Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 86

سورة القصص

وَ مَا کُنۡتَ تَرۡجُوۡۤا اَنۡ یُّلۡقٰۤی اِلَیۡکَ الۡکِتٰبُ اِلَّا رَحۡمَۃً مِّنۡ رَّبِّکَ فَلَا تَکُوۡنَنَّ ظَہِیۡرًا لِّلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۫۸۶﴾

And you were not expecting that the Book would be conveyed to you, but [it is] a mercy from your Lord. So do not be an assistant to the disbelievers.

آپ کو تو کبھی اس کا خیال بھی نہ گزرا تھا کہ آپ کی طرف کتاب نازل فرمائی جائے گی لیکن یہ آپ کے رب کی مہربانی سے اترا اب آپ کو ہرگز کافروں کا مددگار نہ ہونا چاہیے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ
تھے آپ
تَرۡجُوۡۤا
آپ امید رکھتے
اَنۡ
کہ
یُّلۡقٰۤی
القا کی جائے گی
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
الۡکِتٰبُ
کتاب
اِلَّا
مگر
رَحۡمَۃً
رحمت ہے
مِّنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
فَلَا تَکُوۡنَنَّ
پس ہر گز نہ ہوں آپ
ظَہِیۡرًا
مدد گار
لِّلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ تَرۡجُوۡۤا
آپ ا ُمید رکھتے تھے
اَنۡ
یہ کہ
یُّلۡقٰۤی
اُتا ری جا ئےگی
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
الۡکِتٰبُ
کتاب
اِلَّا
مگر
رَحۡمَۃً
رحمت ہے
مِّنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی جا نب سے
فَلَا تَکُوۡنَنَّ
چنانچہ آپ نہ بنیں
ظَہِیۡرًا
مددگار
لِّلۡکٰفِرِیۡنَ
کا فروں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And you were not expecting that the Book would be conveyed to you, but [it is] a mercy from your Lord. So do not be an assistant to the disbelievers.

آپ کو تو کبھی اس کا خیال بھی نہ گزرا تھا کہ آپ کی طرف کتاب نازل فرمائی جائے گی لیکن یہ آپ کے رب کی مہربانی سے اترا اب آپ کو ہرگز کافروں کا مددگار نہ ہونا چاہیے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کو ہرگز یہ توقع نہ تھی کہ یہ کتاب (قرآن) آپ پر نازل کی جائے گی۔ یہ تو صرف اللہ کی مہربانی ہے۔ لہذا آپ ہرگز کافروں کے مددگار نہ بنئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ یہ اُمیدنہ رکھتے تھے کہ آپ پر کتاب اتاری جائے گی مگر آپ کے رب کی جانب سے رحمت ہے ،چنانچہ آپ کافروں کے لیے مددگارنہ بنیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you were not expecting that the Book would be sent down to you, but it was a mercy from your Lord. So, never be a supporter for the infidels.

اور تو تو توقع نہ رکھتا تھا کہ اتاری جائے تجھ پر کتاب مگر مہربانی سے تیرے رب کی سو تو مت ہو مددگار کافروں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کو تو کوئی توقع نہیں تھی کہ آپ پر کتاب القا کی جائے گی یہ تو محض آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی رحمت سے ہے پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کافروں کے پشت پناہ نہ بنیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), you never looked forward for the Book to be revealed to you. It is out of sheer Mercy of your Lord that it was (revealed to you). So do not lend any support to the unbelievers.

تم اس بات کے ہرگز امیدوار نہ تھے کہ تم پر کتاب نازل کی جائے گی ، یہ تو محض تمہارے رب کی مہربانی سے ﴿ تم پر نازل ہوئی ہے﴾109 ، پس تم کافروں کے مددگار نہ بنو ۔ 110

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تمہیں پہلے سے یہ امید نہیں تھی کہ تم پر یہ کتاب نازل کی جائے گی ، لیکن یہ تمہارے رب کی طرف سے رحمت ہے ، لہذا کافروں کے ہرگز مددگار نہ بننا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر پیغمبری سے پہلے تجھ کو یہ امید کہاں تھی کہ تجھ پر کتاب اترے 1 گیمگر یہ تو تیرے مالک کی مہربانی ہوئی کہ تجھ پر قران شریف اترا تو کافروں کی رعایت مت کر ان کو 2 صاف صاف اللہ کا حکم سنا دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کو (اپنے نبی ہونے سے قبل) یہ توقع نہ تھی کہ آپ پر یہ کتاب نازل فرمائی جائے گی مگر صرف آپ کے پروردگار کی مہربانی سے (اس کا نزول ہوا) سو آپ کافروں کی ذرا تائید نہ کیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو اس کی توقع نہ تھی کہ آپ کی طرف یہ کتاب (قرآن مجید) نازل کی جائے گی۔ بلکہ محض آپ کے رب کی رحمت سے (یہ کتاب نازل کی گئی) تو آپ ہر گز ان نافرمانوں کے مددگار نہ بنیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہیں اُمید نہ تھی کہ تم پر کتاب نازل کی جائے گی۔ مگر تمہارے پروردگار کی مہربانی سے (نازل ہوئی) تو تم ہرگز کافروں کے مددگار نہ ہونا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thou wast not hoping that the Book would be Inspired in thee; but it is a mercy from thy Lord, so be thou not a supporter of the infidels.

اور آپ کچھ (اس کا) آسرا لگائے ہوئے نہ تھے کہ آپ پر (یہ) کتاب نازل کی جائے گی مگر آپ کے پروردگار کی رحمت سے (نازل ہوئی) سو آپ (ان) کافروں کی ذرا بھی تائید نہ کیجیے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم تو متوقع نہ تھے کہ تم پر کتاب اتاری جائے ۔ یہ تو بس تمہارے رب کا فضل ہوا ہے اور تم ان کافروں کے پشت پناہ نہ بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ کو یہ امید نہیں تھی کہ آپ کی طرف یہ کتاب ( قرآن ) نازل کی جائے گی مگر آپ کے رب کی رحمت سے ( آپ کو نبوت ملی ) پس آپ ہرگز کافروں کے مددگار نہ بنیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ کو امید نہ تھی کہ آپ پر کتاب نازل کی جائے گی مگر آپ کے رب کی مہربانی سے نازل ہوئی تو آپ ہرگز کفار کے مددگار نہ ہونا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آپ تو کوئی امید بھی نہ رکھتے تھے کہ آپ کی طرف اتارا جائے گا اس کتاب عزیز کو مگر اس کا نزول تو محض آپ کے رب کی مہربانی سے ہوا پس آپ اس نعمت لازوال کے بعد کافروں کے لئے پشت پناہ نہیں بن جانا

Translated by

Noor ul Amin

آپ کو ہرگز یہ توقع نہ تھی کہ یہ کتاب ( قرآن ) آپ پر نازل کی جائے گی یہ تو صرف اللہ کی مہربانی ہے لہٰذاآپ ہرگز کافروں کے مدد گارنہ بنئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم امید نہ رکھتے تھے کہ کتاب تم پر بھیجی جائے گی ( ف۲۱۷ ) ہاں تمہارے رب نے رحمت فرمائی تو تم ہرگز کافروں کی پشتی ( مدد ) نہ کرنا ( ف۲۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم ( حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وساطت سے اُمتِ محمدی کو خطاب ہے ) اس بات کی امید نہ رکھتے تھے کہ تم پر ( یہ ) کتاب اتاری جائے گی مگر ( یہ ) تمہارے رب کی رحمت ( سے اتری ) ہے ، پس تم ہرگز کافروں کے مددگار نہ بننا

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ کو اس بات کی امید نہیں تھی کہ آپ پر ( یہ ) کتاب نازل کی جائے گی ۔ یہ تو بس آپ کے پروردگار کی رحمت ہے ۔ لہٰذا آپ بھی کافروں کے پشت پناہ نہ بنئے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And thou hadst not expected that the Book would be sent to thee except as a Mercy from thy Lord: Therefore lend not thou support in any way to those who reject (Allah's Message).

Translated by

Muhammad Sarwar

You had no hope of receiving the Book except by the mercy of your Lord. Do not be a supporter of the unbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you were not expecting that the Book would be sent down to you, but it is a mercy from your Lord. So never be a supporter of the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you did not expect that the Book would be inspired to you, but it is a mercy from your Lord, therefore be not a backer-up of the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

Thou hadst no hope that the Scripture would be inspired in thee; but it is a mercy from thy Lord, so never be a helper to the disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम तो इस की आशा नहीं रखते थे कि तुम्हारी ओर किताब उतारी जाएगी। इस की संभावना तो केवल तुम्हारे रब की दयालुता के कारण हुई। अतः तुम इनकार करने वालों के पृष्ठपोषक न बनो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کو (اپنے نبی ہونے کے قبل) یہ توقع نہ تھی کہ آپ پر یہ کتاب نازل کی جاوے گی مگر محض آپ کے رب کی مہربانی سے اس کا نزول شروع ہوا سو آپ ان کافروں کی ذرا تائید نہ کیجیئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ اس بات کے ہرگز امیدوار نہ تھے کہ آپ پر کتاب نازل کی جائے گی یہ آپ کے رب کی مہربانی کا نتیجہ ہے پس آپ کافروں کے مددگار نہ ہونا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم اس بات کے ہرگز امیدوار نہ تھے کہ تم پر کتاب نازل کی جائے گی ، یہ تو محض تمہارے رب کی مہربانی سے (تم پر نازل ہوئی ہے) پس تم کافروں کے مددگار نہ بنو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کو اس کی امید نہ تھی کہ آپ کو کتاب دی جائے گی مگر محض آپ کے رب کی رحمت سے، سو آپ ہرگز کافروں کے مددگار نہ ہوجائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو توقع نہ رکھتا تھا کہ اتاری جائے تجھ پر کتاب مگر مہربانی سے تیرے رب کی سو تو مت ہو مددگار کافروں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ کو تو یہ توقع بھی نہ تھی کہ آپ پر یہ کتاب نازل کی جائے گی مگر محض آپ کے رب کی مہربانی سے نازل کی گئی لہٰذا آپ ہرگز ان کافروں کے مدد گار نہ ہوں