52 By this Pharaoh did not, and could not, mean that he was the creator of his people and the earth and the heavens, for such a thing be uttered only by a madman. Likewise; he also did not mean that they had no other deity besides him for the Egyptians worshipped many gods, and the Pharaoh himself had been made the incarnation of the sungod. The Qur'an testifies that the Pharaoh himself worshipped many gods: "The chiefs of Pharaoh's people said, `Will you leave Moses and his followers free to spread disorder in the land, and to discard you and your deities'?" (A1-A`raf: 127) Therefore, inevitably, the Pharaoh had not used the word "god" here for himself as a creator and deity, but as an absolute and supreme sovereign. What he meant was this: "I am the owner of this land of Egypt: I alone will rule here: My law will be the law of the land; I alone shall be accepted as the fountainhead of all commands and prohibitions here. None else is entitled to give commands in this country. Who is this Moses, who has appeared as the delegate of the Lord of the universe and is conveying orders to me as though he is the ruler and I am his subordinate?" That is why he addressed his courtiers, thus: "O people: Is not the kingdom of Egypt mine? And are not these canals flowing beneath me?" (Az-Zukhruf: 51) And that is why he said to Moses again and again, "Have you come to turn us away from the faith of our forefathers so that you too may dominate over the land?" (Yunus: 78) "O Moses, have you come to drive us out of our land by the power of your sorcery?" (Ta Ha: 57) "I fear he will change your religion, or cause mischief to appear in the land." (Al-Mu'min: 26)
If the matter is considered from this angle it will become evident that the position of Pharaoh was no different from the position of those states which claim political and legal sovereignty independent of Divine Law brought by the Prophets. Whether they accept a king as the fountainhead of law and commands and prohibitions, or the will of the nation, in any case as long as they stick to the position that the country will be ruled by their law and not by the Law of AIlah and His Messengers, there will be no fundamental difference between their position and that of Pharaoh. It is, however, a different thing that the ignorant people curse Pharaoh but approve these as lawful. A person who understands reality will look for the spirit and sense and not merely for words and terminology. Pharaoh had used the word "god" for himself but these stales use the term "sovereignty" in the same sense. (For further explanation, see E.N. 21 of Ta'Ha.
53 This was the same kind of mentality as the Russian communists of today are displaying. They launch Sputniks and Lunics and tell the world that these balls have not found God anywhere above. That stupid man of yore wanted to see God from the top of a tower. This shows that the extent of the imagination of the straying people during the past 3,500 years has remained where it was. They have not advanced even an inch. It is not known who told them that the Being Whom the God-worshippers acknowledge as the Lord of the universe resided some where above according to their belief. And if they do not see Him a few thousand feet or a few lakh miles above the earth's surface in this limitless universe, it will be a proof that He exists nowhere.
The Qur'an does not specify whether Pharaoh actually got such a tower built and tried to see God from the top of it, but it only relates what he said. Apparently, he did not commit the folly. He only meant to befool the people.
This also is not clear whether Pharaoh was, in actual fact, a disbeliever in the Being of the Lord of the universe, or talked atheism only due to stubbornness. In this regard his sayings point to the same mental confusion which one finds in the statements of the Russian Communists. Sometimes he wanted to climb into the sky and come back to tell the world that he had nowhere seen the God of Moses, and sometimes he would say, "Why were not bracelets of gold sent down on him, or a company of angels as attendants?" (Az-Zukhruf: 53) These things are not much different from what a former Prime Minister of Russia, Khrushchev, said. He sometimes rejected God and sometimes invoked Him and swore by Him. We are of the opinion that after the passage of the period of the Prophet Joseph and his successors when Egypt was dominated by the Coptic nationalism and a political revolution took place in the country owing to the racial and nationalistic prejudice, the new leaders, in their nationalistic enthusiasm, revolted against the God also towards Whom the Prophet Joseph and his followers, the Israelites and the Egyptian Muslims, had been calling the people. They thought that if they believed in God, they would never be able to shed the influence and impact of the civilization brought about by the Prophet Joseph. For if that civilization remained, they would never be able to consolidate, their political influence. For them belief in God and Muslim sovereignty were inseparable and inter-dependent. Therefore, to get rid of the one it was necessary to reject the other, although they could not root out belief in One God from the depths of their hearts.
سورة القصص حاشیہ نمبر : 52
اس قول سے فرعون کا مطلب ظاہر ہے کہ یہ نہیں تھا کہ اور نہیں ہوسکتا تھا کہ میں ہی تمہارا اور زمین و آسمان کا خالق ہوں ، کیونکہ ایسی بات صرف ایک پاگل ہی کے منہ سے نکل سکتی تھی ، اور اسی طرح اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہوسکتا تھا کہ میرے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ، کیونکہ اہل مصر کے مذہب میں بہت سے معبودوں کی پرستش ہوتی تھی اور خود فرعون کو جس بنا پر معبودیت کا مرتبہ دیا گیا تھا وہ بھی صرف یہ تھی کہ اسے سورج دیوتا کا اوتار مانا جاتا تھا ، سب سے بڑی شہادت قرآن مجید کی موجود ہے کہ فرعون خود بہ سے دیوتاؤں کا پرستار تھا: وَقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اَتَذَرُ مُوْسٰي وَقَوْمَهٗ لِيُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ وَيَذَرَكَ وَاٰلِهَتَكَ ۔ اور فرعون کی قوم کے سرداروں نے کہا کیا تو موسی اور اس کی قوم کو چھوٹ دے دے گا کہ ملک میں فساد برپا کریں اور تجھے اور تیرے معبودوں کو چھوڑ دیں ۔ ( الاعراف ، آیت 127 ) اس لیے لامحالہ یہاں فرعون نے لفظ خدا اپنے لیے بمعنی خالق و معبود نہیں بلکہ بمعنی مطیع و حاکم مطلق استعمال کیا تھا ۔ اس کا مدعا یہ تھا کہ اس سرزمین مصر کا مالک میں ہوں ۔ یہاں میرا حکم چلے گا ، میرا ہی قانون یہاں قانون مانا جائے گا ۔ میری ذات ہی یہاں امر و نہی کا سرچشمہ تسلیم کی جائے گی ، کوئی دوسرا یہاں حکم چلانے کا مجاز نہیں ہے ، یہ موسی کون ہے جو رب العالمین کا نمائندہ بن کر ا کھڑا ہوا ہے اور مجھے اس طرح احکام سنا رہا ہے کہ گویا اصل فرمنروا یہ ہے اور میں اس کا تابع ہوں ۔ اسی بنا پر اس نے اپنے دربار کے لگوں کو مخاطب کر کے کہا تھا يٰقَوْمِ اَلَيْسَ لِيْ مُلْكُ مِصْرَ وَهٰذِهِ الْاَنْهٰرُ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِيْ ۔ اے قوم ، کیا مصر کی بادشاہی میری ہی نہیں ہے ، اور یہ نہریں میرے تحت جاری نہیں ہیں ( الزخرف ، آیت 51 ) اور اسی بنا پر وہ حضرت موسی سے بار بار کہتا تھا اَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْهِ اٰبَاۗءَنَا وَتَكُوْنَ لَكُمَا الْكِبْرِيَاۗءُ فِي الْاَرْضِ ۔ کیا تو اس لیے آیا ہے کہ ہمیں اس طریقے سے ہٹا دے جو ہمارے باپ دادا کے زمانے سے چلا آرہا ہے اور اس ملک میں بڑائی تم دونوں بھائیوں کی ہوجائے ( یونس ، آیت 78 ) اَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ اَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يٰمُوْسٰى ۔ اے موسی کیا تو اس لیے آیا ہے کہ ہمیں اپنے جادو کے زور سے ہماری زمین سے بے دخل کردے ( طہ ، آیت 57 ) اِنِّىْٓ اَخَافُ اَنْ يُّبَدِّلَ دِيْنَكُمْ اَوْ اَنْ يُّظْهِرَ فِي الْاَرْضِ الْفَسَادَ ۔ میں ڈرتا ہوں کہ یہ شخص تم لوگوں کا دین بدل ڈالے گا ، یا ملک میں فساد برپا کرے گا ۔ ( المومن ، آیت 26 )
اس لحاظ سے اگر غور کیا جائے تو فرعون کی پوزیشن ان ریاستوں کی پوزیشن سے کچھ بھی مختلف نہیں ہے جو خدا کے پیغمبر کی لائی ہوئی شریعت سے آزاد و خود مختار ہوکر اپنی سیاسی اور قانونی حاکمیت کی مدعی ہیں ۔ وہ خواہ سرچشمہ قانون اور صاحب امر و نہی کسی بادشاہ کو مانیں یا قوم کی مرضی کو ، بہرحال جب تک وہ یہ موقف اختیار کیے ہوئے ہیں کہ ملک میں خدا اور اس کے رسول کا بلکہ ہمارا حکم چلے گا اس وقت تک ان کے اور فرعون کے موقف میں کوئی اصولی فرق نہیں ہے ۔ اب یہ الگ بات ہے کہ بے شعور لوگ فرعون پر لعنت بھیجتے رہیں اور ان کو سند جواز عطا کرتے رہیں ، حقائق کی سمجھ بوجھ رکھنے والا آدمی تو معنی اور روح کو دیکھے گا نہ کہ الفاظ اور اصطلاحات کو ۔ آخر اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ فرعون نے اپنے لیے الہ کا لفظ استعمال کیا تھا ، اور یہ اسی معنی میں حاکمیت کی اصطلاح استعمال کرتی ہیں ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم ، سورہ طہ ، حاشیہ 21 )
سورة القصص حاشیہ نمبر : 53 یہ اسی قسم کی ذہنیت تھی جیسی موجودہ زمانے کے ر وسی کمیونسٹ ظاہر کر رہے ہیں ، یہ اسپٹنک اور لونک چھوڑ کر دنیا کو خبر دیتے ہیں کہ ہماری ان گیندوں کو اوپر کہیں خدا نہیں ملا ۔ وہ بے وقوف ایک مینارے پر چڑھ کر خدا کو جھانکنا چاہتا تھا ، اس سے معلوم ہوا کہ گمراہ لوگوں کے ذہن کی پرواز ساڑھے تین ہزار برس پہلے جہاں تک تھی آج بھی وہیں تک ہے ۔ اس اعتبار سے ایک انگل بھر ترقی بھی وہ نہیں کرسکے ہیں ۔ معلوم نہیں کسی احمق نے ان کو یہ خبر دی تھی کہ خدا پرست لوگ لوگ جس رب العالمین کو مانتے ہیں وہ ان کے عقیدے کی رو سے اوپر کہیں بیٹھا ہوا ہے ، اور اس اتھاہ کائنات میں زمین سے چند ہزار فیٹ یا چند لاکھ میل اوپر اٹھ کر اگر وہ انہیں نہ ملے تو یہ بات گویا بالکل ثابت ہوجائے گی کہ وہ کہیں موجود نہیں ہے ۔ قرآن یہاں یہ نہیں کہتا کہ فرعون نے فی الواقع ایک عمارت اس غرض کے لیے بنوائی تھی اور اس پر چڑھ کر خدا کو جھانکنے کی کوشش بھی کی تھی ، بلکہ وہ اس کے صرف اس قول کو نقل کرتا ہے اس سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس نے عملا یہ حماقت نہیں کی تھی ، ان باتوں سے اس کا مدعا صرف بے وقوف بنانا تھا ۔
یہ امر بھی واضح طور پر معلوم نہیں ہوتا کہ فرعون آیا فی الواقع خداوند عالم کی ہستی کا منکر تھا یا محض ضد اور ہٹ دھرمی کی بنا پر دہریت کی باتیں کرتا تھا ۔ اس کے اقوال اس معاملہ میں اسی ذہنی الجھاؤ کی نشان دہی کرتے ہیں جو روسی کمیونسٹوں کی باتوں میں پایا جاتا ہے ۔ کبھی تو وہ آسمان پر چڑھ کر دنیا کو باتانا چاہتا تھا کہ میں اوپر دیکھ آیا ہوں ، موسی کا خدا کہیں نہیں ہے ، اور کبھی وہ کہتا فَلَوْلَآ اُلْقِيَ عَلَيْهِ اَسْوِرَةٌ مِّنْ ذَهَبٍ اَوْ جَاۗءَ مَعَهُ الْمَلٰۗىِٕكَةُ مُقْتَرِنِيْنَ ۔ اگر موسی واقعی خدا کا بھیجا ہوا ہے تو کیوں نہ اس کے لیے سونے کے کنگن اتارے گئے ، یا اس کی اردلی میں ملائکہ نہ آئے ۔ یہ باتیں روس کے ایک سابق وزیر اعظم خروشچیف کی باتوں سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہیں جو کبھی خدا کا انکار کرتا اور کبھی بار بار خدا کا نام لیتا اور اس کے نام کی قسمیں کھاتا تھا ۔ ہمارا قیاس ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام اور ان کے خلفاء کا دور اقتدار گزر جانے کے بعد جب مصر میں قبطی قوم پرستی کا زور ہوا اور ملک میں اسی نسلی و وطنی تعصب کی بنیاد پر سیاسی انقلاب رونما ہوگیا تو نئے لیڈروں نے اپنے قوم پرستانہ جوش میں اس خدا کے خلاف بھی بغاوت کردی جس کو ماننے کی دعوت حضرت یوسف اور ان کے پیرو اسرائیلی اور مصری مسلمان دیتے تھے ۔ انہوں نے یہ سمجھا کہ خدا کو مان کر ہم یوسفی تہذیب کے اثر سے نکل سکیں گے ، اور یہ تہذیب باقی رہی تو ہمارا سیاسی اثر بھی مستحکم نہ ہوسکے گا ۔ وہ کدا کے اقرار و مسلم اقتدار کو لازم و ملزوم سمجھتے تھے ، اس لیے ایک سے پیچھا چھڑانے کی خاطر دوسرے کا انکار ان کے نزدیک ضروری تھا ، اگرچہ اس کا اقرار ان کے دل کی گہرائیوں سے کسی طرح نکالے نہ نکلتا تھا ۔