گھروالوں سے کہا: ’’ٹھہرو! یقیناًمیں نے ایک آگ دیکھی ہے،شایدکہ میں وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبرلے آؤں یاکوئی آگ کاانگارہ تاکہ تم سینک سکو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when Musa completed the term and set forth with his wife, he noticed a fire from the direction of the (mount) Tur, he said to his wife, |"Stay here; I have noticed a fire. May be I bring to you some information or an ember from the fire, so that you may warm yourself.|"

پھر جب پوری کرچکا موسیٰ وہ مدت اور لیکر چلا اپنے گھر والوں کو دیکھی کوہ طور کی طرف سے ایک آگ کہا اپنے گھر والوں کو ٹھہرو میں نے دیکھی ہے ایک آگ شاید لے آؤں تمہارے پاس وہاں کی کچھ خبر یا انگارا آگ کا تاکہ تم تاپو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو جب موسیٰ (علیہ السلام) نے وہ مدت پوری کردی اور وہ اپنے گھر والوں کو لے کر چلاتو اس نے طور پہاڑ کے ایک جانب ایک آگ دیکھی اس نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم لوگ (یہیں) ٹھہرو میں نے ایک آگ دیکھی ہے شاید میں وہاں سے تمہارے لیے کوئی خبر لے آؤں یا اس آگ سے کوئی انگارا (ہی لے آؤں) تاکہ تم تاپ سکو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب موسی ( علیہ السلام ) نے مدت پوری کر دی 40 اور اپنے اہل و عیال کو لے کر چلا تو طور کی جانب اس کو ایک آگ نظر آئی ۔ 41 اس نے اپنے گھر والوں سے کہا ” ٹھہرو ، میں نے ایک آگ دیکھی ہے ، شاید میں وہاں سے کوئی خبر لے آؤں یا اس آگ سے کوئی انگارا ہی اٹھا لاؤں جس سے تم تاپ سکو ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب موسیٰ نے وہ مدت پوری کرلی ، اور اپنی اہلیہ کو لے کر چلے ( ١٩ ) تو انہوں نے کوہ طور کی طرف سے ایک آگ دیکھی ۔ انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا : ٹھہرو ! میں نے ایک آگ دیکھی ہے ، شاید میں وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لے آؤں ، یا آگ کا کوئی انگارہ اٹھا لاؤں تاکہ تم گرمائی حاصل کرسکو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کوئی اپنے قول سے بھرے نہیں پھر جب موسیٰ نے خدمت کی مدت پوری کردی دس 3 برس گزر گئے اور اپنی بی بی صفوراً کو لیکر مصر کی طرف چلا طور پہاڑ کی طرف سے آگ دیکھی اپنی بی بی سے کہنے لگا تم (یہیں) ٹھہر جائو مجھے آگ دکھائی دیتی ہے میں جاتا ہوں، شاید وہاں پہنچ کر رستے کی خبر تم تک پائوں 4 یا خبر رستے کا پتہ نہ لگے تو آگ کا ایک چنگاری لے آئوں تم تاپو تو (ذرا سردی کم ہو)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

غرض جب موسیٰ (علیہ السلام) اس مدت کو پورا کرچکے اور اپنے گھر والوں کو لے کر چلے (بااجازت شعیب علیہ السلام) تو (کوہ) طور کی طرف سے آگ دکھائی دی۔ اپنے گھر والوں سے فرمانے لگے تم (یہاں) ٹھہرو مجھے آگ نظر آئی ہے۔ شاید میں وہاں سے تمہارے پاس (راستے کا) کچھ پتہ لاؤں یا آگ کا انگارہ لے آؤں تاکہ تم تاپو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب موسیٰ (علیہ السلام) نے (معاہدہ کی) مدت پوری کرلی اور وہ اپنی بیوی کو لے کر (مصر کی طرف) چلے تو انہیں کوہ طور کی طرف سے ایک آگ نظر آئی۔ انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا تم یہیں ٹھہرو میں نے ایک آگ دیکھی ہے۔ ممکن ہے میں وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لائوں یا کوئی آگ کا انگارہ لے آئوں تاکہ تم (اپنا بدن) تاپ سکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب موسٰی نے مدت پوری کردی اور اپنے گھر کے لوگوں کو لے کر چلے تو طور کی طرف سے آگ دکھائی دی تو اپنے گھر والوں سے کہنے لگے کہ تم یہاں ٹھیرو۔ مجھے آگ نظر آئی ہے شاید میں وہاں سے (رستے کا) کچھ پتہ لاؤں یا آگ کا انگارہ لے آؤں تاکہ تم تاپو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when Musa had fulfilled the term, and was journeying with his household, he saw a fire on the side of Tur, and said unto his household: bide ye; verily I see a fire afar, haply I may bring unto you tidings thereon, or a brand out: of the fire, haply ye may warm yourselves.

پھر جب موسیٰ (علیہ السلام) اس مدت کو پورا کرچکے اور اپنے گھروالوں کو لے کر روانہ ہوئے ۔ تو انہوں نے طور کی طرف ایک آگ دیکھی ۔ اپنے گھروالوں سے بولے کہ تم (یہیں) ٹھہرو میں نے تو آگ دیکھ لی ہے۔ شاید میں وہاں سے کچھ خبر لاؤں یا آگ کا (کوئی) انگارا ہی لیتا آؤں تاکہ تم سینک کرلو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب موسیٰ نے مدت پوری کردی اور اپنے اہل کے ساتھ روانہ ہوا تو اس نے طور کی جانب سے ایک آگ دیکھی ۔ اس نے اپنے اہل سے کہا: مجھے آگ نظر آئی ہے ، تم لوگ ٹھہرو کہ میں وہاں سے کوئی خبر یا آگ کا کوئی انگارا لاؤں ، تاکہ تم لوگ تاپو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے مقررہ مدت پوری کردی اور اپنے گھر والوں کو لے کر چلے ( تو ) طور ( پہاڑ ) کی طرف سے ایک آگ ( سی ) دیکھی ( تو ) اپنے گھر والوں سے فرمایا ( تم یہیں ) ٹھہرو ، بلاشبہ میں نے آگ دیکھی ہے شاید کہ میں وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لے آؤں یا آگ کا ایک انگارہ ، تاکہ تم آگ تاپو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب موسیٰ نے مدت پوری کردی اور اپنے گھر کے لوگوں کو لے کر چلے تو طور کی طرف سے آگ دکھائی دی تو اپنے گھر والوں سے کہنے لگے کہ ” تم یہاں ٹھہرو ‘ مجھے آگ نظر آئی ہے شاید میں وہاں سے رستے کا کوئی پتہ لائوں یا آگ کا انگارہ لے آئوں تاکہ تم تاپو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب موسیٰ نے وہ مدت پوری کردی اور اپنے گھر والوں کو لے کر چل پڑے تو راستے میں ایک موقع پر ان کو طور کی جانب سے ایک آگ سی دکھائی دی تو آپ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا ٹھہرو میں نے ایک آگ دیکھی ہے شاید میں وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لے آؤں یا آگ کا کوئی انگارہ تمہارے لئے اٹھا لاؤں جس سے تم تاپ سکو ()

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب موسیٰ نے وہ مدت پوری کرلی اور اپنے اہل خانہ کو لے کرچلے توطور ( پہاڑ ) کے ایک طرف انہیں آ گ نظر آ ئی انہوں نے اپنی ا ہلیہ سے کہا:تم یہاں ٹھہرومیں نے ایک آگ دیکھی ہے شاید میں وہاں سے تمہارے لئے کوئی ( راستے کی ) خبریاآ گ کاکوئی انگاراہی اٹھا لائوں تاکہ تم سینک سکو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب موسیٰ نے اپنی میعاد پوری کردی ( ف۷۷ ) اور اپنی بی بی کو لے کر چلا ( ف۷۸ ) طور کی طرف سے ایک آگ دیکھی ( ف۷۹ ) اپنی گھر والی سے کہا تم ٹھہرو مجھے طور کی طرف سے ایک آگ نظر پڑی ہے شاید میں وہاں سے کچھ خبر لاؤں ( ف۸۰ ) یا تمہارے لیے کوئی آگ کی چنگاری لاؤں کہ تم تاپو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب موسٰی ( علیہ السلام ) نے مقررہ مدت پوری کر لی اور اپنی اہلیہ کو لے کر چلے ( تو ) انہوں نے طور کی جانب سے ایک آگ دیکھی ( وہ شعلۂ حسنِ مطلق تھا جس کی طرف آپ کی طبیعت مانوس ہوگئی ) ، انہوں نے اپنی اہلیہ سے فرمایا: تم ( یہیں ) ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے ۔ شاید میں تمہارے لئے اس ( آگ ) سے کچھ ( اُس کی ) خبر لاؤں ( جس کی تلاش میں مدتوں سے سرگرداں ہوں ) یا آتشِ ( سوزاں ) کی کوئی چنگاری ( لادوں ) تاکہ تم ( بھی ) تپ اٹھو

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب موسیٰ نے ( مقررہ ) مدت پوری کر دی اور اپنے اہل و ( عیال ) کو ساتھ لے کر مصر روانہ ہوئے تو طور کی جانب سے آگ محسوس کی تو گھر والوں سے کہا کہ تم ٹھہرو میں نے آگ محسوس کی ہے شاید میں تمہارے پاس ( وہاں سے ) کوئی خبر لاؤں یا آگ کا کوئی انگارہ لاؤں تاکہ تم تاپو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Now when Moses had fulfilled the term, and was travelling with his family, he perceived a fire in the direction of Mount Tur. He said to his family: "Tarry ye; I perceive a fire; I hope to bring you from there some information, or a burning firebrand, that ye may warm yourselves."

Translated by

Muhammad Sarwar

When Moses completed the term of the contract and departed from his employer with his family, he saw a fire (on his way) on one side of the Mount (Sinai). He asked his wife, "Stay here. I can see some fire. Perhaps I will be able to bring some news of it or some fire for you to warm-up yourselves."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, when Musa had fulfilled the term, and was traveling with his family, he saw a fire in the direction of At-Tur. He said to his family: "Wait, I have seen a fire; perhaps I may bring to you from there some information, or a burning firebrand that you may warm yourselves."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when Musa had fulfilled the term, and he journeyed with his family, he perceived on this side of the mountain a fire. He said to his family: Wait, I have seen a fire, maybe I will bring to you from it some news or a brand of fire, so that you may warm yourselves.

Translated by

William Pickthall

Then, when Moses had fulfilled the term, and was travelling with his housefolk, he saw in the distance a fire and said unto his housefolk: Bide ye (here). Lo! I see in the distance a fire; peradventure I shall bring you tidings thence, or a brand from the fire that ye may warm yourselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब मूसा ने अवधि पूरी कर दी और अपने घर वालों को लेकर चला तो तूर की ओर उस ने एक आग-सी देखी। उस ने अपने घर वालों से कहा, "ठहरो, मैंने एक आग का अवलोकन किया है। कदाचित मैं वहाँ से तुम्हारे पास कोई ख़बर ले आऊँ या उस आग से कोई अंगारा ही, ताकि तुम ताप सको।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض جب موسیٰ (علیہ السلام) اس مدت کو پوری کرچکے اور (با اجازت شعیب (علیہ السلام) کے) اپنی بی بی کو لے کر (مصر یا شام کو) روانہ ہوئے تو ان کو کوہ طور کی طرف سے ایک (روشنی بشکل) آگ دکھلائی دی انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ٹھیرے رہو میں نے ایک آگ دیکھی ہے (میں وہاں جاتا ہوں) شاید میں تمہارے پاس وہاں سے (رستہ کی) کچھ خبر لاؤں یا کوئی آگ کا (دھکتا ہوا) انگارا لے کر آؤں تاکہ تم سینکو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جب موسیٰ نے مدت پوری کردی اور وہ اپنے اہل و عیال کو لے کر واپس چلے تو طور کی جانب اسے آگ نظر آئی۔ اس نے اپنے گھروالوں سے کہا ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے شاید میں وہاں سے کوئی خبر لے آؤں یا اس آگ سے کوئی انگارہ ہی اٹھا لاؤں۔ جسے آپ تاپیں۔ “ (٢٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب موسیٰ نے مدت پوری کردی اور وہ اپنے اہل و عیال کو لے کر چلا تو طور کی جانب اس کو ایک آگ نظر آئی۔ اس نے اپنے گھر والوں سے کہا ٹھہرو ، میں نے ایک آگ دیکھی ہے ، شاید میں وہاں سے کوئی خبر لے آؤں یا اس آگ سے کوئی انگارہ ہی اٹھا لاؤں جس سے تم تاپ سکو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب موسیٰ نے مدت پوری کردی اور اپنے اہل کو لے کر روانہ ہوئے تو طور کی جانب سے آگ کو محسوس کیا۔ اپنی اہلیہ سے کہا کہ تم ٹھہرو بیشک میں نے ایک آگ دیکھی ہے امید ہے کہ میں تمہارے پاس وہاں سے کوئی خبر لے آؤں یا آگ کا انگارہ لے آؤں تاکہ تم تاپ لو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پوری کرچکا موسیٰ وہ مدت اور لے کر چلا اپنے گھر والوں کو دیکھی کوہ طور کی طرف سے ایک آگ کہا اپنے گھر والوں کو ٹھہرو میں نے دیکھی ہے ایک آگ شاید لے آؤں تمہارے پاس وہاں کی کچھ خبر یا انگارا آگ کا تاکہ تم تاپو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

الغرض جب موسیٰ (علیہ السلام) اس مدت کو پورا کرچکا اور اپنے گھروالوں کو لیکر چلا تو اس نے کوہ طور کی جانب ایک آگ دیکھی موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے کہا تم ذرا ٹھہرو میں نے ایک آگ دیکھی ہے شاید میں وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لے آئوں یا آگ کا کوئی انگارہ لے آئوں تا کہ تم اس سے گرمی حاصل کرسکو