Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 30

سورة القصص

فَلَمَّاۤ اَتٰىہَا نُوۡدِیَ مِنۡ شَاطِیَٔ الۡوَادِ الۡاَیۡمَنِ فِی الۡبُقۡعَۃِ الۡمُبٰرَکَۃِ مِنَ الشَّجَرَۃِ اَنۡ یّٰمُوۡسٰۤی اِنِّیۡۤ اَنَا اللّٰہُ رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۳۰﴾

But when he came to it, he was called from the right side of the valley in a blessed spot - from the tree, "O Moses, indeed I am Allah , Lord of the worlds."

پس جب وہاں پہنچے تو اس بابرکت زمین کے میدان کے دائیں کنارے کے درخت میں سے آواز دئیے گئے کہ اے موسٰی! یقیناً میں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں کا پروردگار ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّاۤ
تو جب
اَتٰىہَا
وہ آیا اس کے پاس
نُوۡدِیَ
وہ پکارا گیا
مِنۡ شَاطِیءِ
کنارے سے
الۡوَادِ
وادی کے
الۡاَیۡمَنِ
دائیں جانب کی
فِی الۡبُقۡعَۃِ
جگہ میں
الۡمُبٰرَکَۃِ
برکت والی
مِنَ الشَّجَرَۃِ
درخت میں سے
اَنۡ
کہ
یّٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَنَا
میں ہی
اللّٰہُ
اللہ ہوں
رَبُّ
رب
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّاۤ
چنانچہ جب
اَتٰىہَا
وہ آیا وہاں
نُوۡدِیَ
اُسے پکارا گیا
مِنۡ شَاطِیءِ
کنارےسے
الۡوَادِ
وادی کے
الۡاَیۡمَنِ
دائیں کنارے
فِی الۡبُقۡعَۃِ
ٹکڑے میں
الۡمُبٰرَکَۃِ
با برکت
مِنَ الشَّجَرَۃِ
ایک درخت سے
اَنۡ
یہ کہ
یّٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اِنِّیۡۤ
یقیناً میں
اَنَا
میں ہی
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ
رَبُّ
رب ہوں
الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں کا
Translated by

Juna Garhi

But when he came to it, he was called from the right side of the valley in a blessed spot - from the tree, "O Moses, indeed I am Allah , Lord of the worlds."

پس جب وہاں پہنچے تو اس بابرکت زمین کے میدان کے دائیں کنارے کے درخت میں سے آواز دئیے گئے کہ اے موسٰی! یقیناً میں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں کا پروردگار ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب موسیٰ وہاں پہنچے تو وادی کے کنارے مبارک خطہ کے ایک درخت سے آواز آئی کہ : اے موسیٰ ! میں ہی اللہ ہوں۔ سارے جہانوں کا پروردگار۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جب وہ وہاں آیا تووادی کے دائیں کنارے سے بابرکت ٹکڑے میں ایک درخت سے پکارا گیا: ’’اے موسیٰ! یقیناًمیں ہی اﷲ تعالیٰ،جہانوں کا رب ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So when he came to it, he was called by a voice coming from a side of the right valley in the blessed ground, from the tree, saying, |"O Musa, I am Allah, the Lord of the worlds.|"

پھر جب پہنچا اس کے پاس آواز ہوئی میدان کے داہنے کنارے سے برکت والے تختہ میں ایک درخت سے کہ اے موسیٰ میں ہوں میں اللہ جہان کا رب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو جب وہ وہاں پہنچا تو اسے ندا دی گئی وادی کے دائیں کنارے سے بابرکت جگہ میں ایک درخت سے کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) ٰ ! میں ہی اللہ ہوں تمام جہانوں کا پروردگار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہاں پہنچا تو وادی کے داہنے کنارے 42 پر مبارک خطے میں 43 ایک درخت سے پکارا گیا کہ ” اے موسی ( علیہ السلام ) ، میں ہی اللہ ہوں ، سارے جہاں والوں کا مالک ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب وہ اس آگ کے پاس پہنچے تو وادی کے دائیں کنارے پر جو برکت والے علاقے میں واقع تھی ، ایک درخت سے آواز آئی کہ : اے موسیٰ ! میں ہی اللہ ہوں ، تمام جہانوں کا پروردگار !

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب موسیٰ آگ کے پہنچا تو اس مبارک جگہ میں میدان کے دہنے کنارے 5 ایک درخت سے اس کو آواز آئی اے موسیٰ میں اللہ ہوں سارے جہاں کا مالک

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب اس کے پاس پہنچے تو ان کو میدان کی داہنی جانب سے اس مبارک مقام میں ایک درخت میں سے آواز آئی کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) ! بیشک میں اللہ ، پروردگار عالمین ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب (موسیٰ (علیہ السلام) اس آگ کے پاس پہنچے تو اس میدان کے مبارک مقام کے داہنی جانب سے ایک درخت سے آواز آئی اے موسیٰ (علیہ السلام) ! یہ میں اللہ ‘ میں رب العالمین ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب اس کے پاس پہنچے تو میدان کے دائیں کنارے سے ایک مبارک جگہ میں ایک درخت میں سے آواز آئی کہ موسٰی میں تو خدائے رب العالمین ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when he was come thereto, he was called from the right side of the valley in the ground blest from the tree: Musa! verily I! I am Allah, the Lord of the worlds;

سو جب وہ اس آگ کے پاس پہنچے تو انہیں آواز آئی اس میدان کے داہنی جانب سے اس مبارک مقام میں ایک درخت سے کہ اسے موسیٰ یہ تو میں ہوں اللہ پروردگار عالم

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب وہ اس کے پاس آیا خطۂ مبارک میں – وادیٔ ایمن کے کنارے سے – درخت سے اس کو آوازآئی کہ اے موسیٰ! میں اللہ ، عالم کا خداوند ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب وہ ( موسیٰ علیہ السلام ) اس ( آگ ) کے پاس آئے تو میدان کے دائیں کنارے سے ایک برکت والی جگہ میں ایک درخت سے آواز دی گئی اے موسیٰ! بلاشبہ میں ہی اللہ رب العالمین ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب اس کے پاس پہنچے تو میدان کے دائیں کنارے سے ایک مبارک جگہ میں ایک درخت سے آواز آئی کہ ” موسیٰ میں تو اللہ رب العلمین ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جب آپ وہاں پہنچے تو اس وادی کی دائیں جانب اس مبارک خطے میں ایک درخت سے آپ کو آواز آئی کہ اے موسیٰ یقینی طور پر میں اللہ ہوں سارے جہانوں کا پروردگار ()

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب موسیٰ وہاں پہنچے تووادی کے دائیں کنارے سے اُس مبارک زمین میں ( موجود ) ایک درخت سے آواز آئی کہ:اے موسیٰ!’’میں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں کا رب

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب آگ کے پاس حاضر ہوا ندا کی گئی میدان کے دہنے کنارے سے ( ف۸۱ ) برکت والے مقام میں پیڑ سے ( ف۸۲ ) کہ اے موسیٰ! بیشک میں ہی ہوں اللہ رب سارے جہان کا ( ف۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جب موسٰی ( علیہ السلام ) وہاں پہنچے تو وادئ ( طور ) کے دائیں کنارے سے بابرکت مقام میں ( واقع ) ایک درخت سے آواز دی گئی کہ اے موسٰی! بیشک میں ہی اللہ ہوں ( جو ) تمام جہانوں کا پروردگار ( ہوں )

Translated by

Hussain Najfi

تو جب آپ وہاں گئے تو اس وادی کے داہنے کنارے سے اس مبارک مقام پر درخت سے انہیں ندا دی گئی اے موسیٰ! میں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں کا پروردگار ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when he came to the (fire), a voice was heard from the right bank of the valley, from a tree in hallowed ground: "O Moses! Verily I am Allah, the Lord of the Worlds....

Translated by

Muhammad Sarwar

He was called from a tree of the blessed spot of the bank of the right side of the valley when he appraoched it, "Moses, I am God, the Lord of the Universe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So when he reached it, he was called from the right side of the valley, in the blessed place, from the tree: "O Musa! Verily, I am Allah, the Lord of all that exists!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when he came to it, a voice was uttered from the right side of the valley in the blessed spot of the bush, saying: O Musa! surely I am Allah, the Lord of the worlds.

Translated by

William Pickthall

And when he reached it, he was called from the right side of the valley in the blessed field, from the tree: O Moses! Lo! I, even I, am Allah, the Lord of the Worlds;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वह वहाँ पहुँचा तो दाहिनी घाटी के किनारे से शुभ क्षेत्र में वृक्ष से आवाज़ आई, "ऐ मूसा! मैं ही अल्लाह हूँ, सारे संसार का रब!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو وہ جب آگ کے پاس پہنچے تو ان کو اس میدان کی داہنی جانب سے (جو کہ موسیٰ (علیہ السلام) کی داہنی جانب تھا) اس مبارک مقام میں ایک درخت میں سے آواز آئی کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) میں اللہ رب العالمین ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” موسیٰ وہاں پہنچے تو وادی کے دائیں کنارے مبارک مقام پر میں ایک درخت سے بلائے گئے اے موسیٰ میں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں والوں کا مالک۔ “ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہاں پہنچا تو وادی کے دہنے کنارے پر مبارک خطے میں ایک درخت سے پکارا گیا کہ اے موسیٰ ، میں ہی اللہ ہوں ، سارے جہاں والوں کا مالک

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب وہ آگ کے پاس پہنچے تو اس میدان کی داہنی جانب سے اس مبارک مقام میں ایک درخت میں سے آواز آئی کہ اے موسیٰ بیشک میں اللہ ہوں رب العالمین ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پہنچا اس کے پاس آواز ہوئی میدان کے داہنے کنارے سے برکت والے تختہ میں ایک درخت ہے کہ اے موسیٰ میں ہوں اللہ جہان کا رب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

چناچہ جب موسیٰ (علیہ السلام) اس آگ کے پاس پہنچا تو اس کو ایک درخت میں سے جو میدان کے داہنی جانب زمین کے ایک مبارک قطعہ میں تھا یہ آواز آئی کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) یقینا میں ہی اللہ رب العالمین ہوں