Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 75

سورة القصص

وَ نَزَعۡنَا مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍ شَہِیۡدًا فَقُلۡنَا ہَاتُوۡا بُرۡہَانَکُمۡ فَعَلِمُوۡۤا اَنَّ الۡحَقَّ لِلّٰہِ وَ ضَلَّ عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿٪۷۵﴾  10

And We will extract from every nation a witness and say, "Produce your proof," and they will know that the truth belongs to Allah , and lost from them is that which they used to invent.

اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ الگ کرلیں گے کہ اپنی دلیلیں پیش کرو پس اس وقت جان لیں گے کہ حق اللہ تعالٰی کی طرف ہے اور جو کچھ افترا وہ جوڑتے تھے سب ان کے پاس سے کھو جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَزَعۡنَا
اور نکال لائیں گے ہم
مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍ
ہر امت میں سے
شَہِیۡدًا
ایک گواہ
فَقُلۡنَا
تو کہیں گے ہم
ہَاتُوۡا
لاؤ
بُرۡہَانَکُمۡ
دلیل اپنی
فَعَلِمُوۡۤا
تو وہ جان لیں گے
اَنَّ
بےشک
الۡحَقَّ
حق
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
وَضَلَّ
اور گم ہوجائیں گے
عَنۡہُمۡ
ان سے
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ گھڑا کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَزَعۡنَا
اور ہم کھینچ لائیں گے
مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍ
ہر اُمت میں سے
شَہِیۡدًا
ایک گواہ
فَقُلۡنَا
پھر کہیں گے ہم
ہَاتُوۡا
لاؤ
بُرۡہَانَکُمۡ
اپنی دلیل
فَعَلِمُوۡۤا
تو وہ جان لیں گے
اَنَّ
یقیناً
الۡحَقَّ
حق ہے
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
وَضَلَّ
اور گم ہوجائے گا
عَنۡہُمۡ
اُن سے
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھےوہ
یَفۡتَرُوۡنَ
گھڑا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And We will extract from every nation a witness and say, "Produce your proof," and they will know that the truth belongs to Allah , and lost from them is that which they used to invent.

اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ الگ کرلیں گے کہ اپنی دلیلیں پیش کرو پس اس وقت جان لیں گے کہ حق اللہ تعالٰی کی طرف ہے اور جو کچھ افترا وہ جوڑتے تھے سب ان کے پاس سے کھو جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم ہر ایک امت سے ایک گواہ نکال لیں گے، پھر اسے کہیں گے کہ : (اس سڑک پر) اپنی دلیل پیش کرو۔ اب انھیں معلوم ہوجائے گا کہ بات اللہ ہی کی سچی تھی اور جو کچھ وہ افترا کیا کرتے تھے انھیں کچھ یاد نہ آئے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم ہراُمت میں سے ایک گواہ کھینچ لائیں گے پھرہم کہیں گے کہ اپنی دلیل لاؤتووہ جان لیں گے کہ یقیناحق اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے اوروہ بھی اُن سے گم ہوجائے گا جووہ گھڑاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We will draw out a witness from every community (to prove their disbelief) and will say, &Bring your proof&. Then they will know that truth is from Allah, and all that they used to forge shall vanish from them.

اور جدا کردیں گے ہم ہر فرقے میں سے ایک احوال بتلانے والا، پھر کہیں گے لاؤ اپنی سند تب جان لیں گے کہ سچ بات ہے اللہ کی اور کھوئی جائیں گی ان سے جو باتیں وہ جوڑتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نکالیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ پھر ہم کہیں گے کہ تم اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ حق تو اللہ ہی کے طرف ہے اور گم ہوجائے گا ان سے وہ سب کچھ جو افتراوہ کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے 92 پھر کہیں گے کہ ” لاؤ اب اپنی دلیل ۔ ”93 اس وقت انہیں معلوم ہو جائے گا کہ حق اللہ کی طرف ہے ، اور گم ہو جائیں گے ان کے وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے ۔ ؏۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہی دینے والا نکال لائیں گے ، پھر کہیں گے کہ : لاؤ اپنی کوئی دلیل ! اس وقت ان کو پتہ چل جائے گا کہ سچی بات اللہ ہی کی تھی اور وہ ساری باتیں جو انہوں نے گھڑ رکھی تھیں ، سب گم ہو کر رہ جائیں گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکالیں گے 6 پھر ہم فرائیں گے تم اپنی صفائی کی سند پیش کرو 7 سب وہ جان لیں گے کہ سچا خدا اللہ ہی تھا اور جن کو وہ جھوٹ خدا سمجھتے تھے ان کا پتہ ہی نہ ہوگا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم ہر امت میں سے ایک ایک گواہ نکال کر لائیں گے پھر فرمائیں گے اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ حق بات اللہ کی ہے اور جو کچھ وہ گھڑا کرتے تھے وہ ان سے جاتا رہے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم ہر ایک جماعت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے۔ پھر ہم ان سے کہیں گے کہ تم اپنی دلیل لے کر آئو۔ پھر وہ جان لیں گے کہ سچی بات تو اللہ کی ہے۔ اور وہ سب (جھوٹے) معبود ان سے گم ہوجائیں گے جنہیں وہ (اللہ کے مقابلے پر) گھڑا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم ہر ایک اُمت میں سے گواہ نکال لیں گے پھر کہیں گے کہ اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ سچ بات خدا کی ہے اور جو کچھ وہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے جاتا رہے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We shall take out from every community a witness and We shall say: come forth with your proof; then they shall know that the truth was Allah's, and astray will go from them that which they were wont to fabricate.

اور ہم ہر ہر امت سے ایک ایک گواہ نکال کر لائیں گے ۔ پھر ہم کہیں گے کوئی دلیل اپنی پیش کرو سو (اس وقت) وہ (بالیقین) جان لیں گے کہ سچی بات اللہ کی تھی ۔ اور جو کچھ گڑھا کرتے تھے وہ سب ان سے کنارہ کرجائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کو الگ کریں گے اور لوگوں سے کہیں گے کہ اپنی دلیل پیش کرو تو ان پر واضح ہوجائے گا کہ حق بجانب اللہ ہے اور جو کچھ وہ افتراء کرتے رہے تھے ، وہ سب ہوا ہوجائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے پس ہم فرمائیں گے لے آؤ اپنی دلیل ، پس وہ لوگ جان لیں گے کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے اور جو کچھ وہ گھڑا کرتے تھے ان سے غائب ہوجائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم ہر ایک امت میں سے گواہ نکال لیں گے پھر کہیں گے کہ اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ سچ بات اللہ کی ہے اور جو کچھ وہ بہتان باندھا کرتے تھے ان سے جاتا رہے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نکال لائیں گے ہم اس روز ہر امت سے ایک گواہ پھر ہم کہیں گے لاؤ تم لوگ اپنی دلیل تب ان کو اچھی طرح معلوم ہوجائے گا کہ حق و قطعی طور پر اللہ ہی کے لئے ہے اور گم ہو کر رہ جائیں گے ان سے وہ سب جھوٹ جو یہ لوگ گھڑا کرتے تھے ()

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم ہرایک امت سے ایک گواہ نکال لیں گے پھر اسے کہیں گے کہ:’’اس شریک پر اپنی دلیل پیش کروانہیں معلوم ہوجائے گاکہ بات اللہ ہی کی سچی تھی اورجو وہ جھوٹ منسوب کرتے تھے انہیں یادنہ آ ئے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہر گروہ میں سے ایک گواہ نکال کر ( ف۱۸۷ ) فرمائیں گے اپنی دلیل لاؤ ( ف۱۸۸ ) تو جان لیں گے کہ ( ف۱۸۹ ) حق اللہ کا ہے اور ان سے کھوئی جائیں گی جو بناوٹیں کرتے تھے ( ف۱۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم ہر امت سے ایک گواہ نکالیں گے پھر ہم ( کفار سے ) کہیں گے کہ تم اپنی دلیل لاؤ تو وہ جان لیں گے کہ سچ بات اللہ ہی کی ہے اور ان سے وہ سب ( باتیں ) جاتی رہیں گی جو وہ جھوٹ باندھا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال کر لائیں گے پھر ان سے کہیں گے کہ اپنی دلیل و برہان لاؤ تب انہیں معلوم ہوگا کہ حق اللہ ہی کیلئے ہے اور وہ جو افتراء پردازیاں کیا کرتے تھے وہ سب ان سے غائب ہو جائیں گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And from each people shall We draw a witness, and We shall say: "Produce your Proof": then shall they know that the Truth is in Allah (alone), and the (lies) which they invented will leave them in lurch.

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall call from every nation a witness and shall ask them to bring proof (in support of their belief). They will know that truth belongs to God and that whatever they had falsely invented has abandoned them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We shall take out from every nation a witness, and We shall say: "Bring your proof." Then they shall know that the truth is with Allah, and the lies which they invented will disappear from them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We will draw forth from among every nation a witness and say: Bring your proof; then shall they know that the truth is Allah's, and that which they forged shall depart from them.

Translated by

William Pickthall

And We shall take out from every nation a witness and We shall say: Bring your proof. Then they will know that Allah hath the Truth, and all that they invented will have failed them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम प्रत्येक समुदाय में से एक गवाह निकाल लाएँगे और कहेंगे, "लाओ अपना प्रमाण।" तब वे जान लेंगे कि सत्य अल्लाह की ओर से है और जो कुछ वे घड़ते थे, वह सब उन से गुम होकर रह जाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم ہر امت میں سے ایک ایک گواہ نکال کر لائیں گے (4) پھر ہم کہیں گے کہ اپنی (کوئی) دلیل پیش کرو سو ان کو معلوم ہوجائے گا کہ سچی بات خدا ہی کی تھی اور (دنیا میں) جو کچھ باتیں گھڑا کرتے تھے (آج) کسی کا پتہ نہ رہے گا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم ہر امّت میں سے ایک گواہ لائیں گے پھر کہیں گے کہ لاؤ اپنے شرک کی دلیل اس وقت انہیں معلوم ہوجائے گا کہ حق اللہ ہی کے لیے ہے اور ناپید ہوجائیں گے ان کے سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے پھر کہیں گے کہ لاؤ اب اپنی دلیل ۔ اس وقت انہیں معلوم ہوجائے گا کہ حق اللہ کی طرف ہے ، اور گم ہوجائیں گے ان کے وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم ہر امت میں سے ایک ایک گواہ نکال کر لائیں گے۔ پھر ہم کہیں گے کہ اپنی دلیل پیش کرو۔ سو انہیں معلوم ہوجائے گا کہ سچی بات اللہ ہی کی ہے اور وہ جو کچھ جھوٹی باتیں گھڑا کرتے تھے وہ سب گم ہوجائیں گی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جدا کریں گے ہم ہر فرقہ میں سے ایک احوال بتلانے والاف پھر کہیں گے لاؤ اپنی سند   تب جان لیں گے کہ سچ بات ہے اللہ کی اور کھوئی جائیں گی ان سے جو باتیں وہ جوڑتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم ہر ایک امت میں سے ایک گواہی دینے والا نکال لائیں گے پھر ہم ان مشرکوں سے کہیں گے شرک کے جواب پر اپنی دلیل پیش کرو تب ان کو یہ معلوم ہوجائے گا کہ سچی بات خدا ہی کی تھی اور جو افترا پردازیاں وہ کرتے تھے وہ سب ان سے گم ہوجائیں گی