Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 23

سورة العنكبوت

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ لِقَآئِہٖۤ اُولٰٓئِکَ یَئِسُوۡا مِنۡ رَّحۡمَتِیۡ وَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۲۳﴾

And the ones who disbelieve in the signs of Allah and the meeting with Him - those have despaired of My mercy, and they will have a painful punishment.

جو لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں اور اس کی ملاقات کو بھلاتے ہیں وہ میری رحمت سے نا امید ہوجائیں اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ کی آیات کا
وَلِقَآئِہٖۤ
اور اس کی ملاقات کا
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
یَئِسُوۡا
جو مایوس ہو گئے
مِنۡ رَّحۡمَتِیۡ
میری رحمت سے
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
انکار کیا
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کا
وَلِقَآئِہٖۤ
اور اس کی ملاقات کا
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
یَئِسُوۡا
مایوس ہو گئے
مِنۡ رَّحۡمَتِیۡ
میری رحمت سے
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ
لَہُمۡ
جن کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

And the ones who disbelieve in the signs of Allah and the meeting with Him - those have despaired of My mercy, and they will have a painful punishment.

جو لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں اور اس کی ملاقات کو بھلاتے ہیں وہ میری رحمت سے نا امید ہوجائیں اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے اللہ کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا وہ میری رحمت سے مایوس ہوچکے ہیں۔ اور انہی کے لئے دردناک عذاب ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کی آیات اوراُس سے ملاقات کاانکارکیایہی لوگ میری رحمت سے مایوس ہو گئے اوریہی لوگ ہیں جن کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who deny the signs of Allah and meeting with Him, those will despair of My mercy, and those are the ones for whom there is a painful punishment.

اور جو لوگ منکر ہوئے اللہ کی باتوں سے اور اس کے ملنے سے وہ ناامید ہوئے میری رحمت سے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جنہوں نے انکار کیا اللہ کی آیات کا اور اس کی ملاقات کا یہی لوگ ہیں جو مایوس ہوچکے ہیں میری رحمت سے اور یہی لوگ ہیں جن کے لیے درد ناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who disbelieved in Allah's signs and in meeting Him, it is they who have despaired of My Mercy; it is they for whom a painful chastisement lies ahead.

جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا اور اس سے ملاقات کا انکار کیا ہے وہ میری رحمت سے مایوس ہو چکے ہیں36 اور ان کے لیے دردناک سزا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کا اور اس سے جاملنے کا انکار کیا ہے ، وہ میری رحمت سے مایوس ہوچکے ہیں ، اور ان کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی ایٓتوں اور اللہ تعالیٰ سے ملنیکو حشر نشر کو) نہ مانا وہ میری مہربانی سے ناامید ہوئے 5 اور ان کو تکلیف کا عذاب ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ اللہ کی آیتوں اور اس کے سامنے جانے سے منکر ہوئے وہ ہماری رحمت سے ناامید ہوگئے ہیں۔ اور ان ہی لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی آیات اور اس کے ملنے سے انکار کیا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو میری رحمت سے ناامید ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے درد ناک عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں نے خدا کی آیتوں سے اور اس کے ملنے سے انکار کیا وہ میری رحمت سے نااُمید ہوگئے ہیں اور ان کو درد دینے والا عذاب ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who disbelieve in the signs of Allah and in their meeting with Him, they shall despair of My mercy, and they! theirs shall be a torment afflictive.

اور جو لوگ اللہ کی نشانیوں اور سامنے جانے کے منکر ہیں وہی تو ہیں جو میری رحمت سے مایوس ہوں گے ۔ اور وہی تو ہیں جنہیں عذاب دردناک ہوگا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے اللہ کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا تو وہی لوگ ہیں جو میری رحمت سے محروم ہوئے اور وہی لوگ ہیں جن کیلئے ایک دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا یہی لوگ میری رحمت سے مایوس ہوگئے ہیں اور ان ہی کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں سے انکار کیا اور اس سے ملنے سے انکار کیا وہ میری رحمت سے ناامید ہوگئے ہیں اور ان کو درد دینے والا عذاب ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن لوگوں نے کفر کیا اللہ کی آیتوں کے ساتھ اور اس کے حضور حاضری کا وہ مایوس ہوگئے میری رحمت و عنایت سے اور ایسے بدبخت لوگوں کے لئے ایک بڑا ہی دردناک اور انتہائی ہولناک عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جن لوگوں نے اللہ کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا وہ میری رحمت سے مایوس ہوچکے ہیں اور انہی کے لئے دردناک عذاب ہوگا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جنہوں نے میری آیتوں اور میرے ملنے کو نہ مانا ( ف۵۱ ) وہ ہیں جنہیں میری رحمت کی آس نہیں اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کا اور اس کی ملاقات کا انکار کیا وہ لوگ میری رحمت سے مایوس ہوگئے اور ان ہی لوگوں کے لئے درد ناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں اور اس کی بارگاہ میں حاضری کا انکار کیا ہے وہ میری رحمت سے مایوس ہوگئے ہیں اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject the Signs of Allah and the Meeting with Him (in the Hereafter),- it is they who shall despair of My Mercy: it is they who will (suffer) a most grievous Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who have rejected God's revelations have no hope in receiving His mercy. They will face a painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieve in the Ayat of Allah and meeting with Him, such have no hope of My mercy: and for such there is a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as to) those who disbelieve in the communications of Allah and His meeting, they have despaired of My mercy, and these it is that shall have a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

Those who disbelieve in the revelations of Allah and in (their) Meeting with Him, such have no hope of My mercy. For such there is a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों ने अल्लाह की आयतों और उस से मिलने का इनकार किया, वही लोग हैं जो मेरी दयालुता से निराश हुए और वही हैं जिन के लिए दुखद यातना है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ خدا کی آیتوں کے اور (بالخصوص) اس کے سامنے جانے کے منکر ہیں وہ لوگ (قیامت میں) میری رحمت سے ناامید ہوں گے اور یہی ہیں جن کو عذاب دردناک ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا اور اس کی ملاقات کا انکار کیا ہے وہ میری رحمت سے مایوس ہوچکے ہیں اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا اور اس سے ملاقات کا انکار کیا ہے وہ میری رحمت سے مایوس ہوچکے ہیں اور ان کے لیے دردناک سزا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی آیات کا اور اس کی ملاقات کا اور اس کا انکار کیا یہ لوگ میری رحمت سے ناامید ہوں گے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ منکر ہوئے اللہ کی باتوں سے اور اس کے ملنے سے وہ ناامید ہوئے میری رحمت سے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ اللہ کی آیتوں کے اور اس کے روبرو پیش ہونے کے منکر ہیں تو ہی وہ لوگ ہیں جو میری رحمت سے ناامید ہوں گے اور یہی ہیں جن کے لئے درد ناک عذاب ہے