Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 3

سورة القصص

نَتۡلُوۡا عَلَیۡکَ مِنۡ نَّبَاِ مُوۡسٰی وَ فِرۡعَوۡنَ بِالۡحَقِّ لِقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ ﴿۳﴾

We recite to you from the news of Moses and Pharaoh in truth for a people who believe.

ہم آپ کے سامنے موسیٰ اور فرعون کا صحیح واقعہ بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

نَتۡلُوۡا
ہم پڑھتے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ پر
مِنۡ نَّبَاِ
کچھ خبر
مُوۡسٰی
موسیٰ کی
وَفِرۡعَوۡنَ
اور فرعون کی
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
لِقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان لاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

نَتۡلُوۡا
ہم پڑھ کرسُناتے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ پر
مِنۡ نَّبَاِ
حا لات سے
مُوۡسٰی
موسیٰ
وَفِرۡعَوۡنَ
اور فرعون کے
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
لِقَوۡمٍ
ایسے لوگوں کے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان لاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

We recite to you from the news of Moses and Pharaoh in truth for a people who believe.

ہم آپ کے سامنے موسیٰ اور فرعون کا صحیح واقعہ بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم آپ کو موسیٰ اور فرعون کے بالکل سچے حالات پڑھ کر سناتے ہیں : ان لوگوں کے (فائدے کے) لئے جو ایمان لاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہم آپ کوموسیٰ اورفرعون کے حالات حق کے ساتھ پڑھ کرسناتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے جوایمان لاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We recite to you a part of the story of Musa and the Pharaoh with truth for a people who believe.

ہم سناتے ہیں تجھ کو کچھ احوال موسیٰ اور فرعون کا تحقیقی ان لوگوں کے واسطے جو یقین کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم سناتے ہیں آپ ( علیہ السلام) کو موسیٰ ( علیہ السلام) اور فرعون کے کچھ احوال حق کے ساتھ ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We recount to you with truth some parts of the story of Moses and Pharaoh for the benefit of those who believe.

ہم موسی ( علیہ السلام ) اور فرعون کا کچھ حال ٹھیک ٹھیک تمہیں سناتے ہیں ، 1 ایسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیں ۔ 2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم ایمان والے لوگوں کے فائدے کے لیے تمہیں موسیٰ اور فرعون کے کچھ حالات ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ہم ایماندروں کے فائدے کے لئے تجھ کو موسیٰ اور فرعن کا سچا قصہ سناتے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم آپ کو موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کا کچھ قصہ ٹھیک ٹھیک پڑھ کر (نازل فرما کر) سناتے ہیں ان لوگوں کے (فائدے کے) لئے جو ایمان رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کے بعض صحیح واقعات ان لوگوں کے لیے پڑھ کر سنا رہے ہیں جو یقین رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) ہم تمہیں موسٰی اور فرعون کے کچھ حالات مومن لوگوں کو سنانے کے لئے صحیح صحیح سناتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

WE recite unto thee of the story of Musa and Fir'awn with truth fora people who believe.

ہم آپ کو موسیٰ (علیہ السلام) و فرعون کا کچھ قصہ ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم تمہیں موسیٰ اور فرعون کی سرگزشت کا کچھ حصہ ٹھیک ٹھیک سناتے ہیں ، ان لوگوں کی ہدایت کیلئے جو ایمان لانا چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) ہم آپ پر ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) اور فرعون کی کچھ خبریں ( واقعات ) صاف صاف تلاوت ( بیان ) کرتے ہیں اس قوم کے ( سنانے کے ) لیے جو ایمان لاتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم آپ کو موسیٰ اور فرعون کے کچھ حالات مومن لوگوں کو سنانے کے لیے صحیح صحیح سناتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم ٹھیک ٹھیک بتاتے ہیں آپ کو کچھ احوال موسیٰ اور فرعون کی داستان عبرت کا ان لوگوں کی راہنمائی کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ہم آپ کو موسیٰ اور فرعون کے بالکل سچے حالات پڑھ کرسناتے ہیں ان لوگوں کے ( فائدے کے ) لئےجو ایمان لاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم تم پر پڑھیں موسیٰ اور فرعون کی سچی خبر ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) ہم آپ پر موسٰی ( علیہ السلام ) اور فرعون کے حقیقت پر مبنی حال میں سے ان لوگوں کے لئے کچھ پڑھ کر سناتے ہیں جو ایمان رکھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ہم اہلِ ایمان کے فائدہ کیلئے موسیٰ و فرعون کی کچھ خبریں سچائی کے ساتھ آپ کے سامنے پڑھ کر سناتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We rehearse to thee some of the story of Moses and Pharaoh in Truth, for people who believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

We recite to you some of the story of Moses and the Pharaoh for a genuine purpose, and for the benefit of the believing people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We recite to you some of the news of Musa and Fir`awn in truth, for a people who believe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We recite to you from the account of Musa and Firon with truth for people who believe.

Translated by

William Pickthall

We narrate unto thee (somewhat) of the story of Moses and Pharaoh with truth, for folk who believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम उन्हें मूसा और फ़िरऔन का कुछ वृत्तान्त ठीक-ठीक सुनाते हैं, उन लोगों के लिए जो ईमान लाना चाहें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم آپ کو موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کا کچھ قصہ ٹھیک ٹھیک پڑھ کر (یعنی نازل کر کے) سناتے ہیں ان لوگوں کے (نفع کے) لیے جو ایمان رکھتے ہیں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم آپ کے سامنے موسیٰ اور فرعون کے کچھ حالات ٹھیک ٹھیک بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائیں۔ (٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم موسیٰ اور فرعون کا کچھ حال ٹھیک ٹھیک تمہیں سناتے ہیں ، ایسے اسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم آپ کو موسیٰ اور فرعون کی بعض خبریں حق کے ساتھ سناتے ہیں ان کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم سناتے ہیں تجھ کو کچھ احوال موسیٰ اور فرعون کا تحقیقی ان لوگوں کے واسطے جو یقین کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ہم آپ کو موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کے بعض صحیح واقعات ان لوگوں کے لئے پڑھ کر سناتے ہیں جو تصدیق کرتے ہیں