Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 83

سورة القصص

تِلۡکَ الدَّارُ الۡاٰخِرَۃُ نَجۡعَلُہَا لِلَّذِیۡنَ لَا یُرِیۡدُوۡنَ عُلُوًّا فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فَسَادًا ؕ وَ الۡعَاقِبَۃُ لِلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۸۳﴾

That home of the Hereafter We assign to those who do not desire exaltedness upon the earth or corruption. And the [best] outcome is for the righteous.

آخرت کا یہ بھلا گھر ہم ان ہی کے لئے مقرر کر دیتے ہیں جو زمین میں اونچائی بڑائی اور فخر نہیں کرتے نہ فساد کی چاہت رکھتے ہیں پرہیزگاروں کے لئے نہایت ہی عمدہ انجام ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تِلۡکَ
یہ ہے
الدَّارُ
گھر
الۡاٰخِرَۃُ
آخرت کا
نَجۡعَلُہَا
ہم بناتے ہیں اسے
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
لَایُرِیۡدُوۡنَ
نہیں وہ چاہتے
عُلُوًّا
بلندی
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَا
اور نہ
فَسَادًا
فساد
وَالۡعَاقِبَۃُ
اور انجام
لِلۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کے لیے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

تِلۡکَ
وہ ہے
الدَّارُ
گھر
الۡاٰخِرَۃُ
آخرت کا
نَجۡعَلُہَا
ہم نے بنایا ہے
لِلَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کے لیے جو
لَایُرِیۡدُوۡنَ
نہیں ارادہ رکھتے
عُلُوًّا
بڑا بننے کا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَا فَسَادًا
اور نہ ہی فساد کا
وَالۡعَاقِبَۃُ
اور انجام کار
لِلۡمُتَّقِیۡنَ
متقیوں ہی کے لیے ہے
Translated by

Juna Garhi

That home of the Hereafter We assign to those who do not desire exaltedness upon the earth or corruption. And the [best] outcome is for the righteous.

آخرت کا یہ بھلا گھر ہم ان ہی کے لئے مقرر کر دیتے ہیں جو زمین میں اونچائی بڑائی اور فخر نہیں کرتے نہ فساد کی چاہت رکھتے ہیں پرہیزگاروں کے لئے نہایت ہی عمدہ انجام ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ آخرت کا گھر تو ہم ان لوگوں کے لئے مخصوص کردیتے ہیں جو زمین میں بڑائی یا فساد نہیں چاہتے اور (بہتر) انجام تو پرہیزگاروں کے لئے ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ آخرت کاگھرہم نے ان لوگوں کے لیے بنایا ہے جو زمین میں نہ بڑا بننے کا ارادہ رکھتے ہیں اورنہ ہی فسادکا۔اورانجامِ کار متقیوں ہی کا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for that Ultimate Abode (the Hereafter), We assign it to those who intend neither haughtiness on earth nor mischief. And the (best) end is for the God-fearing.

وہ گھر پچھلا ہے ہم دیں گے وہ ان لوگوں کو جو نہیں چاہتے اپنی بڑائی ملک میں اور نہ بگاڑ ڈالنا اور عاقبت بھلی ہے ڈرنے والوں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ آخرت کا گھر تو ہم ان لوگوں کے لیے مخصوص کرتے ہیں جو نہ تو زمین میں اقتدار و اختیار کے خواہاں ہیں اور نہ ہی فساد مچانا چاہتے ہیں اور آخرت کی زندگی تو ہے ہی اہل تقویٰ کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for the Abode of the Hereafter, We shall assign it exclusively for those who do not seek glory on earth nor want to cause mischief. The God-fearing shall have the best end.

وہ آخرت 103 کا گھر تو ہم ان لوگوں کے لیے مخصوص کر دیں گے جو زمین میں اپنی بڑائی نہیں چاہتے 104 اور نہ فساد کرنا چاہتے ہیں ۔ 105 اور انجام کی بھلائی متقین ہی کے لیے ہے ۔ 106

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ آخرت والا گھر تو ہم ان لوگوں کے لیے مخصوص کردیں گے جو زمین میں نہ تو بڑائی چاہتے ہیں ، اور نہ فساد ، اور آخری انجام پرہیزگاروں کے حق میں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کو دیں گے 5 جو دنیا میں بڑائی کرنا نہیں چاہتے 6 اور نہ دھند مچانا 7 اور انجام انہی کا بھلا ہوگا جو پرہیز گار میں 8 جو شخص (قیامت کے دن) ایک نیکی لے کر آئے گا اس کو اس سے بہتر بدلہ ملے گا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کے لئے خاص کرتے ہیں جو دنیا میں نہ بڑا بننا چاہتے ہیں اور نہ فساد کرنا اور (اچھا) انجام تو پرہیزگار لوگوں کے لئے ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کو دیتے ہیں جو زمین میں تکبر نہیں کرتے اور فساد نہیں کرتے۔ اور بہتر انجام ان ہی لوگوں کا ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ (جو) آخرت کا گھر (ہے) ہم نے اُسے اُن لوگوں کے لئے (تیار) کر رکھا ہے جو ملک میں ظلم اور فساد کا ارادہ نہیں رکھتے اور انجام (نیک) تو پرہیزگاروں ہی کا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is the abode of the Hereafter! We appoint it unto those who Seek not exaltation in the earth nor corruption; and the happy end is for the God-fearing.

یہ عالم آخرت تو ہم انہیں لوگوں کے لئے خاص کردیتے ہیں جو زمین پر نہ بڑا بننا چاہتے ہیں نہ فساد کرنا اور انجام (نیک) تو متقیوں ہی کا (حصہ) ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ دارِ آخرت ہم انہی لوگوں کیلئے خاص رکھیں گے ، جو زمین میں غرور اور فساد کے چاہنے والے نہیں ہیں اور انجام کار کی کامیابی خدا ترسوں ہی کیلئے ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ آخرت کا گھر ہم اسے ان لوگوں کے لیے ( مخصوص ) کرتے ہیں جو زمین ( ملک ) میں بڑائی نہیں چاہتے اور نہ فساد ( چاہتے ہیں ) اور ( اچھا ) انجام تو پرہیزگاروں کے لیے ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ جو آخرت کا گھر ہے ہم نے اسے ان لوگوں کے لیے تیار کر رکھا ہے جو ملک میں ظلم اور فساد کا ارادہ نہیں رکھتے اور نیک انجام تو پرہیزگاروں ہی کا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخرت کا یہ عظیم الشان گھر ہم ان ہی لوگوں کو دیں گے جو نہ زمین میں اپنی بڑائی اور تکبر چاہتے ہیں اور نہ کسی طرح کا کوئی فساد وبگاڑ اور یہ بہرحال حقیقت ہے کہ کامیابی انجام کار پرہیزگاروں ہی کے لئے ہے ()

Translated by

Noor ul Amin

یہ آ خرت کا گھر تو ہم ان لوگوں کے لئے مخصوص کر دیتے ہیں جو زمین میں اپنی بڑائی یافساد نہیں چاہتے اور ( بہتر ) انجام توپرہیزگاروں کے لئے ہی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ آخرت کا گھر ( ف۲۱۱ ) ہم ان کے لیے کرتے ہیں جو زمین میں تکبر نہیں چاہتے اور نہ فساد ، اور عاقبت پرہیزگاروں ہی کی ( ف۲۱۲ ) ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) وہ آخرت کا گھر ہے جسے ہم نے ایسے لوگوں کے لئے بنایا ہے جو نہ ( تو ) زمین میں سرکشی و تکبر چاہتے ہیں اور نہ فساد انگیزی ، اور نیک انجام پرہیزگاروں کے لئے ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کیلئے قرار دیتے ہیں جو زمین میں تکبر و سرکشی اور فساد برپا کرنے کا ارادہ بھی نہیں کرتے اور ( نیک ) انجام تو پرہیزگاروں کے ہی لئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That Home of the Hereafter We shall give to those who intend not high-handedness or mischief on earth: and the end is (best) for the righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

There is the life hereafter which We have prepared for those who do not want to impose their superiority over the others in the land nor commit evil therein. The happy end certainly belongs to the pious ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is the home of the Hereafter, We shall assign to those who do not want to exalt themselves in the land nor cause corruption. And the good end is for those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) that future abode, We assign it to those who have no desire to exalt themselves in the earth nor to make mischief and the good end is for those who guard (against evil)

Translated by

William Pickthall

As for that Abode of the Hereafter We assign it unto those who seek not oppression in the earth, nor yet corruption. The sequel is for those who ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आख़िरत का घर हम उन लोगों के लिए ख़ास कर देंगे जो न धरती में अपनी बड़ाई चाहते हैं और न बिगाड़। परिणाम तो अन्ततः डर रखने वालों के पक्ष में है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ عالم آخرت ہم انہیں لوگوں کے لیے خاص کرتے ہیں جو دنیا میں نہ بڑا بننا چاہتے ہیں اور نہ فساد کرنا اور نیک نتیجہ متقی لوگوں کو ملتا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کے لیے خاص کریں گے جو زمین میں اپنی بڑائی نہیں چاہتے اور نہ فساد کرتے ہیں اور انجام کار متقین کے لیے ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ آخرت کا گھر تو ہم ان لوگوں کے لیے مخصوص کردیں گے جو زمین میں اپنی بڑائی نہیں چاہتے اور نہ فساد کرنا چاہتے ہیں اور انجام کی بھلائی متقین ہی کے لیے ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ آخرت کا گھر ہم اسے ان لوگوں کے لیے خاص کردیں گے جو زمین میں بلندی اور فساد کا ارادہ نہیں کرتے، اور اچھا نتیجہ متقیوں کے لیے ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ گھر پچھلا ہے ہم دیں گے وہ ان لوگوں کو جو نہیں چاہتے اپنی بڑائی ملک میں اور نہ بگاڑ ڈالنا اور عاقبت بھلی ہے ڈرنے والوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ آخرت کا گھر یعنی جنت ہم انہی لوگوں کے لئے خاص کرتے ہیں جو دنیا میں نہ بڑا بننا چاہتے ہیں اور نہ فساد پھیلانا اور آخر میں انہی کا بھلا ہوتا ہے جو پرہیز گار ہیں