Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 74

سورة القصص

وَ یَوۡمَ یُنَادِیۡہِمۡ فَیَقُوۡلُ اَیۡنَ شُرَکَآءِیَ الَّذِیۡنَ کُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ ﴿۷۴﴾

And [warn of] the Day He will call them and say, "Where are my 'partners' which you used to claim?"

اور جس دن انہیں پکار کر اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ جنہیں تم میرے شریک خیال کرتے تھے وہ کہاں ہیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُنَادِیۡہِمۡ
وہ پکارے گا انہیں
فَیَقُوۡلُ
تو وہ فرمائے گا
اَیۡنَ
کہاں ہیں
شُرَکَآءِیَ
میرے شریک
الَّذِیۡنَ
وہ جن کا
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَزۡعُمُوۡنَ
تم دعوی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُنَادِیۡہِمۡ
وہ پکارے گا انہیں
فَیَقُوۡلُ
پس وہ کہے گا
اَیۡنَ
کہاں ہیں
شُرَکَآءِیَ
میرے شریک
الَّذِیۡنَ
جن کا
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَزۡعُمُوۡنَ
گمان رکھتے
Translated by

Juna Garhi

And [warn of] the Day He will call them and say, "Where are my 'partners' which you used to claim?"

اور جس دن انہیں پکار کر اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ جنہیں تم میرے شریک خیال کرتے تھے وہ کہاں ہیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن اللہ انھیں پکارے گا اور پوچھے گا : کہاں ہیں وہ جنہیں تم میرا شریک خیال کرتے تھے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس دن اﷲ تعالیٰ اُنہیں پکارے گا،پس وہ کہے گا: ’’میرے شریک کہاں ہیں جن کاتم گمان رکھتے تھے؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) the Day when He (Allah) will call them (the disbelievers) and say, &Where are My &partners& you used to claim?|"

اور جس دن ان کو پکارے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے شریک جن کا تم دعویٰ کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن وہ انہیں پکارے گا اور پوچھے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم لوگوں کو زعم تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿یاد رکھیں یہ لوگ﴾ وہ دن جبکہ وہ انہیں پکارے گا پھر پوچھے گا ” کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان رکھتےتھے؟ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ دن ( نہ بھولو ) جب وہ ان ( مشرکوں ) کو پکارے گا ، اور کہے گا کہ : کہاں ہیں ( خدائی میں ) میرے وہ شریک جن کا تم دعوی کیا کرتے تھے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس دن خدا مشرکوں کو پکار یگا فرمائے گا میرے شریک کہاں ہیں (یعنی) وہ جس کو تم میرا شریک سمجھتے تھے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن (اللہ) ان کو پکار کر فرمائیں گے کہ جن کو تم میرا شریک سمجھتے تھے وہ کہاں گئے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ دن جب اللہ ان کو پکار کر فرمائیں گے۔ وہ تمہارے شرکاء کہاں ہیں جنہیں تم میر شریک خیال کرتے تھے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن وہ اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک جن کا تمہیں دعویٰ تھا کہاں گئے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And on the Day whereon He shall call unto them and say: where are My associates whom ye were wont to assert?

اور جس روز اللہ انہیں پکار کر کہے گا کہ کہاں ہیں (اب) وہ جنہیں تم میرا شریک قرار دیتے تھے ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( اس دن کا خیال کرو ) جس دن ان کو پکارے گا اور کہے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شریک ، جن کو تم میرا شریک گمان کرتے تھے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن وہ ( اللہ تعالیٰ ) ان لوگوں کو پکاریں گے پس فرمائیں گے کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کو تم لوگ ( میرا شریک ) گمان کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن وہ ان کو پکارے گا اور کہے گا کہ ” میرے وہ شریک جن کا تمہیں دعویٰ تھا کہاں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یاد دھانی کراؤ ان کو اس ہولناک دن کہ وہ ان کو پکار کر فرمائے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم لوگ دعوی اور گھمنڈ رکھتے تھے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن اللہ انہیں پکارے گا اور پوچھے گا:’’کہاں ہیں وہ جنہیں تم میرا شریک خیال کرتے تھے؟‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن انھیں ندا کرتے گا تو فرمائے گا ، کہاں ہیں؟ میرے وہ شریک جو تم بکتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس دن وہ انہیں پکارے گا تو ارشاد فرمائے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جنہیں تم ( معبود ) خیال کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( یاد کرو ) وہ دن جس میں اللہ ان ( مشرکین ) کو پکارے گا اور کہے گا کہاں ہیں میرے شریک جن کے متعلق تم گمان فاسد کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Day that He will call on them, He will say: "Where are my 'partners'? whom ye imagined (to be such)?"

Translated by

Muhammad Sarwar

God will call the unbelievers on the Day of Judgment and ask them, "Where are your idols in which you had faith?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the Day when He will call to them, and will say: "Where are My (so-called) partners, whom you used to assert"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when He shall call them and say: Where are those whom you deemed to be My associates?

Translated by

William Pickthall

And on the Day when He shall call unto them and say: Where are My partners whom ye pretended?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ख़याल करो, जिस दिन वह उन्हें पुकारेगा और कहेगा, "कहाँ है मेरे वे मेरे साझीदार, जिनका तुम्हे दावा था?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس دن اللہ تعالیٰ ان کو پکار کر فرماوے گا کہ جن کو تم میرے شریک سمجھتے تھے وہ کہاں گئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن اللہ انہیں پکارے گا اور پوچھے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کو کا تم گمان کرتے تھے۔ ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(یاد رکھیں یہ لوگ) وہ دن جب کہ وہ انہیں پکارے گا ، پھر پوچھے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان رکھتے تھے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس دن وہ ان سے فرمائے گا کہ میرے شرکاء کہاں ہیں جنہیں تم شریک سمجھتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن ان کو پکارے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے شریک جن کا دعویٰ تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن قابل ذکر ہے جن دن خدا تعالیٰ ان کافروں کو پکار کر فرمائے گا جن لوگوں کو تم میرا شریک سمجھتے تھے وہ میرے شریک کہاں ہیں