Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 38

سورة العنكبوت

وَ عَادًا وَّ ثَمُوۡدَا۠ وَ قَدۡ تَّبَیَّنَ لَکُمۡ مِّنۡ مَّسٰکِنِہِمۡ ۟ وَ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ فَصَدَّہُمۡ عَنِ السَّبِیۡلِ وَ کَانُوۡا مُسۡتَبۡصِرِیۡنَ ﴿ۙ۳۸﴾

And [We destroyed] 'Aad and Thamud, and it has become clear to you from their [ruined] dwellings. And Satan had made pleasing to them their deeds and averted them from the path, and they were endowed with perception.

اور ہم نے عادیوں اور ثمودیوں کو بھی غارت کیا جن کے بعض مکانات تمہارے سامنے ظاہر ہیں اور شیطان نے انہیں انکی بد اعمالیاں آراستہ کر دکھائی تھیں اور انہیں راہ سے روک دیا تھا باوجودیکہ یہ آنکھوں والے اور ہوشیار تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعَادًا
اور عاد
وَّثَمُوۡدَا۠
اور ثمود کو(ہلاک کیا)
وَقَدۡ
اور تحقیق
تَّبَیَّنَ
واضح ہو گئی(حالت)
لَکُمۡ
تم پر
مِّنۡ مَّسٰکِنِہِمۡ
ان کے گھروں سے
وَزَیَّنَ
اور مزین کر دیئے
لَہُمُ
ان کے لیے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
اَعۡمَالَہُمۡ
اعمال ان کے
فَصَدَّہُمۡ
تو اس نے روک دیا انہیں
عَنِ السَّبِیۡلِ
راستے سے
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
مُسۡتَبۡصِرِیۡنَ
بہت دیکھنے والے/سمجھدار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعَادًا
اور عاد کو
وَّثَمُوۡدَا۠
اور ثمود کو
وَقَدۡ
اور یقیناً
تَّبَیَّنَ
وا ضح ہو گئی ہیں
لَکُمۡ
تم پر
مِّنۡ مَّسٰکِنِہِمۡ
اُن کے رہنے کی جگہیں
وَزَیَّنَ
اور خوش نما بنادیا تھا
لَہُمُ
ان کے لئے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال کو
فَصَدَّہُمۡ
پس اس نے روک دیا انہیں
عَنِ السَّبِیۡلِ
راہِ راست سے
وَکَانُوۡا
حالانکہ تھے وہ
مُسۡتَبۡصِرِیۡنَ
سمجھدار لوگ
Translated by

Juna Garhi

And [We destroyed] 'Aad and Thamud, and it has become clear to you from their [ruined] dwellings. And Satan had made pleasing to them their deeds and averted them from the path, and they were endowed with perception.

اور ہم نے عادیوں اور ثمودیوں کو بھی غارت کیا جن کے بعض مکانات تمہارے سامنے ظاہر ہیں اور شیطان نے انہیں انکی بد اعمالیاں آراستہ کر دکھائی تھیں اور انہیں راہ سے روک دیا تھا باوجودیکہ یہ آنکھوں والے اور ہوشیار تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور قوم عاد اور ثمود ( کو بھی ہم نے ہلاک کردیا) اور یہ بات تمہیں ان کی رہائش گاہوں سے واضح ہوچکی ہے۔ شیطان نے انھیں ان کے کرتوت بڑے خوشنما کرکے دکھائے تھے اور انھیں راہ حق سے برگشتہ کردیا تھا حالانکہ وہ بڑے سمجھ دار لوگ تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورعاداورثمودکو(ہم نے ہلاک کردیا)اورتم پراُن کے رہنے کی جگہیں واضح ہوگئی ہیں اورشیطان نے اُن کے اعمال کواُن کے لیے خوش نما بنا دیا تھا،پس انہیں راہِ راست سے روک دیاحالانکہ وہ سمجھ دارلوگ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (We destroyed) ` Ad and Thamud, and it is visible to you through their dwellings. And the Shaitan had beautified for them their deeds, so he prevented them from the (right) way, though they were people of insight.

اور ہلاک کیا عاد کو اور ثمود کو اور تم پر حال کھل چکا ہے ان کے گھروں سے اور فریفتہ کیا ان کو شیطان نے ان کے کاموں پر پھر روک دیا ان کو راہ سے اور وہ تھے ہوشیار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور عاد اور ثمود (کو بھی ہم نے ہلاک کیا) اور تم پر واضح ہوچکے ہیں ان کے مساکن اور شیطان نے مزین کردیے تھے ان کے لیے ان کے ُ (برے ) اعمال اور اس (شیطان) نے روک دیا تھا انہیں سیدھے راستے سے حالانکہ وہ بہت سمجھ بوجھ والے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We destroyed Ad and Thamud, whose dwellings you have observed. Satan had embellished their deeds for them and had turned them away from the Right Path although they were a people of clear perception.

اور عاد و ثمود کو ہم نے ہلاک کیا ، تم وہ مقامات دیکھ چکے ہو جہاں وہ رہتے تھے ۔ 65 ان کے اعمال کو شیطان نے ان کے لیے خوشنما بنا دیا اور انہیں راہ راست سے برگشتہ کر دیا حالانکہ وہ ہوش گوش رکھتے تھے ۔ 66

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے عاد اور ثمود کو بھی ہلاک کیا ، اور ان کی تباہی تم پر ان کے گھروں سے واضح ہوچکی ہے ۔ ( ١٧ ) اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کی نگاہوں میں خوشنما بنا کر انہیں راہ راست سے روک دیا تھا ، حالانکہ وہ سوجھ بوجھ کے لوگ تھے ۔ ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور عاد اور ثمود کی قوموں کو بھی ہم نے تباہ کیا اور ان کے اجڑے گھر اب تک تم کو شام کے رستے میں دکھائی دیتے ہیں 6 اور شیطان نے کیا کیا ان کے برے کاموں کو انہیں اچھا کر دکھایا اور اس فریب سے ان کو سچی راہ سے روک دیا توحید کی راہ سے اور وہ اچھے خاصے ہوشیار لوگ تھے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور عاد اور ثمود کو بھی (ان کے کردار کی وجہ سے ہلاک کردیا) اور یہ (ان کی تباہی) تم کو ان کے رہنے کی جگہوں سے نظر آرہی ہے اور شیطان نے ان کے اعمال (بد) ان کو خوبصورت کرکے دکھائے تو ان کو سیدھے راستے سے روک دیا حالانکہ وہ صاحب نظر لوگ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے عاد وثمود کو بھی (اسی طرح) ہلاک کیا۔ اور ان کا ہلاک ہونا ان کے گھروں سے ظاہر ہے۔ اور شیطان نے ان کے کاموں کو ان کی نظر میں خوبصورت بنا کر رکھ دیا تھا اور ان کو سچائی کے راستے سے روک دیا تھا۔ ویسے نہایت ہوشیار تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور عاد اور ثمود کو بھی (ہم نے ہلاک کر دیا) چنانچہ اُن کے (ویران گھر) تمہاری آنکھوں کے سامنے ہیں اور شیطان نے اُن کے اعمال ان کو آراستہ کر دکھائے اور ان کو (سیدھے) رستے سے روک دیا۔ حالانکہ وہ دیکھنے والے (لوگ) تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the 'Aad and Thamud and of a surety their destruction is apparent unto you from their dwellings. The Satan made fairseeming their works unto them, and so kept them off from the path, while they were endued with sight.

اور عاد وثمود کو (بھی ہم نے ہلاک کیا) اور یہ تم پر انکے مسکنوں سے ظاہر ہوچکا ہے ۔ اور شیطان نے انکے اعمال (بد) کو ان کی نظر میں خوش نما کر دکھایا تھا اور ان کو راہ (حق) سے روک رکھا تھا اور وہ لوگ (ویسے) ہوشیار تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور عاد اور ثمود کو بھی ہم نے ہلاک کردیا اور تم پر ان کی بستیوں کے نشان واضح ہیں اور شیطان نے ان کے مشاغل ان کی نگاہوں میں کھبا دیے اور اس طرح ان کو صحیح راہ سے روک دیا ، حالانکہ وہ بڑے ہی ہوشیار لوگ تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( قوم ) عاد اور ثمود کو ( ہلاک کردیا ) اور تم لوگوں پر ان کے رہنے کے مکانات ظاہر ہیں ، اور ان لوگوں کے لیے شیطان نے ان کے اعمال کو خوش نما بنایا پس اس نے ان کو ( سیدھے ) راستے سے روک دیا اور ( ویسے تو ) وہ لوگ بڑے ہوشیار ( سمجھ دار ) تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

عاد اور ثمود کو بھی ہم نے ہلاک کردیا چناچہ ان کے ویران گھر تمہاری آنکھوں کے سامنے ہیں۔ شیطان نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کر دکھائے اور ان کو سیدھے رستے سے روک دیا حالانکہ وہ بصیرت والے لوگ تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اپنے گھروں میں اور عاد اور ثمود کو بھی ہم نے ہلاک کیا اور کھلی پڑی ہے تمہارے سامنے اے لوگو ! ان کی تباہی ان کے مکانون کے ان کھنڈرات سے اور ان کا ھال بھی یہی تھا کہ خوشنما بنا رکھا تھا ان کے لئے شیطان نے ان کے کاموں کو اس طرح اسنے روک دیا تھا ان کو راہ حق وصواب سے اور یوں وہ لوگ بڑے ہوشیار تھے

Translated by

Noor ul Amin

اورقوم عاد اور قوم ثمود ( کوبھی ہلاک کر دیا تھا ) اور تم لوگ ان کی رہنے کی جگہ کو دیکھ چکے ہو ، اور شیطان نے ان کے برے اعمال کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنادیاتھااورانہیں راہ حق سے روک دیاتھاحالانکہ وہ بڑے سمجھدارلوگ تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور عاد اور ثمود کو ہلاک فرمایا اور تمہیں ( ف۸۹ ) ان کی بستیاں معلوم ہوچکی ہیں ( ف۹۰ ) اور شیطان نے ان کے کوتک ( ف۹۱ ) ان کی نگاہ میں بھلے کر دکھائے اور انھیں راہ سے روکا اور انھیں سوجھتا تھا ( ف۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور عاد اور ثمود کو ( بھی ہم نے ہلاک کیا ) اور بیشک ان کے کچھ ( تباہ شدہ ) مکانات تمہارے لیئے ( بطورِ عبرت ) ظاہر ہو چکے ہیں اور شیطان نے ان کے اَعمالِ بد ، ان کے لئے خوش نما بنا دیئے تھے اورانہیں ( حق کی ) راہ سے پھیر دیا تھا حالانکہ وہ بینا و دانا تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے عاد و ثمود کو بھی ہلاک کر دیا ۔ اور ( یہ بات ) ان کے ( تباہ شدہ ) مکانات سے واضح ہو چکی ہے اور شیطان نے ان کے ( برے ) کاموں کو خوشنما کرکے پیش کیا اور انہیں ( سیدھے ) راستہ سے روک دیا ۔ حالانکہ وہ سمجھ دار تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Remember also) the 'Ad and the Thamud (people): clearly will appear to you from (the traces) of their buildings (their fate): the Evil One made their deeds alluring to them, and kept them back from the Path, though they were gifted with intelligence and skill.

Translated by

Muhammad Sarwar

How the people of Ad and Thamud were destroyed is evident to you from their homes. Satan made their deeds seem attractive to them and prevented them from the right path, even though they had visions.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And `Ad and Thamud! And indeed (their destruction) is clearly apparent to you from their (ruined) dwellings. Shaytan made their deeds fair seeming to them, and turned them away from the path, though they were intelligent.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (We destroyed) Ad and Samood, and from their dwellings (this) is apparent to you indeed; and the Shaitan made their deeds fair-seeming to them, so he kept them back from the path, though they were endowed with intelligence and skill,

Translated by

William Pickthall

And (the tribes of) A'ad and Thamud! (Their fate) is manifest unto you from their (ruined and deserted) dwellings. Satan made their deeds seem fair unto them and so debarred them from the Way, though they were keen observers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आद और समूद को भी हम ने विनष्ट किया। और उन के घरों और बस्तियों के अवशेषों से तुम पर स्पष्ट हो चुका है। शैतान ने उन के कर्मों को उन के लिए सुहाना बना दिया और उन्हें संमार्ग से रोक दिया। यद्यपि वे बड़े तीक्ष्ण स्पष्ट वाले थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے عاد اور ثمود کو بھی (ان کے عناد و خلاف کی وجہ سے) ہلاک کیا اور یہ ہلاک ہونا تم کو ان کے رہنے کے مقامات سے نظر آ رہا ہے (5) اور شیطان نے ان کے اعمال (بد) کو انکی نظر میں مستحسن کر رکھا تھا اور (اس ذریعہ سے) ان کو راہ (حق) سے روک رکھا تھا اور وہ لوگ (ویسے) ہوشیار تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور عاد وثمود کو ہم نے ہلاک کیا جہاں وہ رہتے تھے تم وہ مقامات دیکھ چکے ہو۔ ان کے اعمال کو شیطان نے ان کے لیے فیشن بنادیا تھا اور انہیں راہ راست سے گمراہ کردیا حالانکہ وہ ہوش گوش رکھنے والے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور عاد وثمود کو ہم نے ہلاک کیا ، تم وہ مقامات دیکھ چکے ہو جہاں وہ رہتے تھے۔ ان کے اعمال کو شیطان نے ان کیلئے خوشنما بنا دیا اور انہیں راہ راست سے برگشتہ کردیا حالانکہ وہ ہوش گوش رکھتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے عاد اور ثمود کو ہلاک کیا اور حال یہ ہے کہ تمہیں ان کے رہنے کی جگہوں سے ان کا حال معلوم ہوچکا ہے، اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کے لیے اچھا کرکے دکھایا سو اس نے انہیں راستہ سے روک دیا، اور وہ صاحب بصیرت تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہلاک کیا عاد کو اور ثمود کو اور تم پر حال کھل چکا ہے ان کے گھروں سے  اور فریفتہ کیا ان کو شیطان نے ان کے کاموں پر پھر روک دیا ان کو راہ سے اور تھے ہوشیار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے عاد اور ثمود کو بھی ہلاک کیا اور ان کی تباہی ان کے مکانوں سے تم پر ظاہرہو چکی ہے اور شیطان نے ان لوگوں کیلئے ان کے اعمال کو خوش منظر بنادیا تھا اور شیطان نے ان کو سیدھی راہ سے روک رکھا تھا حالانکہ یوں تو وہ لوگ خاصے ہوشیار تھے