Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 58

سورة القصص

وَ کَمۡ اَہۡلَکۡنَا مِنۡ قَرۡیَۃٍۭ بَطِرَتۡ مَعِیۡشَتَہَا ۚ فَتِلۡکَ مَسٰکِنُہُمۡ لَمۡ تُسۡکَنۡ مِّنۡۢ بَعۡدِہِمۡ اِلَّا قَلِیۡلًا ؕ وَ کُنَّا نَحۡنُ الۡوٰرِثِیۡنَ ﴿۵۸﴾

And how many a city have We destroyed that was insolent in its [way of] living, and those are their dwellings which have not been inhabited after them except briefly. And it is We who were the inheritors.

اور ہم نے بہت سی وہ بستیاں تباہ کر دیں جو اپنی عیش و عشرت میں اترانے لگی تھیں ، یہ ہیں ان کی رہائش کی جگہیں جو ان کے بعد بہت ہی کم آباد کی گئیں اور ہم ہی ہیں آخر سب کچھ کے وارث ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَمۡ
اور کتنی ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کیں ہم نے
مِنۡ قَرۡیَۃٍۭ
بستیاں
بَطِرَتۡ
جو اتراتی تھیں
مَعِیۡشَتَہَا
اپنی معیشت پر
فَتِلۡکَ
تو یہ
مَسٰکِنُہُمۡ
گھر ہیں ان کے
لَمۡ
نہیں
تُسۡکَنۡ
وہ بسائے گئے
مِّنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
بعد ان کے
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑے
وَکُنَّا
اور ہیں ہم
نَحۡنُ
ہم ہی
الۡوٰرِثِیۡنَ
وارث
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَمۡ
اور کتنی ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کر دیں ہم نے
مِنۡ قَرۡیَۃٍۭ
بستیوں میں سے
بَطِرَتۡ
وہ اتراتی تھیں
مَعِیۡشَتَہَا
اپنی معیشت پر
فَتِلۡکَ
تو وہ ہیں
مَسٰکِنُہُمۡ
گھر اُن کے
لَمۡ تُسۡکَنۡ
نہیں آباد ہوئے
مِّنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
اُن کے بعد
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
کم ہی
وَکُنَّا
اور ہم ہیں
نَحۡنُ
ہم
الۡوٰرِثِیۡنَ
وارث ہونے والے
Translated by

Juna Garhi

And how many a city have We destroyed that was insolent in its [way of] living, and those are their dwellings which have not been inhabited after them except briefly. And it is We who were the inheritors.

اور ہم نے بہت سی وہ بستیاں تباہ کر دیں جو اپنی عیش و عشرت میں اترانے لگی تھیں ، یہ ہیں ان کی رہائش کی جگہیں جو ان کے بعد بہت ہی کم آباد کی گئیں اور ہم ہی ہیں آخر سب کچھ کے وارث ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے تباہ کردیا جو اپنی معیشت پر اترایا کرتی تھیں۔ سو یہ ہیں ان کے گھر (ویران پڑے ہوئے) ان میں سے چند ہی گھر ہوں گے جو ان کے بعد آباد ہوئے اور آخرہم ہی ان کے وارث ہوئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کتنی ہی بستیاں ہم نے ہلاک کر دیں جو اپنی معیشت پراِتراتی تھیں تو وہ ان کے گھر ہیں جوان کے بعد کم ہی آباد ہوئے ہیں اورہم ہی وارث ہونے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And how many a town have We destroyed that were over-proud of their means of living. So, those are their habitations which were never inhabited after them except a few, and We alone were the inheritors.

اور کتنی غارت کردیں ہم نے بستیاں جو اترا چلی تھیں اپنی گزران میں اب یہ ہیں ان کے گھر آباد نہیں ہوئے ان کے پیچھے مگر تھوڑے اور ہم ہیں آخر کو سب کچھ لینے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا جو کہ اتراتی تھیں اپنی معیشت پر تو (دیکھ لو ! ) یہ ہیں ان کے (کھنڈر بنے ہوئے) گھر نہیں ہوئے ان میں رہنے والے ان کے بعد مگر بہت تھوڑے۔ اور ہم ہی (ان کے ) وارث ہو کر رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And how many a town did We destroy whose inhabitants exulted on account of their affluence. These are their dwellings in which very few dwelt after them. Eventually it is We Who inherited them.

اور کتنی ہی ایسی بستیاں ہم تباہ کر چکے ہیں جن کے لوگ اپنی معیشت پر اترا گئے تھے ۔ سو دیکھ لو ، وہ ان کے مسکن پڑے ہوئے ہیں جن میں ان کے بعد کم ہی کوئی بسا ہے ، آخرکار ہم ہی وارث ہو کر رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کتنی ہی بستیاں وہ ہیں جو اپنی معیشت پر اتراتی تھیں ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا ، اب وہ ان کی رہائش گاہیں تمہارے سامنے ہیں جو ان کے بعد تھوڑے عرصے کو چھوڑ کر کبھی آباد ہی نہ ہوسکیں ، اور ہم ہی تھے جو ان کے وارث بنے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور انہوں نے اس پر غور نہیں کیا کہ ہم نے بہت سی ایسی بستیاں کھپا دیں جو اپنی معاش پر 8 اترا رہی تھیں لو دیکھو ان کے گھر ان کے تباہ ہوئے پیچھے پھر نہیں بےمگر کوئی کوئی 9 اور آخر ہم ہی ان کے گھر بار مالمتاع کے وارث ہئے کیونکہ ان کا کوئی بھی وارث رہا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم بہت سی ایسی بستیاں ہلاک کرچکے ہیں جو اپنے سامان عیش پر نازاں تھیں سو یہ ان کے گھر (تمہارے سامنے ہیں) جو ان کے بعد آباد ہی نہیں ہوئے مگر بہت کم۔ اور (ان کے بعد) ہم ہی ان کے وارث ہوئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے کتنی ہی ایسی بستیوں کو ہلاک کردیا جو اپنی معیشت (سامان عیش و آرام) پر اترایا کرتی تھیں۔ اب یہ ان کے مکانات (ویران) پڑے ہیں جن میں ہلاک ہونے والوں کے بعد کچھ لوگوں کے سوا کسی کو بسنا نصیب ہی نہ ہوسکا۔ اور آخر کار ہم ہی اس کے وارث رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے بہت سی بستیوں کو ہلاک کر ڈالا جو اپنی (فراخی) معیشت میں اترا رہے تھے۔ سو یہ اُن کے مکانات ہیں جو اُن کے بعد آباد ہی نہیں ہوئے مگر بہت کم۔ اور اُن کے پیچھے ہم ہی اُن کے وارث ہوئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And how many a city have We destroyed that exulted in their living! And yonder are their dwellings which have not been inhabited after them unless for a little while; and verily We! We have been the inheritors.

اور ہم کتنی ہی بستیاں ہلاک کرچکے ہیں جنہیں اپنی خوش عیشی پر ناز تھا یہ ان کے گھر (اجڑے ہوئے پڑے) ہیں کہ ان کے بعد آباد ہی نہ ہوئے مگر تھوڑی دیر کیلئے اور ہم ہی مالک رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کتنی قومیں اپنے سامانِ معیشت کی ناشکری کرنے والی ہوئی ہیں ، جن کو ہم نے ہلاک کر چھوڑا ۔ پس یہ ہیں ان کی بستیاں ، جو ان کے بعد آباد نہیں ہوئیں ، مگر بہت کم اور ہم ہی ان کے وارث ہوئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہم نے کتنی ہی بستیاں جو اپنی خوش حالی پر اِترا رہی تھیں برباد کرڈالیں ، پس یہ ان کے ٹھکانے ہیں ( کہ ) ان کے بعد بہت کم عرصہ ان میں سکونت اختیار کی گئی اور ہم ہی ( آخر کار ان کے ) وارث ہوئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے بہت سی بستیوں کو ہلاک کر ڈالاجو اپنی خوشحالی پر اترا رہے تھے۔ سو یہ ان کے مکانات ہیں جو ان کے بعد آباد ہی نہیں ہوئے مگر بہت کم اور ان کے پیچھے ہم ہی ان کے وارث ہوئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کتنی ہی ایسی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر کے رکھ دیا جن کے باشندے بڑے نازاں تھے اپنے سامان عیش و عشرت پر سو یہ ہیں ان کے مکان جو کھنڈرات کی صورت میں سامان عبرت بنے ہوئے موجود ہیں جن میں ان کے بعد کوئی رہا بسا نہیں مگر بہت تھوڑا اور آخرکار ہم ہی ان کے وارث ہو کر رہے

Translated by

Noor ul Amin

اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے تباہ کردیاجو اپنی معیشت پر ا ترایاکرتی تھیں سویہ ہیں ان کے گھر ( ویران پڑے ہوئے ) ان میں سے چندہی گھرہوں گےجو ان کے بعد آبادہوئے اور آخرہم ہی ان کے وارث ہوئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کتنے شہر ہم نے ہلاک کردیے جو اپنے عیش پر اترا گئے تھے ( ف۱٤٦ ) تو یہ ہیں ان کے مکان ( ف۱٤۷ ) کہ ان کے بعد ان میں سکونت نہ ہوئی مگر کم ( ف۱٤۸ ) اور ہمیں وارث ہیں ( ف۱٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے کتنی ہی ( ایسی ) بستیوں کو برباد کر ڈالا جو اپنی خوشحال معیشت پر غرور و ناشکری کر رہی تھیں ، تو یہ ان کے ( تباہ شدہ ) مکانات ہیں جو ان کے بعد کبھی آباد ہی نہیں ہوئے مگر بہت کم ، اور ( آخر کار ) ہم ہی وارث و مالک ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے کتنی ہی ایسی بستیاں ہلاک کر دیں جو اپنی معیشت ( خوشحالی ) پر اترا گئی تھیں ( دیکھو ) یہ ان کے مکانات ہیں جو ( اجڑے ) پڑے ہیں جو ان کے بعد کم ہی آباد ہوئے ہیں آخرکار ہم ہی وارث ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And how many populations We destroyed, which exulted in their life (of ease and plenty)! now those habitations of theirs, after them, are deserted,- All but a (miserable) few! and We are their heirs!

Translated by

Muhammad Sarwar

How many nations, who had enjoyed great prosperity, had We destroyed? Those are their homes which were not inhabited thereafter except for a short time. Only We were their heirs.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And how many a town have We destroyed, which was thankless for its means of livelihood! And those are their dwellings, which have not been inhabited after them except a little. And verily, We have been the heirs.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And how many a town have We destroyed which exulted in its means of subsistence, so these are their abodes, they have not been dwelt in after them except a little, and We are the inheritors,

Translated by

William Pickthall

And how many a community have We destroyed that was thankless for its means of livelihood! And yonder are their dwellings, which have not been inhabited after them save a little. And We, even We, were the inheritors.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने कितनी ही बस्तियों को विनष्ट कर डाला, जिन्होंने अपनी गुज़र-बसर के संसाधन पर इतराते हुए अकृतज्ञता दिखाई। तो वे हैं उन के घर, जो उन के बाद आबाद थोड़े ही हुए। अन्ततः हम ही वारिस हुए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم بہت سی ایسی بستیاں ہلاک کرچکے ہیں جو اپنے سامان عیش پر نازاں تھے سو (دیکھ لو) یہ ان کے گھر (تمہاری آنکھوں کے سامنے پڑے) ہیں کہ ان کے بعد آباد ہی نہ ہوئے مگر تھوڑی دیر کے لیے (1) اور آخر کار (ان کے ان سب سامانوں میں) ہم ہی مالک رہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کتنی ہی ایسی بستیاں ہم تباہ کرچکے ہیں جن کے لوگ اپنی معیشت پر اترآیا کرتے تھے سو دیکھ لو وہ ان کے مسکن پڑے ہوئے ہیں جن میں ان کے بعد کم ہی کوئی بسا ہے آخر کار ہم ہی وارث ہیں۔ “ (٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کتنی ہی ایسی بستیاں ہم تباہ کرچکے ہیں جن کے لوگ اپنی معیشت پر اترا گئے تھے۔ سو دیکھ لو ، وہ ان کے مسکن پڑے ہوئے ہیں جن میں ان کے بعد کم ہی کوئی بسا ہے ؛ آخر کار ہم ہی وارث ہوکر رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کتنی ہی بستیاں ہم نے ہلاک کردیں جو اپنے سامان عیش پر اترانے والی تھیں۔ سو یہ ان کے گھر ہیں جن میں ان کے بعد سکونت اختیار نہیں کی گئی مگر تھوڑی سی اور بالآخر ہم ہی مالک ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کتنی غارت کردیں ہم نے بستیاں جو اترا چلی تھیں اپنی گزران میں اب یہ ہیں ان کے گھر آباد نہیں ہوئے ان کے پیچھے مگر تھوڑے اور ہم ہیں آخر کو سب کچھ لینے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے کتنی ہی ایسی بستیوں کو ہلاک کرڈالا جن کے باشندے اپنے سامان عیش پر فخر کیا کرتے تھے سو اب یہ ان کے مکانات پڑے ہوئے ہیں جن کو ان ہلاک ہونے والوں کے بعد اب تک بسنا ہی نصیب نہیں ہوا مگر بہت کم اور آخر کار ہم ہی ان سب کے وارث ہوئے