Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 39

سورة العنكبوت

وَ قَارُوۡنَ وَ فِرۡعَوۡنَ وَ ہَامٰنَ ۟ وَ لَقَدۡ جَآءَہُمۡ مُّوۡسٰی بِالۡبَیِّنٰتِ فَاسۡتَکۡبَرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا کَانُوۡا سٰبِقِیۡنَ ﴿۳۹﴾ۚ ۖ

And [We destroyed] Qarun and Pharaoh and Haman. And Moses had already come to them with clear evidences, and they were arrogant in the land, but they were not outrunners [of Our punishment].

اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی ، ان کے پاس حضرت موسیٰ ( علیہ السلام ) کھلے کھلے معجزے لے کر آئے تھے پھر بھی انہوں نے زمین میں تکبر کیا لیکن ہم سے آگے بڑھنے والے نہ ہو سکے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَارُوۡنَ
اور قارون
وَفِرۡعَوۡنَ
اور فرعون
وَہَامٰنَ
اور ہامان
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
جَآءَہُمۡ
آئے ان کے پاس
مُّوۡسٰی
موسیٰ
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح نشانیوں کے
فَاسۡتَکۡبَرُوۡا
تو انہوں نے تکبر کیا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا
اور نہ
کَانُوۡا
تھے وہ
سٰبِقِیۡنَ
بھاگ جانے والے(ہم سے)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَارُوۡنَ
اور قارون کو
وَفِرۡعَوۡنَ
اور فرعون کو
وَہَامٰنَ
اور ہامان کو
وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقیناً
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
مُّوۡسٰی
موسٰی
بِالۡبَیِّنٰتِ
کھلی نشانیاں لے کر
فَاسۡتَکۡبَرُوۡا
تو تکبر کیا انہوں نے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا
حالانکہ نہیں
کَانُوۡا
تھے وہ
سٰبِقِیۡنَ
سبقت لے جانے والے
Translated by

Juna Garhi

And [We destroyed] Qarun and Pharaoh and Haman. And Moses had already come to them with clear evidences, and they were arrogant in the land, but they were not outrunners [of Our punishment].

اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی ، ان کے پاس حضرت موسیٰ ( علیہ السلام ) کھلے کھلے معجزے لے کر آئے تھے پھر بھی انہوں نے زمین میں تکبر کیا لیکن ہم سے آگے بڑھنے والے نہ ہو سکے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور قارون، فرعون، اور ہامان (کو بھی ہم نے ہلاک کیا) ان کے پاس موسیٰ واضح معجزات لے کر آئے مگر وہ ملک میں بڑے بن بیٹھے حالانکہ وہ (ہم سے) آگے نہیں جاسکتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور قارون اورفرعون اورہامان کو(ہم نے ہلاک کیا)،اوربلاشبہ یقیناموسیٰ اُن کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے توانہوں نے زمین میں تکبرکیاحالانکہ وہ سبقت لے جانے والے نہ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (We also destroyed) Qarun and the Pharaoh and Haman. And surely Musa came to them with clear signs; so they acted arrogantly on the earth, and were not (able) to escape.

اور ہلاک کیا قارون اور فرعون اور ہامان کو اور ان کے پاس پہنچا موسیٰ کھلی نشانیاں لے کر، پھر بڑائی کرنے لگے ملک میں اور نہیں تھے ہم سے جیت جانے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اسی طرح ہلاک کیا ہم نے) قارون فرعون اور ہامان کو بھی اور ان کے پاس آئے تھے موسیٰ (علیہ السلام) واضح نشانیاں لے کر تو انہوں نے زمین میں تکبر کیا لیکن وہ ہماری پکڑ سے بچ کر نکل جانے والے نہیں تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We destroyed Qarun (Korah) and Pharaoh and Haman. Moses came to them with Clear Signs but they waxed arrogant in the land although they could not have outstripped (Us).

اور قارون و فرعون و ہامان کو ہم نے ہلاک کیا ۔ موسی ( علیہ السلام ) ان کے پاس بینات لے کر آیا مگر انہوں نے زمین میں اپنی بڑائی کا زعم کیا حالانکہ وہ سبقت لے جانے والے نہ تھے ۔ 67

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور قارون ، فرعون اور ہامان کو بھی ہم نے ہلاک کیا ( ١٩ ) موسیٰ ان کے پاس روشن دلیلیں لے کر آئے تھے ، مگر انہوں نے زمین میں تکبر سے کام لیا ، اور وہ ( ہم سے ) جیت نہ سکے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور قارون اور فرعون اور ہامان (کو بھی ہم نے برباد کیا۔ اور ان کے پاس موسیٰ کھلی نشانیاں لے کر آیا پر وہ ملک میں اکڑتے ہی رہے اللہ کو نہ مانا) اور ہم سے بچ کر آگے نہ جاسکے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور قارون اور فرعون اور ہامان کو (ہلاک کردیا) اور یقینا ان کے پاس موسیٰ (علیہ السلام) کھلی دلیلیں لے کر آئے تھے تو وہ زمین پر مغرور ہوگئے مگر وہ ہمارے قابو سے جانے والے نہ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور قارون، فرعون اور ہامان کو (بھی ہلاک کیا) جب موسیٰ (علیہ السلام) ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے زمین میں تکبرو سر کشی اخیتار کی اور وہ (ہم سے) جیت جانے والے نہ تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہلاک کر دیا) اور اُن کے پاس موسٰی کھلی نشانی لےکر آئے تو وہ ملک میں مغرور ہوگئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Qarun and Fir'awn and Haman! And assuredly Musa came unto them with the evidences, yet they were stiff-necked in the land. And they could not outstrip Us.

اور قارون اور فرعون اور ہامان کو (بھی ہم نے ہلاک کیا) اور موسیٰ (علیہ السلام) یقیناً ان لوگوں کے پاس کھلے نشان لے کر آچکے تھے لیکن انہوں نے زمین پر سرکشی کی اور بھاگ نہ سکے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قارون ، فرعون اور ہامان کو بھی ہم نے ہلاک کردیا ۔ اور موسیٰ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آیا تو انہوں نے ملک میں گھمنڈ کیا اور وہ ہمارے قابو سے باہر نکل جانے والے نہ بن سکے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور قارون اور فرعون اور ہامان کو ( ہلاک کردیا ) اور تحقیق ان کے پاس ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) واضح دلائل کے ساتھ آئے پس ان لوگوں نے زمین میں بڑائی کی حالانکہ وہ ( ہم سے ) جیت جانے والے نہ تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

قارون ‘ فرعون اور ہامان کو بھی ہلاک کردیا اور ان کے پاس موسیٰ کھلی نشانیاں لیکر آئے تو وہ ملک میں مغرور ہوگئے اور وہ ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور قارون، فرعون، اور ہامان کو بھی ہم نے ہلاک کیا اور بلاشبہ ان کے پاس موسیٰ آئے تھے کھلی نشانیاں لے کر مگر ان لوگوں نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اللہ کی زمین میں اور وہ ایسے نہ تھے کہ نکل جائیں ہماری گرفت اور پکڑ

Translated by

Noor ul Amin

اورقارون ، فرعون اور ہامان ( کوبھی ہم نے ہلاک کیا ) ان کے پاس موسیٰ واضح معجزات لے کرآ ئے مگروہ ملک میں بڑے بن بیٹھے ، حالانکہ وہ ( ہم سے ) بچ کرنہیں نکل سکتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور قارون اور فرعون اور ہامان کو ( ف۹۳ ) اور بیشک ان کے پاس موسیٰ روشن نشانیاں لے کر آیا تو انہوں نے زمین میں تکبر کیا اور وہ ہم سے نکل کر جانے والے نہ تھے ( ف۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ہم نے ) قارون اور فرعون اور ہامان کو ( بھی ہلاک کیا ) اور بیشک موسٰی ( علیہ السلام ) ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے تھے تو انہوں نے ملک میں غرور و سرکشی کی اور وہ ( ہماری گرفت سے ) آگے بڑھ جانے والے نہ تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے قارون ، فرعون اور ہامان کو ( بھی ہلاک کیا ) اور البتہ موسیٰ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے ۔ مگر انہوں نے زمین میں تکبر و غرور کیا حالانکہ وہ ( ہم سے ) آگے نکل جانے والے نہیں تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Remember also) Qarun, Pharaoh, and Haman: there came to them Moses with Clear Signs, but they behaved with insolence on the earth; yet they could not overreach (Us).

Translated by

Muhammad Sarwar

Korah, the Pharaoh, and Haman were also destroyed. Moses had brought them illustrious miracles, but they were puffed-up with pride in the land and they could not defeat Us.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Qarun, Fir`awn, and Haman. And indeed Musa came to them with clear Ayat, but they were arrogant in the land, yet they could not outstrip Us.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (We destroyed) Qaroun and Firon and Haman; and certainly Musa came to them with clear arguments, but they behaved haughtily in the land; yet they could not outstrip (Us).

Translated by

William Pickthall

And Korah, Pharaoh and Haman! Moses came unto them with clear proofs (of Allah's Sovereignty), but they were boastful in the land. And they were not winners (in the race).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और क़ारून और फ़िरऔन और हामान को हम ने विनष्ट किया। मूसा उन के पास खुली निशानियाँ लेकर आया। किन्तु उन्होंने धरती में घमंड किया, हालाँकि वे हम से निकल जाने वाले न थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ان کے کفر کے سبب) ہلاک کیا اور ان (تینوں) کے پاس موسیٰ (علیہ السلام) کھلی دلیلیں (حق کی) لے کر آئے تھے پھر ان لوگوں نے زمین پر سر کشی کی اور (ہمارے عذاب سے) بھاگ نہ سکے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور قارون و فرعون وہامان کو ہم نے ہلاک کیا موسیٰ ان کے پاس واضح دلائل لے کر آئے تھے مگر وہ زمین میں متکبر ہوچکے تھے حالانکہ وہ اللہ کی گرفت سے بچ نکلنے والے نہ تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور قارون و فرعون و ہامان کو ہم نے ہلاک کیا اور موسیٰ ان کے پاس بینات لے کر آیا ، مگر انہوں نے زمین میں اپنی بڑائی کا زعم کیا ، حالانکہ وہ سبقت لے جانے والے نہ تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے قارون کو اور فرعون کو اور ہامان کو ہلاک کیا۔ اور یہ واقعہ ہے کہ موسیٰ ان کے پاس کھلی ہوئی دلیلیں لے کر آئے سو انہوں نے اپنے کو بڑا سمجھا اور وہ آگے بڑھنے والے نہ تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہلاک کیا قارون اور فرعون اور ہامان کو اور ان کے پاس پہنچا موسیٰ کھلی نشانیاں لے کر، پھر بڑائی کرنے لگے ملک میں اور نہیں تھے ہم سے جیت جانے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی ہلاک کیا اور بلا شبہ ان لوگوں کے پاس موسیٰ صاف صاف دلائل لے کر آیا تھا مگر انہوں نے ملک میں سرکشی کی اور وہ ہم سے بچ کر کہیں بھاگ نہ سکے