Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 14

سورة العنكبوت

وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰی قَوۡمِہٖ فَلَبِثَ فِیۡہِمۡ اَلۡفَ سَنَۃٍ اِلَّا خَمۡسِیۡنَ عَامًا ؕ فَاَخَذَہُمُ الطُّوۡفَانُ وَ ہُمۡ ظٰلِمُوۡنَ ﴿۱۴﴾

And We certainly sent Noah to his people, and he remained among them a thousand years minus fifty years, and the flood seized them while they were wrongdoers.

اور ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا وہ ان میں ساڑھے نو سو سال تک رہے پھر تو انہیں طوفان نے دھر پکڑا اور وہ تھے ظالم ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
نُوۡحًا
نوح کو
اِلٰی قَوۡمِہٖ
طرف اس کی قوم کے
فَلَبِثَ
تو وہ رہا
فِیۡہِمۡ
ان میں
اَلۡفَ
ایک ہزار
سَنَۃٍ
سال
اِلَّا
مگر
خَمۡسِیۡنَ
پچاس
عَامًا
سال(کم)
فَاَخَذَہُمُ
تو پکڑ لیا انہیں
الطُّوۡفَانُ
طوفان نے
وَہُمۡ
جب کہ وہ
ظٰلِمُوۡنَ
ظالم تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقیناً
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
نُوۡحًا
نوح کو
اِلٰی
طرف
قَوۡمِہٖ
اس کی قوم کی
فَلَبِثَ
تو وہ رہا
فِیۡہِمۡ
ان میں
اَلۡفَ
ہزار
سَنَۃٍ
برس
اِلَّا
مگر
خَمۡسِیۡنَ
پچاس
عَامًا
برس
فَاَخَذَہُمُ
پھر آپکڑا ان کو
الطُّوۡفَانُ
طوفان نے
وَہُمۡ
اور وہی
ظٰلِمُوۡنَ
ظالم تھے
Translated by

Juna Garhi

And We certainly sent Noah to his people, and he remained among them a thousand years minus fifty years, and the flood seized them while they were wrongdoers.

اور ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا وہ ان میں ساڑھے نو سو سال تک رہے پھر تو انہیں طوفان نے دھر پکڑا اور وہ تھے ظالم ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ پچاس برس کم ایک ہزار سال ان کے درمیان رہے۔ پھر ان لوگوں کو طوفان نے آگھیرا کہ وہ ظالم تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے نوح کواُس کی قوم کی طرف بھیجاتووہ اُن میں پچاس کم ایک ہزار سال رہا پھر اُنہیں طوفان نے آپکڑااور وہی ظالم تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We sent Nuh to his people. So he stayed with them one thousand, less fifty, years. Then the Cyclone seized them, and they were transgressors.

اور ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کے پاس پھر رہا ان میں ہزار برس پچاس برس کم پھر پکڑا ان کو طوفان نے اور وہ گنہگار تھے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے بھیجا تھا نوح ( علیہ السلام) کو اس کی قوم کی طرف تو وہ رہا ان کے مابین پچاس برس کم ایک ہزار برس تو ان کو آپکڑا طوفان نے اور وہ ظالم تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We did indeed send Noah to his people and he lived among them a thousand years save fifty. Eventually the Flood overtook them while they were engaged in wrongdoing.

ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو اس کی قوم کی طرف بھیجا 21 اور وہ پچاس کم ایک ہزار برس ان کے درمیان رہا ۔ 22 آخرکار ان لوگوں کو طوفان نے آگھیرا اس حال میں کہ وہ ظالم تھے ۔ 23

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس بھیجا تھا ، چنانچہ پچاس کم ایک ہزار سال تک وہ ان کے درمیان رہے ، پھر ان کو طوفان نے آپکڑا ، اور وہ ظالم لوگ تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نوح کو اس قوم کی طرف بھیج چکے ہیں 3 وہ پچاس کم ہزار برس تک ان میں رہا (ان کو سمجھایا گیا لیکن انہوں نے مانا آخر طوفان نے ان کو آداب اور وہ خود قصور وار تھے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا تو وہ ان میں پچاس برس کم ایک ہزار برس رہے (ان کو تبلیغ کرتے رہے مگر وہ نہ مانے) پس ان کو طوفان نے آپکڑا اور وہ بڑے ظالم تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور البتہ تحقیق ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا۔ پھر وہ ان میں پچاس کم ایک ہزار ( ساڑھے نو سو) سال تک رہے۔ پھر انہیں (قوم نوح کو) ایک طوفان نے آپکڑا اور وہ ظالم (گناہ گار) تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے نوحؑ کو اُن کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ ان میں پچاس برس کم ہزار برس رہے پھر اُن کو طوفان (کے عذاب) نے آپکڑا۔ اور وہ ظالم تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We sent Nuh unto his people. Then he tarried among them for a thousand years, save tifty years; and then deluge overtook them, while they were wrong-doers.

اور بالیقین ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا تو وہ ان کے درمیان پچاس سال کم ایک ہزار برس رہے پھر ان کو طوفان نے آدبایا اور وہ (بڑے) ظالم لوگ تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا تو وہ ان کے اندر پچاس سال کم ایک ہزار سال رہا ۔ تو ان کو طوفان نے پکڑا اور وہ اپنی جانوں پر خود ظلم ڈھانے والے بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے ( حضرت ) نوح ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا وہ ان میں نو سو پچاس سال تک رہے پس ( آخرکار ) ان لوگوں کو اس حال میں کہ وہ ظالم تھے طوفان نے پکڑ لیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ ان میں ساڑھے نو سو سال رہے پھر ان کو طوفان کے عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم ہی نے بھیجا نوح کو ان کی وم کی طرف رسول بنا کر سو وہ ان کے اندر دعوت و تبلیغ کے کام کے لئے پچاس کم ایک ہزار برس تک رہے مگر ان لوگوں نے پھر بھی نہ مانا آخرکار آپکڑا ان کو اس ہولناک عذاب نے جو ان کے لئے قرر ہوچکا تھا اور وہ ظالم تھے

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف نبی بناکربھیجاتووہ ان کے درمیان ساڑھے نوسوسال رہے پھران لوگوں کو طوفان نے آگھیرااسلئے کہ وہ ظالم تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ ان میں پچاس سال کم ہزار برس رہا ( ف۳۰ ) تو انھیں طوفان نے آ لیا اور وہ ظالم تھے ( ف۳۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ ان میں پچاس برس کم ایک ہزار سال رہے ، پھر ان لوگوں کو طوفان نے آپکڑا اس حال میں کہ وہ ظالم تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور یقیناً ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ اس میں پچاس سال کم ایک ہزار سال رہے پھر ( آخرکار ) اس قوم کو طوفان نے آپکڑا اس حال میں کہ وہ ظالم تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We (once) sent Noah to his people, and he tarried among them a thousand years less fifty: but the Deluge overwhelmed them while they (persisted in) sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent Noah to his people and he lived with them for nine hundred and fifty years, then the flood engulfed them for their injustice.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We sent Nuh to his people, and he stayed among them a thousand years less fifty years; so the Deluge overtook them while they were wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We sent Nuh to his people, so he remained among them a thousand years save fifty years. And the deluge overtook them, while they were unjust.

Translated by

William Pickthall

And verily we sent Noah (as Our messenger) unto his folk, and he continued with them for a thousand years save fifty years; and the flood engulfed them, for they were wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने नूह को उस की क़ौम की ओर भेजा। और वह पचास साल कम एक हजार वर्ष उन के बीच रहा। अन्ततः उन को तूफ़ान ने इस दशा में आ पकड़ा कि वे अत्याचारी था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف ( پیغمبر بناکر) بھیجا سو وہ ان میں پچاس سال کم ایک ہزار برس رہے (اور قوم کو سمجھاتے رہے) (5) پھر (جب اس پر بھی وہ باز نہ آئے تو) ان کو طوفان نے آ دبایا اور وہ بڑے ظالم لوگ تھے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ پچاس کم ایک ہزار سال ان کے درمیان رہا۔ آخر کار ان لوگوں کو طوفان نے آلیا کیونکہ وہ ظالم تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ پچاس کم ایک ہزار برس ان کے درمیان رہا۔ آخر کار ان لوگوں کو طوفان نے آگھیرا ، اس حال میں کہ وہ ظالم تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا، سو وہ ان میں پچاس کم ہزار سال رہے سو ان لوگوں کو طوفان نے پکڑلیا اس حال میں کہ وہ ظلم کرنے والے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کے پاس پھر رہا ان میں ہزار برس پچاس برس کم پھر پکڑا ان کو طوفان نے اور وہ گناہ گار تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ ہم نے نوح (علیہ السلام) کو اس کی قوم کی طرف پیغمبر بنا کر بھیجا سو وہ ان لوگوں میں پچاس برس کم ایک ہزار سال سال رہا پھر ان لوگوں کو طوفان نے آپکڑا اور وہ بڑے ہی نافرمان تھے