Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 47

سورة العنكبوت

وَ کَذٰلِکَ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکَ الۡکِتٰبَ ؕ فَالَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الۡکِتٰبَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ ۚ وَ مِنۡ ہٰۤؤُلَآءِ مَنۡ یُّؤۡمِنُ بِہٖ ؕ وَ مَا یَجۡحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الۡکٰفِرُوۡنَ ﴿۴۷﴾

And thus We have sent down to you the Qur'an. And those to whom We [previously] gave the Scripture believe in it. And among these [people of Makkah] are those who believe in it. And none reject Our verses except the disbelievers.

اور ہم نے اسی طرح آپ کی طرف اپنی کتاب نازل فرمائی ہے ، پس جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان ( مشرکین ) میں سے بعض اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار صرف کافر ہی کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
الۡکِتٰبَ
کتاب
فَالَّذِیۡنَ
پس وہ لوگ جو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے انہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
بِہٖ
اس پر
وَمِنۡ ہٰۤؤُلَآءِ
اور ان میں سے بھی ہیں
مَنۡ
جو
یُّؤۡمِنُ
ایمان لاتے ہیں
بِہٖ
اس پر
وَمَا
اور نہیں
یَجۡحَدُ
انکار کرتے
بِاٰیٰتِنَاۤ
ہماری آیات کا
اِلَّا
مگر
الۡکٰفِرُوۡنَ
جو کافر ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اوراسی طرح
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کی ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
الۡکِتٰبَ
کتاب
فَالَّذِیۡنَ
پھرجب لوگوں کو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے ان کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
بِہٖ
اس پر
وَمِنۡ ہٰۤؤُلَآءِ
اور ان لوگوں میں سے بھی کچھ ہیں
مَنۡ
جو
یُّؤۡمِنُ
وہ ایمان لاتے ہیں
بِہٖ
اس پر
وَمَا
اور نہیں
یَجۡحَدُ
انکارکرتے
بِاٰیٰتِنَاۤ
ہماری آیات کا
اِلَّا
سوائے
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافروں کے
Translated by

Juna Garhi

And thus We have sent down to you the Qur'an. And those to whom We [previously] gave the Scripture believe in it. And among these [people of Makkah] are those who believe in it. And none reject Our verses except the disbelievers.

اور ہم نے اسی طرح آپ کی طرف اپنی کتاب نازل فرمائی ہے ، پس جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان ( مشرکین ) میں سے بعض اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار صرف کافر ہی کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے نبی ! ) ہم نے اسی طرح آپ پر یہ کتاب (قرآن) نازل کی ہے۔ اس پر وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں ہم نے (پہلے) کتاب دی تھی اور ان (اہل مکہ) میں سے کچھ لوگ ایمان لاتے ہیں۔ اور ہماری آیات سے انکار تو کافر لوگ ہی کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح ہم نے آپ کی طرف کتاب نازل کی، پھر جن لوگوں کوہم نے کتاب دی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور اِن (اہلِ مکہ) میں سے بھی کچھ ہیں جواُس پرایمان لاتے ہیں اورہماری آیات کاانکار کافر وں کے سواکوئی نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And in the same way We have sent down the Book to you. So those to whom We have given the Book believe in it. And from these (the people of Makkah) there are ones who believe in it. And no one rejects Our verses except the infidels.

اور ویسی ہی ہم نے اتاری تجھ پر کتاب، سو جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو مانتے ہیں اور ان (مکہ والوں) میں بھی بعضے ہیں کہ اس کو مانتے ہیں اور منکر وہی ہیں ہماری باتوں سے جو نافرمان ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اسی طرح ہم نے آپ کی طرف یہ کتاب نازل کی ہے تو جن لوگوں کو ہم نے (اس سے پہلے) کتاب دی تھی وہ بھی اس پر ایمان لائیں گے اور ان (مشرکین مکہ) میں سے بھی بہت سے لوگ اس پر ایمان لا رہے ہیں اور ہماری آیات کا انکار نہیں کرتے سوائے ان لوگوں کے جو کفر پر اڑ گئے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), thus have We bestowed the Book on you. So those on whom We had bestowed the Book before believe in it, and of these (Arabs) too a good many believe in it. It is none but the utter unbelievers who deny Our Signs.

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) ہم نے اسی طرح تمہاری طرف کتاب نازل کی ہے ، 84 اس لیے وہ لوگ جن کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں ، 85 اور ان لوگوں میں سے بھی بہت سے اس پر ایمان لا رہے ہیں ، 86 اور ہماری آیات کا انکار صرف کافر ہی کرتے ہیں ۔ 87

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) اسی طرح ہم نے تم پر کتاب نازل کی ہے ، اس لیے جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ، وہ اس پر ایمان لاتے ہیں ، اور ان ( بت پرستوں ) میں سے بھی کچھ لوگ ہیں جو اس پر ایمان لارہے ہیں ، اور ہماری آیتوں کا انکار صرف وہی لوگ کرتے ہیں جو کافر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر جیسے ہم نے اگلے پیغمبروں پر کتابیں اتاریں اسی طرح تجھ پر بھی ہم نے کتاب اتاری پھر جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی تھی یہود اور نصاریٰ میں سے وہ تجھ پر ایمان لاتے اور ان (مکہ والوں مشرکوں) میں سے بھی بعضے ایمان لاتے ہیں اور ہماری آیتوں کو وہی نہیں مانتے جو ان اہل کتاب اور مشرکوں میں) ہٹ دھرم ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح ہم نے آپ پر کتاب نازل فرمائی۔ تو جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور بعض ان لوگوں (مشرکوں) میں سے بھی اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ اور ہماری آیات کے ساتھ کافروں کے علاوہ کوئی (ضد سے) انکار نہیں کرتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف کتاب کو نازل کیا ہے۔ پھر وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو مانتے ہیں اور ان (مکہ والے) لوگوں میں بھی وہ ہیں جو اس کو مانتے ہیں ۔ اور ہماری آیتوں کا انکار تو صرف نافرمان لوگ ہی کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف کتاب اُتاری ہے۔ تو جن لوگوں کو ہم نے کتابیں دی تھیں وہ اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ اور بعض ان (مشرک) لوگوں میں سے بھی اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ اور ہماری آیتوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو کافر (ازلی) ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And likewise have We sent down unto thee the Book; so those to whom We have vouchsafed the Book believe therein, and of those also some believe therein. And none gainsay Our signs save the infidels.

اور اسی طرح ہم نے آپ پر کتاب نازل کی سو جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس پر ایمان بھی لے آتے ہیں ۔ اور ان لوگوں میں سے بھی بعض اس پر ایمان لے آئے ہیں اور ہماری آیتوں سے بجز (کٹے) کافروں کے اور کوئی منکر نہیں ہوتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف بھی کتاب اتاری تو جن کو ہم نے کتاب عطا فرمائی ہے ، وہ اس پر ایمان لائیں گے اور ان میں سے بعض اس پر ایمان لا بھی رہے ہیں اور ہماری آیات کا تو بس وہی انکار کرتے ہیں ، جو کٹر کافر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوبﷺ ) ہم نے اسی طرح آپ کی طرف کتاب نازل فرمائی ہے ، پس جن کو ( پہلے ) کتاب دی گئی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان لوگوں ( مشرکین مکہ ) میں سے بھی بعض وہ ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار تو صرف کافر لوگ ہی کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف کتاب اتاری ہے تو جن لوگوں کو ہم نے کتابیں دی تھیں وہ اس پر ایمان لے آتے ہیں ‘ اور بعض (مشرک) لوگوں میں سے بھی اس پر ایمان لے آتے ہیں اور ہماری آیتوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو نافرمان ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح ہم نے اتاری آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) یہ کتاب سو جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی (اس سے پہلے) وہ اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور ان لوگوں (یعنی اہل مکہ) میں سے بھی کچھ لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار نہیں کرتے مگر وہی لوگ جو منکر (اور ہٹ دھرم) ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اے نبی ) اس طرح ہم نے آپ پر یہ کتاب ( قرآن ) نازل کی ، اس پر وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں ہم نے ( پہلے ) کتاب دی تھی اور ان ( اہل مکہ ) سے کچھ لوگ ایمان لاتے ہیں ، اور ہماری آیات سے انکارتوکافرلوگ ہی کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! یونہی تمہاری طرف کتاب اتاری ( ف۱۱٦ ) تو وہ جنہیں ہم نے کتاب عطا فرمائی ( ف۱۱۷ ) اس پر ایمان لاتے ہیں ، اور کچھ ان میں سے ہیں ( ف۱۱۸ ) جو اس پر ایمان لاتے ہیں ، اور ہماری آیتوں سے منکر نہیں ہوتے مگر ( ف۱۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف کتاب اتاری ، تو جن ( حق شناس ) لوگوں کو ہم نے ( پہلے سے ) کتاب عطا کر رکھی تھی وہ اس ( کتاب ) پر ایمان لاتے ہیں ، اور اِن ( اہلِ مکّہ ) میں سے ( بھی ) ایسے ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں ، اور ہماری آیتوں کا اِنکار کافروں کے سوا کوئی نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) ہم نے اسی طرح آپ پر کتاب نازل کی ہے ( جس طرح پہلے رسولوں پر کتابیں نازل کی تھیں ) تو جن کو ہم نے ( پہلے ) کتاب دی تھی وہ اس ( قرآن ) پر ایمان لاتے ہیں اور ان ( اہلِ مکہ و عرب ) میں سے بھی بعض اس پر ایمان لا رہے ہیں اور ہماری آیتوں کا کافروں کے سوا اور کوئی انکار نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And thus (it is) that We have sent down the Book to thee. So the People of the Book believe therein, as also do some of these (pagan Arabs): and none but Unbelievers reject our signs.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have revealed the Book to you. Some of the People of the Book and some of the pagans also believe in it. No one rejects Our revelations except the infidels.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And thus We have sent down the Book to you, and those whom We gave the Scripture believe therein as also do some of these and none but the disbelievers reject Our Ayat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus have We revealed the Book to you. So those whom We have given the Book believe in it, and of these there are those who believe in it, and none deny Our communications except the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

In like manner We have revealed unto thee the Scripture, and those unto whom We gave the Scripture aforetime will believe therein; and of these (also) there are some who believe therein. And none deny Our revelations save the disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इसी प्रकार हम ने तुम्हारी ओर किताब अवतरित की है, तो जिन्हें हम ने किताब प्रदान की है वे उस पर ईमान लाएँगे। उन में से कुछ उस पर ईमान ला भी रहे हैं। हमारी आयतों का इनकार तो केवल न मानने वाले ही करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی طرح ہم نے آپ پر کتاب نازل فرمائی سو جن لوگوں کو ہم نے کتاب (کی نافع سمجھ) دی ہے وہ اس (آپ والی) کتاب پر ایمان لے آتے ہیں اور ان ( اہل عرب مشرک) لوگوں میں بھی بعض ایسے (منصف) ہیں کہ اس کتاب پر ایمان لے آتے ہیں اور ہماری آیتوں سے بجز (ضدی) کافروں کے اور کوئی منکر نہیں ہوتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اسی طرح آپ کی طرف کتاب نازل کی ہے، جن لوگوں کو ہم نے اس سے پہلے کتاب دی اس لیے وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان لوگوں میں بھی بہت سے لوگ اس پر ایمان لا رہے ہیں اور ہماری آیات کا انکار صرف کافر ہی کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے اسی طرح تمہاری طرف کتاب نازل کی ہے ، اس لیے وہ لوگ جن کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں ، اور ان لوگوں میں سے بھی بہت سے اس پر ایمان لا رہے ہیں ، اور ہماری آیات کا انکار صرف کافر ہی کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف کتاب نازل کی، سو جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کتاب پر ایمان لاتے ہیں، اور ان میں سے بعض وہ ہیں جو اس پر ایمان لے آتے ہیں، اور کافر لوگ ہی ہماری آیتوں کا انکار کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ویسی ہی ہم نے اتاری تجھ پر کتاب سو جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو مانتے ہیں اور ان مکہ والوں میں بھی بعضے ہیں کہ اس کو مانتے ہیں اور منکر وہی ہیں ہماری باتوں سے جو نافرمان ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس طرح ہم نے پہلے نبیوں پر کتابیں نازل کیں اسی طرح ہم نے آپ پر بھی کتاب نازل کی سو جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کتاب کو مانتے ہیں اور ان مشرکین عرب میں سے بھی بعض وہ ہیں جو اس کتاب پر ایمان لاتے ہیں اور ہماری آیتوں کو ماننے سے وہی انکار کرتے ہیں جو کفر کے خوگر ہوچکے ہیں