Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 42

سورة العنكبوت

اِنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ شَیۡءٍ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۴۲﴾

Indeed, Allah knows whatever thing they call upon other than Him. And He is the Exalted in Might, the Wise.

اللہ تعالٰی ان تمام چیزوں کو جانتا ہے جنہیں وہ اس کے سوا پکار رہے ہیں ، وہ زبردست اور ذی حکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جسے
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی بھی چیز کو
وَہُوَ
اور وہی ہے
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقینا ً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اُس کے سوا
مِنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
وَہُوَ
اور وہ
الۡعَزِیۡزُ
سب پر غالب
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah knows whatever thing they call upon other than Him. And He is the Exalted in Might, the Wise.

اللہ تعالٰی ان تمام چیزوں کو جانتا ہے جنہیں وہ اس کے سوا پکار رہے ہیں ، وہ زبردست اور ذی حکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس جس چیز کو پکارتے ہیں۔ اللہ اسے خوب جانتا ہے اور وہی سب پر غالب اور حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااﷲ تعالیٰ ان تمام چیزوں کوجانتا ہے جنہیں وہ اﷲ تعالیٰ کے سواپکارتے ہیں اوروہ سب پرغالب ،کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, Allah knows whatever thing they invoke beside Allah, and He is the Mighty, the Wise.

اللہ جانتا ہے جس جس کو وہ پکارتے ہیں اس کے سوائے کوئی چیز ہو، اور وہ زبردست ہے حکمتوں والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اللہ خوب جانتا ہے جس چیز کو بھی یہ لوگ اس کے سوا پکارتے ہیں۔ اور وہ زبردست ہے حکمت والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah knows fully what they call upon apart from Him. He is the Most Powerful, the Most Wise.

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس چیز کو بھی پکارتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے اور وہی زبردست اور حکیم ہے ۔ 74

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس جس چیز کو پکارتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے ، اور وہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن چیزوں کو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو خوب جانتا ہے وہ اور وہی ہے زبردست حکمت والاف 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس چیز کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں خواہ وہ کچھ ہی ہو بیشک اللہ اس کو جانتے ہیں۔ اور وہ غالب ، حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک اللہ ان کو (اچھی طرح ) جانتا ہے جنہوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو معبود بنا رکھا ہے۔ وہ زبردست حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ جس چیز کو خدا کے سوا پکارتے ہیں (خواہ) وہ کچھ ہی ہو خدا اُسے جانتا ہے۔ اور وہ غالب اور حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah knoweth whatsoever thing they invoke beside Him. And He is the Mighty, the Wise.

بیشک اللہ کے سوا جس کسی کو بھی پکارتے رہتے ہیں ۔ اللہ ان سب کو جانتا ہے اور وہ بڑا زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک اللہ اچھی طرح جانتا ہے ان چیزوں کو ، جن کو یہ اس کے سوا پکارتے ہیں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک اللہ ( تعالیٰ ) خوب جانتے ہیں ان چیزوں ( معبودانِ باطل ) کو جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں ، اور وہی زبردست غلبے والے حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ جس چیز کو اللہ کے سوا پکارتے ہیں خواہ وہ کچھ ہی ہو اللہ اسے جانتا ہے اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ جانتا ہے ہر اس چیز کو جس کو یہ لوگ پوجتے پکارتے ہیں اللہ کے سوا اور وہی ہے سب پر غالب نہایت حکمت والا

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ اللہ کو چھوڑکرجس چیز کو پکارتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے اور وہی سب پر غالب اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ جانتا ہے جس چیز کی اس کے سوا پوجا کرتے ہیں ( ف۱۰۵ ) اور وہی عزت و حکمت والا ہے ( ف۱۰٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اللہ ان ( بتوں کی حقیقت ) کو جانتا ہے جن کی بھی وہ اس کے سوا پوجا کرتے ہیں ، اور وہی غالب ہے حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ جس شئے کو پکارتے ہیں ۔ بےشک اللہ اسے جانتا ہے ۔ وہ غالب ہے ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily Allah doth know of (every thing) whatever that they call upon besides Him: and He is Exalted (in power), Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

God knows whatever they worship besides Him; He is the Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, Allah knows what things they invoke instead of Him. He is the All-Mighty, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah knows whatever thing they call upon besides Him; and He is the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah knoweth what thing they invoke instead of Him. He is the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह अल्लाह उन चीज़ों को भली-भाँति जानता है, जिन्हें ये उस से हटकर पुकारते हैं। वह तो अत्यन्त प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ (تو) ان سب چیزوں (کی حقیقت اور ضعف) کو جانتا ہے جس جس کو وہ لوگ خدا کے سوا پوج رہے ہیں (پس وہ چیزیں تو نہایت ضعیف ہیں) اور وہ اللہ تعالیٰ زبردست حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کو چھوڑ کر جن کو وہ پکارتے ہیں۔ اللہ انہیں خوب جانتا ہے کیونکہ وہ زبردست اور حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس چیز کو بھی پکارتے ہیں ، اللہ اسے خوب جانتا ہے اور وہی زبردست اور حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ اللہ جانتا ہے جس کو بھی وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں، وہ زبردست ہے حکمت والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ جانتا ہے جس جس کو وہ پکارتے ہیں اس کے سوائے کوئی چیز ہو اور وہ زبردست ہے حکمتوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ ان سب چیزوں کی حقیقت سے واقف ہے جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پوجتے ہیں اور وہی کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے