Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 4

سورة القصص

اِنَّ فِرۡعَوۡنَ عَلَا فِی الۡاَرۡضِ وَ جَعَلَ اَہۡلَہَا شِیَعًا یَّسۡتَضۡعِفُ طَآئِفَۃً مِّنۡہُمۡ یُذَبِّحُ اَبۡنَآءَہُمۡ وَ یَسۡتَحۡیٖ نِسَآءَہُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ مِنَ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۴﴾

Indeed, Pharaoh exalted himself in the land and made its people into factions, oppressing a sector among them, slaughtering their [newborn] sons and keeping their females alive. Indeed, he was of the corrupters.

یقیناً فرعون نے زمین میں سرکشی کر رکھی تھی اور وہاں کے لوگوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اور ان میں سے ایک فرقہ کو کمزور کررکھا تھا اور ان کے لڑکوں کو تو ذبح کر ڈالتا تھا اور ان کی لڑکیوں کو زندہ چھوڑ دیتا تھا بیشک و شبہ وہ تھا ہی مفسدوں میں سے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
فِرۡعَوۡنَ
فرعون نے
عَلَا
سرکشی کی
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَجَعَلَ
اور اس نے کر دیا
اَہۡلَہَا
اس کے رہنے والوں کو
شِیَعًا
کئی گروہ
یَّسۡتَضۡعِفُ
اس نے کمزور کر رکھا تھا
طَآئِفَۃً
ایک گروہ کو
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
یُذَبِّحُ
وہ ذبح کرتا تھا
اَبۡنَآءَہُمۡ
ان کے بیٹوں کو
وَیَسۡتَحۡیٖ
اور وہ زندہ چھوڑ دیتا تھا
نِسَآءَہُمۡ
ان کی عورتوں کو
اِنَّہٗ
بےشک وہ
کَانَ
تھا وہ
مِنَ الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
فِرۡعَوۡنَ
فرعون نے
عَلَا
سرکشی کی
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَجَعَلَ
اور بنادیا
اَہۡلَہَا
وہاں کے رہنے والوں کو
شِیَعًا
کئی گروہ
یَّسۡتَضۡعِفُ
وہ نہایت کمزور کررہا تھا
طَآئِفَۃً
ایک گروہ کو
مِّنۡہُمۡ
اُن میں
یُذَبِّحُ
بُری طرح وہ ذبح کرتا تھا
اَبۡنَآءَہُمۡ
اُن کے بیٹوں کو
وَیَسۡتَحۡیٖ
اور زندہ رہنے دیتا
نِسَآءَہُمۡ
اُن کی عورتوں کو
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
کَانَ
تھا
مِنَ الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Pharaoh exalted himself in the land and made its people into factions, oppressing a sector among them, slaughtering their [newborn] sons and keeping their females alive. Indeed, he was of the corrupters.

یقیناً فرعون نے زمین میں سرکشی کر رکھی تھی اور وہاں کے لوگوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اور ان میں سے ایک فرقہ کو کمزور کررکھا تھا اور ان کے لڑکوں کو تو ذبح کر ڈالتا تھا اور ان کی لڑکیوں کو زندہ چھوڑ دیتا تھا بیشک و شبہ وہ تھا ہی مفسدوں میں سے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

فرعون نے ملک (مصر) میں سرکشی اختیار کر رکھی تھی۔ اور اپنی رعیت کو کئی گروہ بنادیا تھا اور ان میں سے ایک گروہ (بنی اسرائیل) کو بہت کمزور بنا رکھا تھا۔ وہ اس گروہ کے لڑکوں کو تو قتل کردیتا مگر لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا تھا۔ بلاشبہ وہ (معاشرہ میں) بگاڑ پیدا کرنے والوں سے تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناً فرعون نے زمین میں سرکشی کی۔اوراُس نے وہاں کے رہنے والوں کوکئی گروہ بنا دیا، اُن میں سے ایک گروہ کو نہایت کمزور کر رکھاتھا،وہ اُن کے بیٹوں کوبری طرح ذبح کرتا تھا اوراُن کی عورتوں کوزندہ رہنے دیتا تھایقیناوہ فسادکرنے والوں میں سے تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Indeed, the Pharaoh had become high-handed in the land and had divided its people into different groups; he used to persecute a group of them, slaughtering their sons and keeping their women alive. Indeed he was one of the mischief makers.

فرعون چڑھ رہا تھا ملک میں اور کر رکھا تھا وہاں کے لوگوں کو کئی فرقے کمزور کر رکھا تھا ایک فرقہ کو ان میں ذبح کرتا تھا ان کے بیٹوں کو اور زندہ رکھتا تھا ان کی عورتوں کو بیشک وہ تھا خرابی ڈالنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً فرعون نے بہت سرکشی کی تھی زمین (مصر) میں اور اس نے تقسیم کردیا تھا اس کے باسیوں کو گروہوں میں اس نے دبا رکھا تھا ان میں سے ایک گروہ کو وہ ان کے بیٹوں کو ذبح کردیتا تھا اور ان کی عورتوں کو زندہ رہنے دیتا تھا یقیناً وہ فساد مچانے والوں میں سے تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed Pharaoh transgressed in the land and divided its people into sections. One group of them he humiliated, and slew their sons and spared their daughters. Truly he was among the mischief-makers.

واقعہ یہ کہ فرعون نے زمین میں سرکشی کی 3 اور اس کے باشندوں کو گروہوں میں تقسیم کر دیا ۔ 4 ان میں سے ایک گروہ کو وہ ذلیل کرتا تھا ، اس کے لڑکوں کو قتل کرتا اور اس کی لڑکیوں کو جیتا رہنے دیتا تھا ۔ 5 فی الواقع وہ مفسد لوگوں میں سے تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

واقعہ یہ ہے کہ فرعون نے زمین میں سرکشی اختیار کر رکھی تھی ، اور اس نے وہاں کے باشندوں کو الگ الگ گروہوں میں تقسیم کردیا تھا جن میں سے ایک گروہ کو اس نے اتنا دبا کر رکھا ہوا تھا کہ ان کے بیٹوں کو ذبح کردیتا ۔ ( ١ ) اور ان کی عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتا تھا ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ ان لوگوں میں سے تھا جو فساد پھیلایا کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

فرعون جو مصر کا بادشاہ تھا ملک میں بڑھ چڑھ رہا تھا (بڑا مغور ہوگیا تھا اس نے وہاں کے لوگوں کے الگ الگ جتھے کردیئے تھے ان میں سے ایک جتھے بنی اسرائیل کو کمزور سمجھ کر یہ ظلم 3 پر توڑ تاکہ) ان کے بیٹوں کو کاٹ ڈالتا اور یٹیوں کو زندہ چھوڑ دیتا 4 بیشک وہ بڑا فسادی تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک فرعون ملک (مصر) میں بہت بڑھ چڑھ کر گیا تھا اور وہاں کے رہنے والوں کو گروہ گروہ کررکھا تھا ان میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کردیا تھا کہ ان کے بیٹوں کو ذبح کیا کرتا تھا اور ان کی عورتوں (بیٹیوں) کو زندہ رہنے دیتا تھا۔ بیشک وہ بڑا فساد برپا کرنے والوں میں سے تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ فرعون نے سرزمین (مصر) میں بڑی سرکشی اختیار کر رکھی تھی۔ اور اس نے وہاں کے باشندوں کو فرقوں میں بانت رکھا تھا۔ اور ان میں سے ایک گروہ کو اس نے اس طرح کمزور کردیا تھا کہ ان کے بیٹوں کو ذبح کرتا تھا اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھتا تھا۔ بیشک وہ فساد کرنے والوں میں سے تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہ فرعون نے ملک میں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کر دیا تھا کہ اُن کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور اُن کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا۔ بیشک وہ مفسدوں میں تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Fir'awn exalted himself in the earth and made the people thereof into sects, weakening a party among them, slaying their sons and letting their women live. Verify he was of the corrupters.

بیشک فرعون ملک میں بہت بڑھ چڑھ گیا تھا اور اس نے وہاں کے باشندوں کو طبقات میں تقسیم کر رکھا تھا ان میں سے ایک جماعت کا زور گھٹا رکھا تھا ان کے بیٹوں کو ذبح کردیتا تھا اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھتا تھا واقعی وہ (بڑے) مفسدوں میں سے تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک فرعون سرزمین ( مصر ) میں بہت سرکش ہوگیا تھا اور اس نے اس کے باشندوں کو مختلف طبقوں میں تقسیم کر رکھا تھا ۔ ان میں سے ایک گروہ کو اس نے دبا رکھا تھا ۔ ان کے بیٹوں کو ذبح کر چھوڑتا اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھتا ۔ بیشک وہ زمین میں فساد برپا کرنے والوں میں سے تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک فرعون نے ملک ( مصر ) میں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے رہنے والوں کو فرقہ فرقہ ( میں تقسیم ) کر رکھا تھا وہ ان میں سے ایک گروہ کو کمزور کرنا چاہتا تھا ( کہ ) وہ ان کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور ان کی عورتوں ( بچیوں ) کو زندہ رہنے دیتا تھا ، بلاشبہ وہ فساد کرنے والوں میں سے تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہ فرعون ملک میں سرکش ہوچکا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا۔ ان میں سے ایک گروہ کو یہاں تک کمزور کردیا تھا کہ ان کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور ان کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا بیشک وہ مفسدوں میں تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حقیقت یہ ہے کہ فرعون نے بڑی سرکشی اختیار کرلی تھی اللہ کی اس زمین میں اور اس کے باشندوں کو اس نے مختلف گروہوں میں بانٹ رکھا تھا ان میں سے ایک جماعت کو تو اس نے بری طرح دبا کر رکھا ہوا تھا ان کے لڑکوں کو وہ چن چن کر ذبح کراتا تھا اور ان کی عورتوں کو وہ زندہ رکھ چھوڑتا بلاشبہ وہ فساد پھیلانے والے لوگوں میں سے تھا

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ فرعون نے ملک ( مصر ) میں سرکشی اختیارکررکھی تھی اور وہاں کے رہنے والوں کو اس نے مختلف گروہوں میں بانٹ دیاتھاان میں سے ایک گروہ ( بنی اسرائیل ) کوبہت کمزوربنارکھاتھا ، وہ اس کے لڑکوں کو توقتل کردیتامگرلڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا ، بلاشبہ وہ ( معاشرہ میں ) فسادپیداکرنے والوں سے تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک فرعون نے زمین میں غلبہ پایا تھا ( ف۳ ) اور اس کے لوگوں کو اپنا تابع بنایا ان میں ایک گروہ کو ( ف٤ ) کمزور دیکھتا ان کے بیٹوں کو ذبح کرتا اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھتا ( ف۵ ) بیشک وہ فسادی تھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک فرعون زمین میں سرکش و متکبّر ( یعنی آمرِ مطلق ) ہوگیا تھا اور اس نے اپنے ( ملک کے ) باشندوں کو ( مختلف ) فرقوں ( اور گروہوں ) میں بانٹ دیا تھا اس نے ان میں سے ایک گروہ ( یعنی بنی اسرائیل کے عوام ) کو کمزور کردیا تھا کہ ان کے لڑکوں کو ( ان کے مستقبل کی طاقت کچلنے کے لئے ) ذبح کر ڈالتا اور ان کی عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتا ( تاکہ مَردوں کے بغیر ان کی تعداد بڑھے اور ان میں اخلاقی بے راہ روی کا اضافہ ہو ) ، بیشک وہ فساد انگیز لوگوں میں سے تھا

Translated by

Hussain Najfi

بےشک فرعون زمین ( مصر ) میں سرکش ہوگیا تھا اور اس کے باشندوں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر دیا تھا اور اس نے ان میں سے ایک گروہ کو کمزور بنا رکھا تھا ( چنانچہ ) ان کے بیٹوں کو ذبح کر دیتا تھا اور ان کی عورتوں ( لڑکیوں ) کو زندہ چھوڑ دیتا تھا ۔ بےشک وہ ( زمین میں ) فساد برپا کرنے والوں میں سے تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Truly Pharaoh elated himself in the land and broke up its people into sections, depressing a small group among them: their sons he slew, but he kept alive their females: for he was indeed a maker of mischief.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh dominated the land and divided its inhabitants into different groups, suppressing one group by killing their sons and keeping their women alive. He was certainly an evil-doer.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, Fir`awn exalted himself in the land and made its people Shiya`a, weakening a group among them: killing their sons, and letting their females live. Verily, he was of the mischief-makers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Firon exalted himself in the land and made its people into parties, weakening one party from among them; he slaughtered their sons and let their women live; surely he was one of the mischiefmakers.

Translated by

William Pickthall

Lo! Pharaoh exalted himself in the earth and made its people castes. A tribe among them he oppressed, killing their sons and sparing their women. Lo! he was of those who work corruption.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह फ़िरऔन ने धरती में सरकशी की और उस के निवासियों को विभिन्न गिरोहों में विभक्त कर दिया। उन में से एक गिरोह को कमज़ोर कर रखा था। वह उन के बेटों की हत्या करता और उन की स्त्रियों को जीवित रहने देता। निश्चय ही वह बिगाड़ पैदा करने वालों में से था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

فرعون سر زمین (مصر) میں بہت بڑھ چڑھ گیا تھا اور اس نے وہاں کے باشندوں کو مختلف قسمیں کر رکھا تھا (4) کہ ان (باشندوں) میں سے ایک جماعت (یعنی بنی اسرائیل) کا زور گھٹا رکھا تھا (اس طرح سے کہ) ان کے بیٹوں کو ذبح کراتا تھا اور ان کی عورتوں (یعنی لڑکیوں) کو زندہ رہنے دیتا تھا واقعی وہ بڑا مفسد تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حقیقت یہ ہے کہ فرعون نے زمین میں سرکشی کی اور اس کے رہنے والوں کو گروہوں میں تقسیم کردیا ان میں سے ایک گروہ کو ذلیل کرتا تھا اس کے لڑکوں کو قتل کرتا اور اس کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا تھا۔ حقیقت یہ کہ وہ فساد کرنے والوں میں تھا۔ “ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان سے فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کی وہی کچھ دکھلا دیں جس کا انہیں ڈر تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ فرعون زمین میں چڑھ گیا تھا۔ اور اس نے زمین والوں کی کئی قسمیں بنا رکھی تھیں۔ ان میں ایک جماعت کو کمزور کر رکھا تھا۔ ان کے بیٹوں کو ذبح کردیتا تھا اور ان کی عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتا تھا۔ بلاشبہ وہ فساد کرنے والوں میں سے تھا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرعون چڑھ رہا تھا ملک میں اور کر رکھا تھا وہاں کے لوگوں کو کئی فرقے کمزور کر رکھا تھا ایک فرقہ کو ان میں   ذبح کرتا تھا ان کے بیٹوں کو اور زندہ رکھتا تھا اُ ن کی عورتوں کو بیشک وہ تھا خرابی ڈالنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلا شبہ فرعون نے سر زمین مصر میں بڑی سرکشی اختیار کر رکھی تھی اور اس نے وہاں کے باشندوں کو کئی فرقے بنا رکھ تھا اور ان فرقوں میں سے ایک جماعت کو اتنا کمزور کر رکھا تھا کہ ان کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا تھا اور ان کی عورتوں کو زندہ چھوڑ دیا کرتا تھا ، بیشک وہ فسا د کرنیوالوں میں سے تھا