Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 61

سورة القصص

اَفَمَنۡ وَّعَدۡنٰہُ وَعۡدًا حَسَنًا فَہُوَ لَاقِیۡہِ کَمَنۡ مَّتَّعۡنٰہُ مَتَاعَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ثُمَّ ہُوَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ مِنَ الۡمُحۡضَرِیۡنَ ﴿۶۱﴾

Then is he whom We have promised a good promise which he will obtain like he for whom We provided enjoyment of worldly life [but] then he is, on the Day of Resurrection, among those presented [for punishment in Hell]?

کیا وہ شخص جس سے ہم نے نیک وعدہ کیا ہے جسےوہ قطعاً پانے والا ہے مثل اس شخص کے ہو سکتا ہے؟ جسے ہم نے زندگانی ٔ دنیا کی کچھ یونہی سی منفعت دے دی پھر بالآخر وہ قیامت کے روز پکڑا باندھا حاضر کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَمَنۡ
کیا بھلا وہ جو
وَّعَدۡنٰہُ
وعدہ کیا ہم نے اس سے
وَعۡدًا
وعدہ
حَسَنًا
اچھا
فَہُوَ
پھر وہ
لَاقِیۡہِ
پانے والا ہے اسے
کَمَنۡ
مانند اس کے ہوسکتا ہے
مَّتَّعۡنٰہُ
سامان دیا ہم نے جسے
مَتَاعَ
سامان
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دنیا کی
ثُمَّ
پھر
ہُوَ
وہ
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
مِنَ الۡمُحۡضَرِیۡنَ
حاضر کئے جانے والوں میں سے ہوگا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَمَنۡ
تو کیا وہ شخص
وَّعَدۡنٰہُ
وعدہ کیا ہم نے اُس سے
وَعۡدًا
وعدہ
حَسَنًا
اچھا
فَہُوَ
پس وہ
لَاقِیۡہِ
ملنے ہی والا ہےاس کو
کَمَنۡ
اُس شخص کی مانند
مَّتَّعۡنٰہُ
فائدہ دیا ہم نے اُس کو
مَتَاعَ
کچھ فائدہ
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دُنیا کی
ثُمَّ
پھر
ہُوَ
وہ
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
مِنَ الۡمُحۡضَرِیۡنَ
حاضر کیے جانے والوں میں سے ہو گا
Translated by

Juna Garhi

Then is he whom We have promised a good promise which he will obtain like he for whom We provided enjoyment of worldly life [but] then he is, on the Day of Resurrection, among those presented [for punishment in Hell]?

کیا وہ شخص جس سے ہم نے نیک وعدہ کیا ہے جسےوہ قطعاً پانے والا ہے مثل اس شخص کے ہو سکتا ہے؟ جسے ہم نے زندگانی ٔ دنیا کی کچھ یونہی سی منفعت دے دی پھر بالآخر وہ قیامت کے روز پکڑا باندھا حاضر کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا جسے ہم نے کوئی اچھا وعدہ دیا ہو اور وہ اسے پانے والا ہو، اس شخص کی طرف ہوسکتا ہے جسے ہم نے دنیوی زندگی کا سامان دے رکھا ہو پھر وہ قیامت کے دن (سزا یا جوابدہی کے لوے) پیش کیا جانے والا ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاوہ شخص جس سے ہم نے اچھاوعدہ کیاہے،پس وہ اُس کوملنے ہی والا ہے، اُس شخص کی مانندہے جسے ہم نے دنیاکی زندگی کاکچھ فائدہ دیاہے؟پھروہ قیامت کے دن حاضرکیے جانے والوں میں سے ہو گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is then the one, to whom We have made a good promise which he is going to meet, like the one whom We have given the benefit of enjoying the worldly life, then on the Day of Judgment he will be among those arraigned?

بھلا ایک شخص جس سے ہم نے وعدہ کیا ہے اچھا وعدہ سو وہ اس کو پانے والا ہے برابر ہے اس کی جس کو ہم نے فائدہ دیا دنیا کی زندگی کا پھر وہ قیامت کے دن پکڑا ہوا آیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بھلا وہ شخص جس سے ہم نے اچھا وعدہ کیا ہے اور وہ اس (وعدے کو) پالینے والا بھی ہے اس شخص جیسا ہوجائے گا جسے ہم نے دنیوی زندگی کا سازو سامان دے دیا ہو پھر وہ قیامت کے دن گرفتار کر کے حاضر کیے جانے والوں میں سے ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Now, he to whom We have promised a good which he is going to obtain - can he be like him whom We have given the good things of this life, but who will be brought up for punishment on the Day of Judgement?

بھلا وہ شخص جس سے ہم نے اچھا وعدہ کیا ہو اور وہ اسے پانے والا ہو کبھی اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جسے ہم نے صرف حیات دنیا کا سروسامان دے دیا ہو اور پھر وہ قیامت کے روز سزا کے لیے پیش کیا جانے والا ہو؟ 84

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا بتاؤ کہ جس شخص سے ہم نے اچھا سا وعدہ کر رکھا ہے اور وہ اس وعدے کو پاکر رہے گا ، کیا وہ اس جیسا ہوسکتا ہے جسے ہم نے دنیوی زندگی کی پونجی کے کچھ مزے دے دیے ہیں ، پھر وہ ان لوگوں میں شامل ہونے والا ہے جو قیامت کے دن دھر لیے جائیں گے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا سوچو تو جس شخص سے ہم نے ایک اچھا وعدہ بہشت ملنے کا کیا ہے اور وہ اس کو پانے والاف 2 ہے کیا وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جس کو ہم نے دنیا کی زندگی کے چند روزہ مزے دیئے ہیں پھر قیامت کے دن اس کو جواب دہی کے لئے پکڑ آنا ہے یا دوزخ میں جانا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا وہ شخص جس سے ہم نے ایک پسندیدہ وعدہ کررکھا ہے پس وہ اس (وعدہ کی چیز) کو پانے والا ہے ، اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جس کو ہم نے محض دنیا کی زندگی کا (چند روزہ) فائدہ دے رکھا ہے ؟ پھر وہ ان لوگوں میں ہوگا جو قیامت کے دن (بطور مجرم ہمارے سامنے) پیش کئے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا پھر وہ شخص جس سے ہم نے بہترین وعدہ کر رکھا ہے اور جو اس کو مل کر رہے گا کیا اس شخص جیسا ہو سکتا ہے جس کو ہم نے دنیاوی زندگی کا کچھ سامان (برتنے کے لئے) دے رکھا ہو اور وہ قیامت کے دن (ایک مجرم کی حیثیت سے) حاضر ہونے والوں میں ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جس شخص سے ہم نے نیک وعدہ کیا اور اُس نے اُسے حاصل کرلیا تو کیا وہ اس شخص کا سا ہے جس کو ہم نے دنیا کی زندگی کے فائدے سے بہرہ مند کیا پھر وہ قیامت کے روز ان لوگوں میں ہو جو (ہمارے روبرو) حاضر کئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is he, then, whom We have promised an excellent promise which he is going to meet, like unto him whom We have suffered to enjoy awhile the enjoyment of the life of the world, then on the Day of Resurrection he shall be of those brought up!

بھلا وہ شخص جس سے ہم نے پسندیدہ وعدہ رکھا ہے اور وہ اسے پالینے والا ہے اس جیسا ہوسکتا ہے جسے ہم نے دنیوی زندگی کا چند روزہ فائدہ دے رکھا ہے اور وہ قیامت کے دن ان لوگوں میں ہوگا جو گرفتار کرکے لائے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ جس سے ہم نے ایک خوش آئند وعدہ کر رکھا ہے – پس وہ اس موعود کو لازماً پا کے رہے گا – اس کے مانند ہوگا جس کو ہم نے حیاتِ دنیا کی متاع دے ہے ، پھر وہ قیامت کے دن حاضر کیے جانے والوں میں سے بننے والا ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا بھلا وہ شخص جس سے ہم نے بہت اچھا وعدہ کررکھا ہے اور وہ اس کو پانے والا ہے اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جس کو ہم نے دنیا کی زندگی کا سامان ( تو ) دے رکھا ہے پھر وہ قیامت کے دن ( مجرم بن کر ) پیش کیے جانے والوں میں سے ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلاجس شخص سے ہم نے نیک وعدہ کیا اور اس نے اسے حاصل کرلیا تو کیا وہ اس شخص سا ہے جس کو ہم نے دنیا کی زندگی کے فائدے دیے پھر وہ قیامت کے دن ان لوگوں میں ہو جو ہمارے سامنے حاضر کیے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا وہ شخص جس سے ہم نے وعدہ کر رکھا ہو عمدہ وعدہ پھر وہ اس کو پانے والا بھی ہو کہیں اس وہ شخص کی طرف ہوسکتا ہے جسے ہم نے صرف دنیاوی زندگی کا سامان دے رکھا ہو پھر قیامت کے روز وہ گرفتار شدہ لوگوں میں سے ہو ؟ ()

Translated by

Noor ul Amin

جس آدمی سے ہم نے ایک اچھا وعدہ کررکھا ہے اورجو اسے مِل کررہیگا کیا وہ اس آدمی جیساہوگاجسے ہم نے دنیاوی زندگی کاسازوسامان دیا ہے پھراسے قیامت کے دن ( جواب دہی کے لئے ) پیش کیا جانے والا ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا وہ جسے ہم نے اچھا وعدہ دیا ( ف۱۵۷ ) تو وہ اس سے ملے گا اس جیسا ہے جسے ہم نے دنیوی زندگی کا برتاؤ برتنے دیا پھر وہ قیامت کے دن گرفتار کرکے حاضر لایا جائے گا ( ف۱۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ شخص جس سے ہم نے کوئی ( آخرت کا ) اچھا وعدہ فرمایا ہو پھر وہ اسے پانے والا ہو جائے ، اس ( بدنصیب ) کی مثل ہو سکتا ہے جسے ہم نے دنیوی زندگی کے سامان سے نوازا ہو پھر وہ ( کفرانِ نعمت کے باعث ) روزِ قیامت ( عذاب کے لئے ) حاضر کئے جانے والوں میں سے ہو جائے

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ شخص جس سے ہم نے اچھا وعدہ کیا ہے اور وہ اسے پانے والا بھی ہے ۔ اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جسے ہم نے صرف دنیوی زندگانی کا ( چند روزہ ) سامان دیا ہے ۔ اور پھر قیامت کے دن ( سزا کیلئے پکڑ کر ) حاضر کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Are (these two) alike?- one to whom We have made a goodly promise, and who is going to reach its (fulfilment), and one to whom We have given the good things of this life, but who, on the Day of Judgment, is to be among those brought up (for punishment)?

Translated by

Muhammad Sarwar

Is the case of those to whom We have promised good things - which they will certainly receive in the life to come - equal to the case of those to whom We have granted the means of enjoyment in the worldly life and who will certainly be questioned about them in the life to come?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is he whom We have promised an excellent promise -- which he will find true -- like him whom We have made to enjoy the luxuries of the life of the world, then on the Day of Resurrection, he will be among those brought up

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Is he to whom We have promised a goodly promise which he shall meet with like him whom We have provided with the provisions of this world's life, then on the day of resurrection he shall be of those who are brought up?

Translated by

William Pickthall

Is he whom We have promised a fair promise which he will find (true) like him whom We suffer to enjoy awhile the comfort of the life of the world, then on the Day of Resurrection he will be of those arraigned?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

भला वह व्यक्ति जिस से हम ने अच्छा वादा किया है और वह उसे पाने वाला भी हो, वह उस व्यक्ति की तरह हो सकता है जिसे हम ने सांसारिक जीवन की सामग्री दे दी हो, फिर वह क़ियामत के दिन पकड़कर पेश किया जाने वाला हो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بھلا وہ شخص جس سے ہم نے ایک پسندیدہ وعدہ کر رکھا ہے پھر وہ شخص اس (وعدہ کی چیز) کو پانے والا ہے کیا اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جس کو ہم نے دنیوی زندگی کا چند روزہ فائدہ دے رکھا ہے (4) پھر وہ قیامت کے روز ان لوگوں میں سے ہوگا جو گرفتار کر کے لائے جاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بھلا وہ شخص جس سے ہم نے اچھا وعدہ کیا ہو اور وہ اسے پانے والا ہو اس شخص کی مانند ہوسکتا ہے۔ جسے ہم نے صرف دنیا کی زندگی کا سامان دیا ہے پھر وہ قیامت کے دن سزا کے لیے پیش کیا جانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بھلا وہ شخص جس سے ہم نے اچھا وعدہ کیا ہو اور وہ اسے پانے والا ہو ، کبھی اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جسے ہم نے صرف حیات دنیا کا سروسامان دے دیا ہو اور پھر وہ قیامت کے روزسزا کیلئے پیش کیا جانے والا ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جس شخص سے ہم نے اچھا وعدہ کیا ہو پھر وہ اسے پانے والا ہو کیا اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جسے ہم نے دنیا والی زندگی کا سامان دے دیا پھر وہ قیامت کے دن گرفتار کر کے لایا جائے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا ایک شخص جس سے ہم نے وعدہ کیا ہے اچھا وعدہ سو وہ اس کو پانے والا ہے برابر ہے اس کے جس کو ہم نے فائدہ دیا دنیا کی زندگانی کا پھر وہ قیامت کے دن پکڑا ہوا آیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بھلا ایک وہ شخص جس سے ہم نے کوئی بھلا اور اچھا وعدہ کر رکھا ہے پھر وہ شخص اس وعدہ کو پانے والا بھی ہے کیا یہ اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جس کو ہم نے دنیوی زندگی کا کچھ سامان برتنے کو دے دیا پھر وہ قیامت کے دن ان لوگوں میں سے ہونے والا ہے جو مجرمانہ حیثیت پے پیش کئے جائیں گے