91 The object for which this thing has been said in this context is: A person (or persons) can make a claim before the people in this world that he is fully satisfied on rational grounds that the deviation he has adopted is sound and right, and the arguments that are given against it are not convincing; that he has adopted the deviation not due to any evil motive but with the sincerest and purest intentions; that he has never been confronted by anything that might have proved him to be in the wrong. But he cannot advance such an argument before Allah, for Allah is not only aware of the open, but also of the hidden secrets of the mind and heart: He knows directly what kind of knowledge and feelings and sentiments and desires and intentions and conscience a certain person has: He is aware of the occasions and the means and the ways through which a person was warned, through which the Truth reached him, through which falsehood was proved to be Falsehood to him, and also the real motives for which he preferred his deviation to the Right Way.
سورة القصص حاشیہ نمبر : 91
اس سلسلہ کلام میں یہ بات جس مقصد کے لیے ارشاد فرمائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ ایک شخص یا گروہ دنیا میں لوگوں کے سامنے یہ دعوی کرسکتا ہے کہ جس گمراہی کو اس نے اختیار کیا ہے اس کی صحت پر وہ بڑے معقول وجوہ سے مطمئن ہے ، اور اس کے خلاف جو دلائل دیے گئے ہیں ان سے فی الحقیقت اس کا اطمینان نہیں ہوا ہے ، اور اس گمراہی کو اس نے کسی برے جذبے سے نہیں بلکہ خاص نیک نیتی کے ساتھ اختیار کیا ہے اور اس کے سامنے کبھی کوئی ایسی چیز نہیں آئی ہے جس سے اس کی غلطی اس پر واضح ہو ۔ لیکن اللہ کے سامنے اس کی یہ بات نہیں چل سکتی ۔ وہ صرف ظاہری کو نہیں دیکھتا ، اس کے سامنے تو آدمی کے دل و دماغ کا ایک ایک گوشہ کھلا ہوا ہے ، وہ اس کے علم اور احساسات اور جذبات اور خواہشات اور نیت اور ضمیر ، ہر چیز کو براہ راست جانتا ہے ، اس کو معلوم ہے کہ کس شخص کو کس کس وقت کن ذرائع سے تنبیہ ہوئی ، کن کن راستوں سے حق پہنچا ، کس کس طریقے سے باطل کا باطل ہونا اس پر کھلا ، اور پھر وہ اصل محرکات کیا تھے جن کی بنا پر اس نے اپنی گمراہی کو ترجیح دی اور حق سے منہ موڑا ۔