Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 8

سورة القصص

فَالۡتَقَطَہٗۤ اٰلُ فِرۡعَوۡنَ لِیَکُوۡنَ لَہُمۡ عَدُوًّا وَّ حَزَنًا ؕ اِنَّ فِرۡعَوۡنَ وَ ہَامٰنَ وَ جُنُوۡدَہُمَا کَانُوۡا خٰطِئِیۡنَ ﴿۸﴾

And the family of Pharaoh picked him up [out of the river] so that he would become to them an enemy and a [cause of] grief. Indeed, Pharaoh and Haman and their soldiers were deliberate sinners.

آخر فرعون کے لوگوں نے اس بچے کو اٹھا لیا کہ آخرکار یہی بچہ ان کا دشمن ہوا اور ان کے رنج کا باعث بنا کچھ شک نہیں کہ فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے ہی خطا کار ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَالۡتَقَطَہٗۤ
پس اٹھا لیا اسے
اٰلُ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون نے
لِیَکُوۡنَ
تاکہ وہ ہو
لَہُمۡ
ان کے لئے
عَدُوًّا
دشمن
وَّحَزَنًا
اور غم(کاموجب)
اِنَّ
بےشک
فِرۡعَوۡنَ
فرعون
وَہَامٰنَ
اور ہامان
وَجُنُوۡدَہُمَا
اور ان دونوں کے لشکر
کَانُوۡا
تھے وہ
خٰطِئِیۡنَ
خطا کار
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَالۡتَقَطَہٗۤ
تو اُٹھا لیا اُسے
اٰلُ فِرۡعَوۡنَ
فرعون کے گھر والوں نے
لِیَکُوۡنَ
تاکہ وہ ہو
لَہُمۡ
اُن کے لیے
عَدُوًّا
دشمن
وَّحَزَنًا
اور غم کا باعث
اِنَّ
یقیناً
فِرۡعَوۡنَ
فرعون
وَہَامٰنَ
اور ہامان
وَجُنُوۡدَہُمَا
اور اُن دونوں کے لشکر
کَانُوۡا
تھے وہ
خٰطِئِیۡنَ
خطا کار
Translated by

Juna Garhi

And the family of Pharaoh picked him up [out of the river] so that he would become to them an enemy and a [cause of] grief. Indeed, Pharaoh and Haman and their soldiers were deliberate sinners.

آخر فرعون کے لوگوں نے اس بچے کو اٹھا لیا کہ آخرکار یہی بچہ ان کا دشمن ہوا اور ان کے رنج کا باعث بنا کچھ شک نہیں کہ فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے ہی خطا کار ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ فرعون کے گھر والوں نے اس بچے کو اٹھا لیا کہ وہ ان کے لئے دشمن اور رنج کا باعث بنے بلاشبہ فرعون، ہامان اور ان کے لشکر خطا کار لوگ تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو اُسے فرعون کے گھروالوں نے اُٹھایا تاکہ وہ اُن کے لیے دشمن ہواورغم کاباعث ہو۔یقیناًفرعون اورہامان اوراُن دونوں کے لشکر خطاکار تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So the family of the Pharaoh picked him up, so that he becomes for them an enemy and a (cause of) grief. Indeed the Pharaoh, Haman and their armies were mistaken.

پھر اٹھا لیا اس کو فرعون کے گھر والوں نے کہ ہو ان کا دشمن اور غم میں ڈالنے والا بیشک فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے چوکنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اسے اٹھا لیا فرعون کے گھر والوں نے تاکہ وہ بن جائے ان کے لیے دشمن اور پریشانی (کا باعث) یقیناً فرعون ہامان اور ان کے سب لشکر (اپنی تدبیر میں) خطاکار تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then Pharaoh's household picked him up (from the river) that he may be their adversary and be a cause of sorrow to them. Surely Pharaoh and Haman and their hosts erred (in their scheming).

آخرکار فرعون کے گھر والوں نے اسے ﴿دریا سے ﴾ نکال لیا تاکہ وہ ان کا دشمن اور ان کے لیے سبب رنج بنے ، 11 واقعی فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر ﴿اپنی تدبیرمیں﴾ بڑے غلط کار تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس طرح فرعون کے لوگوں نے اس بچے ( یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام ) کو اٹھا لیا تاکہ آخر کار وہ ان کے لیے دشمن اور غم کا ذریعہ بنے ۔ بیشک فرعون ، ہامان اور ان کے لشکر بڑے خطار کار تھے ۔ ( ٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ کی ماں نے ان کو صندوق میں رکھ کر دریا میں ڈال دیا تو فرعون کے گھر والوں نے یا فرعون کے لوگوں نے اس کو اٹھا لیا ان کو خبر نہ تھی کہ وہ 8 آگے جل کر انکار دشمن اور رنج دینے والا ہوگا کیونکہ فرعون اور ہامان اور ان کے سپاہی (لشکر والے) قصور وار تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو فرعون کے لوگوں نے ان کو اٹھا لیا تاکہ وہ ان کے لئے دشمن اور موجب غم ہوں بیشک فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکر (اس سارہ میں) بہت غلطی پر تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر فرعون کے گھر والوں نے اسکو (موسیٰ کو) اٹھا لیا تاکہ وہ ان کیلئے دشمنی اور غم کا سبب بن جائے۔ بلاشبہ فرعون ‘ ہامان اور ان دونوں کے لشکر نے بڑی غلطی کھائی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو فرعون کے لوگوں نے اس کو اُٹھا لیا اس لئے کہ (نتیجہ یہ ہونا تھا کہ) وہ اُن کا دشمن اور (ان کے لئے موجب) غم ہو۔ بیشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چوک گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the household of Fir'awn took him Up, that he should become unto them an enemy and a grief. Verily Fir'awn and Haman and their hosts were sinners.

چناچہ فرعون کے لوگوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اٹھالیا تاکہ وہ ان کے لئے دشمن اور غم (کا باعث) بنیں ۔ بیشک فرعون اور ہامان اور ان کے تابعین (بڑے) خطا کار تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو فرعون کے گھر والوں نے اس کو اٹھالیا کہ وہ ان کیلئے دشمن اور باعثِ غم بنے ۔ بیشک فرعون وہامان اور ان کے اہل لشکر سے بڑی چوک ہوئی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اس ( موسیٰ علیہ السلام ) کو فرعون کے گھر والوں نے اُٹھالیا تاکہ ( انجامِ کار ) وہ ان کے لیے دشمن اور غم ( کا سبب ) بنیں ، بلاشبہ فرعون اور ہامان اور ان دونوں کی فوجیں ( لشکر ) خطا کرنے والے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو فرعون کے لوگوں نے اسے اٹھا لیا اس لیے کہ نتیجہ یہ ہونا تھا کہ وہ ان کا دشمن اور ان کے لیے موجب غم ہو۔ بیشک فرعون ہامان اور ان کے لشکر چوک گئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چناچہ ایسے ہی کیا گیا اور آخرکار اس بچے کو اٹھا لیا فرعون والوں نے تاکہ انجام کار وہ ان کے لئے دشمن اور دائمی غم کا باعث بنے بیشک فرعون ہامان اور ان دونوں کے لشکر سب ہی بڑے خطا کار تھے ()

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ فرعون کے گھر والوں نے اس بچے کو اٹھا لیاآخرکاریہی بچہ ان کا دشمن ہوا اور ان کے لئے رنج کاباعث بنا ، بلا شبہ فرعون ، ہامان اور ان کے لشکر خطا کارتھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اسے اٹھالیا فرعون کے گھر والوں نے ( ف۱٦ ) کہ وہ ان کا دشمن اور ان پر غم ہو ( ف۱۷ ) بیشک فرعون اور ہامان ( ف۱۸ ) اور ان کے لشکر خطا کار تھے ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر فرعون کے گھر والوں نے انہیں ( دریا سے ) اٹھا لیا تاکہ وہ ( مشیّتِ الٰہی سے ) ان کے لئے دشمن اور ( باعثِ ) غم ثابت ہوں ، بیشک فرعون اور ہامان اور ان دونوں کی فوجیں سب خطاکار تھے

Translated by

Hussain Najfi

چنانچہ فرعون کے گھر والوں نے اسے ( دریا سے ) اٹھا لیا تاکہ وہ ان کیلئے دشمن اور رنج و غم ( کا باعث ) بنے ۔ بیشک فرعون ، ہامان اور دونوں کے لشکر والے خطاکار ( اور غلط کار ) تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then the people of Pharaoh picked him up (from the river): (It was intended) that (Moses) should be to them an adversary and a cause of sorrow: for Pharaoh and Haman and (all) their hosts were men of sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

The people of the Pharaoh picked him up (without realizing) that he would become their enemy and a source of their sorrow. The Pharaoh, Haman, and their army were sinful people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then the household of Fir`awn picked him up, that he might become for them an enemy and a (cause of) grief. Verily, Fir`awn, Haman and their armies were sinners.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Firon's family took him up that he might be an enemy and a grief for them; surely Firon and Haman and their hosts were wrongdoers.

Translated by

William Pickthall

And the family of Pharaoh took him up, that he might become for them an enemy and a sorrow, Lo! Pharaoh and Haman and their hosts were ever sinning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अन्ततः फ़िरऔन के लोगों ने उसे उठा लिया, ताकि परिणामस्वरूप वह उन का शत्रु और उन के लिए दुख बने। निश्चय ही फ़िरऔन और हामान और उन की सेनाओं से बड़ी चूक हुई

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو فرعون کے لوگوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو (یعنی مع صندوق کے) اٹھا لیا تاکہ وہ ان لوگوں کے لیے دشمن اور غم کا باعث بنیں بلا شبہ فرعون اور ہامان اور ان کے تابعین (اس بارے میں) بہت چوکے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرعون کے گھروالوں نے موسیٰ کو نکال لیا تاکہ وہ ان کا دشمن اور ان کے لیے غم کا باعث بنے۔ واقعی فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر بڑے غلط کار تھے۔ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار فرعون کے گھر والوں نے اسے (دریا سے) نکال لیا تاکہ وہ ان کا دشمن اور ان کے لیے سبب رنج بنے واقعی فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر (اپنی تدبیر میں) بڑے غلط کار تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اسے آل فرعون نے اٹھا لیا تاکہ ان کے لیے دشمن بن جائے اور غم کا باعث بنے بلاشبہ فرعون اور ہامان اور اس کا لشکر خطا کرنے والوں میں سے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اٹھا لیا اس کو فرعون کے گھر والوں نے کہ ہو ان کا دشمن اور غم میں ڈالنے والا بیشک فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے چوکنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

غرض ! فرعون والوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اٹھا لیا تا کہ آخر کار یہی موسیٰ (علیہ السلام) ان کا دشمن اور ان کے غم واندوہ کا سبب بنے بلا شبہ فرعون اور ہامان اور ان دونوں کی اتباع کرنے والوں نے بڑی غلطی کھائی