Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 3

سورة العنكبوت

وَ لَقَدۡ فَتَنَّا الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَلَیَعۡلَمَنَّ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ صَدَقُوۡا وَ لَیَعۡلَمَنَّ الۡکٰذِبِیۡنَ ﴿۳﴾

But We have certainly tried those before them, and Allah will surely make evident those who are truthful, and He will surely make evident the liars.

ان سے اگلوں کو بھی ہم نے خوب جانچا یقیناً اللہ تعالٰی انہیں بھی جان لے گا جو سچ کہتے ہیں اور انہیں بھی معلوم کر لے گا جو جھوٹے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
فَتَنَّا
آزمایا ہم نے
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
فَلَیَعۡلَمَنَّ
پس البتہ ضرور جان لے گا
اللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جنہوں نے
صَدَقُوۡا
سچ کہا
وَلَیَعۡلَمَنَّ
اور البتہ وہ ضرور جان لے گا
الۡکٰذِبِیۡنَ
جھوٹوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقیناً
فَتَنَّا
آزمایا ہم نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلےتھے
فَلَیَعۡلَمَنَّ
چنانچہ ضرور جان لے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
صَدَقُوۡا
جنہوں نے سچ کہا
وَلَیَعۡلَمَنَّ
اور یقیناً وہ ضرور جان لے گا
الۡکٰذِبِیۡنَ
جھوٹوں کو بھی
Translated by

Juna Garhi

But We have certainly tried those before them, and Allah will surely make evident those who are truthful, and He will surely make evident the liars.

ان سے اگلوں کو بھی ہم نے خوب جانچا یقیناً اللہ تعالٰی انہیں بھی جان لے گا جو سچ کہتے ہیں اور انہیں بھی معلوم کر لے گا جو جھوٹے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حالانکہ ہم نے ان لوگوں کو آزمایا تھا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ضرور یہ معلوم کرنا چاہتا ہے کہ ان میں سے سچے کون ہیں اور جھوٹے کون

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقیناہم نے اُن لوگوں کو بھی آزما یاجواُن سے پہلے تھے چنانچہ اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کو ضرورجان لے گا جنہوں نے سچ کہااوریقیناوہ جھوٹوں کوبھی ضرورجان لے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have surely tested those who were before them. So Allah will surely know the ones who are truthful, and He will surely know the liars.

اور ہم نے جانچا ہے ان کو جو ان سے پہلے تھے سو البتہ معلوم کرے گا اللہ جو لوگ سچے ہیں اور البتہ معلوم کرے گا جھوٹوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے تو ان کو بھی آزمایا تھا جو ان سے پہلے تھے پس اللہ ظاہر کر کے رہے گا ان کو جو سچے ہیں اور ان کو بھی جو جھوٹے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

for We indeed tested those who went before them? Allah will most certainly ascertain those who spoke the truth and those who lied.

حالانکہ ہم ان سب لوگوں کی آزمائش کر چکے ہیں جو ان سے پہلے گزرے ہیں ۔ 2 اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہے 3 کہ سچے کون ہیں اور جھوٹے کون ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حالانکہ ہم نے ان سب کی آزمائش کی ہے جو ان سے پہلے گذر چکے ہیں ۔ لہذا اللہ ضرور معلوم کر کے رہے گا کہ کون لوگ ہیں جنہوں نے سچائی سے کام لیا ہے اور وہ یہ بھی معلوم کر کے رہے گا کہ کون لوگ جھوٹے ہیں ۔ ( ١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم ان سے پہلے اگلے ایماندار لوگوں کو آزما چکے ہیں 7 تو اسی طرح اللہ تعالیٰ سچوں کو ضرور الگ کرے گا اور جھوٹوں کو الگ 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم تو ان لوگوں کو بھی آزما چکے ہیں جو ان سے پہلے گزرے ہیں سو اللہ (ظاہری علم میں) ان لوگوں کو جان کر رہیں گے جو (ایمان کے دعوے میں) سچے تھے اور جھوٹوں کو بھی جان کر رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ ہم ان کو بھی آزماچکے ہیں جو ان سے پہلے ہو کر گذرے ہیں۔ اور البتہ اللہ ان کو جان لے گا جو سچے ہیں اور وہ ان کو بھی کھول کر رکھ دے گا جو جھوٹے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ اُن سے پہلے ہو چکے ہیں ہم نے اُن کو بھی آزمایا تھا (اور ان کو بھی آزمائیں گے) سو خدا اُن کو ضرور معلوم کریں گے جو (اپنے ایمان میں) سچے ہیں اور اُن کو بھی جو جھوٹے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have tempted those who were before them. So Allah will surely know those who are true and He will surely know the liars.

اور ہم تو انہیں بھی آزماچکے ہیں جو ان سے قلب گزرے ہیں سو اللہ ان لوگوں کو جان کررہے گا جو سچے تھے اور جھوٹوں کو بھی جان کر رہے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تو ان لوگوں کو بھی آزمایا ، جو ان سے پہلے گذرے ہیں ۔ سو اللہ ان لوگوں کو ممیّز کرے گا جو سچے ہیں اور جھوٹوں کو بھی ممیّز کرکے رہے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے جو لوگ ان ( لوگوں ) سے پہلے تھے ان کو آزمایا پس البتہ ضرور ضرور اللہ تعالیٰ سچوں کو معلوم ( ظاہر ) کریں گے اور البتہ ضرور ضرور جھوٹوں کو ( بھی ) معلوم ( ظاہر ) کریں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ان سے پہلے ہوچکے ہیں ہم نے ان کو بھی آزمایا تھا اور ان کو بھی آزمائیں گے سو اللہ ان کو ضرور معلوم کرے گا جو اپنے ایمان میں سچے ہیں اور ان کو بھی جو جھوٹے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حالانکہ ہم نے ان لوگوں کی بھی کڑی آزمائشیں کیں جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں سو اللہ کو ضرور دیکھنا ہے ان کو جو سچے ہیں ان کو آزمائش کی بھٹی سے گزار کر اور اس نے ضرور دیکھنا ہے ان کو بھی جو جھوٹے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

حالانکہ ہم نے ان کو بھی آزمایاتھاجوان سے پہلے تھے اللہ ضروریہ معلوم کرناچاہتا ہے کہ ان میں سے سچے کون ہیں اور جھوٹے کو ن

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے ان سے اگلوں کو جانچا ( ف۳ ) تو ضرور اللہ سچوں کو دیکھے گا اور ضرور جھوٹوں کو دیکھے گا ( ف٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے ان لوگوں کو ( بھی ) آزمایا تھا جو ان سے پہلے تھے سو یقیناً اللہ ان لوگوں کو ضرور ( آزمائش کے ذریعے ) نمایاں فرما دے گا جو ( دعوٰی ایمان میں ) سچے ہیں اور جھوٹوں کو ( بھی ) ضرور ظاہر کر دے گا

Translated by

Hussain Najfi

حالانکہ ہم نے ان ( سب ) کی آزمائش کی تھی جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں سو اللہ ضرور معلوم کرے گا ان کو جو ( دعوائے ایمان میں ) سچے ہیں اور ان کو بھی معلوم کرے گا جو جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We did test those before them, and Allah will certainly know those who are true from those who are false.

Translated by

Muhammad Sarwar

We had certainly tried those who lived before them to make sure who were truthful in their faith and who were liars.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We indeed tested those who were before them so that Allah will indeed know those who are true, and He will know those who are liars.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We tried those before them, so Allah will certainly know those who are true and He will certainly know the liars.

Translated by

William Pickthall

Lo! We tested those who were before you. Thus Allah knoweth those who are sincere, and knoweth those who feign.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हालाँकि हम उन लोगों की परीक्षा कर चुके हैं जो इन से पहले गुज़र चुके हैं। अल्लाह तो उन लोगों को मालूम करके रहेगा, जो सच्चे हैं। और वह झूठों को भी मालूम करके रहेगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم تو (ایسے واقعات سے) ان لوگوں کو بھی آزما چکے ہیں جو ان سے پہلے (مسلمان) ہو گزرے ہیں سو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو (ظاہری علم سے) جان کر رہے گا جو (ایمان کے دعوے میں) سچے تھے اور جھوٹوں کو بھی جان کر رہے گا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حالانکہ ہم ان سے پہلے لوگوں کی آزمائش کرچکے ہیں۔ اللہ ضرور دیکھے گا کہ سچے کون ہیں اور جھوٹے کون ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حالانکہ ہم ان سب لوگوں کی آزمائش کرچکے ہیں جو ان سے پہلے گزرے ہیں۔ اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہے کہ سچے کون ہیں اور جھوٹے کون

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہمنے ان سے پہلے لوگوں کو آزمایا ہے سو اللہ ضرور ضرور ان لوگوں کو جان لے گا جو سچے ہیں اور ضرور ضرور جھوٹوں کو بھی جان لے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے جانچا ہے ان کو جو ان سے پہلے تھے سو البتہ معلوم کرے گا اللہ جو لوگ سچے ہیں اور البتہ معلوم کرے گا جھوٹوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حالانکہ ہم ان لوگوں کو بھی آزما چکے ہیں جو ان سے پہلے ہو گزرے ہیں سو یقینا اللہ ان لوگوں کو ظاہر کر کے رہے گا جو سچے ہیں اور ان کو بھی ظاہر کر کے رہے گا جو جھوٹے ہیں