Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 85

سورة القصص

اِنَّ الَّذِیۡ فَرَضَ عَلَیۡکَ الۡقُرۡاٰنَ لَرَآدُّکَ اِلٰی مَعَادٍ ؕ قُلۡ رَّبِّیۡۤ اَعۡلَمُ مَنۡ جَآءَ بِالۡہُدٰی وَ مَنۡ ہُوَ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۸۵﴾

Indeed, [O Muhammad], He who imposed upon you the Qur'an will take you back to a place of return. Say, "My Lord is most knowing of who brings guidance and who is in clear error."

جس اللہ نے آپ پر قرآن نازل فرمایا ہے وہ آپ کو دوبارہ پہلی جگہ لانے والا ہے کہہ دیجئے کہ میرا رب اسے بھی بخوبی جانتا ہے جو ہدایت لایا ہے اور ا سے بھی جو کھلی گمراہی میں ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡ
وہ جس نے
فَرَضَ
فرض کیا
عَلَیۡکَ
آپ پر
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن کو
لَرَآدُّکَ
البتہ پھیر لے جانے والا ہے آپ کو
اِلٰی مَعَادٍ
طرف لوٹنے کی جگہ کے
قُلۡ
کہہ دیجیے
رَّبِّیۡۤ
میرا رب
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
مَنۡ
اسے جو
جَآءَ
لایا
بِالۡہُدٰی
ہدایت کو
وَمَنۡ
اور اسے جو
ہُوَ
ہو وہ
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡ
جس نے
فَرَضَ
فرض کیا ہے
عَلَیۡکَ
آپ پر
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن
لَرَآدُّکَ
ضرور واپس لانے والا ہے آپ کو
اِلٰی مَعَادٍ
ایک لوٹنے کی جگہ کی طرف
قُلۡ
آپ کہہ دیں
رَّبِّیۡۤ
میرا رب ہی
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
مَنۡ
کون
جَآءَ
لے کر آیا ہے
بِالۡہُدٰی
ہدایت
وَمَنۡ
اور کون
ہُوَ
وہ
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں ہے
مُّبِیۡنٍ
واضح
Translated by

Juna Garhi

Indeed, [O Muhammad], He who imposed upon you the Qur'an will take you back to a place of return. Say, "My Lord is most knowing of who brings guidance and who is in clear error."

جس اللہ نے آپ پر قرآن نازل فرمایا ہے وہ آپ کو دوبارہ پہلی جگہ لانے والا ہے کہہ دیجئے کہ میرا رب اسے بھی بخوبی جانتا ہے جو ہدایت لایا ہے اور ا سے بھی جو کھلی گمراہی میں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی ! بلاشبہ جس (اللہ) نے آپ پر قرآن (پر عمل اور اس کی تبلیغ) فرض کیا ہے وہ آپ کو (بہترین) انجام کو پہنچانے والا ہے۔ آپ ان (کافروں) سے کہئے کہ : میرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون ہدایت لے کر آیا ہے اور کون واضح گمراہی میں پڑا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجس نے آپ پرقرآن کوفرض کیاہے وہ آپ کوایک اچھے انجام تک ضرورواپس لانے والاہے آپ کہہ دیں کہ میرارب ہی زیادہ جاننے والاہے کہ کون ہدایت لے کر آیا ہے اورکون واضح گمراہی میں ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely the One who has enjoined the Qur’ an upon you will surely bring you back to a place of return. Say, |"My Lord knows best the one who has come with guidance and the one who is in manifest error.|"

جس نے حکم بھیجا تجھ پر قرآن کا وہ پھیر لانے والا ہے تجھ کو پہلی جگہ، تو کہہ میرا رب خوب جانتا ہے کون لایا ہے راہ کی سوجھ اور کون پڑا ہے صریح گمراہی میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یقیناً جس نے آپ پر قرآن کی ذمہ داری ڈالی ہے وہ آپ کو پہنچا کے رہے گا ایک بہت اچھی لوٹنے کی جگہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ میرا رب خوب جانتا ہے کون ہدایت لے کر آیا ہے اور کون ہے جو کھلی گمراہی میں پڑا ہوا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، یقین جانو کہ جس نے یہ قرآن تم پر فرض کیا ہے 107 وہ تمہیں ایک بہترین انجام کو پہنچانے والا ہے ۔ 108 ان لوگوں سے کہہ دو کہ ” میرا رب خوب جانتا ہے کہ ہدایت لے کر کون آیا ہے اور کھلی گمراہی میں کون مبتلا ہے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) جس ذات نے تم پر اس قرآن کی ذمہ داری ڈالی ہے ، وہ تمہیں دوبارہ اس جگہ پر لاکر رہے گا جو ( تمہارے لیے ) انسیت کی جگہ ہے ( ٤٩ ) کہہ دو : میرا رب اس سے بھی خوب واقف ہے جو ہدایت لے کر آیا ہے ، اور اس سے بھی جو کھلی گمراہ میں مبتلا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر جس نے تجھ پر قرآن اتارا 11 وہ تجھ کو پھر اسی جگہ لے جائے گا جہاں سے تو آیا کہ دے 12 میرا مالک خوب جانتا ہے کون ہدایت کی بات لایا ہے یعنی قرآن اور کون کھلی گمراہی میں ہے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جس (اللہ) نے آپ قرآن (پر عمل اور اس کی تبلیغ کو) فرض فرمایا ہے وہ آپ کو (آپ کے) اصلی وطن (مکہ مکرمہ) پھر ضرور پہنچائے گا آپ ان سے فرمادیجئے میرا پروردگار اس شخص کو خوب جانتا ہے جو (اللہ کی طرف سے) سچا دین لے کر آیا اور (اس کو بھی) واضح گمراہی میں (مبتلا) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جس اللہ نے آپ پر قرآن (کی تبلیغ اور عمل) کو فرض کیا ہے وہ آپ کو ضرور لوٹنے کی جگہ (مکہ مکرمہ) پھیر لائے گا۔ آپ فرما دیجئے کہ میرا رب اچھی طرح جانتا ہے کہ کون ہدایت لے کر آیا ہے اور کون کھلی گمراہی میں مبتلا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) جس (خدا) نے تم پر قرآن (کے احکام) کو فرض کیا ہے وہ تمہیں بازگشت کی جگہ لوٹا دے گا۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار اس شخص کو بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت لےکر آیا اور (اس کو بھی) جو صریح گمراہی میں ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily He who hath imposed the Qur'an on thee Is surely about to bring thee back home. Say thou: my Lord knoweth best who bringeth guidance and who is in an error manifest.

جس (خدا) نے آپ پر قرآن کو فرض کیا ہے وہ آپ کو آپ کے وطن میں پھر پہنچا کررہے گا ۔ آپ کہہ دیجیے میرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون سچا دین لے کر آیا ہے اور کون صریح گمراہی میں مبتلا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جس نے تم پر قرآن کی ذمہ داری ڈالی ہے ، وہ تمہیں ایک اچھے انجام تک پہنچا کے رہے گا ۔ کہہ دو کہ میرا رب خوب جانتا ہے کہ کون اللہ کی ہدایت لے کر آیا ہے اور کون ہے جو کھلی ہوئی گمراہی میں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) بے شک جس ذات ( باری تعالیٰ ) نے آپ پر قرآن ( کی تبلیغ ) کو فرض فرمایا ہے ، البتہ وہ آپ کو لوٹنے کی جگہ ( مکہ مکرمہ ) ضرور واپس لے جائے گا ، آپ ﷺ فرمادیجیے میرا رب اسے ( بھی ) خوب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آیا اور اسے ( بھی ) جو واضح گمراہی میں ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر ! ) جس اللہ نے آپ پر قرآن کے احکام کو فرض کیا ہے وہ آپ کو بہترین جگہ لوٹا دے گا۔ فرمادیں کہ میرا رب اس شخص کو بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آیا اور اس کو بھی جو صریح گمراہی میں ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جس ذات نے فرض کیا ہے آپ پر اس قرآن کی تعلیم و تبلیغ کو وہ ضرور پہنچاوے گی آپ کو عظیم الشان انجام تک اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے کہو کہ میرا رب خوب جانتا ہے کہ کون ہدایت لے کر آیا اور کون ہے وہ جو کھلی گمراہی میں پڑا غوطے کھا رہا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی ! بلاشبہ جس ( اللہ ) نے آپ کو تبلیغ قرآن کی ذمہ داری سونپی ہے وہ آپ کو ( بہترین ) مقام پر پہنچا کر رہیگاجس کا آپ سے وعدہ کیا گیا ہے ، آپ کہہ دیجئے کہ : میرارب خوب جانتا ہے کہ کون ہدایت لے کرآیا ہے اور کون واضح گمراہی میں پڑا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک جس نے تم پر قرآن فرض کیا ( ف۲۱٤ ) وہ تمہیں پھیر لے جائے گا جہاں پھرنا چاہتے ہو ( ف۲۱۵ ) تم فرماؤ ، میرا رب خوب جانتا ہے اسے جو ہدایت لایا اور جو کھلی گمراہی میں ہے ( ف۲۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جس ( رب ) نے آپ پر قرآن ( کی تبلیغ و اقامت کو ) فرض کیا ہے یقیناً وہ آپ کو ( آپ کی چاہت کے مطابق ) لوٹنے کی جگہ ( مکہ یا آخرت ) کی طرف ( فتح و کامیابی کے ساتھ ) واپس لے جانے والا ہے ۔ فرما دیجئے: میرا رب اسے خوب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آیا اور اسے ( بھی ) جو صریح گمراہی میں ہے ۔ ٭

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) جس ( خدا ) نے آپ پرقرآن ( کا پہنچانا ) فرض کیا ہے وہ آپ کو واپسی کی منزل ( مکہ ) تک پھر پہنچا کر رہے گا ۔ آپ کہئے! میرا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ ہدایت لے کر کون آیا ہے اور کھلی ہوئی گمراہی میں کون ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily He Who ordained the Qur'an for thee, will bring thee back to the Place of Return. Say: "My Lord knows best who it is that brings true guidance, and who is in manifest error."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), God, Who has commanded you to follow the guidance of the Quran, will certainly return you victoriously to your place of birth. Say, "My Lord knows best who has brought guidance and who is in plain error."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, He Who has given you the Qur'an, will surely bring you back to the return. Say: "My Lord is Aware of him who brings guidance, and of him who is in manifest error."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Most surely He Who has made the Quran binding on you will bring you back to the destination. Say: My Lord knows best him who has brought the guidance and him who is in manifest error.

Translated by

William Pickthall

Lo! He Who hath given thee the Qur'an for a law will surely bring thee home again. Say: My Lord is Best Aware of him who bringeth guidance and him who is in error manifest.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस ने इस क़ुरआन की ज़िम्मेदारी तुम पर डाली है, वह तुम्हें उस के (अच्छे) अंजाम तक ज़रूर पहुँचाएगा। कहो, "मेरा रब उसे भली-भाँति जानता है जो मार्गदर्शन लेकर आया, और उसे भी जो खुली गुमराही में पड़ा है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس خدا نے آپ پر قرآن (کے احکام پر عمل اور اس کی تبلیغ) کو فرض کیا ہے وہ آپ کو (آپ کے اصلی) وطن یعنی (مکہ) میں پھر پہنچائے گا (2) آپ (ان سے) فرما دیجیئے کہ میرا رب خوب جانتا ہے کہ (الله کی طرف سے) کون سچا دین لے کر آیا ہے اور کون صریح گمراہی میں مبتلا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی یقین جانو کہ جس نے یہ قرآن تم پر فرض کیا ہے وہ تمہیں بہترین مقام تک پہنچانے والا ہے۔ ان لوگوں سے فرما دو کہ میرا رب خوب جانتا ہے کہ ہدایت کے ساتھ کون آیا ہے اور کھلی گمراہی میں کون مبتلا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ، یقین جانو کہ جس نے یہ قرآن تم پر فرض کیا ہے وہ تمہیں ایک بہترین انجام کو پہنچانے والا ہے (یعنی مکہ تک) ۔ ان لوگوں سے کہہ دو کہ میرا رب خوب جانتا ہے کہ ہدایت لے کر کون آیا ہے اور کھلی گمراہی میں کون مبتلا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جس نے آپ پر قرآن کو فرض کیا ہے وہ آپ کو لوٹنے کی جگہ واپس پہنچا دے گا۔ آپ فرما دیجیے کہ میرا رب اس شخص کو خوب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آیا اور اسے بھی جانتا ہے جو کھلی ہوئی گمراہی میں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس نے حکم بھیجا تجھ پر قرآن کا وہ پھیر لانے والا ہے تجھ کو پہلی جگہ تو کہہ میرا رب جانتا ہے کون لایا ہے راہ کی سوجھ اور کون پڑا ہے صریح گمراہی میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جس خدا نے آپ پر قرآن کے احکام کو فرض کیا ہے وہ آپکو ضرور آپکے اصلی وطن میں پہنچا نے والا ہے آپ فرما دیجئے میرا رب خوب جانتا ہے کہ کون دین حق لے کر آیا ہے اور کون کھلی گمراہی میں مبتلا ہے